Re: صرف یا اللہ مدد
ہمارے ہاں ایک واویلہ یہ بھی مچایا جاتا ہے کہ غیر مسلم قرآنی آیات کو "آؤٹ آف کنٹیکسٹ" بیان کر کے اسلام کی بدنامی کرتے ہیں۔ اگر ہم بغور اپنے مسلمانوں کا جائزہ لیں تو ہم بھی کسی سے کم نہیں، ہم بھی قرآن کی آیات کو آؤٹ آف کنٹیکسٹ بیان کر کے اپنا اپنا مفاد حاصل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ قرآن کی ایک بھی آیت کو جھٹلانے والا مسلمان ہو ہی نہیں سکتا، تم یہ ایک آیت کوٹ کر کے یہ ثابت کرنا چاہتے ہو کہ ولی اللہ کو حاجب روا جان کر ان سے مانگنا جائز ہے، قبروں پر چادریں چڑھانا جائز ہے، مزاروں پر جا کر مانگنا جائز ہے وغیرہ تو جمیل صاحب مجھے یہ کہنے میں قطعا کوئی اعتراض نہ ہو گا کہ آپ کو علم دینے والوں نے قرآن کی اس آیت کو سمجھا ہی نہیں۔ اور جو تشریح جو تم نے لفظ ولی کی بیان کی ہے وہ بھی تمہارے اس علم کے خلاف جاتی ہے کہ ولیوں کے قبروں کو رفاعِ حاجب سمجھ کو پوجنا جائز ہے۔
اس آیت سے یہ بات کہاں جائز بنتی ہے کہ قبروں مزاروں کو پوجا جائے؟ یا مرے ہوئے بزرگوں کو یہ سمجھ کر کے وہ ہماری دعائیں سنتے ہیں، ان سے مانگا جائے۔ پیروی کرو ضرور کرو مگر وہ جو حق ہے جو حق نہیں اور قرآن اور سنت سے تضاد کرے اسے ماننا کفر کے مترادف ہے۔ شرک اسی کو کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا غیر اللہ کو حاجت روا سمجھ کر اس سے دعا مانگی جائے جبکہ وہ مر چکے ہوں۔
Originally posted by Jamil Akhter
View Post

Comment