Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
Collapse
This is a sticky topic.
X
X
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
سیدنا انس رضی الله عنه نے بیان کیا کہ رسول الله صلی الله عليه وسلم کے ہاتھ اور پاؤں بھرے ہوئے تھے. چہرہ حسین و جمیل تھا، میں نے آپ صلی الله عليه وسلم جيسا خوبصورت کوئی نہ پہلے دیکھا اور نہ بعد میں، آپ صلی الله علیه وسلم كی ہتھیلیاں کشادہ تھیں.
صحیح بخاری 5907
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! عنقریب تم میں مریم کے بیٹے (عیسی علیه السلام) اتریں گے، وہ انصاف کے ساتھ حکومت کریں گے اور صلیب توڑ ڈالیں گے، سؤر کو مار ڈالیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال کی ایسی ریل پیل ہو گی کہ کوئی اسے لینے والا نہ ہو گا. اس وقت ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا.
صحیح بخاری
2222, 3448
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
فساد اور فتنے کے وقت عبادت کرنے کا اتنا ثواب ہے جیسے میرے پاس ہجرت کرنے کا.
صحیح مسلم 7400
جلد 6
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
بلاشبہ انتہائی خوش بخت ہے وہ انسان جو فتنوں سے بچا رہا, بڑا خوش بخت ہے وہ انسان جو فتنوں سے بچا رہا, بڑا خوش بخت ہے وہ انسان جو فتنوں سے بچا رہا, اور جو ان میں مبتلا کیا گیا پھر اس نے صبر کیا تو اس کیا کہنا.
سنن ابوداؤد 4263
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
جس نے فضول کام کیا اور لوگوں کی گردنیں پھلانگیں اس کا جمعہ ظہر ہو گیا (اسے صرف ظہر کا ثواب ملے گا).
سنن ابو داؤد:347
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
جمعہ کے دن ہر بالغ کے لیے غسل واجب (ضروری) ہے.
صحیح بخاری 879 جلد 2
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
سیدنا ابو سعید خدری رضی الله عنه کا بیان ہے کہ رسول الله صلى عليه وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، جب کے ہم مسیح دجال کا ذکر کر رہے تھے. آپ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو میرے نزدیک سب سے زیادہ خطرناک ہے. وہ ہے شرک خفی یعنی آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے تو وہ اپنی نماز کو خوبصورت بناتا ہے.
سنن ابن ماجہ 4203
جلد 5
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
تم سب بالشت با بالشت اور قدم با قدم پہلے لوگوں (یہودیوں, عیسائیوں) کے طریقوں کو اختیار کرو گے, حتی کہ کہ اگر ان میں سے کوئی گوہ کی بل میں داخل ہوا تھا تو تم بھی اس میں داخل ہو گے.
صحیح بخاری: 3456
صحیح مسلم: 6781
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
تم میری تعریف میں حد سے تجاوز نہ کرو, جیسے نصاری نے ابن مریم (علیه السلام) کے سلسلے میں مبالغہ سے کام لیا.
میں الله كا بندہ ہوں, اس لیے مجھے الله کا بندہ اور رسول کہو.
صحیح بخاری: 3445
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ذلت و رسوائی اس شخص کا مقدر ہے جو میرے حکم کی مخالفت کرے اور جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے.
سنن ابو داؤد:4031
مسند احمد:50/2, 92
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
زمین میرے لیے پاک کرنے والی بنائی گئی ہے اور جائے سجدہ بھی.
سنن ابو داؤد 489
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
آدمی کو (برباد ہونے کے لیے) اتنا ہی گناہ کافی ہے کہ جس کو خرچ دیتا ہے اس کا خرچ روک رکھے.
صحیح مسلم 2312
کتاب الزکاۃ
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
سحری کھاؤ کے سحری میں برکت ہے.
صحیح بخاری 1923
صحیح مسلم 2549
Comment
-
Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
الله اور اس كے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود (دعا) نازل کرتے ہیں.
صحیح الترغیب و الترھیب 1066
صحیح الجامع الصغیر 1844
Comment
Comment