Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتے بلکہ تمہارے دلوں کو اور تمہارے اعمال کو دیکھتے ہیں۔
    (مسلم)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا(قیامت کے دن) لوگوں کو ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا (یعنی ہر ایک کے ساتھ اس کی نیت کے مطابق معاملہ ہوگا)
      (ابن ماجہ، باب النیۃ)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاتم نے مدینہ میں کچھ ایسے لوگوں کو چھوڑا ہے کہ جس راستے پر بھی تم چلے، جوکچھ بھی تم نے خرچ کیا اور جس وادی سے بھی تم گزرے وہ ان اعمال (کے اجرو ثواب) میں تمہارے ساتھ شریک رہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یارسول اللہ! وہ کیسے ہمارے ساتھ شریک رہے حالانکہ وہ تو مدینہ میں ہیں؟ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: (وہ تمہارے ساتھ نکلنا چاہتے تھے، لیکن) عذر نے ان کو روک دیا۔

        AbuDaoud
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ اس امت کی مدد (اس کی قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر نہیں فرماتے بلکہ) کمزور اور خستہ حال لوگوں کی دعاؤں، نمازوں اور ان کے اخلاص کی وجہ سے فرماتے ہیں۔
          (نسائی )
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص (سونے کیلئے) اپنے بستر پر آئے اور اسکی نیت یہ ہو کہ رات کو اٹھ کر تہجد پڑھوں گاپھر نیند کا ایسا غلبہ ہوجائے کہ صبح ہی آنکھ کھلے تو اس کے لئے تہجد کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے اور اس کا سونا اس کے رب کی طرف سے اس کے لئے عطیہ ہوتا ہے۔
            ( رواہ نسائی، باب من اتی فراشہ ، رقم: 1788)
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناجس شخص کا مقصد دنیا بن جائے اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کو بکھیر دیتے ہیں یعنی ہر کام میں اس کو پریشان کردیتے ہیں، فقر (کا خوف) اس کی آنکھوں کے سامنے کردیتے ہیں اور دنیا اسے اتنی ہی ملتی ہے جتنی اس کے لئے پہلے سے مقدر تھی اور جس شخص کی نیت آخرت کی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کو آسان فرمادیتے ہیں، اس کے دل کو غنی فرمادیتے ہیں اور دنیا ذلیل ہوکر اس کے پاس آتی ہے۔
              (رواہ ابن ماجہ، باب الہم بالدنیا، رقم: 4105)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا ایسے شخص کے بارے میں فرمایئے کہ جو نیک عمل کرتا ہے اور اس کی وجہ سے لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں (کیا اسے نیک عمل کرنے کا ثواب ملے گا، لوگوں کا اس کی تعریف کرنا ریاکاری میں تو داخل نہیں ہوگا؟) آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ تو مومن کو جلد ملنے والی بشارت ہے۔
                (رواہ مسلم، باب اذا اثنی علی الصالح، رقم:6721)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  حضرت معن بن یزید رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت یزید رضی اللہ عنہ نے کچھ دینار صدقہ کی نیت سے نکالے اور انہیں مسجد میں ایک آدمی کے پاس رکھ آئے (تاکہ وہ آدمی کسی ضرورت مند کو دے دے) میں مسجد میں آیا (اور میں ضرورت مند تھا اس لئے) میں نے اس آدمی سے وہ دینار لے لئے اور گھر لے آیا۔ والد صاحب نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی قسم! تمہیں تو دینے کا میں نے ارادہ نہیں کیا تھا۔ میں اپنے والد کو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لے آیا اور یہ معاملہ آپ کے سامنے پیش کردیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:یزید! جو تم نے (صدقہ کی) نیت کی تھی اس کا ثواب تمہیں مل گیا اور معن! جو تم نے لے لیا، وہ تمہارا ہوگیا(تم اسے اپنے استعمال میں لاسکتے ہو)
                  ( رواہ البخاری،
                  Last edited by .; 15 May 2015, 07:41.
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! مجھے جہاد اور غزوہ کے بارے میں بتلایئے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایاعبداللہ بن عمرو! اگر تم اس طرح لڑو کہ صبر کرنے والے اور ثواب کی امید رکھنے والے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہیں قیامت کے دن صبر کرنے والا اور ثواب کی امید رکھنے والا شمار کرکے اٹھائیں گے اور اگر تم دکھلاوے، مال غنیمت زیادہ سے زیادہ لینے کے لئے لڑو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں قیامت کے دن دکھلاوا کرنے والا، مالِ غنیمت زیادہ سے زیادہ لینے کے لئے لڑنے والا شمار کرکے اٹھائیں گے (یعنی میدان حشر میں یہ اعلان کیا جائے گا کہ یہ شخص دکھلاوے اور زیادہ مال حاصل کرنے کے لئے لڑا تھا)۔ عبداللہ! جس حال (اور نیت) پر تم لڑو گے یا مارے جاؤ گے اللہ تعالیٰ اسی حال (اور نیت) پر قیامت میں تمہیں اٹھائیں گے۔
                    ( رواہ ابوداو‘ د، باب من قاتل لتکون کلمۃ اللہ ھی العلیا:2519)
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاجو شخص دوسروں پر فخر کرنے کے لئے، مالدار بننے کے لئے، نام و نمود کے لئے دنیا طلب کرے اگرچہ حلال طریقے سے ہو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حالت میں حاضر ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس سے سخت ناراض ہونگے اورجو شخص دنیا حلال طریقے سے اس لئے حاصل کرے تاکہ اس کو دوسروں سے سوال نہ کرنا پڑے اور اپنے گھر والوں کے لئے روزی حاصل کرسکے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ احسان کرسکے تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہوا ہوگا۔
                      (بیہقی)
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        حضرت ابو سعید بن ابی فضالہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے سب لوگوں کوجمع فرمائیں گے تو ایک پکارنے والا پکارے گا: جس شخص نے اپنے کسی ایسے عمل میں جو اس نے اللہ تعالیٰ کے لئے کیا تھا کسی اور کو بھی شریک کیا تو وہ اس کا ثواب اسی دوسرے سے جاکر مانگ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ شرکت میں سب شرکاء سے زیادہ بے نیاز ہیں۔
                        (رواہ الترمذی ، باب ومن سورۃ الکہف، رقم: 3154)
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایااس امت کو عزت، سربلندی، نصرت اور روئے زمین میں غلبہ کی خوشخبری دے دو (یہ انعامات تو مجموعی طور پر امت کو مل کر رہیں گے پھر ہر ایک کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کی نیت کے مطابق ہوگا) چنانچہ جس نے آخرت کا کام دنیوی منافع حاصل کرنے کے لئے کیا ہوگا آخرت میں اسکا کوئی حصہ نہ ہوگا۔
                          (مسند احمد)
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جس نے دکھلانے کے لئے نماز پڑھی اس نے شرک کیا، جس نے دکھلانے کے لئے روزہ رکھا اس نے شرک کیا اور جس نے دکھلانے کے لئے صدقہ کیا اس نے شرک کیا۔
                            (مسند احمد)
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس نے الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں جَو برابر بھلائی (ایمان)ہو تو وہ (ایک دن ضرور) دوزخ سے نکلے گا اور جس نے لا الہ الا اللہ کہا اس کے دل میں گیہوں برابر بھلائی ہو وہ (ایک نہ ایک دن ضرور) دوزخ سے نکلے گا اور جس نے لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں ذرے (چیونٹی) برابر بھلائی ہو وہ ایک نہ ایک دن ضرور دوزخ سے نکلے گا۔
                              (بخاری ،جلد اول کتاب الایمان ،حدیث نمبر:42)
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ سے میں نے سوال کیا یارسول اللہ! قیامت کے دن آپؐ کی شفاعت کا سب سے زیادہ کون مستحق ہوگا (کس کی قسمت میں یہ نعمت ہوگی) آپؐ نے فرمایا ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) میں جانتا تھا کہ تجھ سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہیں پوچھے گا، کیونکہ میں دیکھتا ہوں تجھے حدیث سننے کی کتنی حرص ہے (اب سن لے) سب سے زیادہ میری شفاعت کا نصیب ہونا اس شخص کے لئے ہوگا، جس نے اپنے دل سے یا اپنے جی کے خلوص سے لا الہ الا اللہ کہا ہو۔
                                (بخاری، جلد اول کتاب العلم ،حدیث نمبر:98)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X