Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Taza-Tareen Khabren Rozana

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

    سینٹاگو : چلی میں تیز آندھی نے سمندر میں ہلچل مچا دی۔ بائیس فٹ اونچی لہروں نے ساحل پر تباہی مچا دی۔

    چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں تیز آندھی سے سمندر کی لہریں بپھر گئیں۔ بائیس فٹ اونچی لہریں ساحل کے قریب واقع عمارتوں سے جا ٹکرائیں جس سے رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ انتظامیہ نے خطرات کے پیش نظر ساحل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے لیکن کئی لوگ پابندی کے باوجود بے رحم موجوں کا نظارہ کرنے ساحل پر پہنچ گئے ہیں۔ سماء/ایجنسیز
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

      اسلام آباد/ بنکاک، بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کو ملائشین ہم منصب نجیب رزاق نے ٹیلیفون کیا اور ان سے لاپتہ طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے یقین دہانی کرائی طیارے کی تلاش کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم بھارت سمیت کئی ممالک سے تعاون کی درخواست کر چکے ہیں۔ ملائیشین ایوی ایشن حکام نے لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ائر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے ملائیشین حکام سے ہرممکن تعاون کریں گے۔ آن لائن/ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی کا کہنا ہے اس کے پانچ ہائی ڈیفنیشن سیٹلائٹس کی جاری کردہ 25 کروڑ 70 لاکھ تصاویر اور نقشوں کا اب تک 30 لاکھ افراد جائزہ لے چکے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا یہ تاریخ کا سب سے بڑا سرچ آپریشن ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا ہے طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتا تو ایمرجنسی نافذ ہو جاتی۔ چینی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا ہمارے راڈاروں نے گمشدہ ملائیشین پرواز کے پاکستانی حدود میں داخلے کے کوئی سگنل موصول نہیں کئے، ان کا مزید کہنا تھا کسی مخصوص سرچ آپریشن کی درخواست کی تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ ادھر جیل میں قید ملائشیا کے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے ان خدشات کی تردید کی ہے لاپتہ طیارے کے پائلٹ ظاہری احمد شاہ کے کوئی سیاسی مقاصد تھے، ان کا کہنا تھا پائلٹ کو اس معاملے میں ملوث کرنے کا مقصد اپوزیشن کو بدنام کرنا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے پارلیمان سے خطاب میں بتایا کوالالمپور حکومت کی درخواست پر ان کا ملک اب جنوبی بحرہند میں ملائیشین ائرلائن کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کے کام کی قیادت کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ نے معلومات جاری کر دیں۔ تھائی حکام کا کہنا ہے طیارے کا راڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے 6 منٹ بعد مختلف روٹ پر تھائی فوجی راڈار پر دکھائی دیا۔ بی بی سی، این این آئی کے مطابق چین میں ریاستی میڈیا کا کہنا ہے چین نے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے لیے بین الاقوامی تلاشی مہم کے ساتھ چینی حدود میں علیحدہ سے تلاش شروع کر دی ہے۔ اے پی پی کے مطابق ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے طیارے کا رخ جان بوجھ کر موڑا گیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے انہوں نے لاپتہ طیارے میں سوار چینی شہریوں کے بارے میں تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور کسی کے دہشت گردوں سے روابط کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ادھر طیارے کی تلاش میں حصہ لینے والے امریکی بحریہ کے جہاز نے اپنا مشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ایک بیان میں کہا ہے مصنوعی سیارچوں سے حاصل ہونے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے طیارے کا رخ موڑ دیا گیا اور وہ زمینی مرکز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد 7 گھنٹے تک محو پرواز رہا۔ ثناء نیوز کے مطابق ملائیشیا میں تعینات چینی سفیر ہانگ ہیوکانگ نے کہا ہے گمشدہ طیارے کا دہشت گردی سے تعلق کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ چینی خبر رساں اداے کو انٹرویومیں چینی سفیر نے کہا چینی خفیہ معائنے میں گمشدہ طیارے میں سوار کسی بھی چینی مسافر کا خطرے کی علامت سرخ جھنڈا نہیں ملا جس سے ہم یہ اندازہ لگا سکیں طیارہ ہائی جیک ہوا ہے یا اس کا کسی دہشت گر دی کے واقعے سے کوئی تعلق ہے۔ چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے اپنے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق سے گمشدہ طیارے کے حوالے سے مزید معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ آن لائن کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے لاپتہ ملائشین طیارے کو دیکھنے والے عینی شاہدین کا کہنا ہے طیارہ مالدیپ کے جزائر کے قریب نچلی سطح پر محو پرواز تھا جس کا دروازہ بھی نظر آ رہا تھا۔
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

        اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ تین روزہ دور ے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ان کا وفاقی کابینہ کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پرویز رشید، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، احسن اقبال، زاہد حامد، خرم دستگیر، ریاض پیرزادہ، رانا تنویر حسین، برجیس طاہر، سرتاج عزیز، طارق فاطمی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ شاہ بحرین کی آمد کے موقع پر بچوں نے انہیں گلدستے بھی پیش کئے۔ مسلح افواج کے چا ق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم نے شاہ بحرین سے کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔ واضح رہے بحرین کے کسی سربراہ کا 40سال بعد پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ شاہ بحرین وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ممنون حسین آج ایوان صدر میں بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیں گے۔ آن لائن کے مطابق پاکستان اور بحرین نے توانائی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے تعاون کے 6 معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ این این آئی کے مطابق وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے بحرینی سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا کر بہترین منافع حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان بحرینی سرمایہ کاروں کا توانائی، ڈائون سٹریم آئل انڈسٹری، معدنیات، بنیادی ڈھانچے، بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں میگا پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریگا، بحرین پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کی تکمیل میں تعاون کرے جبکہ بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزراتی کمیشن کے قیام، سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ، فضائی سروس اور پانی و بجلی کے شعبوں سمیت چھ معاہدے طے پا گئے وزیراعظم سے بحرین کے شاہ نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہماری خواہش ہے بحرین پاکستان سے اعلیٰ معیار کے باسمتی چاول، حلال گوشت کی مصنوعات، پولٹری، ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، قالینوں، ماربل، کٹلری کی درآمدات بڑھائے ۔ انہوں نے مشترکہ کمیشن کے باقاعدہ اجلاسوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کا جائزہ لینے کیلئے اچھا پلیٹ فارم میسر آتا ہے ۔ قبل ازیں دونوں ممالک کے درمیان وزیراعظم ہائوس میں چھ دستاویزات پر دستخط کئے گئے جن میں دو طرفہ تعاون کیلئے مشترکہ وزارتی کمیشن کا قیام اور سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کا معاہدہ شامل ہیں جن پر دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے دستخط کئے ۔ اس کے علاوہ فوڈ سکیورٹی میں تعاون کی دستاویز پر پاکستان کی وزیر فوڈ سکیورٹی اور بحرین کے وزیر خارجہ کی طرف سے دستخط کئے گئے اسی طرح فضائی سروسز کے معاہدے پر پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی اور بحرین کے وزیر ٹرانسپورٹ جبکہ وزرائے داخلہ کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے دستخط کئے۔ بجلی اور پانی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے پاکستان کے وزیر پانی و بجلی اور بحرین کے وزیر مملکت برائے بجلی و آبی امور نے دستخط کئے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے بحرین کے شاہ اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

          Hm good one of them

          Comment


          • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

            PTCL sources told that $0.12 million has been paid for obtaining the E3 bandwidth, while the ship for repairing submarine cable equipped with all the tools has already left Dubai today to reach Pakistan after two days, when the repair work would kick-start.
            true story.....

            Comment


            • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

              ملتان میں خزانے کی تلاش کیلئے 50 فٹ گہری سرنگ میں دبنے والے نوجوان کی لاش 46 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق دہلی گیٹ باغ دا ویڑھا کے رہائشی 22 سالہ رکشہ ڈرائیور محمد ذیشان قریشی کی نعش نکالنے کیلئے سوموار کی صبح ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا۔ 48 گھنٹوں کی مسلسل کوشوں کے بعد ذیشان کی نعش منوں مٹی تلے سے نکال لی گئی اور نشتر ہسپتال ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق انہیں سورج غروب ہونے سے قبل نعش نظر آگئی تھی اس لئے انہوں نے غروب آفتاب کے باوجود جدید سامان منگوا کر اندھرے میں بھی آپریشن جاری رکھا۔ ذیشان کی نعش ملنے پر اس کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ یاد رہے کہ ذیشان کو مبینہ طور پر جعلی پیر نے کہا تھا کہ اس کے گھر خزانہ دفن ہے جسے وہ سرنگ کھود کرنکال سکتا ہے جس پر وہ اپنے ایک مرلہ کے مکان میں خزانے کی تلاش کلئے دو سال سے سرنگ کھود رہا تھا اور ہفتہ کی رات سرنگ میں ہی مٹی گرنے سے دب گیا تھا۔ سرنگ دو فٹ چوڑی اور پچاس فٹ گہری تھی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کیلئے متوفی کے والدین کو زیرحراست رکھا ہوا ہے جبکہ جعلی پیر کا سراغ لگانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
              خزانے کی تلاش میں منوں مٹی تلے دب جانے والے مرحوم ذیشان کی محلے دار خواتین کا کہنا ہے کہ ذیشان کی والدہ یاسمین مائی کے گھر پانی کی سہولت بھی نہ تھی وہ گلی میں لگے سرکاری نل سے پانی بھرتی جب بھی کسی خاتون سے گفتگو کرتی تو کہتی تھی میرے گھر میں سونے کی دیگ دبی ہے ہم جلد امیر ترین ہو جائیں گے گزشتہ روز محلے دار خواتین افسوس کرتی رہیں سونے کی دیگ نہ ملی اپنا قیمتی لعل گنوا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ذیشان کی دو بہنیں شادی شدہ ہیں والدہ یاسمین اور والد نور عالم کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔ ذیشان کا ایک بھائی کچھ عرصہ قبل بیماری سے وفات پا گیا تھا۔
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                جاپان کے شہر ہیروشیما پر دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے المناک سانحہ کو 69 برس مکمل ہوگئے
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                  مذاکرات کا پہلا دور ختم، تحریک انصاف نے مطالبات پیش کر دیئے، آج دوبارہ ملاقات ہو گی
                  سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے اور تحریک انصاف کی کمیٹی نے حکومتی وفد کو مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے اچھے جذبات کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کمیٹیوں کے درمیان اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی کو مطالبات پیش کئے اور ان کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دونوں جانب سے اچھے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے اور اسی جذبے سے آگے بھی بڑھیں گے۔ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات کا جائزہ لے گی اور کل دوبارہ ملاقات میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں سیاسی ڈیڈلاک کے حل پر غور کیا گیا، حکومت ہمارے مطالبات کا جائزہ لے کر آج جواب دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے، کسی کے اشارے پر مذاکرات نہیں کر رہے۔ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات پرامن ماحول میں ہوئے، وہ تحریک انصاف کے مشکور ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا پارٹی میں تبادلہ خیال کریں گے، یقین ہے کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کا حل نکلے گا۔
                  http://***************************/n...ug-2014/134901

                  Comment


                  • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                    How to Register FIR in Punjab & KPK

                    Do you know, how to register a FIR. Here is some interesting about this.


                    Read more at: http://****************/

                    Comment


                    • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                      ڈنڈے کے زور پر نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا
                      قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملک میں اسی وقت مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں جب نوازشریف مستعفی ہوجائیں لیکن چند لوگوں کی خواہش یا ڈنڈے کے زور پرایسا نہیں ہوسکتا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات سے قبل نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے سمیت ایسے بلند و بانگ دعوے کئے جو ناممکن تھے اور انہوں نے ایسا صرف حکومت حاصل کرنے کے لئے کیا


                      See more latest news at enews.pk

                      Comment


                      • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                        Dandey key zaur per hakoomat ki jaa sakti hai, magar di nahin jaa sakti :D :D :D
                        tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
                        tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

                        Comment


                        • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                          Peshawar main school par haamla..137 bachay ustazia sameet shaheed ho gay ...
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                            Imran khan nay saneha-i-peshawar kay bad dharna khutem karnay ka ilaan kar dia hai ..
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                              bht shukria khabrien read kar le hum ne or taza khabren nashar ki jaien...:acha:


                              Comment


                              • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                                Originally posted by maya View Post
                                bht shukria khabrien read kar le hum ne or taza khabren nashar ki jaien...:acha:
                                aaj ki taaza khabar ....maya nazar ai hai pegham pay :lol:
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X