Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: مومن کیلئے جائز نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی کو (قطع تعلقی کرکے) تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے لہٰذا اگر تین دن گزرجائیں تو اپنےبھائی سےمل کر سلام کرلینا چاہیے اگر اس نے سلام کا جواب دے دیا تو اجرو ثواب میں دونوں شریک ہوگئے اور اگر سلام کاجواب نہ دیا تو وہ گنہگار ہوااور سلام کرنے والا قطع تعلقی (کے گناہ) سے نکل گیا۔ (ابوداؤد)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سفید بال نہ اکھاڑا کرو کوئی مسلمان ایسا نہیں کہ حالت اسلام میں اس کا ایک بال سفید ہوا مگر یہ کہ قیامت کے دن وہ (سفید بال) اس کے لئے نور ہوگا راوی مزید بیان کرتے ہیں کہ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس (سفید بال) کے بدلہ میں ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور اسی (بال )کے عوض میں ایک خطا معاف کردیتے ہیں۔
      (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الترجل :4202) (ابن حبان)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا سات آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں رکھے گا جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کہیں سایہ نہ ملے گا۔ ایک تو انصاف کرنے والا حاکم ۔دوسرے وہ جوان جو جوانی کی امنگ سے خدا کی عبادت میں رہا ۔تیسرے وہ جس کا دل مسجد میں لگا رہے۔ چوتھے وہ آدمی جنہوں نے اللہ کے لئے دوستی رکھی زندگی بھر دوست رہے اور دوستی ہی پر مرے ۔پانچویں وہ مرد جس کو ایک مرتبہ والی خوبصورت عورت نے (برائی کے لئے) بلایا، اس نے کہا میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔چھٹے وہ مرد جس نے اللہ کی راہ میں ایسا چھپا کر صدقہ دیا کہ داہنے ہاتھ سے جو دیا بائیں ہاتھ تک کو اس کی خبر نہ ہوئی۔ ساتویں وہ شخص جس نے اکیلے میں اللہ کو یاد کیا اس کی آنکھیں بہ نکلیں (رو دیا)۔
        (بخاری، جلد اول کتاب الاذان حدیث نمبر :626)
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عمر رسیدہ (سفید بالوں والا) مسلمان، حافظ قرآن جو کہ افراط و تفریط (یعنی غلو کرنے والا ہو نہ اس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے کوتاہی برتنے والا ہو) سے محفوظ ہو اور عادل و منصف بادشاہ کی تکریم کرنا اللہ تعالیٰ کی عزت و تکریم میں سے ہے۔
          (سنن ابی داوُ د، جلد سوئم کتاب الادب :4843)
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            حضرت عمرو بن عبسہ سے روایت ہے رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتا بوڑھا ہوگیا روز قیامت اس کے لئے نور ہوگا۔
            (جامع ترمذی، جلدا ول باب فضائل جہاد :1635)
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے تھے ایک بوڑھا آیا وہ آنحضرت ﷺ سے ملنے کا ارادہ رکھتا تھا لوگوں نے اسے رستہ دینے میں دیر لگادی سو آپؐ نے فرمایا وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی توقیر نہ کرے ۔
              (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ 1919-1920)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کسی جوان نے کسی بوڑھے کی تعظیم اس کے بڑھاپے کے سبب نہیں کی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک ایسا شخص مقرر کرے گا جو بڑھاپے کے وقت اس کی تعظیم کرے گا۔
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جو آدمی اسلام میں بڑھاپے کو پہنچا تو قیامت کے دن بڑھاپا اس کے لئے نور کا باعث ہوگا۔
                  (ترمذی، نسائی )
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    حضرت ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کے رسول، کون آدمی بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ آدمی جس کی عمر طویل ہے اور اس کے اعمال اچھے ہیں۔ اس نے پوچھا کون آدمی بدتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا جس کی عمر طویل ہے لیکن اس کے اعمال برے ہیں۔
                    (ترمذی)
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا اے اللہ کے رسول، آپ ﷺ تو بوڑھے ہوچکے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: مجھے (سورہ) ھود، واقعہ، المرسلات، النبا اور التکویر نے بوڑھا کردیا ہے۔
                      (ترمذی)
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص ہماری اتباع کرنے والوں میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے، ہمارے بڑوں کا احترام نہ کرے، نیکی کا حکم نہ کرے اور برائی سے منع نہ کرے۔
                        (ترمذی)
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، میں نے سنا آپ رسول اللہ ﷺ سے، آپ ﷺ نے فرمایا جتنے(ثواب کے) کام ہیں وہ نیت ہی سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ہر آدمی کو وہی ملے گا جو نیت کرے پھرجس نے دنیا کمانے یا کوئی عورت بیاہنے کے لئے ہجرت کی (دیس چھوڑا) اس کی ہجرت اس کام کے لئے ہوگی۔
                          (بخاری ،جلد اول کتاب الوحی ،حدیث نمبر1)
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایاجب کوئی اپنے گھر والوں پر ثواب کی نیت سے (اللہ کا حکم سمجھ کر) خرچ کرے تو صدقہ کا ثواب پائے گا۔
                            (بخاری، جلد اول کتاب الایمان ،حدیث نمبر53)
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایاتو جو کچھ خرچ کرے اور اس سے تیری نیت اللہ کی رضا مندی کی ہو تجھ کو اس کا ثواب ملے گا یہاں تک کہ اس پر بھی جو تو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالے۔
                              (بخاری ، جلد اول کتاب الایمان ،حدیث نمبر54)
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ تحقیق اللہ نیکیوں اور برائیوں کو لکھواتا ہے۔ پھر آپؐ نے بیان فرمایا جو کوئی کسی نیکی کا ارادہ کرے پھر اسے کسی وجہ سے نہ کرپائے تو اللہ تعالیٰ (صرف ارادہ کی بدولت) پوری ایک نیکی لکھوادیں گے اگر نیکی کا ارادہ کرکے اس کو کر بھی لے تو اس کے لئے 10 نیکیوں سے 700 تک بلکہ اور زیادہ بھی لکھی جائیں گی اور جو برائی کا ارادہ تو کرے لیکن اس پر عمل نہ کرے تو اللہ اس کے لئے بھی ایک پوری نیکی لکھوادیں گے اور جو برائی کا ارادہ کرنے کے بعد وہ برائی کرے تو اس کے لئے صرف ایک ہی برائی لکھی جائے گی۔
                                (مسلم، کتاب الایمان)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X