Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Taza-Tareen Khabren Rozana

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

    Comment


    • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana


      Comment


      • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana



        Comment


        • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana



          Comment


          • الاکنڈ میں شرعی نظام عدل ریگولیشن نافذ، م&#170

            الاکنڈ میں شرعی نظام عدل ریگولیشن نافذ، مکمل اطلاق سوات میں قیام امن کے بعد ہوگا
            پشاور (نمائندہ جنگ) سرحد حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن اور ضلع کوہستان میں شرعی نظام عدل کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس پر باقاعدہ عمل درآمد وادی سوات اور ملحقہ اضلاع میں حکومت کی عملداری بحال ہونے کے بعد کیا جائیگا۔ مولانا صوفی محمد سوات میں عسکریت پسندوں سے ہتھیار ڈالنے کیلئے رابطہ کریں گے۔ سمجھوتے پرسرحد حکومت اور مولانا صوفی محمد کے نائب امیر نے دستخط کیے، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ایک ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے، شرعی عدالت کا فیصلہ حتمی ہوگا، صوفی محمد عسکریت پسندوں سے ہتھیار ڈالنے کیلئے رابطہ کرینگے، فوج بحالی کا کام مکمل کرنے کے بعد واپس چلی جائیگی،آپریشن متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائیگاسوات میں مارے جانیوالے تمام افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 3 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ امداد دی جائیگی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے صرف جوابی کارروائی کریں گے اور فوج اب علاقے میں امداد اور بحالی کے کام میں حصہ لے گی اور امن کی بحالی پر واپس چلی جائیگی۔ شریعت محمدی جس کے ماخذ قرآن مجید، سنت، اجماع اور قیاس ہیں نافذ العمل ہوں گے اور ان کیخلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا۔ ڈویژن کی سطح پر دارالقضا کے نام سے شرعی عدالت قائم ہو گی جس میں قاضی عدالت کے کسی بھی فیصلے کے خلاف اپیل ہو گی اور اس عدالت کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ اس کا اعلان سرحد کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے پیر کو تحریک نفاذ شریعت محمدی کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین کی کانفرنس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک  پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ  اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان  صوبے کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور اور اعلیٰ حکام کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک نفاذ شریعت محمدی کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے اور فریقین نے اِس معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے، عالمی برادری سمجھوتے کو ایشو نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد اور اُن کے رفقا کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے قیام امن کیلئے ہماری کوششوں اور مذاکراتی عمل پر مثبت اندازِ فکر اختیار کیا اور ہم ایک قابل عمل معاہدہ طے پانے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم خلوص دل سے طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کریں گے وزیراعلیٰ نے سوات کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران سوات میں بہت تباہی ہوئی ہے  بے گناہ لوگ شہید ہوئے ہیں  زخمی ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں  اُن کی آباد کاری اور بحالی کیلئے صوبائی حکومت  وفاقی حکومت مل جل کر کوششیں کریں گی اور عالمی امدادی اداروں سے بھی اس سلسلے میں تعاون حاصل کیا جائیگا۔ انہوں نے سوات کے متاثرین کیلئے صدر مملکت کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہدا اور زخمیوں کیلئے معاوضے کی جس رقم کا صدر مملکت نے اعلان کیا ہے وہ ٹرانسفر ہو چکی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوات میں جن لوگوں نے اپنے مقاصد کیلئے تشدد کی راہ اختیار کی تھی وہ معاہدے کے بعد اس راہ سے ہٹ جائیں گے اور قیام امن کی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

            Comment


            • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

              کرم ایجنسی میں پہلا امریکی میزائل حملہ، 30 افراد جاں بحق، طالبان تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایاگیا،پاکستانی حکام

              کرم ایجنسی( جنگ نیوز) کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملے میں تیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے طالبان تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا، جاسو س طیاروں نے تحصیل صدہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، چار میزائل فائر کیے گئے جس سے عمارت مکمل تباہ ہوگئی، تفصیلات کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے کرم ایجنسی میں طالبان کے مشتبہ تربیتی مرکز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان کمانڈروں سمیت 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق طالبان 9 نعشیں افغانستان لے گئے جبکہ دیگر کو پاکستانی علاقے میں ہی دفن کیا جارہا ہے۔ ایک سیکورٹی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر افغان ہیں اور اس کیمپ میں کمانڈرز قیام کرتے تھے اور کیمپ میں اسلحہ بھی ذخیرہ کیا جاتا تھا جبکہ افغانستان میں سرگرم جنگجو اسے پناہ گاہ کے طور پر بھی استعمال کرتے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے برطانوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سوائے ایک کے باقی تمام نعشیں افغانستان لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے کر 30 سے زائد لاشیں ملبے سے نکالی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مولوی امین، نورقاسم اور بہرام کوچی نامی تین افغان کمانڈروں کے ناموں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ باغان نامی گاؤں میں واقعہ تربیتی کیمپ افغان صوبے خوست سے صرف پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس تربیتی کیمپ کی قیادت مولانا محمد امین اور مولانا صدر کرتے تھے جبکہ اس کیمپ میں پچاس کے قریب طالبان تربیت حاصل کر رہے تھے۔

              Comment


              • Comment


                • Comment


                  • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                    شر عی نظام عدل کا نفاذ، سوات میں کرفیو ختم، رونقیں بحال، جشن کا سماں

                    سوات(نمائندہ جنگ) مالاکنڈڈویژن میں شرعی نظام عدل کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ ہی وادیٴ سوات سمیت دیگرعلاقوں کی رونقیں بحال ہوگئی ، کرفیو ختم کردیا گیا اوربازارکھل گئے، کئی مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اورتحریک نفاذشریعت محمدی کے مرکزی امیرمولاناصوفی محمدکے مابین کامیاب مذاکرات ،شرعی مسودے پردستخط کے بعدسوات اور مالاکنڈڈویژن میں شرعی نظام عدل ریگولیشن کے نفاذ کے اعلان کے بعدوزیراعلیٰ سرحدنے شرعی عدل ریگولیشن کے نفاذکااعلان کیاتوسوات کے کونے کونے میں یہ خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ قبل ازیں آئی ایس پی آرسوات کے ترجمان نے سوات سے کرفیواٹھانے کابھی اعلان کیا اور یوں 15 ماہ بعد سوات سے کرفیو کا خاتمہ ہوگیا، شریعت کے نفاذکااعلان اورکرفیوکے خاتمے سے سوات میں جشن کاسماں پیداہوگیااورجگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں مساجد اورگھروں میں شکرانے کے نوافل اداکیے جبکہ خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں، دوسال تک ماند رہنے والے بازاروں میں رونقیں بحال ہوگئیں اورکاروباری زندگی بحال ہوگئیں، دور درازکے علاقوں کے ہزاروں لوگ مینگورہ شہر آکر خریداری میں مصروف رہے سب سے بڑھ کرنقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد خوشی سے پھولے نہ سماسکے، قریبی علاقوں سے نقل مکانی کرنیوالے وہ افراد بھی گھروں کو واپس لوٹ گئے جنکے گھرگولہ باری سے محفوط رہے تھے اور مزید نقل مکانی کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد فورسزکی چیک پوسٹیں بھی ختم کردی جائیں گی۔ دریں اثنا قومی امن جرگہ کے سربراہ سید انعام الرحمن کے مطابق مولاناصوفی محمدکاسوات پہنچتے ہی تاریخی اور والہانہ استقبال کیا جائیگا

                    Comment


                    • Comment


                      • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                        سیاسی جماعتوں کی جانب سے نفاذ نظام عدل معاہدے کی بھرپور حمایت

                        پشاور ( نیوز ڈیسک )سیاسی جماعتوں نے حکومت صوبہ سرحد اور مولانا صوفی محمد کے درمیان مالاکنڈ ڈویژن میں نظام عدل کے نفاذ کے معاہد ے کی حمایت کی اور سرحد حکومت کو اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس پشاور میں نظام عدل کے نفاذ پر مشورے کی غرض سے بلائے گئے جرگے میں جمعیت العلمائے السلام (ف)،جمعیت العلمائے السلام (سمیع الحق گروپ)،پاکستان پیپلز پارٹی(شیرپاوٴ) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ،مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ (ق)اور تحریک انصاف نے سرحد حکومت کے اس اقدام کی حمایت کی ، مشاورتی جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ مشاورتی جرگہ سے خطاب میں پیپلز پارٹی(شیرپا وٴ) کے سکندر شیر پاوٴ نے سرحد حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا تاہم انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دیگر اہم مسئلوں پر بھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے عدل ریگولیشن کے معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ اسکے بعد عام لوگوں کیلئے انصاف کی جلد فراہمی آسان ہوگی اور مقدمات کافیصلہ جلد ہوگا۔

                        Comment


                        • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                          وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مہدی حسن کی عیادت کی، پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا

                          کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے آغا خان ہسپتال کراچی میں ممتاز گلوکار مہدی حسن کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلی نے انکے علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ وزیراعلی کچھ دیر اسپتال میں رہے اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی، عارف مہدی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج معالجے کے متعلق دریافت کیا۔ رکن قومی اسمبلی خواجہ محمدآصف ، چوہدری جعفراقبال اور صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، سلیم ضیاء، پیر مظہر الحق اور اسحاق ڈار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہدی حسن کی غزلیں آج بھی کانوں کو بھلی لگتی ہیں۔ پوری دنیا میں ان کی آواز کا جادہ چل رہا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کی آواز کا جادوہ دوبارہ چلے۔ میں پنجاب کے عوام کی جانب سے مہدی حسن کیلئے محبتوں کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

                          Comment


                          • Comment


                            • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                              ملک میں استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے نیا قرض لینا ناگزیر ہے، شوکت ترین

                              وا شنگٹن (جنگ نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ساڑھے 4 ارب ڈالر کے نئے قرضے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات دبئی میں جاری ہیں اور قرضے پر نئی شرائط عائد نہیں ہوں گی۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو نقصان ہواہے اور اس کو سنبھالا دینے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے نیا قرض لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ ساڑھے چار ارب ڈالر کا نیا قرضہ لینے کیلئے آئی ایم ایف سے دبئی میں مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ دو ہفتوں کے مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈ نیا قرضہ دینے پر رضا مند ہوجائے گا جس پر کوئی بھی نئی شرط عائد نہیں ہوں گی کیوں کہ پاکستان کسی بھی نئی شرط کے حق میں نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

                              Comment


                              • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                                راجیوگاندھی نے 1988میں دورہ سے قبل اپنے معتمدکوچین بھیجا،رپورٹ

                                نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے آنجہانی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے 1988ء میں چین کے سرکاری دورہ سے قبل تاریخی دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے خصوصی معتمد پی این ہاکسر کو خفیہ دورے پر بیجنگ بھیجا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راجیو گاندھی کے قریبی ساتھی کے دورہ چین کا مقصد یہ بات معلوم کرنا تھی کہ آیا چین کی قیادت بھارتی وزیراعظم کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے یا نہیں۔سابق بھارتی وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ پی این ہاکسر کو خفیہ دورے پر چین بھیجا گیا تھا۔

                                Comment

                                Working...
                                X