Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    ندامت توبہ ہے.
    سنن ابن ماجہ
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
      اگر تم اتنی غلطیاں کرو کہ تمہاری غلطیاں آسمان تک پہنچ جائیں پھر توبہ کرو تو الله تمہاری توبہ کو قبول فرمائے گا.
      سنن ابن ماجہ 4248
      ابواب الزھد
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        رسول الله صلى الله عليه وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے اور فرمایا انہیں عذاب دیا جا رہا ہے. اور یہ کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب میں گرفتار نہیں. ان میں سے ایک پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہیں بچتا تھا.
        صحیح بخاری


        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
          امارت سامان کی کثرت سے نہیں ہوتی بلکہ امیری تو دل کی امیری ہے.
          سنن ابن ماجہ 4137
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            نیند سے بیدار ہونے کی سنتیں.
            رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
            جب تم میں سے کوئی شخص سو کر اٹھے اور وضو کرے تو تین مرتبہ ناک جھاڑے کیونکہ شیطان رات بھر ناک کے نتھنے پر بیٹھا رہتا ہے.
            صحیح بخاری 3295
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              نیند سے بیدار ہونے کی سنتیں.
              رسول الله صلى الله عليه وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو کہتے:
              الحمد لله الذی احیانا بعد ما اماتنا و الیه النشور
              al'hamd'du lil'lah hil'la'ze ah'ya'na ba'ada ma a'ma'ta'na wa elai'hin nu'shu'oor.
              صحیح بخاری 6312 کا کچھ حصہ
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
                ہمارے اور کافروں کے درمیان عہد نماز ہے. جس نے نماز چھوڑ دی پس اس نے کفر کیا.
                سنن نسائی:231
                سنن ابن ماجہ:1079
                سنن ترمذی:2621
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
                  تمہارے بہترین کپڑے سفید ہیں انہیں پہنا کرو اور اپنے فوت ہونے والوں کو ان میں کفن دیا کرو.
                  سنن ابن ماجہ 3566
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
                    قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! عنقریب تم میں مریم کے بیٹے (عیسی علیه السلام) اتریں گے، وہ انصاف کے ساتھ حکومت کریں گے اور صلیب توڑ ڈالیں گے، سؤر کو مار ڈالیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال کی ایسی ریل پیل ہو گی کہ کوئی اسے لینے والا نہ ہو گا. اس وقت ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا.
                    صحیح بخاری
                    2222, 3448
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment


                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      Narrated Ibn `Abbas:
                      The Prophet (ﷺ) said, "If I were to take a Khalil, I would have taken Abu Bakr, but he is my brother and my companion (in Islam).

                      حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ أُمَّتِي خَلِيلاً لاَتَّخَذْتُ، أَبَا بَكْرٍ وَلَكِنْ أَخِي وَصَاحِبِي ".

                      Reference : Sahih al-Bukhari 3656
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment


                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا، اگر میں ”سبحان اللہ والحمدللہ و لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر“کہوں تو یہ مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ یعنی ساری
                        کائنات[ Muslim, Hadees: 1905 ]
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جنت میں چلا جائے گا، پھر اس کو دنیا میں آنے کی آرزو نہ رہے گی اگرچہ اس کو ساری زمین کی چیزیں دی جائیں، لیکن شہید پھر آنے کی اور دس بار قتل ہونے کی آرزو کرے گا اس وجہ سے کہ جو انعام و اکرام ( شہادت کی وجہ سے ) دیکھے گا۔ ( یعنی اس کو بار بار حاصل کرنا چاہے گا
                          )۔مختصر صحیح مسلم1079
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ، يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ‏"

                            Narrated by Umar bin Khattab (RA) while on the pulpit, "I heard the Messenger of Allah (SAW) saying, 'The reward of deeds depends upon the intentions and every person will get the reward according to what he has intended. So whoever emigrated for worldly benefits or for a woman to marry, his emigration was for what he emigrated for.'"

                            حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر کھڑے ہوتے وقت فرمایا: "میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر شخص کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی ،پھر جس نے دنیا کمانے یا کسی عورت سے شادی کرنے کی غرض سے ہجرت کی اس کی ہجرت اسی کام کے لئے ہو گی"۔
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              حضرت ابو سعید خدری (رضی اللہ عنہ) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے ۔ اس پر اللہ کی حمد کرے اور اسے بتا دینا چاہئیے لیکن اگر کوئی اس کے سوا کوئی ایسا خواب دیکھتا ہے جو اسے نا پسند ہے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے پس اس کے شر سے پناہ مانگے اور کسی سے ایسے خواب کا ذکر نہ کرے ۔ یہ خواب اسے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا

                              [ صحيح البخاري، كتاب التعبیر، حديث -٦٩٨٥ ]
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment


                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضرت حذیفہ بن یمان (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول (اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا اس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہو ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالی تم لوگوں پر عذاب بھیج دے اور تم اس سے دعائیں مانگو اور وہ قبول نہ کرے۔

                                [ ترمذی حدیث: 2169 ]
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X