Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    Ap (S.A.W.W) ne farmaya: Qyamat ky roz Allah k arsh k siwa koi saya nhi ho ga,
    3 shakhs Allah k arsh ky saaye ma hon gay.

    Arz ki gai: Ya-Rasullah wo kon log hon gay?

    Irshad farmaya:

    1) Wo shakhs jo mary ummati ki preshani door kry
    2) Mari sunnat ko zinda karny wala
    3) Mujh pr ksrat se darood parhny wala.

    (Al-Bdor Al-Safrat Fe amoor Al-akhrat Lil-syuti, page 131, hadees: 366)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

      (ثلاثۃ لا یقبل اللہ -عزّ وجل- لھم صرفاً، ولا عدلاً: عاق، ومنّان، ومکذّب بقدر)

      تین شخص ہیں کہ اللہ تعالیٰ نہ ان کے فرض قبول کرے نہ نفل:
      ماں باپ کو ایذا دینے والا اور
      صدقہ دے کر فقیر پر احسان رکھنے والا اور
      تقدیر کا جھٹلانے والا

      ۔(اسے عاصم نے ''السنہ'' میں بسندِ حسن ابو امامہ
      رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ت)
      ''السنۃ'' لابن أبي عاصم، باب: ما ذکر عن النبي علیہ السلام في المکذبین بقدر اللہ، الحدیث: ۳۳۲، ص۷۳
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        بسم الله الرحمن الرحیم

        کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا ہے ..... ؟؟

        حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا اور عرض کیا کہ میرے غلام مجھ سے جھوٹ بولتے خیانت کرتے اور میری نافرمانی کرتے ہیں - لہٰذا میں انہیں گالیاں دیتا اور مارتا ہوں ، مجھے بتائیے کہ میرا اور ان کا کیا حال ہو گا-

        آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
        ،، ان کی خیانت نافرمانی اور جھوٹ بولنے کا تمہاری سزا سے تقابل کیا جائے گا - اگر سزا ان کے جرموں کے مطابق ہوئی تو تم اور وہ برابر ہو گئے نہ ان کا تم پر حق رہا اور نہ تمہارا ان پر اگر تمہاری سزا کم ہوئی تو یہ تمہاری فضیلت کا باعث ہو گا اور اگر تمہاری سزا ان کے جرموں سے بڑھ گئی تو تم سے بدلہ لیا جائے گا ،،

        پھر وہ شخص روتا چلاتا ہوا وہاں سے چلا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن کریم نہیں پڑھا ؟
        اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ :

        ،،اور قیامت کے دن ہم انصاف کے ترازو قائم کریں گے پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا اور اگر رائی کے دانہ کے برابر بھی عمل ہو گا تو اسے بھی ہم لے آئیں گے اور ہم ہی حساب لینے کے لئے کافی ہیں ،،

        ****** الانبیاء # #٤٧ *******

        اس نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ان کے اور اپنے لئے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں دیکھتا کہ انہیں آزاد کروں میں آپ کو گواہ بنا کر آزاد کرتا ہوں -

        صحیح ترمزی ، تفسیر القرآن سورہ الا انبیاء #٣١٦٥ احمد #٢٨٠/٦
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          Narrated Hazrat Ali (ra) that Prophet (Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wassallam) said,
          "Seventy thousand angels pray for the person till evening who visit his muslim brother in the morning. And seventy thousand angles pray till morning if he visit in evening. And a garden is made for him in jannah."

          حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب ﷺ نے فرمایا،
          جب مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی صبح کے وقت عیادت کرتا ہے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے رحمت و مغفرت کی دعاء کرتے ہیں۔ اور شام کے وقت جب اس کی عیادت کرتا ہے تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لئے رحمت و مغفرت کی دعاء کرتے ہیں۔ اور اس کے لئے جنت میں ایک باغ ہے

          [ Trimzi, Book Al'janaiz, Hadees:969 ]
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            Narrated Anasؓ that Prophet ﷺ said, Jannah ask ALLAH to enter the one in jannah, who asked three times for jannah from ALLAH. And the fire of hell ask ALLAH to protect the one who asked three time about the protection from fire, from ALLAH.

            حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا، جس نے تین باراللہ تعالی سے جنت کا سوال کیا توجنت یہ کہتی ہے اے اللہ اسے جنت میں داخل کردے ، اورجس نے تین بارجھنم کی آگ سے پناہ طلب کی توآگ کہتی ہے اے اللہ اسے آگ سے پناہ دے دے.

            [ Trimzi, Hadees:2572 ]
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              "Narrated Abu Hureraؓ that Prophet ﷺ was about the deed/s which lead people to heaven in abundance. Prophet ﷺ replied that those deeds are, Fear of ALLAH and good attitude."

              حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) سے لوگوں کو جنت میں کثرت سے داخل کرنے والے عمل سے متعلق پوچھا گیا: توآپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے ارشاد فرمایا: اللہ کا ڈر اور حسن اخلاق

              [ Trimzi, Hadees:2004]
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                رسول اللہ صلی الله عليه وآله وسلم پینے والی چیزوں کو تین سانس میں پیتے تھے
                اور فرماتے تھے:" ایسا کرنے سے اطمینان ہو جاتا ہے، تکلیف اور بیماری سے
                حفاظت ہوتی ہے اور ہر وہ چیز خوب ہضم ہوتی ہے۔"
                (مسلم:5287، عن انس رضى اللہ تعالى عنہ)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  جمعہ کا دن ہفتے کے ساتوں دنوں میں سب سے زیادہ افضل اور مبارک دن ہے ، جیسا کہ اس دن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:” بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے ، اسی دن حضرت آدم عليه السلام پیدا کئے گئے ، اسی دن جنت میں داخل کئے گئے ، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی“۔
                  (مسلم )

                  اس دن خصوصی طور پر رسول اکرم صلى الله عليه وسلم پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت ہے، جیسا کہ حضرت اوس بن اوس رضى الله عنه روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا :”جمعہ کا دن تمہارے تمام دنوں میں سب سے افضل دن ہے ، اس دن تم مجھ پر بکثرت درود بھیجو ، اس لیے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔ میں نے کہا : یا رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش ہوگا جبکہ آپ تو مٹی میں مل چکے ہوں گے ؟ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : اﷲ تعالیٰ نے انبیاءکے جسموں کو مٹی پر حرام قرار دیا ہے “۔
                  ( ابوداؤد :1047)

                  Last edited by .; 11 January 2014, 21:07.
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "استغفارکواپنا وظیفہ بنالو، اللہ تعالی ہرمشکل سے رہائی اورہرغم سے نجات عطا فرمائیں گےاورایسی جگہ سےرزق عطا فرمائیںگےجو تمھارےگمان میں بھی نہیں ہوگی.

                    "(احمد - ابوداؤد
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      Narrated Abu Hurera (ra) that Prophet (Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wassallam) said,
                      "If I say "subhan ALLAH wal'humdulillah walailaha illa wallah akbar" then it is most dearer to me than every thing on which the sun rises (means whole universe)."

                      حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا، اگر میں ”سبحان اللہ والحمدللہ و لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر“کہوں تو یہ مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ یعنی ساری کائنات

                      [ Muslim, Hadees: 1905 ]
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        Narrated Abdullah Bin Masood(ra) that i heard Prophet (Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wassallam) saying,
                        "He who falsely swore to get wealth of a muslim unjustly, will meet ALLAH on judgement day in a state that ALLAH is not happy with him. Hazrat Abdullah(ra) then said that Prophet (Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wassallam) verified this by a ayat of Quran ( Inna'allazeena yashtaroona biAAahdiAllahi waaymanihim samanan qaleelan [3:77] ). As for those who sell the faith they owe to Allah and their own plighted word for a small price, they shall have no portion in the Hereafter"

                        حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس آدمی نے کسی مسلمان آدمی کا مال دبانے کے لئے ناحق قسم اٹھائی تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اسپر ناراض ہوں گے حضرت عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ پھر اللہ کے رسول(صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے اس کی تصدیق میں اللہ کی کتاب قرآن مجید میں آیت کریمہ پڑھی ( إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللہِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا [3:77]) آخر تک جو لوگ اللہ کے عہد اور اس کی قسموں کے بدلہ میں ثمنا قلیلا لے لیتے ہیں آخرت میں ان کا حصہ نہیں۔

                        [Sahi Muslim, Book of Faith, Vol:1, Hadees: 353 ]
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          Narrated Abu Musa Abdullah Bin Qais(ra) that Prophet (Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wassallam) said,
                          "Indeed ALLAH spread his hands in night so that he who committed sin in the day, seek forgiveness and also spread hand in day so that he who committed sin in night, seed forgiveness in day. And ALLAH will keep doing this until the sun rise from the west."

                          ابو موسیٰ عبدللہ بن قیس اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب ﷺ نے فرمایا، بے شک اللہ عز و جل رات میں اپنا ہاتھ (مُبارک ) پھیلاتا ہے کہ دِن میں برائیاں کرنے والا توبہ کر لے اور دِن میں ہاتھ پھیلاتا ہے کہ رات میں برائیاں کرنے والا توبہ کر لے (اور اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرتا رہے گا ) یہاں تک سورج مغرب سے طلوع ہو جائے

                          [ Sahi Muslim, Book of Repentance, Hadees: 2759 ]
                          Last edited by .; 11 January 2014, 21:41.
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            Narrated Abu Hurera (R.A.) that Prophet (Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wassallam) said,

                            "He who asked for repentance before the sun rises from the west, ALLAH almighty will accept his repentance."

                            حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس نے سورج کی مغرب سے طلوع ہونےسے پہلے پہلے توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیں گے

                            [ Muslim, Vol:3, Hadees:2360 ]
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              Narrated Hazrat Aishaؓ that Prophet ﷺ said,
                              "The house without palms have hungry families. And HE ﷺ repeated it two or three times."

                              ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآب (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا، اے عائشہ ! جس گھر میں کھجور نہیں ہے وہ گھر والے بھوکے ہیں ۔ دو بار یا تین بار یہی فرمایا

                              [ Muslim, Hadees:1318 ]
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                The son of Abu Said al-Khudriؓ reported on the authority of his father that Prophet ﷺ said:
                                "When one of you yawns while engaged in prayer, he should try to restrain so far as it lies in his power, since it is the Satan that enter therein."

                                حضرت عبدالرحمن بن ابی سعیدؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا جب تم میں سے کسی آدمی کو جمائی تو اسے چاہئے کہ اپنے ہاتھ سے اس کو روکے کیونکہ شیطان اندر داخل ہو جاتا ہے۔

                                [ Sahi Muslim, Vol:3, Hadees:2993 ]
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X