Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایمان والا بندہ اور ایمان والی بندی پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مصائب اور حوادث آتے رہتے ہیں کبھی اس کی جان پر‘ کبھی اس کی اولاد پر‘ کبھی اس کے مال پر (اور اس کے نتیجہ میں اس کے گناہ جھڑتے رہتےہیں) یہاں تک کہ وہ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرتا ہے کہ اس کا ایک گناہ بھی باقی نہیں رہتا۔ (ترمذی)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      مسلمان کے قتل پر مدد کرنے والا :

      حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس نے کلمے کے ایک جز سے بھی مسلمان کے قتل میں مدد کی وہ قیامت کے دن اللہ تعالی سے اس حال میں ملے گا کہ اسکی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ھوگا " اللہ کی رحمت سے مایوس"
      (سنن ابن ماجہ 2718، السنن الکبری للبیھقی 16291)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا "جب تم دیکھوکالے جھنڈے خراسان کی طرف سےآۓ ھیں تو ان میں شامل ھوجانا. کیونکہ ان میں اللہ کے خلیفہ مھدی ھونگے
        (مسنداحمد، ج5 ص277،
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کابیان فرمایا
          "اس سےپھلےتین سال ھونگے پھلےسال آسمان اپنی ایک تہائ بارش روک لےگااورزمین اپنی ایک تہائ پیداوارروک لےگی.
          دوسرے سال آسمان اپنی دوتہائ بارش روک لےگااور زمین بھی اپنی دوتہائ پیداوار روک لےگی. اورتیسرے سال آسمان اپنی مکمل بارش روک لےگااورزمین اپنی پوری پیداوارروک لےگی لہذاکھروالےاور داڑھ والےمویشی سب مرجائیں گے (یعنی قحط سالی کیوجہ سےھرقسم کےمویشی ھلاک ھوجائیں گے)"
          (المعجم الکبیر:406, مسند احمد)
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            JazakAllah
            Life is more strict than a teacher
            A teacher teaches a lesson
            and takes an exam.
            But life takes an exam
            and then teaches a lesson

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :کہ فتنوں کے ظاہر ہونے سے پہلے جلد جلد نیک اعمال کرلو جو اندھیری رات کی طرح چھا جائیں گے صبح آدمی ایمان والا ہوگا اور شام کو کافر ،یا شام کو ایمان والا ہوگا اور صبح کافر، اور دنیوی نفع کی خاطر اپنا دین بیچ ڈالے گا۔

              (صحيح مسلم)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ، قیامت قائم نہ ہوگی، یہاں تک کہ ایک شخص کسی قبر کے پاس سے گزرے اور کہے گا کہ کاش میں اس جگہ ہوتا۔

                (صحیح بخاری ومسلم)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  good oy..

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کے قرآن کا دِل سورہ یسین ہے . جو ایک مرتبہ سورہ یسین پڑھتا ہے اللہ تعالی شانہ اس کے لیے دس قرآن شریف پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے . ( ترمذی )
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو شخص سورہ یسین کو اللہ تعالی کی رضا کے واسطے اور آخِرَت کے لیے پڑھے ، اسکے پہلے سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں . ( مسند احمد )
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        لوگوں ! اپنے گناہوں پر خوب روؤ ، اگر تمہیں رونا نہ آئے تو رونے جیسا چہرہ ہی بنا لو . قیامت کے دن جہنمی اس قدر روئیں گے کے ان کے رخصاروں پر آنسوؤں کی نیحرین جاری ہو جائینگی . ( ابن ماجہ )
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "لاحول ولاقوة الا بالله" کی کثرت کیا کرو ، کیوں کہ یہ جنت كے خزانوں میں سے ایک اہم خزانہ ہے۔

                          مسند اَحْمَد اِبْن حنبل رحمہ اللہ جلد 4 ، حدیث # 8385
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            رسول اكرام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مومن دوسرے مومن كے لئے عمارت کی طرح ہے جس کی ایک اینٹ دوسری اینٹ كو مضبوط رکھتی ہے .

                            صحیح بخاری : جلد سوئم : حدیث نمبر 2085
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              حضرت ابوہریرەؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ہر روز طلوع آفتاب کے بعد انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے ، دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا بھی صدقہ ہے، کسی کو سواری پر سوار ہونے میں مدد دینا بھی صدقہ ہے، سواری پر کسی کا مال لادنا بھی صدقہ ہے ، اچھی بات کہنا بھی صدقہ ہے نماز کو جانے کے لیے ہر قدم صدقہ ہے اور راستہ سے تکلیف دە چیز کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔

                              صحیح مسلم شریف، ١۔٢٣٣٢
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ:
                                رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ ایک دوسرے پر حسد نہ کرو اور نہ ہی تناجش کرو (تناجش بیع کی ایک قسم ہے) اور نہ ہی ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ ہی ایک دوسرے سے رو گردانی کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی بیع پر بیع نہ کرے اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہو جاؤ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے ذلیل کرتا ہے اور نہ ہی اسے حقیر سمجھتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینہ مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا تقوی یہاں ہے کسی آدمی کے برا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر پورا پورا حرام ہے اس کا خون اور اس کا مال اور اس کی عزت و آبرو۔
                                صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2041 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 13 متفق علیہ
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X