Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

    رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
    چار باتیں میری امت میں زمانہ جاہلیت کی ایسی ہیں کہ وہ ان کو نہ چھوڑیں گے۔.
    اپنے حسب پر فخر كرنا اور دوسروں کے نسب پر طعن کرنا، ستاروں سے پانی کا طلب کرنا، اور نوحہ کرنا. نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اٹھے گی کہ اس پر گندھک کا کرتا اور کھجلی کی چادر ہو گی۔.
    صحیح مسلم 2160
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

      پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-

      " جس نے دو لڑکیوں کی پرورش کی اور اچھی تربیت بھی کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں , قیامت کے دن وہ میرے ساتھ ( اس طرح قریب ) ہوگا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں کو ملایا ۔

      [ صحیح مسلم : 2631 ]
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

        رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا-

        "تمہاری دعائیں اس وقت تک قابل قبول ھوتی ھیں جب تک کہ جلدبازی سے کام نہ لیا جاۓ-(جلدبازی یہ ھے کہ) بندہ کہنے لگے کہ میں نے دعا کی تھی مگر وہ قبول ھی نہیں ھوئی"-

        [رواہ البخاری و مسلم]
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

          حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جہنم کو اُس (قیامت کے) دن اس طرح لایا جائے گا کہ اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔'' (مسلم)
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

            حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو اس نے عرض کیا: "اے اللہ کے رسول! دو (جنت) واجب کرنے والی چیزیں کیا ہیں؟" آپ نے فرمایا: ''جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ اور جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ آگ (جہنم) میں داخل ہو گا۔'' (مسلم)
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

              حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن یا ایک رات گھر سے باہر نکلے تو حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوگئی۔ آپ نے فرمایا: ''اس وقت کس چیز نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکال دیا؟'' انہوں نے عرض کیا: "اے اللہ کے رسول! بھوک نے۔" آپ نے فرمایا: ''اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے بھی اسی چیز نے گھر سے باہر نکالا جس نے تمہیں نکالا۔ اچھا! کھڑے ہوجاؤ'' پس وہ دونوں آپ کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ آپ انصار کے ایک آدمی کے پاس آئے تو وہ اس وقت گھر پر نہیں تھا۔ جب اس کی بیوی نے آپ کو دیکھا تو اس نے (مرحبا وأھلاً) خوش آمدید کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: "فلاں (اس کا خاوند) کہاں ہے؟'' اس عورت نے جواب دیا کہ وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گئے ہوئے ہیں۔ اتنے میں وہ انصاری بھی آگیا اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو دیکھا تو وہ (فرطِ مسر ت سے) بول اٹھا: "الحمداللہ آج مجھ سے زیادہ معزز مہمانوں والا (میزبان) کوئی نہیں۔" پس وہ گیا اور کھجور کا ایک خوشہ لایا جس میں گدری خشک اور تر کھجور یں تھیں۔ اس نے عرض کیا: کھائیں۔ اور اس نے خود (جانور ذبح کرنے کے لیے) چھری پکڑی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ''دودھ دینے والی بکری کو ذبح کرنے سے بچنا۔'' پس اس نے ان کے لیے بکری ذبح کی تو انہوں نے اس بکری کا گوشت کھایا اس خوشے سے کھجوریں کھائیں اور میٹھا پانی پیا۔ پس جب وہ سیر ہوگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ''اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روز قیامت تم سے ان نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا، بھوک نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا لیکن تم ان نعمتوں سے لطف اندوز ہوکر گھروں کو لوٹ رہے ہو۔'' (مسلم)

              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                حدیث: اللہ کی قسم میں تمھارے بارے اس بات سے نہیں ڈرتا کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، مگر اس سے ڈرتا ہوں کہ تم دنیا کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کروگے
                (بخاری)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                  حضرت ابوہریرہ رضى الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ایک دن صحابہ کرام رضى الله عنهم سے پوچھا : ”کیا آپ لوگ جانتے ہیں مفلس کون ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: مفلس تو وہی ہے جس کے پاس مال ومتاع نہ ہو،آپ نے فرمایا: مفلس میری امت میں وہ ہے جو قیامت کے دن صوم وصلاة ، زکاة سب عبادات لے کرآئے گالیکن کسی کو گالی دی ہوگی ، کسی کی آبروریزی کی ہوگی ، کسی کا مال کھایاہوگا، کسی کا خون بہایاہوگا ،کسی کو ماراپیٹا ہوگا ،لہذا کسی کواس کی فلاں نیکی دے دی جائے گی اور کسی کو فلاں نیکی دے دیجائے گی۔ اس طرح اس کی سب نیکیا ںدوسروںکے حقوق دینے سے پہلے ہی ختم ہوجائیں گی تب ان حقداروں کے گناہ اس پرلاد دئیے جائیں گے ،اور اس طرح وہ جہنم میں ڈال دیاجائے گا ۔“ )مسلم(
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                    ﺳﯿﺪﻧﺎ ﺍﺑﻮ ﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﺮﻭﯼ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮯ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﯾﺎ ﺟﻮ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﺧﻼﺹ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﻮﮔﺌﯽ "
                    ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ، ﮐﯿﺎ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﻮﮔﺌﯽ ؟ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
                    ﺟﻨﺖ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﻮﮔﺌﯽ. "

                    (ﺗﺮﻣﺬﯼ ، ﺍﺑﻮﺍﺏ ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺍﻟﻘﺮﺁﻥ ، ﺑﺎﺏ ﻣﺎﺟﮧ ﻓﯽ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻻﺧﻼﺹ 289 ")
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                      حضرت سعد بن ابی وقاص سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت چاہی ۔ اس وقت آپ کے پاس قریش کی چند عورتیں ( امہات المؤمنین میں سے ) بیٹھی باتیں کر رہی تھیں اور آپ کی آواز پر اپنی آواز اونچی کرتے ہوئے آپ سے نان و نفقہ میں زیادتی کا مطالبہ کر رہی تھیں ۔
                      جوں ہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت چاہی تو وہ تمام کھڑی ہو کر پردے کے پیچھے جلدی سے بھاگ کھڑی ہوئیں ۔ آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی اور وہ داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا رہے تھے ۔
                      حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
                      آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے ان عورتوں پر ہنسی آ رہی ہے جو ابھی میرے پاس بیٹھی ہوئی تھیں ، لیکن تمہاری آواز سنتے ہی سب پردے کے پیچھے بھاگ گئیں ۔
                      عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ڈرنا تو انہیں آپ سے چاہیے تھا ۔
                      پھر انہوں نے ( عورتوں سے ) کہا اے اپنی جانوں کی دشمنو ! تم مجھ سے تو ڈرتی ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ڈرتی۔

                      عورتوں نے کہا کہ ہاں ، آپ ٹھیک کہتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں آپ زیادہ سخت ہیں ۔

                      اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابن خطاب ! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، اگر شیطان بھی تمہیں کسی راستے پر چلتا دیکھتا ہے تو اسے چھوڑ کر وہ کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے ۔

                      (صحیح بخاری)
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                        رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
                        تمھارے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا دن ہے. تم اس دن کثرت سے مجھ پر درود بھیجا کرو.
                        سنن ابو داؤد1047
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                          حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم!
                          جو شخص چاہتا هےکہ قیامت کے دن الله تعالی اسے ذلیل نہ کرے تو اسے چاهیے کہ دنیا میں بندوں کے عیبوں کو چھپائے [صحیح مسلم/2590
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                            Hazrat Abdullah Bin Umar (R.A) Narrates That The Holy Prophet (P.B.U.H) Said;

                            One of the major sins is to abuse your parents. A Companion Asked How Can A Person Abuse His Parents. The Holy Prophet (P.B.U.H) replied. "If He Abuses Someones Father, That Person Abuse Back at His Father. And If He Abuses at Someones Mother ,That Person will Abuse Back His Mother".

                            (Bukhari & Muslim)
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                              عمر بن السلامہ(رضي اللہ تعالی عنہ) سے روایت ہے کے ایک دفعہ میں نے نبی(صلی اللہ علیہ واله وسلم) کے ساتھ کھانا کھایا اور میں تھالی میں ہر طرف کھا رہا تھا. تو آپ(صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے مجھے کہا " تھالی میں سے وہ کھاؤ جو تمھارے نزدیک ہے.

                              [ بخاری، کتاب:7 ، جلد:65 ، حدیث:289 ]
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: ~*Hadith Of The Day*~(DAILY UPDATE)

                                RASOOL ALLAH (صلى الله عليه و سلم) Ne Farmaya;

                                "Tum mein se Jiss Shakhs ko ye pasand ho ke us ki Rozi Barh jaye Aur uss ki Umar Barha di jaye to usay chahiye ke wo (Logon ke Saath) Acha Sulook karay."

                                (Sahi Bukhari,kitab.ul.Adab,Hadees:5985)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X