Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

رفع الیدین

Collapse
This topic is closed.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #76
    Re: رفع الیدین

    Originally posted by shizz View Post

    جی ہاں بلکل ہر چیز کا علم الله کے پاس ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے.
    ہماری کیا اوقات ہے کے ہم الله سے سوال کریں کہ الله نے یہ آیت کیوں منسوخ کیا اور اسکی جگہ دوسری آیت کیوں رکھی اور منسوخ آیت کو قرآن میں کیوں رکھا،


    آپ کا کہنے کا مقصد یہ قرآن اسی کتابی صورت میں آسمان سے اترا؟
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #77
      Re: رفع الیدین

      in ki Oqat . .. aaajzi mae jahalat hai





      Comment


      • #78
        Re: رفع الیدین

        Originally posted by shizz View Post
        آپ کا جو دل میں آئے ہمیں کہ لیں مگر اس سوال سے نہ بھاگیں.

        نماز دین کا ایک اہم رکن ہے. رفع الیدین کی احادیث اتنی تعداد میں موجود ہیں اور اتنے صحابہ کرام سے مروی ہیں اور اسکی منسوخی کی احادیث صرف چند ہیں اور صرف ایک یا دو صحابہ سےجن احادیث پر جرح بھی کی گئی ہے..

        بہت عجیب بات ہے، ابو بکر بن عیاش کو بخاری کا راوی تو اپ لوگ مانتے ہیں مگر اسی بخاری کی حدیث جو عبدللہ بن عمر سے مروی ہے اسکو نہیں مانتے،

        اگر پھر بھی آپ بضد ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے، تو ایک صحابی کے انفراد کو احادیث اور جمہور صحابہ کے خلاف ہونے کی وجہ سے قبول نہیں کیا جا سکتا.

        محترمہ کس نے حدیث کا انکار کیا ہے..
        میں اس کا جواب دے چکا ہوں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے رفع یدین کرنے کی روایات ہیں لیکن ہمیشہ رفع یدین کی روایت ثابت نہیں..
        آپ کا کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ رفع یدین کیا..
        ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اگر ہمیشہ رفع یدین ثابت ہوتا تو ان سے ترک رفع یدین کی روایت صحیح سند سے ثابت نہ ہوتی..
        ابن عمر رضی اللہ کی روایت بیان کر کے علامہ ابن حجر رح کا حوالہ میں پیش کر چکا ہوں کہ ابن عمر رضی اللہ نے بعد میں رفع یدین ترک کر دیا تھا بحوالہ فتح الباری...


        اور محترمہ اگر آپ اتنا ہی بخاری کو مانتی ہوتی تو ابو حمید ساعدی رضی اللہ کی روایت بخاری سے چھوڑ کر ابو داؤد سے حوالہ نہ دیتی..

        یہ آپ لوگوں کا پران طریقہ ہے کہ جب جواب نہیں آتا تو ٹاپک تبدیل کر دو یا کوئی نیا حوالہ دے دو جیسا کہ آپ نے پہلے کیا جب آپ کو جواب نہیں ملا تو آپ نے بہیقی سے روایت پیش کر دی اور جب اس کا مکمل جواب میں نے دے دیا تو پھر آپ نے کہیں سے ٹاپک اٹھا کے کاپی پیسٹ کر دیا..
        اور انہی علامہ البانی رح کی تصحیح کو بنیاد بنایا جن کا انکار آپ خود کر چکی ہیں،..
        پھر بات تبدیل کرنے کے لئے عبداللہ ابن مبارک رح کا حوالہ جواد صاحب نے دیا اور آپ نے اس کی تصدیق کی کہ آپ پیش کرنے والی تھی...


        محترمہ عبداللہ ابن مبارک رح سے بھی ترک رفع یدین کی روایت صحیح سند سے بیان ہوئی ہے لیکن پہلے ابن عمر رضی اللہ کی روایت کا جواب تو دےد یں جومیں نے صحیح سند سے بیان کی ہے....
        میرا سوال اب بھی وہی ہے کہ اگر ابو بکر بن عیاش کی روایت ضعیف ہے تو بخاری کی روایات اسی سند سے آپ صحیح کیسے مانتی ہیں...


        اور البانی رح کی تحقیق اپنی دلیل میں پیش کر رہی ہیں لیکن وہی البانی ترک رفع یدین کی روایت کو صحیح تسلیم کرتے ہیں تو آپ ان کا انکار کرتی ہیں

        اور آپ اپنی دلیل میں روایات بھی وہ پیش کر رہی ہیں جن پہ آپ کا اپنا عمل نہیں ہے..
        کیا اوپر آپ نے جو 10 کے قریب روایات پیش کی ہیں کیا آپ کا خود ان روایات پہ مکمل عمل ہے رفع یدین کے مسئل پہ...
        ان روایات میں فرق ہے جو میں نے پچھلی پوسٹ میں ظاہر کیا لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا..
        جب آپ جن روایات کو دلیل بنا رہی ہیں ان پہ آپ کا اپنا عمل نہیں تو اس سے اپنے موقف کو ثابت کرنا جہالت ہی کہا جا سکتا ہے..

        یہ آپ کی نفس پرستی ہے اور کچھ نہیں...

        Comment


        • #79
          Re: رفع الیدین

          Originally posted by lovelyalltime View Post


          اچھی جزباتی تقریر ہے مگر اس جزباتی تقریر میں جس طرح رو رو کر ہائے ہائے فتنہ کا شور مچایا جارہا ہے اور احادیث کو ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے رسول اللہ نے خود ان کی کتابت فرمائی غلط ہے
          کتابت تو قرآن کی بھی نہیں کروائی تھی مگر صحابہ کو قرآن کی فکر تھی تو سوچنے والی بات ہے اس قریبی زمانے میں جب راویوں کی قطاروں کے بغیر بلکل سچی احادیث کتابت ہوتی کیوں نہیں ہوئیں؟
          اس کے بعد کسی تابعی کو بھی خیال نہ آیا؟
          دو سو سال کے طویل عرصے کے بعد جب ٹیکنالوجی فرسودہ تھی صرف یاداشت کے سہارے احادیث اکٹھی کی گئی جن کی تعداد اتنی ہوگئی کے اگر رسول اللہ چوبیس گھنٹے بھی فرماتے رہتے نعوذ بااللہ تو اتنا تحریری مواد نہ بنتا یعنی اس میں سب نے ناقص اور چھوٹی احادیث بھی بغیر خوف شامل کرادیں
          ایسا بھی وقت آگیا جب کسی کو کسی حدیث پہ بھروسہ نہ تھا ہاشمی الگ طرف تھے شیعان یا اہل بیت ایک طرف انصاری ایک طرف اور مہاجرین ایک طرف
          سب نے اپنے آپ کو سچا ثابت کیا اور خوب کیا

          صاف بات ان کے چکروں سے ہمیں معاف رکھیں جو احادیث پیاری ہیں پتہ لگتا ہے واقعی یہ کسی پیغمبر کے بول ہیں تب تو ہماری سر آنکھوں پر
          باقی نہ تو اس کا حکم قرآن میں ہے نہ دین میں تو ہم باز آئے
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #80
            Re: رفع الیدین

            Originally posted by Baniaz Khan View Post



            جمیل بھائی

            میرا انکار حدیث سے ہے ہی نہیں

            میرا صرف یہ موقف ہے کہ

            یہ ضروری نہیں کہ

            حدیث کی کتاب میں لکھی گئی ہر بات قول رسول ہو

            اور جو بات قرآن کے خلاف ہوگی

            یقینن اس کی نسبت رسول ص سے کرنا غلط ہے


            اب اس کو یہ حدیث رسول کا انکار کیوں کہتے ہیں


            کیونکہ ان کے پاس کوئی علمی جواب نہیں

            بلکل ٹھیک جب یقینی بات ہے نہیں تو انکار کیسا اور اقرار کیسا

            یہ تو ایسا ہی فلاں جگہ آگ گری نہ مانے تو جھنمی مانے تو جھوٹے
            اب رسول اللہ کل کو ہمیں کہیں ان حدیثوں کو کیوں مانا کیا یہ قرآن میں لکھا تھا تو


            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

            Comment


            • #81
              Re: رفع الیدین

              Originally posted by Baniaz Khan View Post


              میں اس کو مانتا ہوں

              چاہے وہ حدیث رسول ص ہو

              یا حدیث امام

              یا حدیث فنکار

              یا حدیث استاد

              اور وہ بات جوقرآن کے خلاف ہو اس کو نہیں مانتا

              چاہے اس کے پیچھے بڑی سے بڑی ہی ہستی کیوں نہ ہو








              با نیز بھائی آپ اپنی بات پر قائم رہنا

              کیا آپ ان سوالوں کا جواب دے سکتے ہیں ۔ کیوں کہ جو احادیث نیچے پیش کی گئی ہیں وہ تو بظاھر قرآن کے مخالف نظر آتی ہیں


              1

              ۔ قرآن میں حلال جانور کے طور پر ، ’
              بھیمۃ الانعام‘ کی تفسیر میں چند جانوروں کے نام گنائے گئے ہیں مثلاً اونٹ ، گائے ، بکری ، بھیڑ ، مینڈھا وغیرہ۔
              اب سوال یہ ہے کہ دنیا کے دیگر جانور مثلاً : کتا ، بلی ، چیتا ، شیر ، بندر ، ہرن ، ریچھ ، کوا ، کبوتر ، مینا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ یہ سب کیا ہیں ؟ حلال یا حرام؟ ان کی حرمت یا حلت کو قرآن سے کیسے پرکھا جائے گا؟

              براہ مہربانی ثبوت صرف اور صرف قرآن سے دیا جائے۔ آپ کی عقلی تُک بندیاں نہیں مانی جائیں گی۔ کیونکہ یہ دعویٰ تو آپ ہی کا ہے کہ ہر چیز کو قرآن سے پرکھا جائے گا۔ اگر آپ ثبوت نہ دے سکیں (اور یقیناً نہیں دے سکیں گے) تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہر حدیث کو قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا۔

              اور آپ کو ماننا ہوگا کہ ان احادیث کی بھی ضرورت ہے جن کی صحت و صداقت کو قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا۔ کیونکہ حدیث ہی میں ان جانوروں کے حلال و حرام ہونے کا وہ قاعدہ بیان کیا گیا ہے جس سے فوراً معلوم ہو جاتا ہے کہ کون سا جانور حلال ہے اور کون سا حرام ؟

              2

              ۔ بےشک قرآن میں نماز کی حالت کا ذکر ہے ، یعنی : کھڑے ہونے ، رکوع کرنے اور سجدہ کرنے کا ذکر۔

              اب سوال یہ ہے کہ نماز میں کیسے کھڑا ہوا جائے ؟ ہاتھ لٹکا کر یا ہاتھ باندھ کر؟ ایک پاؤں پر کھڑے ہوں یا دونوں پر؟ لغت میں رکوع کے معنی ہیں جھکنا۔ کیسے جھکا جائے ؟ آگے یا دائیں بائیں؟ اور جھک کر ہاتھ ڈنڈے کی طرح لٹکنے دیں یا رانوں پر رکھیں یا رانوں میں گھسا لیں ؟ سجدہ کی حالت میں ہاتھ کہاں رکھیں، کیسے رکھیں ، صرف ہتھیلی زمین پر رکھیں یا پوری کہنی؟ سجدہ ایک کریں یا دو ؟

              ذرا بتائیے کی ان تمام چیزوں کو قرآن کی کس آیت یا آیات سے پرکھا جا سکے گا؟؟

              چونکہ آپ تشفی بخش جواب دے نہیں سکتے لہذا مان لیجئے کہ : ان احادیث کی بھی ضرورت ہے جن کی صحت و صداقت کو قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا۔

              3

              ۔ قرآن میں حکم ہے کہ
              چوری کرنے والے مرد و عورت کے ہاتھ کو کاٹ دو۔

              ہمیں بتایا جائے کہ آپ قرآن کی کس آیت سے ثابت کریں گے کہ ۔۔۔۔۔۔
              دونوں ہاتھ کاٹے جائیں یا ایک ہاتھ ؟ کہاں سے کاٹیں ؟ بغل سے یا کہنی سے یا کلائی سے یا ان کے بیچ سے ؟
              قرآن سے کیسے پرکھا جائے گا؟

              4

              قرآن کہتا ہے

              جب تم سفر پر جاؤ تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کچھ کم کر کے پڑھو بشرطیکہ تم کو خوف ہو کہ کافر تم کو ایذا دیں گے۔

              (النساء : 101)

              یعنی قرآن میں "نمازِ قصر" ایسے سفر کے ساتھ مشروط ہے جس میں کافروں کی ایذا کا خوف بھی ہو۔

              اب صرف ایک مثال سعودی عرب سے۔ یہ تو ساری دنیا مانتی ہے کہ یہاں ملک کے مختلف علاقوں سے عمرہ یا حج کی غرض سے مکہ کی طرف سفر کرنے والوں کو "کافروں کی ایذا" کا کوئی خوف نہیں۔ پھر بھی ہر کوئی اس سفر کے دوران "نمازِ قصر" اس لیے ادا کرتا ہے کہ حالتِ امن میں بھی "نمازِ قصر" کی چھوٹ صحیح مسلم کی حدیث سے ثابت ہے۔

              ملاحظہ فرمائیں


              یعلی بن امیہ نے کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : اللہ تو فرماتا ہے کہ کچھ مضائقہ نہیں اگر قصر کرو تم نماز میں اگر تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ ستائیں گے۔ اور اب تو لوگ امن میں ہو گئے

              ( یعنی اب قصر کیا ضروری ہے ؟ )

              تو حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) نے کہا کہ مجھے بھی یہی تعجب ہوا تھا جیسے تم کو تعجب ہوا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو پوچھا۔

              آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

              صَدَقَةٌ ، تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْكُمْ ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ

              یہ اللہ نے تم کو صدقہ دیا تو اس کا صدقہ قبول کرو (یعنی بغیر خوف کے بھی ، سفر میں قصر کرو)۔

              صحیح مسلم ، كتاب صلاة المسافرين وقصرها ، باب : صلاة المسافرين وقصرها

              ذرا بتائیے کہ اس صحیح حدیث کو قرآن سے کیسا پرکھا جائے گا؟

              5

              ۔ قرآن صاف کہتا ہے کہ :
              زینت ( و آرائش) کی پاکیزہ چیزیں اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں ۔۔۔

              (الاعراف : 32)

              پھر تو سونا (gold) مردوں کے لیے حلال ہوا۔

              لیکن جامع ترمذی کی ایک مشہور صحیح حدیث بتاتی ہے کہ ۔۔۔

              حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

              حُرِّمَ لِبَاسُ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي ، وَأُحِلَّ لِإِنَاثِهِمْ

              ریشم کا لباس اور سونا ، میری امت کے مَردوں پر حرام اور ان کی عورتوں کے لیے حلال کیا گیا ہے۔

              ترمذی ، كتاب اللباس ، باب : ما جاء في الحرير والذهب‏

              ترمذی کی اس حدیث کو آپ قرآن سے پرکھیں گے تو اسے جھوٹ کہنا ہوگا اور غالباً منکرینِ حدیث ساری شریعتِ اسلامیہ کے خلاف ہو کر ہاتھوں میں سونے کی چوڑیاں یا گلے میں سونے کی چین پہنیں گے کہ اس کی اجازت انہیں قرآن سے ملتی ہے




              قرآن میں ہے کہ

              حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةُ

              تم پر حرام ہے مُردار

              سوره مائدہ

              لیکن حدیث میں ہے کہ

              حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ الْحُوتُ وَالْجَرَادُ ».

              ( (صحیح) اخرجہ احمد: 97/2 من حدیث عبدالرحمن بہ، وھو ضعیف کما تقدم، ح: 238 ، وتابعہ اخواہ اسامہ، وعبداللہ (ھق: 254/1 ) واخرج البیھقی باسناد صحیح ، عن عبداللہ بن عمر قال: ’’احلت لنا میتتان ودمان : الجراد والحیتان، والکبد والطحال‘‘، وقال: ’’ھذا اسناد صحیح‘‘، وھذا الاثر لہ حکم الرفع۔

              ترجمہ

              عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہمارے لیے دو مری ہوئی چیزیں حلال کر دی گئی ہیں ، مچھلی اور ٹڈی ۔‘‘



              کیا خیال ہے آپ کا کیا آپ ان احادیث کا انکار کرتے ھیں






              Comment


              • #82
                Re: رفع الیدین

                ye jo meri post ko half qoute kia hai ye beemani hai .. apni post edit kro aur meri poori post qoute kroo

                doosri bat ...

                jin Aahadees ny ye masail hal kr diye hein wo aahdis pesh kro

                ye namaz ka tareeqa agr Ahadees sy clear hojata hai tou phir tum logo ka ikhtilaf kyo hai


                sab sy ahem bat tum apni energy is bat pr zaya na kro mae kis ko ghalt kehta ho kis ko nahi kehta ..

                Quran ki taleeat or differnt topis pr mere articles moojood hien ..un mae koi bat samj na aye jo mene Quran k hawaly sy ki


                wo pooch lo .. jin bato pr aap doosry firqo walo k samny apni ilmi qabliyat jharty ho un ko muj pr na aazmao ...


                mae jo batien kr ta hoon us k mutabiq Quran pr ghor kr k dekh lo .. agr lagy mae theek hoon tou man lo warna tum azad ho jo bhi mano ...


                ham ko jahan ikhtilaf hoga pesh kr dien gy ...





                Comment


                • #83
                  Re: رفع الیدین

                  لولی آپ یہ تو نہیں کہنا چاہ رہے ان کتابوں کے آنے سے پہلے نہ کسی کو نماز آتی تھی نہ انہیں کسی حرام حلال جانور کا پتہ تھا جس کی مرضی تھی کرتا پھرتا تھا نعوذ بااللہ صحابہ بھی شامل ہوگئے کچھ ہوش کے ناخن لیجئے بھائی
                  ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                  سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                  Comment


                  • #84
                    Re: رفع الیدین

                    Originally posted by Baniaz Khan View Post



                    جمیل بھائی

                    میرا انکار حدیث سے ہے ہی نہیں

                    میرا صرف یہ موقف ہے کہ

                    یہ ضروری نہیں کہ

                    حدیث کی کتاب میں لکھی گئی ہر بات قول رسول ہو

                    اور جو بات قرآن کے خلاف ہوگی

                    یقینن اس کی نسبت رسول ص سے کرنا غلط ہے


                    اب اس کو یہ حدیث رسول کا انکار کیوں کہتے ہیں



                    کیونکہ ان کے پاس کوئی علمی جواب نہیں
                    wo kon c hadees hai jiska apko inkar nhi or wo kon c hadees hai jiska apko inkar hai zara bta dijye.
                    hadees ki kitab me likhi gai hr bat qol e rasool nhi hai mgr jo bat hm tak sahih sanad ke sath pohnchi hai jiske poore dalail mojood hain uska inkar krna unki seht pr shak krna yaqeenan hadees ko thukrane k mutradif hai,
                    apke ilmi jawab ka intezar rhega.
                    http://www.islamghar.blogspot.com/

                    Comment


                    • #85
                      Re: رفع الیدین

                      Originally posted by Sub-Zero View Post
                      لولی آپ یہ تو نہیں کہنا چاہ رہے ان کتابوں کے آنے سے پہلے نہ کسی کو نماز آتی تھی نہ انہیں کسی حرام حلال جانور کا پتہ تھا جس کی مرضی تھی کرتا پھرتا تھا نعوذ بااللہ صحابہ بھی شامل ہوگئے کچھ ہوش کے ناخن لیجئے بھائی
                      bhai sahih ahadees shroo se mojood hain, mgr jb ahadees ghurne ka silsila shroo hua to mohadseen ne sahi aor zaeef ahadees ko alag alag kr k hmare lye asanian peda kr di hain
                      http://www.islamghar.blogspot.com/

                      Comment


                      • #86
                        Re: رفع الیدین

                        Originally posted by Sub-Zero View Post

                        بلکل ٹھیک جب یقینی بات ہے نہیں تو انکار کیسا اور اقرار کیسا

                        یہ تو ایسا ہی فلاں جگہ آگ گری نہ مانے تو جھنمی مانے تو جھوٹے
                        اب رسول اللہ کل کو ہمیں کہیں ان حدیثوں کو کیوں مانا کیا یہ قرآن میں لکھا تھا تو


                        sirf shak or wehm ki bunyad pr sahi hadees ko rad kr k ap log ahle sunnat hone ka dawa kis bunyad pr krte hain????
                        agr ahadees me shak mojood hai or sahi ahadees hm tak nhin pohnchi to maan lijye k Allah ne hme aik mashkook cheez ki perwi ka hukm dia hai , nauzubillah
                        http://www.islamghar.blogspot.com/

                        Comment


                        • #87
                          Re: رفع الیدین

                          Originally posted by Baniaz Khan View Post
                          in ki Oqat . .. aaajzi mae jahalat hai
                          hmari oqat bta di ab apni oqat bhi bta dijye
                          http://www.islamghar.blogspot.com/

                          Comment


                          • #88
                            Re: رفع الیدین

                            Originally posted by Baniaz Khan View Post


                            تم صرف ہر نیو پوسٹ میں

                            اس طرح بات کرکے کہ میری بات کا جواب دو

                            یہ دکھانا چاہتے ہو کہ میں اپنی بات کا جواب نہیں دیتا

                            حالانکہ تمھاری بات کا جواب میں پہلے دے چکا ہوں

                            پھر سے دے دیتا ہوں


                            تمھاری آدھی بات کا جواب تو

                            یہ تھریڈ دے دے گا


                            Behtreen Shakhs


                            اور باقی کا جواب دوبارہ سن لو


                            میرے لیے قرآن کے علاوہ کوئی کتاب حجت نہیں ۔۔ سند نہیں ۔۔ کسوٹی نہیں


                            اور یہ جواب تم کو میں پہلے ہی دے چکا ہوں

                            اب اس سے تم اپنی ناقص سمجھ کے مطابق اگر حدیث کا انکار سمجھتے ہو

                            تو تم ایسا سمجھنے میں آزاد ہو


                            کیونکہ تقلید کی پٹی ماتھے کی آنکھیں تو خراب نہیں کرتی

                            مگر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ضرور ختم کرنے لگتی ہے


                            اور تمھارے نام نہاد علما نے تم کو یہی سکھایا ہے

                            کہ جو ان کتابوں پر ایمان نہ لائے یا ان کو حجت نہ مانے

                            اس پر فتویٰ لگادو


                            جب کہ مردانگی اور علمی قابلیت تو یہ ہونی چاہیے کہ

                            آپ اس کا جواب کتاب اللہ سے دو

                            جو کہ صرف قرآن ہے
                            Quran me mojood un ayaat ka kia kia jae jo nabi s a w ki ataat ka hukm deti hain?
                            aapka aik jumla tamam bat keh gaya hai phir bhi ap kehte hain k me hadees ka inkar nhin krta
                            http://www.islamghar.blogspot.com/

                            Comment


                            • #89
                              Re: رفع الیدین

                              Originally posted by -=The Driver=- View Post
                              Mittayan bhi bhanto jee..
                              Originally posted by -=The Driver=- View Post
                              jawad sahib maine Imam Abu Hanifa k aik post pe Jazaka Allah kaha ta to app ne asmaan sar pe utaya tha...
                              abb apke iss post ko Shazia ne etna appreciate kia hai... to kia kahengay tum ,,,, ??
                              abb pata chalega...
                              اگر یہ خوشی آپکی برداشت سے باہر ہو گئی ہے تو آپ ہی بانٹ دیجیے، میں نے تو صرف ایک اچھی پوسٹ پر جواد بھائی کے لیے دعا ئیہ کلمات کہیں ہیں، جو آپ سے شاید برداشت نہیںہوئے.
                              http://www.islamghar.blogspot.com/

                              Comment


                              • #90
                                Re: رفع الیدین

                                Originally posted by Baniaz Khan View Post


                                نہیں مجھے واقعی نہیں یاد

                                ہاں اتنا یاد ہے کہ

                                آپ نے ایک تفصیلی مضمون میں سرسری طور پر کچھ ذکر کیا تھا

                                لیکن جہاں تک یاد پڑتا ہے میں نے اس کا جواب دے دیا تھا کہ

                                یا یوں کہہ لو کہ مجھے نہیں ملا اس بات کا جواب
                                bukhari o muslim ki ahadees ko is lye sahi nhi mana jata k imam bukhari ya imam muslim use sahi smjhty the balkeh is lye sahih mana jata hai in dono kitabon ko k in dono ne unhi ahadees ko in do kitabon me jama kia jinki seht pr ijma tha,
                                hr mohadis ne apne apne mutabiq hadees ko jama kia mgr jo rutba in do ahadees ko mila wo ksi or kitab ko nhin mila.
                                http://www.islamghar.blogspot.com/

                                Comment

                                Working...
                                X