Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    تم میں سے جب کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے آنا چاہے تو اسے غسل کر لینا چاہیے.
    صحیح بخاری 877 کتاب الجمعة
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
      تین انسانوں کی حفاظت کرنا اللہ کے ذمہ ہے ،
      ١- وہ انسان جو اللہ کے راستہ میں جہاد کے لئے نکلا ،اللہ اس کا ضامن ہے یہاں تک کہ اس کو فوت کرے گا ،
      ٢- وہ انسان جو مسجد (کی جانب ) گیا ، اللہ اس کا ضامن ہے اور
      ٣- وہ انسان جو اپنے گھر میں السلام و علیکم کہتا ہوا داخل ہوا ،اس کا بھی اللہ ضامن ہے .
      صحیح ابو داؤد #٢١٧٨
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
        “سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے اور چلنے والا بیٹھنے والے کواور کے تعداد والے بڑی جماعت کو سلام کریں“
        صحیح بخاری و مسلم
        مزید آپ نے فرمایا
        “ فرشتے اس مسلمان پر تعجب کرتے ہیں جو مسلمان کے پاس سے گزرتا ہے ،مگر اسے سلام نہیں کہتا“
        اور ارشاد فرمایا
        “پہچاننے والے اور نہ پہچاننے والے سب کو سلام کہ“
        صحیح بخاری و مسلم
        ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:
        “ جو دو مسلمان ملتے ہیں اور مصحافہ کرتے ہیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے انہیں معاف کر دیا جاتا ہے “
        رواہ ابوداؤد، ابن ماجہ و ترمزی
        مزید فرمایا
        جو شخص سلام سے پہلے کلام شروع کر دے ، اس کا جواب نہ دو ،جب تک کہ وہ سلام کے ساتھ ابتدا نہ کرے “
        رواہ الطبرانی و ابونعیم و فی سندہ لین
        السلام علیکم کہنے پر دس نیکیاں ، السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہنے پر بیس نیکیاں ، السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ مکمل کہنے پر تیس نیکیاں ____صحیح الترمزی #٢٠١٩
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا.....!!
          ''ساری امّت جنت میں جائے گی ،سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔'' صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! انکار کون کرے گا؟
          ''فرمایا کہ جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔''
          صحیح البخاری۔ حدیث نمبر ۷۲۸۰۔ جلد ۸
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرے گا اس کے قدم سے لیکر آسمان کی بلندی تک نور ہوجائے گا اور قیامت کے دن روشنی دے گا (پل صراط پر) اور پچھلے جمعہ سے اُس جمعہ تک اس کے سارے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔‘‘ سبحان اللہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج 3،ص70)
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے پاس ماہ رمضان آیا۔ یہ مبارک مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس میں آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور بڑے شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں۔ اس (مہینہ) میں اﷲ تعالیٰ کی ایک ایسی رات (بھی) ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو اس کے ثواب سے محروم ہوگیا سو وہ محروم ہو گیا۔
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتی ہیں کہ ”ایک رات میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر نہ پایا تو میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت البقیع میں پایا کہ آسمان کی طرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا ہوا تھا مجھے دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نصف شعبان کو آسمان دنیا پر جلوہ گر ہوتا ہے اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے جس قدر بال ہیں اُن سے زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے“(ترمذی شریف)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے کہ ایک دیہاتی سامنے آکھڑا ہوا اور اُس نے آپ ﷺ کی اونٹنی کی مہار پکڑلی‘ پھر کہا اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے وہ بات بتائیں جو مجھے جنت سے قریب اور آتش دوزخ سےدور کردے؟ راوی کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ ٹھہرگئے‘ پھر اپنے رُفقاء کی طرف آپ ﷺ نے دیکھ اور (ان کو متوجہ کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ’’اس کو اچھی توفیق ملی۔۔۔ یا فرمایا: اس کو خوب ہدایت ملی۔۔۔۔ پھر آپﷺ نے اس دیہاتی سے فرمایا: ہاں! ذرا پھر کہنا! تم نے کس طرح کہا: سائل نے اپنا وہی سوال پھر دہرایا۔ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’صرف اللہ کی بندگی کرتے رہو اور کسی چیز کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو‘ نماز قائم کرتے رہو‘ زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور صلہ رحمی کرتے رہو۔ اب اونٹنی کی مہار چھوڑ دو۔‘‘ (مسلم شریف)
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا________!! حضرت ابو ھریرة رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ''میری تمام امت جنت میں داخل ہوگی مگر جس نے انکار کیا ( وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا) '' صحابہ کرام رضوان اﷲ اجمعین نے عرض کیا '' یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کس نے انکار کیا ؟'' آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا....!! '' جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگیا اور جس نے نافرمانی کی اس نے انکار کیا.'' ( بخاری ، 2797
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      حضرت مغیره رضی الله عنه نے حضرت معاویه بن ابی سفیان رضی الله عنه کو لکھا که رسول الله صلی الله علیه وسلم ہر نماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یه کہا کرتے تھے
                      لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ
                      اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَ لَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَ لَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔
                      الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
                      اے الله! نہیں کوئی روک سکتا جو آپ عطا کرنا چاہیں اور نہیں کوئی دے سکتا جو آپ نه دینا چاہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت آپ کے مقابلے میں کوئی فائده نہیں دے سکتی۔
                      (صحیح البخاری: 6330)
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت فرمایا کرتے تھے:
                        (لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ العَظِيمُ الحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ)
                        ترجمہ: عظمت اور حِلم والے اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے، عرشِ عظیم کے پروردگار اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے، آسمانوں، زمینوں، اور عرشِ کریم کے پروردگار اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے۔
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، کہا ہمیں امام مالک نے ابولزناد سے خبر دی ، انھوں نے اعرج سے ، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب نماز کے کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پادتا ہوا بڑی تیزی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے ۔ تا کہ اذان کی آواز نہ سن سکے اور جب اذان ختم ہو جاتی ہے تو پھر واپس آ جاتا ہے ۔ لیکن جوں ہی تکبیر شروع ہوئی وہ پھر پیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے ۔ جب تکبیر بھی ختم ہو جاتی ہے تو شیطان دوبارہ آ جاتا ہے اور نمازی کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے ۔ کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر فلاں بات یاد کر ۔ ان باتوں کی شیطان یاددہانی کراتا ہے جن کا اسے خیال بھی نہ تھا اور اس طرح اس شخص کو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں ۔
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            حدثنا علي بن عياش، قال حدثنا شعيب بن أبي حمزة، عن محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ من قال حين يسمع النداء اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته، حلت له شفاعتي يوم القيامة ‏"‏‏.‏
                            ہم سے علی بن عیاش ہمدانی نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم سے شعیب بن ابی حمزہ نے بیان کیا ، انھوں نے محمد بن المنکدر سے بیان کیا ، انھوں نے فرمایا کہ جو شخص اذان سن کر یہ کہے اللہم رب ہذہ الدعوة التامة والصلوٰة القائمة آت محمدا الوسیلة والفضیلة وابعثہ مقاما محموداً الذی وعدتہ اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی ۔
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو مسلمان درخت لگاتا ہے پھر اس میں سے جتنا حصہ کھالیا جائے وہ درخت لگانے والے کے لیے صدقہ ہوجاتا ہے اور جو اس میں سے چرا لیا جائے وہ بھی صدقہ ہوجاتا ہے۔ یعنی اس پر بھی مالک کو صدقہ کا ثواب ملتا ہے اور جتنا حصہ اس میں سے پرندےکھالیتے ہیں وہ بھی اس کیلئے صدقہ ہوجاتا ہے۔ (غرض یہ کہ) جو کوئی اس درخت میں سے کچھ (بھی پھل وغیرہ) لے کر کم کردیتا ہے تو وہ اس (درخت لگانے والے) کیلئے صدقہ ہوجاتا ہے۔ (مسلم)۔
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک شخص اپنے (مسلمان) بھائی سے دوسری بستی میں ملاقات کے لیے روانہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے راستے پر ایک فرشتے کو بٹھا دیا (جب وہ شخص اس فرشتہ کے قریب پہنچا تو) فرشتہ نے اس سے پوچھا: تمہارا کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ اس شخص نے کہا: میں اس بستی میں رہنے والے اپنے ایک بھائی سے ملنے جارہا ہوں۔ فرشتہ نے پوچھا: کیا تمہارا اس پر کوئی حق ہے جس کو لینے کیلئے جارہے ہو؟ اس شخص نے کہا: نہیں میرے جانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ مجھے اس سے اللہ تعالیٰ کیلئے محبت ہے۔ فرشتہ نے کہا: مجھے اللہ تعالیٰ نے تمہارے پاس یہ بتانے کیلئے بھیجا ہے کہ جس طرح تم اس بھائی سے محض اللہ تعالیٰ کی وجہ سے محبت کرتے ہو اللہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرتے ہیں۔ (مسلم)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X