Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ لوگ مساجد (کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش) میں باہم فخر نہیں کرنے لگیں گے.
    سنن ابو داؤد 449
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
      جو شخص (بےخیالی یا سہو یا غلطی سے) نماز کو بھول جائے تو وہ اسے اسی وقت ادا کرے جب یاد آ جائے. اسکے علاوہ اسکا کوئی کفارہ نہیں ہے.
      صحیح بخاری 597
      سنن ابو داؤد 442
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
        جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں ادا کرے.
        صحیح بخاری 444
        سنن ابو داؤد 467
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
          الله تعالی اس شخص پر رحم فرمائے جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے.
          سنن ابو داؤد 1271
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            حضرت ابوایوب انصاری سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علی وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو وہ ایسے ہے کہ اس نے ہمیشہ روزے رکھے۔

            It was narrated from from Abu Ayyub al-Ansari (Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: “Whoever fasts Ramadan then follows it with six days (fasting) of Shawwal, it is as if he fasted a lifetime.”

            [Sahih Muslim, Book of Fasting, Hadith: 2758]
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، تو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اس کو چاہیے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔

              [Sahih Al-Bukhari, the Book of Al-Adab, Hadith: 6138]​

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک پورا مومن نہیں ہوسکتا جب تک اس کو میری محبت اپنے باپ اور اپنی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ نہ ہو۔
                ( بخاری ،جلد اول کتاب ایمان : )
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس میں تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پائے گا ۔یہ کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت اس کو سب سے زیادہ ہو۔ دوسرے یہ کہ فقط اللہ کے لئے کسی سے دوستی رکھے۔ تیسرے یہ کہ دوبارہ کافر بننا اس کو اتنا ناگوار ہو جیسے آگ میں جھونکا جانا۔
                  ( بخاری، جلد اول کتاب ایمان :15)
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابیؓ نے رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا اے اللہ کے رسول، آپؐ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہو لیکن اس تک پہنچ نہ سکتا ہو۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھے گا۔
                    (مسلم، کتاب البر والصلۃ )
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے مجھے (مخاطب کرتے ہوئے) فرمایااے میرے بیٹے، اگر تم ایسا کرسکتے ہو کہ صبح اٹھنے کے بعد سے لے کر رات کو سونے تک تمہارے دل میں کسی آدمی کے بارے میں کوئی بغض و کینہ نہ ہو تو تم ایسا ہی کرنا۔ یہ میری سنت سے ہے۔ اور جس آدمی نے میری سنت کو محبوب جانا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس آدمی نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔
                      (ترمذی)
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا قیامت کب آئے گی؟ آپ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے لئے تم نے کیا تیار کررکھا ہے؟ اس نے عرض کیا: میں نے قیامت کے لئے نہ تو زیادہ (نفلی) نمازیں نہ زیادہ (نفلی) روزے تیار کئے ہیں اور نہ زیادہ صدقہ، ہاں ایک بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تو پھر (قیامت میں) تم ان ہی کے ساتھ ہوگے جن سے تم نے (دنیا میں) محبت رکھی۔
                        (بخاری)
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میری امت میں مجھ سے زیادہ محبت رکھنے والے لوگوں میں سے وہ (بھی) ہیں جو میرے بعد آئیں گے، ان کی یہ آرزو ہوگی کہ کاش و ہ اپنا گھر بار اور مال سب قربان کرکے کسی طرح مجھ کو دیکھ لیتے۔
                          (مسلم)
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سن لو! مجھے کتاب (قرآن) دی گئی ہے اور اس کے ساتھ اس کی مثل (حدیث) بھی دی گئی ہے ممکن ہے کہ کوئی مال و دولت کے نشہ سے سرشار اپنے تخت پر بیٹھ کر یہ کہے کہ تم اس قرآن کو لازم پکڑو۔ اس میں تم جو چیز حلال پاؤ اسے حلال سمجھو اور جو حرام پاؤ اسے حرام قرار دو۔ سُن لو! پالتو گدھے تمہارے لئے حلال نہیں (اسی طرح) درندوں میں سے کچلی والے بھی (حلال نہیں) اور معاہد (ذمی) کی گری پڑی چیز بھی حلال نہیں الا یہ کہ اس کا یہ مالک اس سے بے نیاز ہوجائے اور جو شخص کسی قوم کے ہاں مہمان ٹھہرے تو اس کی ضیافت و اکرام ان پر فرض ہے اگر وہ اس کی مہمان نوازی نہ کریں تو وہ اپنی مہمان نوازی کے بقدر ان سے لے سکتا ہے۔
                            (سنن ابی داوُ د ،جلد سوئم کتاب السنۃ :4604)
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:جس نے میری کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جو میرے بعد مٹ چکی تھی تو اس کو ان لوگوں کے ثواب کے برابر اجر ملے گا جنہوں نے اس پر عمل کیا اور ان کے ثواب میں بھی کچھ کمی نہیں ہوگی اور جس نے کوئی بدعت کا کام ایجاد کیا جسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پسند نہیں فرماتے تو اس کو ان لوگوں کے گناہوں کے برابر گناہ ملے گا۔ جنہوں نے اس پر عمل کیا اور ان کے گناہوں میں کچھ کمی نہیں ہوگی۔
                              (ترمذی)
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکر م ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ دین اسلام حجاز (مکہ مکرمہ اور اس کے مضافات) میں اس طرح سمٹ کر آجائے گا جس طرح سانپ اپنے بل میں سمٹ آتا ہے اور اسلام حجاز میں اس طرح جگہ بنالے گا جس طرح پہاڑی بکری پہاڑ کی بلندی پر اپنی جگہ بنالیتی ہے۔ بلاشبہ دین اسلام آغاز کے وقت غریب تھا یقیناًاس کا اختتام بھی اس کے آغاز کی طرح ہوگا۔ پس خوشخبری ہے ایسے غریبوں کے لئے جو میرے بعد میری ایسی سنتوں کی اصلاح کریں گے جنہیں لوگ بگاڑ چکے ہونگے۔
                                (ترمذی)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X