Re: Taza-Tareen Khabren Rozana
غیر مشروط حمایت پر جرمن وکلاء برادری کے شکرگزار ہیں، اعتزاز
پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چوہدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے وکلا برادری کی غیر مشروط اخلاقی حمایت نے عدلیہ کی بحالی کے لیے ہمار ے پختہ ارادہ کو اورزیادہ تقویت دی ہے ، اُنھوں نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ سے ثابت ہوچکا ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر پاکستان بنانے کا مقصد کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ میں اپنی اور تمام پاکستانی وکلا برادری کی طرف سے جرمن وکلا کاشکریہ اد ا کرتا ہوں۔جنہوں نے غیرمشروط طور پر عدلیہ کی بحالی کی جدوجہدمیں ہماری غیت مشروط اخلاقی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا ملک میں رول آف لا کے بغیرکوئی بھی حکومت ، کوئی سیاسی جماعت اقتدار میں آجائے عام آدمی کی تقدیر اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک عدلیہ آزاد نہ ہو اورجج بحال نہ ہوں۔ ان جذبات کا اظہارانہوں نے پاکستان جرمن کونسل برائے ثقافت و جمہوریت کے صدر شاہدر یاض گوندل نام اپنے پیغام میں کیا۔ انھوں اپنے پیغام میں شاہدریاض گوندل سمیت بیرون ممالک میڈیا اور تما م اوورسیز پاکستانیوں کی عدلیہ کی بحالی کے لیے کوششوں اور وکلا کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ پاکستانی وکلا ان کی کوششوں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Comment