Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جنت کے پتے - Jannat key pattey

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46

    ’’حیا۔۔۔ بات سنو!‘‘
    ’’مگر وہ اسے سننا نہیں چاہ رہی تھی۔ وہ اس سے فاصلے پہ کھڑا تھا، پھر بھی پتا نہیں کیسے، وہ اس کاشانہ ہولے سے ہلا رہا تھا۔
    ’’حیا۔۔۔ اٹھو! میری بات سنو۔‘‘ بہت دھیرے سے وہ کہہ رہا تھا۔ چاندی کے مجسمے پھر سے واپس لوٹ آئے تھے۔ گہرے کنویں کا اندھیرا چھٹتا گیا۔ چاندی کی جھیل ہر سو پھیلتی گئی۔ اس نے ایک جھٹکے سے آنکھیں کھولیں۔
    کمرے میں مدھم سی روشنی بکھری تھی۔ اس کے صوفے کے سامنے میز کے کنارے پہ بیٹھا جہان بہت تکان سے اسے دیکھ رہا تھا۔ اسے آنکھیں کھولتے دیکھ کر وہ تھکے تھکے سے انداز میں مسکرایا۔
    ’’دیکھ لو۔۔۔ تم میرے لیے کپادوکیہ نہیں آئیں، مگر میں ہر دفعہ تمہارے لیے آ جاتا ہوں۔ پھر بھی کہتی ہو مجھے پروا نہیں ہے؟‘‘
    Never stop learning
    because life never stop Teaching

    Comment


    • #47

      ’’میری بات سنیں، یہ حیا کے پاس تھیں تصویریں، اس نے۔۔۔ اسی لیے وہ لڑکا بار بار حیا کا نام لے رہا تھا۔‘‘
      ’’میری بیوی کا نام مت لیں ممانی!‘‘ ابا صائمہ تائی کی بات پہ ناگواری سے احتجاج کرنے ہی لگے تھے کہ وہ جیسے غصے سے کہتا ان کے سامنے آ کھڑا ہوا تھا۔
      ’’یہ تصویریں شاید آپ کو اپنی بیٹی کے لیپ ٹاپ سے بھی مل جائیں۔ مگر میری بیوی کا نام اگر کسی نے لیا تو مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہو گا۔‘‘ وہ اتنی سختی سے انگلی اٹھا کر بولا تھا کہ صائمہ ممانی آگے سے کہہ نہ سکیں۔ فاطمہ اور پھپھو نے افسوس سے ایک دوسرے کو دیکھا، جیسے سمجھ نہیں آ رہی ہو کیا کریں۔
      Never stop learning
      because life never stop Teaching

      Comment


      • #48
        "اور جن کی زندگی میں بڑا مقصد نہ ہو، وہ کیا کریں؟"
        "عبادت! ہم عبادت کے لئے پیدا کئے گئے ہیں، سو ہمیں اپنے ہر کام کو عبادت بنا لینا چاہیے- عبادت صرف روزہ، نوافل اور تسبیح کا نام نہیں ہوتا بلکہ ہر انسان کا ٹیلنٹ بهی اس کی عبادت بن سکتا ہے- میں بہارے کے لیے پهولوں کے ہار اور آنے کے لیے کهانا بناتی ہوں، میری یہ صلہ رحمی میری عبادت ہے- میں پزل باکسز اور موتیوں کے ہار بیچتی ہوں، میرا یہ رزق تلاشنا میری عبادت ہے- یہ چهوٹے چهوٹے کام کر تے کرتے انسان بڑے بڑے مقصد پا لیتا ہے-"
        Never stop learning
        because life never stop Teaching

        Comment


        • #49


          ’’جہان! تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟‘‘

          ’’یہ کہ میں زندہ رہوں، اور اس لمبی سی عمر میں اپنا کام کرتا رہوں۔‘‘

          اندھیرے میں بھی وہ اس کے چہرے پہ وہ چمک دیکھ سکتی تھی جو اب اس کے لیے بہت مانوس تھی۔
          ’’بہت محبت ہے نا تمہیں اپنی جاب سے؟‘‘

          ’’بہت زیادہ!‘‘ اس نے بس دو لفظ کہے۔ جذبات سے بوجھل لفظ۔ مزید کہنا بے کار تھا۔
          Never stop learning
          because life never stop Teaching

          Comment


          • #50

            جب انسان دوسروں کی بات نہیں سمجھنا چاہتا تو وہ اونچا بول کر خود کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے-
            Never stop learning
            because life never stop Teaching

            Comment


            • #51

              یہ جو ہمارا اللّه سے فاصلہ آجاتا ہے نا، یہ سیدھی سڑک کی طرح نہیں ہوتا ہے. اس کو بھاگ کر طے کرنے کی کوشش کرو گے تو جلدی تھک جاؤگے ،جست لگاؤ گے تو درمیان میں گر جاؤ گے اڑنے کی کوشش کرو گے تو ہوا ساتھ نہیں دے گی ۔
              یہ فاصلہ بےبی steps سے عبور کیا جاتاہے۔ چھوٹے چھوٹے قدم کر چوٹی پر پہنچا جاتا ہے سو بھاگنا مت،جست لگانے کی کوشش بھی نہ کرنا بس چھوٹے چھوٹے اچھے کام کرنا اور چھوٹے چھوٹے گناہ چھوڑ دینا..
              Never stop learning
              because life never stop Teaching

              Comment


              • #52


                ‘مگر میں اس غم کا کیا کروں جو میرے اندر سلگ رہا ہے؟’

                ‘تمہارے پرانے مسئلے حل ہو گئے مگر نئے مسئلوں نے تمہیں اتنا الجھا دیا کہ تمہارے پاس ان بھولے بسرے مسئلوں سے نکلنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کا وقت ہی نہیں رہا۔’

                واقعی اس کے وہ سارے مسئلے حل ہو گئے تھے۔ اس نے کبھی سوچا ہی نہیں۔

                ’ہر شخص کی زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب وہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوتا اور اس کے راز کھلنے والے ہوتے ہیں اور اس وقت جب وہ خوف کے کوہ طور پر کھڑا کپکپا رہا ہوتا ہے تو اللہ اسے بچا لیتا ہے ۔ یہ اللہ کا احسان ہے۔ ہم بھول جاتے ہیں وہ نہیں بھولتا۔ تم اپنے مسئلے کے حل کلئےا اس کا شکر ادا کیا کرو جو ساری زندگی تمہارے مسئلے حل کرتا آیا ہے وہ آگے بھی کر دے گا۔ تم وہی کرو جو وہ کہتا ہے پھر وہ وہی کرے گا جو تم کہتی ہو ۔ پھر جن کے لئے تم روتی ہو وہ تمیارے لئے روئیں گے مگر تب تمہیں فرق نہیں پڑے گا۔‘

                ’ میرا لائف سٹائل بہت مختلف ہے میں ان چیزوں سے خود کو ریلیٹ نہیں کر پاتی ۔ لمبی لمبی نمازیں،تسبیحات یہ سب کچھ نہیں ہوتا مجھ سے۔ میں عائشے گل نہیں بن سکتی۔ میں ان چیزوں سے بہت دور آ گئی ہوں ‘
                ’ دور ہمیشہ ھم آتے ہیں اللہ وہیں ہے جہاں پلے تھا ۔ فاصلہ پیدا ہم کرتے ہیں اور اس کو مٹانا بھی ہمیں ہوتا ہے ۔‘

                حلیمہ آنٹی کیا کؤمیرے سارے مسئلے حل ہو جائیں گے؟

                ’پہلے جس نے حل کئے تھے وہ اب بھی حل کرے گا۔ حیا ! لوگ کہتے ہیں زندگی میں یہ ضروری ہے وہ ضروری ہے میں تمہیں بتاؤں زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ نہ لوگوں کی محبت ۔ بس آپ ہونے چاہئیں اور آپ کا اللہ سے ہر لمحہ بڑھتا ہوا تعلق ہونا چاہیئے ۔ باقی یہ مسئلے تو بادل کی طرح ہوتے ہیں ۔جہاز کی کھڑکی سے نیچے کوئی بادل تیرتا دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا اس کا پورا آسمان بادل ڈھانُ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہو گئی اور دنیا تاریک ہو گئی۔ غم بھی ایسے ہوتے ہیں ۔ جب زندگی پہ چھاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے لیکن اگر تم زمین سے اٹھ کر دیکھو تو تم جانو گی کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا ۔ اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا حیا تو ہماری زندگی میں رحمت کی کوئی بارش نہ ہو۔‘
                Never stop learning
                because life never stop Teaching

                Comment


                • #53
                  "بعض لوگوں میں اللہ نے بہت خیر رکهی ہوتی ہے"-
                  Never stop learning
                  because life never stop Teaching

                  Comment


                  • #54


                    ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻨﻮﮞ
                    ﺟﻮ ﺑﯿﻮﮎ ﺍﺩﺍ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﯾﺎ ﺍﭨﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﭙﯿﻦ ﮐﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﺁﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
                    ﺑﻠﮑﻞ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﺎﮈﻟﺰ ﭘﮩﻨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﮨﯿﻞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﯾﻤﭗ ﭘﮧ ﭼﻠﺘﯽ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ
                    ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻣﺤﺴﻮﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
                    ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺍﺳﻤﺎﺭﭦ ﺍﻭﺭ ﭨﺮﯾﻨﮉﯼ ﮈﯾﺰﺍﺋﻨﺮ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺳﮍﮎ ﭘﮧ ﭼﻠﻮﮞ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﻣﺤﺴﻮﺭ ﻭ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ۔۔۔۔۔
                    ﻟﯿﮑﻦ —
                    ﻭﮦ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺭﮐﯽ، ﺣﯿﺎ ﺑﻨﺎ ﭘﻠﮏ ﺟﮭﭙﮑﮯ ، ﺳﺎﻧﺲ ﺭﻭﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
                    “ ﻟﯿﮑﻦ …
                    ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﺮ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﯽ،
                    ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺳﺖ ﻣﺮ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﯽ،
                    ﺟﺲ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔
                    ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺳﻮﺭﺝ ﻣﻐﺮﺏ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﯾﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﻻﻝ ﺁﻧﺪﮬﯽ ﮨﺮ ﺳﻮ ﭼﻠﮯ ﮔﯽ -
                    ﺍﺱ ﺩﻥ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔
                    ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﺳﭩﯿﮉﯾﻤﺰ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ
                    ﺑﮍﯼ ﺑﮍﯼ ﺍﺳﮑﺮﯾﻨﺰ ﻧﺼﺐ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ؟
                    ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﺍﺳﭩﯿﮉﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔
                    ﻣﯿﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﻋﯿﻦ ﻭﺳﻂ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﮮ۔ ﺍﺳﮑﺮﯾﻦ ﭘﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﭼﮩﺮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﺍ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
                    ﺳﺐ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﯿﻠﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺣﯿﺎ،
                    ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺎ ﻃﻮﻟﯿﮧ ﮐﯽ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﮔﻞ،
                    ﺍﺏ ﺑﺘﺎﺅ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ‘ ﮐﯿﺎ؟ ﯾﮧ ﺑﺎﻝ ‘ ﯾﮧ ﭼﮩﺮﺍ ‘ ﯾﮧ ﺟﺴﻢ ‘ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ -
                    ﯾﮧ ﻧﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﺮ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ
                    ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺍﺩﺍ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ۔
                    ﯾﮧ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﺗﮭﯽ۔ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺮﺿﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ؟
                    ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻭﮦ ﮐﺎﻡ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﯿﺌﮯ ﺟﻦ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ؟
                    ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺳﺘﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﭼﻦ ﻟﯿﺎ ﺟﻦ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﺗﮭﺎ؟ ”
                    ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺟﻮﺍﺏ ﺳﻮﭼﮯ ﮨﯿﮟ،
                    ﻣﮕﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔
                    ﺭﻭﺯ ﺻﺒﺢ ﺍﺳﮑﺎﺭﻑ ﻟﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﮑﺶ ﺳﺮﺍﭘﮯ ﮔﺮﺩﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
                    ﺟﻮ ﭨﯽ ﻭﯼ ﭘﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭼﻦ ﻟﻮﮞ،
                    ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﺁﺧﺮﯼ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﯾﺎﺩ ﺁ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ،
                    ﺗﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﻭﮞ ﮔﯽ؟
                    ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺍﺯﻭ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﻠﮍﮮ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﮦ ﺳﺮﺍﭘﺎ ﮈﺍﻟﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ،
                    ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ،
                    ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌٰﺎﻟﯽ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔
                    ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺎ ﭘﻠﮍﺍ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﮭﮑﺘﺎ۔
                    ﺍﻟﻠﻪ ﮐﯽ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺎ ﭘﻠﮍﺍ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺘﺎ

                    Never stop learning
                    because life never stop Teaching

                    Comment


                    • #55

                      "اللہ کی رضا صرف تمنا اور خواہش سے نہیں ملتی- اس کے لئے دل مارنا پڑتا ہے، محنت کرنی پڑتی ہے- تاکہ آنکھوں میں، دل میں اور وجود میں نور داخل ہو سکے-"
                      Never stop learning
                      because life never stop Teaching

                      Comment


                      • #56
                        ﺣﯿﺎ ! ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﻮ؟ ‘‘ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﯿﭩﯽ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﮭﺴﮏ ﺁﺋﯽ۔ ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺗﺮﭼﮭﯽ ﮐﺮﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
                        ’’ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﻮﭼﮫ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ؟ ‘‘
                        ’’ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﮔﻞ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ، ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﺗﮯ۔ ﮐﯿﺎ ﭘﺘﺎ ﺻﺒﺢ ﮨﻢ ﺟﺎﮒ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺳﮑﯿﮟ۔ ‘‘
                        Never stop learning
                        because life never stop Teaching

                        Comment


                        • #57
                          بڑے گھر تو سب سجا لیتے ہیں، اصل آرٹ تو چھوٹا گھر سجانا ہوتا ہے.
                          Never stop learning
                          because life never stop Teaching

                          Comment


                          • #58

                            "جب انسان بہت زیادہ جهوٹ بولتا ہے تو ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے خود اپنے سچ کا بهی اعتبار نہیں رہتا-"
                            Never stop learning
                            because life never stop Teaching

                            Comment


                            • #59

                              ''چھوٹی لڑکیاں تو نرم ٹہنی کی طرح ہوتی ہیں۔ جہاں موڑو، مڑ جائیں گی، اگر وقت گزرنے کے ساتھ ٹہنی رنگ بدل لے، سوکھ بھی جائے تو بھی اس کا رُخ وہی رہتا ہے مگر جو بڑی لڑکیاں ہوتی ہیں نا، وہ کانچ کی طرح ہوتی ہیں۔ اسے موڑو تو مڑتا نہیں ہے، زبردستی کرو تو ٹوٹ جاتا ہے۔ کانچ کو تراشنا پڑتا ہے اور جب تک اس کی کرچیاں نہیں ٹوٹتیں اور اپنے ہاتھ زخمی نہیں ہوتے، وہ مرضی کے مطابق نہیں ڈھلتا‘‘۔
                              Never stop learning
                              because life never stop Teaching

                              Comment


                              • #60
                                "'نور کیا ہوتا ہے؟ تم جانتے ہو؟
                                نور وہ ہوتا ہے, جو اندھیری سرنگ کے دوسرے سرے پہ نظر آتا ہے, گویا کسی پہاڑ سے گرتاپگھلے سونے کا چشمہ ہو."
                                "اور کیسے ملتا ہے نور؟"
                                "جو الله کی جتنی مانتا ہے, اسے اتنا ہی نور ملتا ہے۔ کسی کا نور پہاڑ جتنا ہوتا ہے, کسی کا درخت جتنا, کسی کا شعلے جتنا اور کسی کا پاؤں کے انگوٹھے جتنا.
                                انگوٹھے جتنا نور جو جلتا بجھتا , بجھتا جلتا ہے۔ یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کچھ دن بہت دل لگا کر نیک عمل کرتے ہیں اور پھر کچھ دن سب چھوڑ چھاڑ کر ڈپریشن میں گھر کر بیٹھ جاتے ہیں."
                                "اور انسان کیا کرے کہ اسے آسمانوں اور زمین جتنا نور مل جائے؟"
                                "وہ الله کو نہ کہنا چھوڑ دے ۔اسے اتنا نور ملے گا کہ اس کی ساری دنیا روشن ہو جائے گی...
                                Never stop learning
                                because life never stop Teaching

                                Comment

                                Working...
                                X