Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا، مسلمان کی ناحق بےعزتی کرنا سود کھانے سے بھی بڑا گناہ ہے

    [ ابو داؤد، کتاب الاداب، حدیث:4876 ]
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی- صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: " قیامت کے دن الله کی نظر میں بدترین لوگ وہ ہوں گے جو منافقین(دو چہرے رکھنے والے ) ہیں.جو بعض لوگوں کے سامنے خود کو کچھ ظاہر کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے سامنے کچھ
      .
      بخاری: جلد: 8 ، کتاب: 73 ، نمبر: 84
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا، اگر تم غریبوں سے پیار کرو گے اور انھیں اپنے قریب لاؤ گے (برابری کے حقوق)، تو الله قیامت کے دن تمہیں اپنے قریب لاے گا.

        [ جامع الترمذی ، حدیث:1376 ]
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          بریدہ ابن الحسیب (رضی الله تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا، قیامت کے دن ایک بہترین روشنی/نور کی خوشخبری ان لوگوں کو سنا دو جو اندھیرے میں مساجد کی طرف جاتے ہیں

          [ ابو داؤد، جلد:2 ، کتاب الصلوٰاتہ، حدیث:561 ]
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا
            طاقتور وہ نہیں جو لوگوں پر اپنی طاقت سے غالب آئے بلکہ طاقتور وہ ہے جو اپنے غصّے پر غالب آئے

            [بخاری، کتاب:8 ، جلد:73 ، حدیث:135]
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              عبدللہ بن مسعود (رضي اللہ تعالی عنہ) سے روایت ہے کے میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے پوچھا، سب سے اچھی نیکی کیا ہے، آپ نے فرمایا" نماز کو اسکے ابتدائی مقرر اوقات میں پڑھنا".. میں نے پوچھا اسکے بعد نیکی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا " اپنے والدین کی خدمت کرنا".. میں نے مزید پوچھا اور کیا؟ تو آپ نے فرمایا الله کی راہ میں جہاد کرنا.. میں نے پھر مزید نہیں پوچھا، اگر میں پوچھتا تو آپ مزید بتاتے جاتے.

              [ بخاری، کتاب:4 ، جلد:52 ، حدیث:41 ]
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                عبدللہ بن امر (رضی اللہ تعالٰی عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا.. یہ گناہ کبیرہ ہے کے کوئی شخص اپنے والدین کو لعنت کرے. لوگوں نے پوچھا! اے الله کے رسول (صلی اللہ علیہ واله وسلم) کوئی اپنے والدین کو کیسے لعنت کر سکتا ہے؟ آپ (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا جس شخص نے کسی دوسرے کے والدین کو گالی دی، تو اس نے اپنے والدین کو دی.

                [ بخاری، کتاب:8 ، جلد:73 ، حدیث:4 ]
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  ابو ہریرہ (رضی الله تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلى الله عليه واله وسلم) نے فرمایا، ایک وقت ایسا آے گا کے لوگ اس کی پرواہ نہیں کریں گے کے وہ حلال رزق کما رہے ہیں یا حرام

                  [ بخاری، کتاب:3 ، جلد:34 ، حدیث:275 ]
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    مالک (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا.. جس کسی نے بھی دو بیٹیوں کی ٹھیک سے پرورش کی، وہ اور میں قیامت کے دن بہت قریب ہوں گے. پھر آپ نے اپنی انگلیاں اپس میں جوڑ لیں (قربت کی وضاحت کے لیئے)

                    [ صحیح مسلم، کتاب:32 ، حدیث:6364 ]
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      ابو ھریرہ سے روایت ہے کے حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا.. زکوة / خیرات کسی بھی صورت مال میں کمی نہیں کرتی، اور جو اپنے غلام کو معاف کر دے(آزاد کرنا) الله اسکی عزت میں اضافہ فرماتا ہے اور جو شخص عاجزی اپناۓ الله لوگوں کی نظر میں اسکی قدر بلند کر دیتا ہے

                      [مسلم، کتاب: 32 حدیث:6264 ]
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        مفہوم حدیث :فحاشی اس قدر عروج پر ہو گی کہ عورتیں عریاں لباس پہن کر باہر نکلیں گی کہ عورتیں لباس پہننے کے باوجودلباس کی باریکی اور تنگی کیوجہ سے ننگی ہونگی ایسی عورتیں نہ تو جنت کو دیکھ سکیں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو محسوس کر سکیں گی،[مسلم کتاب الباس: 21228]
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایتکرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سحری کھاؤ اس لئے کہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے۔صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1848
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں شب قدر کو تلاش کرو۔
                            (صحیح بخاری)
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              محمد بن ابی بکر، معتمر، عبید اللہ ، سمی، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ فقیر آئے اور انہوں نے کہا کہ مالدار لوگ بڑے بڑے درجے اور دائمی عیش حاصل کر رہے ہیں، کیونکہ وہ نماز بھی پڑھتے ہیں، جیسی کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں، جس طرح ہم روزہ رکھتے ہیں (غرض جو عبادت ہم کرتے ہیں وہ اس میں شریک ہیں) اور ان کے پاس مالوں کی زیادتی ہے جس سے وہ حج کرتے ہیں عمرہ کرتے ہیں اور جہاد کرتے ہیں اور صدقہ دیتے ہیں۔

                              آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتلاؤں کہ اگر اس پر عمل کرو تو جو لوگ تم سے آگے نکل گئے ہوں، تم ان تک پہنچ جاؤ گے اور تمہیں تمہارے بعد کوئی نہ پہنچ سکے گا، اور تم تمام لوگوں میں بہتر ہو جاؤ گے اس کے سوا جو اسی کے مثل عمل کرلے...." تم ہر نماز کے بعد تینتیس، تینتیس مرتبہ تسبیح(سبحان الله) اور تحمید(الحمد لله) اور تکبیر(الله اكبر) پڑھ لیا کرو"

                              پھر ہم لوگوں نے اختلاف کیا اور ہم میں سے بعض نے کہا کہ ہم تسبیح تینتیس مرتبہ ،اور تحمید تینتیس مرتبہ،اور تکبیر چونتیس مرتبہ پڑھیں گے، تو میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "سُبْحَانَ اللَّهِ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ ، اللَّهُ أَکْبَرُ پڑھا کرو یہاں تک کہ ہر ایک ان میں سےتینتیس مرتبہ ہوجائے۔"

                              صحيح البخارى- حديث نمبر- 843- جلد دوم
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ.." قیامت کے دن ایک حافظ قرآن اپنے خاندان میں سے دس ایسے افراد کی سفارش کرے گا جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی (یعنی ان کا جہنم میں جانے کا فیصلہ ہوچکا ہوگا) اور اللہ تعالیٰ اس کی سفارش قبول کریں گے اور ان دس افراد کو اس حافظ قرآن کے ساتھ جنت میں داخلہ نصیب فرمائیں گے۔" (ترمذی۔ احمد)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X