Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

    Friends of Allah and Aulia Allah - Friendship with Allah - Wahabi Fitna Wahabism exposed

    1

    2

    3

    4
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #47
      Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

      [COLOR="DarkRed"][SIZE="3"]
      Originally posted by aabi2cool View Post

      اسلام علیکم !
      حضور کچھ آپ بھی تو اپنی اداؤں پر زرا غور کریں
      کیا آپ نے آج تک جمہور امت پر کفر و شرک و بدعت کہ جو فتوٰے لگائے ہیں انکو کبھی قرآن و سنت سے ثابت کرنے کا تکلف فرمایا

      ہم نے جو شرک کی تعریف بیان کی تھی وہ تمام عقائد کی کتابوں میں موجود ہے جو کہ امہات الکتب عقیدہ کہلاتی ہیں جیسے شرح عقائد ،عقیدہ طحاویہ ،نبراس و شروح و دیگر کتب عقائد ۔۔۔
      اور وہ تعریف یہ ہے کہ۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ والسلام


      Wa allaikum salaam

      :) Aap aa gaey na un harkaat per keh aap sey saboot maanga hai aur aap lagey ilzaam tarashi karney. Kya hazoor aap saboot dein gey keh main ney kab aur kiskey khilaaf kufr, shirk ya biddat ka fatwa lagaya hai??? Zara Pegham per mujhey saboot talash kar key dijiyey.

      Main ney ghalban sirf aik tasweer dekhi thi jo kisi ney kahbi Pegham per lagaii thi aur jis mein Maulana Tahir-ul-Qadri sahib ko kisi bohat barrey mujmey mein koi "sajda" kar raha tha - us insaan ki nisbat main ney kaha tha keh "... main internet per post honey wali tasweeron per kam hi yaqin rakhta hoon keh main janta hoon keh picture ko kaisey manipulate kiya jata hai, magar agar yeh sach hai to merey nazdeek yeh shirk hai"... iskey elawa koi aur saboot hai to pesh kijiyey - ilzaam tarashi karney ki bjaey :)

      Aap ney apney itney lambey chorrey jawab mein merey sawaal ka jawab nahin diya....

      Quran sey sabit kijiyey :) Kyun keh main ney jo 4 sooratein pesh ki hain, woh Quran-e-Paak sey sabit hain :)

      Ab agar aap key paas Quran sey barri aur sachi koi aur kitaab hai to ley aaiyey :) Fiqah ki HAR kitaab insaan ki likhi hui hai jis mein shak ki gunjaish hai, jabkeh Quran-e-Paak Rab-ul-Aalmeen ka kalaam hai, jis mein kisi kisam key shak ki koi gunjaish nahin
      Last edited by Masood; 3 June 2011, 15:58.
      tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
      tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

      Comment


      • #48
        Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

        Wa allaikum salaam

        :) Aap aa gaey na un harkaat per keh aap sey saboot maanga hai aur aap lagey ilzaam tarashi karney. Kya hazoor aap saboot dein gey keh main ney kab aur kiskey khilaaf kufr, shirk ya biddat ka fatwa lagaya hai??? Zara Pegham per mujhey saboot talash kar key dijiyey.

        اسلام علیکم
        حضور الزام ترشی کرنا کس کام ہے اور کسکی حرکتیں ہیں یہ اس فورم پر سب بخوبی جانتے ہیں میں ہمیشہ دلیل اور قوت استدلال سے بات کرنے کا عادی ہوں اور خاص طور اس قسم کہ مباحث میں تحقیق کہ بعد بولنے کا عادی ہوں آپ عقیدہ کہ موضوع پر اپنی میری تمام بحثیں خود پیغام سے اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اچھے سے معلوم پڑجائے گا کہ کون دلیل سے بات کرتا ہے اور کون محض الزام تراشیاں آپ اپنے حالیہ دونوں والے مختلف تھریڈز بھی دیکھ سکتے ہیں وہاں بھی آپکو آپکی محض الزام تراشیاں ہی نظر آئیں گی ثبوت کوئی نہیں مثلا آپ نے یہ تھریڈ تو بڑے طمطراق سے لگا دیا کہ مجھے اس قسم کی صحافت سے نفرت ہے مگر تھریڈ کہ متن میں جو الزام تراشیاں آپ نے فرمائیں ان میں سے کسی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کیا بلکہ محض سنی سنائی ہوئی باتون پر ہی ہوائی فائر کیئے ہیں اسی طرح غیبت والا تھریڈ بھی دیکھ لیں وہاں بھی جناب نے یہی حرکت فرمائی ہے کہ محض سنی سنائی باتوں کی بنا پر الزام تراشیاں ٹھوس ثبوت تو دور کی بات ثبوت نام کی کوئی ایک بھئی شئے پیش نہیں کی فاعتبروا یااولی الابصار یہ جملے تو جملہ معترضہ تھے اگر اس موضوع پر چلے تو بات اصل موضوع سے ہٹ جائے گی ۔۔ ۔
        آپ مجھ سے ثبوت کی بات کرتے ہیں میں آپکو اس موضوع پر پہلے بھی چیلنج کر چکا ہوں اور پھر چیلنج کرتا ہوں کہ آپ آجائیے گفتگو کرلیتے ہیں قرآن وسنت کی روشنی میں عقیدہ توحید اور حقیقت شرک کہ موضوع پر مگر پھر اس کا فیصلہ آپ جناب کی ذاتی قرآن فہمی پر نہیں ہوگا کہ جی جناب میں فلاں بات کو فلاں سمجھتا ہوں بلکہ فیصلہ سلف و صالحین کہ متفقہ فہم قرآن وسنت کی بنا پر ہوگا قبول ہے تو کیجیئے بسم اللہ اور لگائیے ایک ضمنی تھریڈ جو اس ڈیبیٹ کہ ہونے سے پہلے چند اصول و ضوابط بطور قانون کہ طے کرنےوالا ہو ۔۔ ۔

        باقی جہاں تک اس تھریڈ میں ثبوت کی بات کی تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جن امہات الکتب سے میں نے شرک کی حقیقت کی بات کی وہ قرآن و سنت سے عاری دلائل پر مشتمل ہیں میں نے آپ کے سامنے اسلام کہ سب سے پہلے کلمہ توحید کو بنیاد بناتے ہوئے اسی سے تعریف شرک کو اخذ کیا ہے کیا لا الہ الا اللہ کہ الفاظ قرآن و حدیث میں نہیں آئے


        Main ney ghalban sirf aik tasweer dekhi thi jo kisi ney kahbi Pegham per lagaii thi aur jis mein Maulana Tahir-ul-Qadri sahib ko kisi bohat barrey mujmey mein koi "sajda" kar raha tha - us insaan ki nisbat main ney kaha tha keh "... main internet per post honey wali tasweeron per kam hi yaqin rakhta hoon keh main janta hoon keh picture ko kaisey manipulate kiya jata hai, magar agar yeh sach hai to merey nazdeek yeh shirk hai"..
        .



        ہاہاہاہاہاہا یہ بھی خوب کہی میرے حضور آپ کیا اور آپکی نزدیکی کیا حضور شرک نہ تو آپ کہ چاہنے سے ہوتا ہے نہ کہنے سے اور نہ ہی سمجھنے سے بلکہ اس کا تحقق قرآن و سنت اور اس پر فہم سلف و صالحین کہ جمہور سے ہوگا نہ کہ کسی ناقص کی عقل تفردا جو سمائے وہ شرک ہوگا اب مثلا آپ اپنے ہی الفاظ کو دیکھ لیجیئے کہ آپ کہتے ہیں اگر طاہرالقادری کی تصویر میں کیا گیا سجدہ مبنی برحق ہے تو وہ آپکے نزدیک شرک ہے یعنی آپ کہ نزدیک محض کسی غیراللہ کو سجدہ کردینے کا نام ہی شرک ہے جبکہ قرآن وسنت اس بات میں آپ کے مخالف ہیں اور سخت ترین مخالف ہیں کہ قرآن نے خود آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانے کا واقعہ نقل کیا اور اسی طرح سورہ یوسف کہ جس کو احسن القصص فرمایا اس میں یوسف کہ بھائیوں سے یوسف علیہ السلام کو سجدہ کروانے کا واقعہ نقل کیا اب آپکی فہم قرآن و سنت کو اگر لیں تو پھر یہاں تو قرآن خود ہی شرک کی ترویج کرنے والا ٹھرا نعوذ باللہ من ذالک امید کرتا ہوں کہ ہمارے پیش کیئے گئے پہلے سوالات کی طرح اسکا جواب گول نہیں ہوگا بلکہ ضرور آئے گا ۔اور محض آپکی ذاتی فہم و استنباط قرآن کی صورت میں نہیں آئے گا بلکہ سلف و صالحین کہ نقطہ نظر سے آئے گا ۔


        Aap ney apney itney lambey chorrey jawab mein merey sawaal ka jawab nahin diya....
        Quran sey sabit kijiyey :) Kyun keh main ney jo 4 sooratein pesh ki hain, woh Quran-e-Paak sey sabit hain ab agar aap key paas Quran sey barri aur sachi koi aur kitaab hai to ley aaiyey :) Fiqah ki HAR kitaab insaan ki likhi hui hai jis mein shak ki gunjaish hai, jabkeh Quran-e-Paak Rab-ul-Aalmeen ka kalaam hai, jis mein kisi kisam key shak ki koi gunjaish nahin
        اگر میرے جواب میں آپکو اپنے سوالوں کا جواب نہیں ملا تو پھر عرض ہے کہ اسی طریق پر آجائیے کہ جس کا ہم نے اوپر آپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک الگ تھریڈ لگائیے عقیدہ توحید اور حقیقت شرک پر نیز اس سے پہلے چند اصول و ضوابط و قواعد بصورت قانون طے کرلیجیئے پھر انہی کی روشنی میں آپ سب سے پہلے اپنا عقیدہ قرآن و سنت سے بیان کیجییئے یا پھر ہم پہلے بیان کریں گے اور آپ اس پر قرآن و سنت سے نقد کیجیئے اسی طرح آپ کے عقیدہ پر ہم اور فیصلہ چھوڑ دیں گے جمہور امت کہ فہم قرآن و سنت اور پھر اسکے بعد عوام پر منظور ہے تو کیجیئے بسم اللہ اونھے آکھیا اے کوہ تے ایے مدان ۔ ۔ ۔







        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #49
          Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

          Kis qadar jahilana andaaz hai tumhara Aabid :). Tumharey nazdeek ilm sirf woh hai jo tumharey dimagh mein program kar diya geya hai.

          Zara Aadam aur Yusuf AS key sajdon ki haqeeqat apney salf salfeen sey aik baar phir poocho keh unki haqeeqatein kya thi - agar tum un ko base bna ker Qadri sahib ko sajda jaiiz qrar detey ho, to tumhara aqeedah intihaii gumrahii ka shikaar hai.

          Doosra tum sey koi bhi baat fazool hai kyun keh jo asal sawaal tha, tum ney uska jawab nahin diya aur baat ko apney makhsoos tazheek amez tareeqey sey ghalt rang dey diya hai - conclusion key taur per main yeh samajh sakta hoon keh aap key paas sach wohi hai, jo aap ko aap mey ulmaa sikha chukey hain aur USSI baat ka jawab na'peed hai, jo baat aap ney KHUD shuru ki thi.

          Main kisi bhi salf salfeen ki kitabon ko us waqt tak nahin maanta, jab tak woh Quran sey itfaaq nahin kartin :) - mujhey Quran key roshni mein jawab do keh shirk ki jo 2 sooratein tum ney biyaan ki hain, woh kahan tak drust hain.....

          Baqi jab bhi koi post karo yeh soch liya karo keh tumhari aqal aur firasata per bhi shak ho sakta hai :)
          Last edited by Masood; 4 June 2011, 03:09.
          tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
          tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

          Comment


          • #50
            Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

            Kis qadar jahilana andaaz hai tumhara Aabid :). Tumharey nazdeek ilm sirf woh hai jo tumharey dimagh mein program kar diya geya hai.

            اسلام علیکم بہت شکریہ آپکی عزت افزائی کا اس پر آپ کو کچھ نہیں کہوں گا مگر آپ کے سوال کا جواب ضرور دوں گا جی تو میرے نزدیک علم ہرگز وہ نہیں جو میرے دماغ میں سمایا ہوا ہے بلکہ میرے نزدیک علم کہ تحقق کے لیے انسان کا مطالعہ کرنا ضروری ہے بلکہ لازم ہے لہذا کسی بھی قضیہ پر جو کوئی بھی بغیر مطالعہ کہ لب کشائی کرئے میرے نزدیک وہ علم والے کا مصداق ہرگز نہیں ہوسکتا آپ ہی اسے کوئی مناسب نام دے دیں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی سو نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے نزدیک کسی بھی قضیہ پر منہ کھولنے سے پہلے اس قضیہ کہ اگر تمام تر پہلوؤں سے احاطہ نہ کیا جاسکے تو کم از کم اس قدر مطالعہ تو انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس قضیہ کہ بنیادی مقدمات کہ خدا و خال کو واضح کرسکے کہیے کیا کہتے ہیں آپ اس پر ؟؟؟؟

            Zara Aadam aur Yusuf AS key sajdon ki haqeeqat apney salf salfeen sey aik baar phir poocho keh unki haqeeqatein kya thi - agar tum un ko base bna ker Qadri sahib ko sajda jaiiz qrar detey ho, to tumhara aqeedah intihaii gumrahii ka shikaar hai.

            پھر الزام تراشی حالانکہ آپکی یہ بات ہمیشہ کی طرح محتاج ثبوت ہے کہ ہم نے قادری صاحب کی ذات کو جواز سجدہ مہیا کیا ہے سو اس پر آپکو قرآن کی زبان میں اتنا ہی کہوں گا کہ قل هاتوا برهانكم إن كنتم صادقين کہ کہو دو کہ اگر سچے ہوتو دلیل لاؤ ۔ ۔باقی میرے بھائی امہات التفسیر میں کسی بھی تفسیر کو اٹھا کردیکھ لیجیئے اور آدم و یوسف علیھما السلام کو سجدہ کیا جانے کی حقیقت واضح ہوجائے گی زیل میں چند امہات التفاسیر کہ نام درج ہیں

            تفسير القرطبي محمد بن أحمد الأنصاري القرطبي مالكي عشرون جزءا
            تفسير ابن كثير إسماعيل بن عمر بن كثير القرشي الدمشقي شافعي ثمانية أجزاء
            تفسير الطبري محمد بن جرير الطبري - أربعة وعشرون جزءا
            التفسير الكبير الإمام فخر الدين الرازي أبو عبد الله محمد بن عمر بن حسين القرشي الطبرستاني الأصل
            تفسير الكشاف/ الزمخشري (ت 538 هـ)
            تفسير انوار التنزيل واسرار التأويل/ البيضاوي (ت 685 هـ)
            * تفسير تفسير الجلالين/ المحلي و السيوطي (ت المحلي 864 هـ)
            * تفسير فتح القدير/ الشوكاني (ت 1250 هـ) مصنف و مدقق

            ان سب امہات کو پھر انکے بعد بے شمار تفاسیر اہل سنہ ہیں ان سب کو پڑھ لیجیئے اور کہیں بھی آپکو اپنا مؤقف مل گیا کہ غیر اللہ کو محض سجدہ کرنے سے شرک کا تحقق ہوجاتا ہے بغیر نیت عبادت کہ تو جو چور کی سزا وہ ہماری ۔ ۔




            Doosra tum sey koi bhi baat fazool hai kyun keh jo asal sawaal tha, tum ney uska jawab nahin diya aur baat ko apney makhsoos tazheek amez tareeqey sey ghalt rang dey diya hai - conclusion key taur per main yeh samajh sakta hoon keh aap key paas sach wohi hai, jo aap ko aap mey ulmaa sikha chukey hain aur USSI baat ka jawab na'peed hai, jo baat aap ney KHUD shuru ki thi.
            :jazak:

            Main kisi bhi salf salfeen ki kitabon ko us waqt tak nahin maanta, jab tak woh Quran sey itfaaq nahin kartin :) - mujhey Quran key roshni mein jawab do keh shirk ki jo 2 sooratein tum ney biyaan ki hain, woh kahan tak drust hain.....

            Baqi jab bhi koi post karo yeh soch liya karo keh tumhari aqal aur firasata per bhi shak ho sakta hai

            جب آپ خود اپنی ذات سے ہی قرآن کو سمجھنے کہ قائل ہیں تو پھر میں کیا کوئی بھی آپکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہاں تک کہ خود قرآن بھی کہ وہ عقل والوں کے لیے نشانیاں اور متقین کہ لیے باعث ہدایت ہے جو قرآن کو سمجھنے میں میرے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم اور آپکے بیان کردہ اسلوب سے مستفید شدہ صلحائے امت سے بیزار ہو وہ نولة ما تولى ونصلية جهنم وسات مصيرا کا مصداق تو ہوسکتا ہے مگر حق پر ہرگز نہیں آگے آپکی مرضی ہے کہ آپ کونسی راہ اختیار کرتے ہیں ۔ ۔ ۔اگر آپ نے قرآن کو اپنی مرضی سے سمجھنا ہے تو تب بھی اجائیے کچھ اصول و قواعد طے کرلیتے ہیں اور گفتگو کرلیتے ہیں اور اگر آپ نے قرآن کو سلف و صالحین کہ فہم سے سمجھنا ہے تو بھی اصول طے کرلیتے ہیں اور گفتگو کرلیتے ہیں کہیئے کیا خیال ہے آپکا ۔ ۔ ۔ ۔



            باقی آپ نے کہا کہ میں نے اپنی بیان کردی تعریف شرک کا ثبوت قرآن سے نہیں دیا تو چلیئے آپ کی یہ خواہش بھی پوری کردیتے ہیں ۔
            سب سے پہلے کلمہ تو حید لا الٰہ الا اللہ کا ثبوت سے کہ ہماری بیان کردہ تعریف شرک اسی کلمہ کی تفسیر تھی ۔ ۔
            والٰھکم الٰہ واحد لآ الٰہ الا ھو الرحمٰن الرحیم۔ اور سورہ آل عمران آلم ۔ اللہ لا الٰہ الا ھو الحی القیوم۔ شھد اللہ انہ لا الہ الا ھو

            یہ تھیں واحد الٰہ یعنی مستحق عبادت صرف اللہ ہی کہ ہونے کی قرآنی شہادتیں
            اب واجب الوجود ہونے کی قرآنی شاہدتیں درج زیل ہیں
            قل ھو اللہ احد
            وہ اللہ یکتا ہے
            ھو الاول والآخر والظاھر والباطن
            وہی اول وہی آخر ہے وہی ظاہر ہے وہی باطن ہے

            قوله : ( قديم بلا ابتداء ، دائم بلا انتهاء ) ش : قال الله تعالى : هو الأول والآخر ( الحديد : 3 ) . [ و ] قال صلى الله عليه وسلم : اللهم أنت الأول فليس قبلك شيء ، وأنت الآخر فليس بعدك شيء . فقول الشيخ : قديم بلا ابتداء ، دائم بلا انتهاء ، هو معنى اسمه الأول والآخر . [ ص: 76 ] والعلم بثبوت هذين الوصفين مستقر في الفطر ، فإن الموجودات لا بد أن تنتهي إلى واجب الوجود لذاته ، قطعا للتسلسل . فإنا نشاهد حدوث الحيوان والنبات والمعادن وحوادث الجو كالسحاب والمطر وغير ذلك ، وهذه الحوادث وغيرها ليست ممتنعة ، فإن الممتنع لا يوجد ، ولا واجبة الوجود بنفسها ، فإن واجب الوجود بنفسه لا يقبل العدم ، وهذه كانت معدومة ثم وجدت ، فعدمها ينفي وجوبها ، ووجودها ينفي امتناعها ، وما كان قابلا للوجود والعدم لم يكن وجوده بنفسه ، كما قال تعالى : أم خلقوا من غير شيء أم هم الخالقون ( الطور : 35 ) . يقول سبحانه : أحدثوا من غير محدث أم هم أحدثوا أنفسهم ؟ ومعلوم أن الشيء المحدث لا يوجد نفسه ، فالممكن الذي ليس له من نفسه وجود ولا عدم لا يكون موجودا بنفسه ، بل إن حصل ما يوجده ، وإلا كان معدوما ، وكل ما أمكن وجوده بدلا عن عدمه ، وعدمه بدلا عن وجوده ، فليس له من نفسه وجود ولا عدم لازم له .

            یہ اوپر اللہ پاک کی ذات کی واجب الوجود ہونے کی قرآنی تفسیر ہے یہی تفسیر تمام امہات الکتب میں مذکور ہے اگر زیادہ تفصیل سے تفسیر دیکھنی ہے تو اسی سورہ حدید آیت نمبر تین کی تفسیر ،تفسیل الکبیر میں دیکھ لیجیئے اگر کہیں تو یہاں بھی نقل کردوں ؟؟؟؟

            نوٹ :- کہ واجب الوجود کی اصطلاح متکلمین کی ایجاد کردہ ہے جو کہ اللہ پاک کی ذات و صفات کی جامع ہے اگر آپ اللہ پاک کی زات پر تفکر کریں تو اس کی ذات کہ اول معنٰی کہ ادراک کی جو صورت ہوگی وہ واجب الوجود ہی ہے لہزا یہی وجہ تھی کہ تمام فلسفی ،منطقی اور متکلمین نے اس ایک اصطلاح پر اتفاق کیا ہے
            ۔
            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

            Comment


            • #51
              Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

              Aabid tumhara kaam sirf baton mein waqt zaya karna hai :)

              Mujhey kisi kitaab ko parhney ki zaroorat nahin kyun keh Sajdah-e-Yusuf ka jo mafhoom main ney samajhna tha uski tafseer aur tafheem mujhey mil chuki hai aur main ussey APNEY alfaaz mein BHI biyaan kar sakta hoon keh Allah Tala ney mujhey yeh ilm diya hai.

              Ab TUM btao keh tum ney apney salf saalfeen sey jo ilm haasil kiya hai uski roshni mein TUMHARI APNI soch kya hai? TUM ney kaisey samjha hai? Ya phir tumharey soch per wohi naqoosh hain jo sabit kar diyey gaey hain aur tum KHUD kuchh sochney sey qasir ho?

              Allah Tala ka irshaad hai Quran-e-Paak mein keh "Ham ney Quran ko samajhney key liyey aasan kar diya hai, to koi hai jo issey samjhey"

              MERA ASAL SAWAL HONOOZ UDHER KA UDHER HI MOJOOD HAI aur aap ney hazaron alfaaz doosri baton per sarf kar diyey hain :)
              Last edited by Masood; 4 June 2011, 17:13.
              tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
              tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

              Comment


              • #52
                Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                اسلام علکیم

                امید کرتا ہوں سب بخریت ہونگے۔۔۔بحث برائے بحث میں یہ چیز حتمی ہوتی ہے
                کہ اصل سوال اپنی جگہ رہ جاتا اور بات کہیں کی کہیں پہنچ جاتی۔۔



                جناب محترم عابد عنائت صاحب اب کی قابلیت پہ کوئی شعبہ نہیں اور جن دلائل
                سے اپ بات کرتے وہ بھی میرے نزدیک قابل قدر ہے۔۔اسبات میں بھی کوئی شک
                نہیں اپ جید کبیر عالم ہیں اورہم ایسے اپ کے پائوں کی گرد بھی نہیں۔۔ ہمارےلوگوں
                مییں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن بڑے بڑے علما فضلا پوری پوری زنندگیاں چھوٹے مسائل کے متعلق بحث و مباحثےمیں ضائع کر دیتے جیسے داڑھی رکھنی چاہیے کہ نہیں
                نماز میں رفع یدین جائز کہ نہیں؟مسواک کس کی ہو؟نماز پڑھتے ہاتھ سینے پہ باندھے
                کے پیٹ پہ؟ حضور نور تھے کہ بشر؟اب اسی پوسٹ کو دیکھ لیجئے انگلش مییں کہتے


                let us agree to disagree


                اگر کوئی درباروں پہ جاتا توجانے دیں اس کا اپنا ایمان ہے اسطرح کوئی داڑھی رکھتا ہے
                تو اس کا ذاتی فعل نہیں رکھتا تو بھی اس کا ذاتی فعل ہے۔۔کرپشن یہ نہیں کہ اپ بدیانتی
                سے کام لیں بلکہ کرپشن کی ایک تریف یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو اپ کو ٹیلنٹ دیا
                اس کو استعمال میں نہ لایا جائے مثلا ایک شخص کو اللہ نے خوبی سے نوازا کے وہ
                کرکٹ کھیل سکتا ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا۔۔لیکن وہ اس صلاحیت کو چھوڑ کر
                مبلغ دین بن جاتا تو میرئ سوچی سمجھی رائےمیں وہ بدیانت ہے۔۔ اللہ تعالی نے اپ کو
                بھی خوبی سے نوازا اپ پر گو ہیں اپ کے پاس نالج ہے اپ دوسروں کو دلائل سے قائل کرنے
                کی صلاحیت رکھتے تو مائی ڈئیر۔۔۔اپ زمین پہ ہیں تو اسس اللہ کی مخلوق کو دیکھیں
                جو دلوں میں ضمیروں میں ذہنوں میں کئی رنگ کے افلاک لئے پھرتی ان ہی افلاک کو چھونے
                کا کوئی چارہ کریں اور اپنی بھر پور توانائی آسمانوں کے سرابوں میں آوارہ نہ کریں


                اور جہاں تک ممکن ہو علم کلام اور تفسیر کے بجائے اپنا پوائیٹ اف ویو آسان اور مختصرا
                الفاظ میں بیان کیا کریں تاکہ ہم جیسے کم علم لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں
                اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے کہیے کسی غیر مسلم سے جب ہم اپنے دین کے سچا ہونے کے متعلق
                بات کرتے تو کہتے کہ ہم سچے ہمارے پاس خدا کی بھیجی ہوئی کتاب ہے جس میں غلطی کا
                احتمال نہیں تو دوسرا شخص بھی یہی کہتا کہ اس کے پاس بھی خدا کی کتاب ہے جس کی صحت
                میں آسکو ذرا بھی شک نہیں پس ایسی صورت میں ایک یقین کو دوستے یقین پر ترجیح کی کیا
                وجہ ہو سکتی ؟ اور اسطرح جب ہم اپنے پیغمبروں کے معجزات اپنے مذہب کی صداقت کے طور
                پر بیان کرتے تو دوسرے مذہب والا بھی اس قسم کے اپنے پیش روئوں کے معجزات لے اآتا
                اب کیا وجہ ہے کہ ہم اپنے پیغمبروں کے کے معجزات کو درست اور ان کے کو غلط جانیں
                تو میرے بھائ سچائی کا معیار ایک ہیکہ ہمارا قران پاک ایک ایسا حیرت انگیز معجزہ جو
                جو اس زمانے کے جاہل لوگوں کے لیے بھی ہدائت تھااوراعلی تعلیم یافتہ لوگوں کے لیےبھی
                قران مجید ہی صرف ایسا کلام جس میں یہ صفت کے مختلف درجوں اور حیثیتوں کے لوگوں
                کو یکساں ہدائت ہوتی۔۔ ایک مجھ سا جاہل اپ ساعالم اس کے لفظی معنوں سے وہی
                ہدائت پاتا جیسا کے ایک فلاسفر انہی الفاظ کے مقصود سے وہیسی ہی ہدائت پاتا سو تفسیروں
                علم الکلام سے اپ بے شک اس کی تشریح نہ کریں کہ اس سے اپ بھی میں بھی زید بقر سب
                ایک سی ہی ہدائت پاتے۔۔


                خوش رہیں


                بابا کھجل سائیں


                :(

                Comment


                • #53
                  Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                  shukar hay koi aisa aya jis nay samjhya aqyid may dakhil dena jayiz nahi sab nay apni kabroo may jaky apny amal ka jawab dena hay app pehgambar nahi jis pay deen shreat ka bojh ho..quran hay sunnat hay hatul imkan thori sachi thori zuf ahadees hain but quran-o-sunnat hay ...bas yahi kahna tha jis nay fitna lgya khud wo shosha chor kar ghyib..inko nahi maloom ulia karam hazor pak(sali ala wali waslum) kay bad ayi aur inhy quran may olia-Allah pukara gya ab in pay koi hadees la kay dekha day tu wo jhota treen hoga ab in say koi manat many na many kisi ko deen ka thekidar bany ki kya zarorat hay ye khyin olia-Allah ko Allah ka shreek banty ho aisa koi non-muslim hi kary ga.muslman nahi..very nice sayin...good work
                  ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                  سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                  Comment


                  • #54
                    Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                    توحید یہ ہے کہ اللہ تعالی کی الوہیت میں کسی کو شریک نہ کیا جائے۔

                    معیار الوہیت دو ہیں ایک واجب الوجود ہونا اور دوسرا مستحق عبادت ہونا ہے ۔ واجب الوجود وہ ذات ہے جس پر کبھی نہ عدم آیا ہے نہ
                    آ سکتا ہے ۔ وہ ازلی ہے اور ابدی ہے، اور وہ صرف ایک ذات ہے اللہ تعالی کی، جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی۔ کوئی وقت ایسا نہیں کہ وہ ذات نہ تھی اور کوئی ایسا وقت نہیں ہو گا کہ جب وہ ذات نہ ہو۔

                    اگر بندہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کو واجب الوجود مانتا ہے یا مستحق عبادت جانتا ہے تو وہ مشرک ہے۔
                    لیکن اللہ تعالی کے اذن و اجازت سے کسی ذات کو مددگار مان لینا یہ شرک نہیں ہے۔ کیونکہ معیار الوہیت مددگار ہونا نہیں ہے بلکہ واجب الوجود ہونا اور مستحق عبادت ہونا ہے ۔

                    چناچہ واجب الوجود ہونا اور مستحق عبادت ہونا یہ اللہ تعالی ہی کا " خاصہ الخصوصیت " ہے کہ یہ اسکے سوا نہ کسی میں حقیقتا ہوسکتا ہے اور نہ ہی مجازا ہو سکتا ہے , اور نہ عطائی۔

                    جبکہ قرآن مجید میں ہے کہ فرشتوں کو میدان بدر میں مددگار بنایا گیا تھا لہزا وہان فرشتوں کا اللہ ک علاوہ مددگار ہونا بطور مجاز کہ تھا نہ کہ حقیقتا لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں یا اولیا ء اللہ کے بارے میں یا اولیا ء اللہ کے بارے میں مجازا مشکل کشائی کا عقیدہ رکھنے سے نہ اللہ تعالی کی ذات میں شرک لازم آتا ہے اور نہ ہی صفات میں۔

                    ذات میں اس لئے نہیں کہ مجازی مددگار ماننے سے ان مقبولان خدا کو نہ تو واجب الوجود ماننا لازم آیا اور نہ ہی اس امر سے استحقاق عبادت ان کے لیے لازم ٹھرا کہ ہر مدد کرنے والا معبود نہیں ہوا کرتا ۔

                    یونہی اس طرح سے اللہ تعالی کی صفات کے لحاظ سے بھی شرک لازم نہیں آئے گا اس لئے کہ اللہ تعالی جو مشکل کشائی اور حاجت روائی کرتا ہے تو کسی کے اذن و توفیق اور عطاء سے نہیں کرتا بلکہ خود اپنی ذاتی صفت قدرت سے کرتا ہے۔ جبکہ مقبولان بارگاہ رب العلمین اللہ تعالی کے حکم و توفیق سے اور اسکی دی ہی عطا و توفیق سے ایسا کرنے والے ہیں ۔

                    شرک تب لازم آئے کہ جب مقبولان بارہ الوہیت کو بھی خود خدا کی طرح ہر کسی کی مدد کرنے میں مستقل و غیر محتاج مانا جائے یا پھر اللہ تعالی ہی کو اللہ کے بندوں کی طرح مشکل کشائی میں کسی کا محتاج مانا جائے معاذ اللہ ثمہ معاذ اللہ جبکہ ایسا نہیں تو پتہ چلا اس کی ذات میں بھی کوئی شریک نہیں ہے اور صفات میں بھی کوئی شریک نہیں ہے ۔۔

                    قرآن مجید کی متعدد آیات ہیں کہ جن میں ایک ہی وصف کو اللہ تعالی اور اسکے بندوں کے درمیان بطور اشتراک بیان کیا گیا ہے۔
                    مگر ان میں اشتراک محض لفظی مشارکت پر مبنی ہے نہ کہ حقیقی کیونکہ اللہ نے جو صفات اپنے بندوں کو عطا کی ہیں یا بندوں کو جن کا مظہر بنایا ہے وہ اللہ کی عطا سے ہیں بندوں کی اپنی ذاتی، خود اور مستقل نہیں بلکہ عطائی،حادث و محدود ہیں جبکہ اللہ پاک کی تمام صفات اس کی ذاتی ۔مستقل لامحدود و ابدی و سرمدی ہیں یعنی ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گی کبھی اسکی زات سے جدا اور معطل نہیں ہوسکتیں ۔ ۔

                    مثلا اللہ تعالی نے سورۃ بقرہ آیت نمبر ۲۵۷ میں فرمایا
                    ظلمت سے نور کی طرف اللہ تعالی نکالتا ہے۔

                    اور سورۃ ابراہیم آیت نمبر ۱ میں اللہ تعالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرماتا ہے

                    ہم نے آپ کی طرف کتاب اس لئے نازل کی ہے تا کہ آپ لوگوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لائیں۔

                    ظلمت سے نور کی طرف نکالنا مشکل کشائی ہے۔ لیکن مشکل کشائی معیار الوہیت نہیں ہے۔


                    اس کا مجازا بندے کو مظہر بنایا جا سکتا ہے مگر الوہیت مجازی نہیں ہوتی نہ کوئی مجازی واجب الوجود ہوتا ہے اور نہ مجازی معبود ہوتا ہے۔
                    لہذا ثابت ہوا کہ بارگاہ الوہیت میں مقبول کسی بندے کو مجازی طور پر بھی اللہ نہیں کہہ سکتے ہاں مگر مددگار تو کہہ سکتے ہیں اگر مددگار ہونا معیار الوہیت ہوتا تو کسی زندہ پر بھی مددگار کا لفظ بولنا شرک ہوتا کیونکہ اللہ تعالی کا صرف فوت شدگان میں سے کسی کو شریک ماننا ہی شرک نہیں بلکہ زندوں میں سےبھی کسی کو اس کا شریک ماننا شرک ہے۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ جاری ہے ۔ ۔


                    Last edited by aabi2cool; 6 June 2011, 15:45.
                    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                    Comment


                    • #55
                      Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                      گزشتہ سے پیوستہ ۔ ۔ ۔
                      مقدمہ

                      اسلام علیکم معزز قارئین کرام تمام مسلمانوں کا ایمان و عقیدہ ہے اللہ واحد و یکتا ہے اور جیسا وہ اللہ ہے ویسا اور کوئی نہیں نہ تو کوئی اسکی ذات میں اسکے ہمسر ہے اور نہ ہی کوئی اسکی صفات میں اس جیسا اور نہ ہی وہ اللہ پاک اپنی ذات و صفات میں خود مخلوق جیسا بلکہ وہ پاک و منزہ و مبرا ہے مخلوق کی صفات سے اور مخلوق کی صفات کا اللہ میں ہونا محال ہے اور جو شخص نعوذ باللہ من ذالک خالق کے لیے مخلوق کی صفات کا اثبات کرئے وہ کائنات کا بدترین کافر و مشرک ہے کہ اس نے اللہ کی قدر نہ پہچانتے ہوئے خالق کو درجہ سے گرا کر مخلوق کا درجہ دے دیا لہزا قارئین کرم اصول یہ ہے کہ کسی بھی ذات کی عظمت کا شعور اسکی صفات سے واقفیت حاصل کیے بغیر نا ممکن ہے جب اللہ پاک کی ذات کی معرفت کی بات کی جاتی ہے تو اصل میں اسکی صفات ہی کی معرفت ہوتی ہے کہ جس سے ہم اسکی ذات کا کسی حد تک ادراک و شعور پاتے ہیں۔

                      لہذا امام غزالی علیہ رحمہ عقیدۂ توحید کی وضاحت میں فرماتے ہیں

                      إنه في ذاته واحدٌ لا شريکَ له، فَردٌ لا مَثِيلَ له، صَمَدٌ لا ضِدَّ له، منفرد لا نِدَّ له، وأنه واحدٌ قديمٌ لا أوَّلَ لهُ، أزليٌّ لا بِدايَةَ له، مُسْتَمِرُّ الوجُود لا آخرَ له، أبَديٌّ لا نِهايَةَ له، قَيُومٌ لا انقِطَاعَ له، دَائِمٌ لا انصِرامَ له، لم يزل موصوفًا بنعُوت الجلال، لا يُقْضَي عليه بالانقِضَاء، والانْفِصَال، بتَصَرُّم الآباد وانقِرَاض الآجال، بل هو الأوَّلُ والآخِرُ، والظاهِرُ والباطنُ، وهو بکل شيء عَلِيْمٌ
                      -

                      معرفت توحید
                      امام ابو جعفر الطحاوی رحمۃ اللہ علیہ ( 321ھ) عقیدۂ توحید کی تشریح کرتے ہوئے اس کے شرعی و اصطلاحی مفہوم کو درج ذیل الفاظ میں بیان کرتے ہیں :


                      اللہ تعالیٰ کی ذات یکتا و یگانہ ہے اُس کے ساتھ کوئی شریک نہیں، کوئی شے اُس کی مثل نہیں اور کوئی چیز اللہ تعالیٰ کو کمزور اور عاجز نہیں کر سکتی، اُس کے سواء کوئی لائقِ عبادت نہیں۔ وہ قدیم ہے جس کے وجود کے لئے کوئی ابتداء نہیں، وہ زندۂ جاوید ہے جس کے وجود کے لئے کوئی انتہاء نہیں۔ اُس کی ذات کو فنا اور زوال نہیں۔ اُس کے ارادہ کے بغیر کچھ بھی ہو نہیں سکتا۔ اُس کی حقیقت فکرِ اِنسانی کی رسائی سے بلند ہے اور اِنسانی عقل و فہم اُس کے ادراک سے قاصر ہے۔ اس کی مخلوق کے ساتھ کوئی مشابہت نہیں ہے۔ وہ ازل سے زندہ ہے جس پر کبھی موت وارد نہیں ہوگی اور ہمیشہ سے قائم رہنے والا ہے جو نیند سے پاک ہے۔ وہ بغیر کسی حاجت کے خالق ہے، وہ بغیر کسی محنت کے رازق ہے۔ بغیر کسی خوف و خطر کے وہ موت دینے والا ہے۔ وہ بغیر کسی مشقت کے دوبارہ زندہ کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ مخلوق کو پیدا کرنے سے قبل ہی اپنی صفاتِ کاملہ سے متصف تھا۔ اُس نے مخلوق کے وجود سے کوئی ایسی صفت حاصل نہیں کی جو اُسے پہلے سے حاصل نہ تھی۔ جس طرح ازل میں وہ صفاتِ اُلوہیت سے متصف تھا اُسی طرح ابد تک بلا کم و کاست اِن سے متصف رہے گا۔ اُس نے اپنے لئے خالق اور باری کا نام مخلوقات اور کائنات کی پیدائش کے بعد حاصل نہیں کیا

                      ۔
                      اللہ تعالیٰ کو ربوبیت کی صفت اُس وقت بھی حاصل تھی جب کوئی مربوب یعنی پرورش پانے والا نہ تھا اور اُسے خالق کی صفت اُس وقت بھی حاصل تھی جب کسی مخلوق کا وجود ہی نہ تھا۔ جس طرح وہ مُردوں کو زندہ کرنے والا انہیں زندہ کرنے کے بعد کہلایا حالانکہ وہ انہیں زندہ کرنے سے پہلے بھی اِس نام کا مستحق تھا اِسی طرح مخلوق کی ایجاد سے پہلے بھی وہ خالق کے نام کا مستحق تھا۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، ہر چیز اُس کی محتاج ہے، ہر امر کا کرنا اس پر آسان ہے اور وہ خود کسی کا محتاج نہیں، اُس کی مثل کوئی چیز نہیں ہے اور وہی سننے والا دیکھنے والا ہے۔ اُس نے مخلوق کو اپنے علم کے مطابق پیدا کیا ہے، اُس نے مخلوق کے لئے ہر ضروری چیز کا اندازہ اور مقدار پہلے سے مقرر اور متعین کر دی ہے اور اُس نے اُن کی موت کے اوقات مقرر کر دئیے ہیں۔ مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے بھی اُس سے کوئی شے پوشیدہ نہیں تھی، اُسے ان کی تخلیق سے قبل ہی علم تھا کہ یہ لوگ (پیدا ہونے کے بعد) کیا کریں گے۔ اُس نے انہیں اپنی اطاعت کا حکم دیا اور اپنی نافرمانی و سرکشی سے منع کیا۔ ہر چیز اُس کی مشیت اور تقدیر کے مطابق چلتی ہے اور اسی کی مشیت و ارادہ نافذ ہوتا ہے۔ بندوں کی (اپنی) کوئی مشیت و ارادہ نہیں ہوتا مگر جو وہ ان کے لئے چاہے پس جو وہ ان کے لئے چاہے وہی ہوتا ہے اور جو وہ نہ چاہے نہیں ہوتا۔ وہ جسے چاہے اپنے فضل سے ہدایت کی توفیق دیتا ہے، نافرمانی سے بچاتا ہے اور معاف کرتا ہے، اور وہ جسے چاہے اپنے عدل کی بناء پر گمراہ کرتا ہے، رسوا ٹھہراتا ہے اور عذاب میں مبتلا کرتا ہے۔ تمام لوگ اُس کی مشیت کے اندر اُس کے فضل اور عدل کے درمیان گردش کرتے رہتے ہیں۔ نہ کوئی اُس کا مدِّمقابل ہے اور نہ کوئی شریک۔ اُس کے فیصلہ کو کوئی رد کرنے والا نہیں، اُس کے حکم کے آگے کوئی پس و پیش کرنے والا نہیں اور کوئی اس کے امر پر غالب آنے والا نہیں۔ ہم اِن تمام باتوں پر ایمان لا چکے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب کچھ اُس کی طرف سے ہے۔

                      امام عمر بن محمد النسفی( 537ھ) مفہومِ توحید کے بیان میں لکھتے ہیں :

                      نسفي، العقيدة النسفية
                      (یعنی اشیاء کی صحیح معرفت اُن کی اضداد کی پہچان سے ہوتی ہے) کے اُصول کے تحت عقیدۂ توحید کی معرفت کے لئے ضروری ہے کہ شرک اور اُس کی جملہ اقسام کو سمجھا جائے۔ توحید خدائے واحد کو لاشریک اور یکتا و یگانہ ماننے کا نام ہے اور کسی کو اس کا ساجھی، حصہ دار یا برابر کا شریک ٹھہرانے کا نام شرک ہے۔

                      شرک کا لُغوی معنی :-شرک کا شرعی اور اصطلاحی مفہوم :-

                      ائمہ علم الکلام اور ائمہ لغت نے شرک کا شرعی و اصطلاحی مفہوم درج ذیل الفاظ میں بیان کیا ہے :

                      علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں
                      :

                      الإشراک هو اثبات الشريک في الألوهية، بمعني وجوب الوجود کما للمجوس أو بمعني استحقاق العبادة کما لعبدة الأصنام.
                      61

                      توحید اور شرک کے باب میں ضروری وضاحت
                      توحید اور شرک دونوں ایک دوسرے سے متضاد اور مخالف تصورات ہیں۔ توحید ہر اُس چیز کی نفی کرتی ہے جو شرک ہے لہٰذا توحید اور شرک دو اصطلاحات ہیں، دو واضح عقیدے اور دو الگ الگ تصور ہیں جو آپس میں متقابل اور متخالف ہیں۔ اگر کوئی موضوع، کوئی عقیدہ یاعمل توحید ہے تو شرک اس کی عین نفی ہو گی مثلاً توحید سے مراد دن ہو تو رات شرک کہلائی گی، اگر توحید کی علامت ٹھنڈک ہو تو حرارت عین شرک ہو گی، توحید کی علامت طہارت ہو تو شرک عین نجاست ہو گی، توحید کی علامت نور ہو تو شرک عین تاریکی و ظلمت ہو گی۔ اِسی طرح اگر توحید کی علامت جنت ہے تو شرک عین جہنم ہے گویا توحید کا تضاد شرک ہے اور شرک کا تضاد توحید ۔
                      غلط فہمی کی بناء پر بعض اوقات کسی ناجائز فعل کو بھی شرک تصور کر لیا جاتا ہے، اِسی جہالت نے بہت سی اُلجھنوں کو پیدا کیا ہے۔ توحید اور شرک آپس میں دو متضاد و متقابل تصورات ہیں جن کا آپس میں اتحاد اور اشتراک اسی طرح ناممکن ہے جس طرح ایمان اور کفر کا اتحاد ناممکن ہے۔ اِس لئے ضروری ہے کہ شرک کی اصطلاح کو کبھی بھی عمومی رنگ نہ دیا جائے، نہ ہی اِس کا اطلاق بے دریغ کرکے فتویٰ بازی کا بازار گرم کیا جائے
                      ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                      جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                      Comment


                      • #56
                        Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                        گذشتہ سے پیوستہ ۔ ۔ ۔

                        ذات باری تعالٰی اور صفات باری تعالٰی کی مزید معرفت

                        جیسا کہ ہم نے پہلے بھی عرض کیا کہ کسی بھی ذات کی عظمت کا شعور اسکی صفات سے واقفیت حاصل کیے بغیر نا ممکن ہوتا ہے لہذا جب اللہ پاک کی ذات کی معرفت کی بات کی جاتی ہے تو اصل میں اسکی صفات ہی کی معرفت کی بات ہوتی ہے اور ہمارے لیے ذات باری تعالٰی کو اسکی صفات کی معرفت کہ توسط سے ہی جاننا اور ماننا ممکن ہے کہ ذات باری تعالٰی تو اغیاب الغیوب میں سے ہے لیکن نقطہ یاد رہے کہ اللہ پاک کی ذات کی طرح اسکی صفات بھی لامتناہیہ ہیں لہذا ہر مخلوق کے لیے صفات باری تعالٰی کا ادراک بھی محض ایک حد تک ہی ممکن ہے وہاں تک کہ جہاں تک ہماری محدود عقلیں اور ہماری ذہنی استعداد ، لہذا جب ہماری محدود عقلیں اللہ کی صفات کی معرفت کے باب میں جواب دے جائیں تو ہمیں اپنی محدود عقلوں کی بنا پر معاذ اللہ یہ گمان نہیں کرلینا چاہیے کہ اللہ کی صفت بھی بس یہیں تک تھی کہ جہاں تک ہمیں ادراک ہوا بلکہ عقیدہ یہ رکھنا چاہیے کہ ہماری عقلیں محدود ہیں اور صفات باری تعالٰی لا محدود و لامتناہی ہیں ۔ ۔

                        اللہ کی صفت وجود :-

                        یعنی اللہ تعالٰی موجود ہے اور اسکا موجود ہونا اسی کی شان کے لائق تمام تر صفات سے متصف ہوکر ہے ۔

                        صفت قدرت :-

                        قدرت کا مطلب یہ ہے کہ وہ جو فعل انجام دینا چاہے اور اسے بخوبی دے سکے اور جو نہ دینا چاہے اسے انجام نہ دے ۔۔یہاں یہ نقطہ بھی یاد رہے کہ قدرت کا تعلق ممکنات سے ہوتا ہے لہزا اس اجمالی اصول کی تفصیل یہ ہے کہ وجود کو موجود ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

                        اول واجب الوجود :-

                        ایسی ذات کہ جس کا ہمیشہ اور ہر حال میں پایا جانا ضروری ہو اور اس کا عدم محال ہو ۔ ۔ ۔ ۔

                        دوم ممتنع الوجود :-

                        اس سے مراد وہ وجود ہے کہ جس کا کبھی بھی کہیں بھی پایا جانا ناممکن ہو جیسے اللہ پاک کے لیے شریک کو ثابت کرنا کہ حقیقت میں کوئی اللہ کا شریک ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ واجب الوجود ہے لہذا واجب الوجود ہونے کی حیثیت سے صرف وہی مستحق عبادت ہے مگر مشرکین مختلف حیلوں بہانوں سے غیر اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے اور یوں غیر اللہ کی عبادت کرکے دوسرے لفظوں انھے واجب الوجود تسلیم کرلیا کرتے تھے یا پھر جیسے مجوس مستقل طور پر دو خدا مانتے تھے ایک نیکی کا اور ایک برائی کا یاپھر جیسے بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ جھوٹ بولنے پر قادر ہے وغیرہ
                        ۔ ۔ ۔ ۔

                        سوم ممکن الوجود:-

                        اس سے مراد وہ وجود ہے کہ جس کا پایا جانا اور نہ پایا جانا دونوں برابر ہوں یعنی اسکی دونوں حیثیتیں ثابت ہوں یعنی عدم اور وجود کبھی وہ عدم ہو تو واجب الوجود اسے وجود بخش کر عدم سے وجود میں لے آئے اور کبھی اسکے وجود کو واجب الوجود، وجود سے عدم میں منتقل کردے اور اس سے مراد تمامی مخلوقات ہیں
                        ۔
                        مزید وضاحت :-

                        ان تینوں حصوں کی وضاحت کے بعد یہ عرض کردوں کہ اصول یہ ہے کہ اللہ پاک کی قدرت کا تعلق واجب الوجود اور ممتنع الوجود کے ساتھ نہیں ہوتا یعنی اللہ پاک کی قدرت کا بحیثیت واجب الوجود کہ اپنی ذات و صفات کے ساتھ اس اعتبار سے کوئی تعلق نہیں کہ وہ اپنی کسی صفت کو ختم یا معطل کردے البتہ وہ اپنی صفت قدرت کے زریعے اپنی ذات و صفات کا اظہار ضرور کرتا ہے اور بالکل اسی طرح اللہ کی قدرت کا ممتنع الوجود سے کوئی تعلق نہیں کہ یہ اس کے لیے محال ہے کہ وہ خود کو معدوم کردے لہزا ثابت یہ ہوا کہ اللہ کی صفت قدرت کا تعلق فقط ممکن الوجود سے ہے لہذا عقلی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو اللہ کی قدرت پر ایمان لانا بہت ضروری یے کیونکہ ممکن ایک ایسا وجود ہے کہ جس کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے لہزا اسے عدم سے اٹھا کر وجود میں لانا بغیر قدرت کے ممکن نہیں لہزا یہ بات ذہن نشین رہے کہ اللہ پاک کی قدرت کا تعلق کائنات کے ہر حصہ کے ہر ہر جز کو لاحق ہوکر اس جز کے بھی ذیلی اجزاء کو بالتفصیل شامل ہے اور اس اعتبار سے ہر ممکن و محدود ذات کو اسکی صفت لامحدود و لامتناہی طریق سے شامل ہے نیز یہ بھی یاد رہے کہ اللہ کی قدرت کا تعلق اسکی مشیت کے ساتھ ہوتا ہے لہذا اپنی مشیت کو نافذ کرنے میں وہ کسی بھی غیر وجود کا محتاج نہیں نیز ہر ممکن و محدود ذات پر اللہ پاک کی صفت قدرت فقط اس ممکن و محدود ذات کی محدودیت تک ہی محدود نہیں اور نہ ہی اس ممکن کی موجودہ صورت میں منحصر ہے جیسا کہ مثلا ہر انسان کو اللہ پاک نے دو دو ہاتھ دو آنکھیں اور دو کان اور ایک منہ دیا مگر اسکی قدرت ان سب اشیاء کی اس قدر عطا میں محدود و مجبور نہیں وہ چاہے تو کسی کو دو منہ ایک کان تین ہاتھ اور چار ٹانگیں دے کر انسان کی اس ظاہر میں نظر آنے والی شکل کو تبدیل کردے لہزا اگر اس اصول کو سامنے رکھا جائے تو بہت سے مسائل کا حل ہوسکتا ہے بعض لوگ اس زمانہ میں عقل کے زیر اثر ہوکر لاشعوری طور پر اس بات کے معتقد ہوجاتے ہیں کہ اللہ کی قدرت وہیں تک ہیں کہ جہاں تک ہمیں دکھائی اور سجھائی دیتی ہے اور اسی طرح وہ اپنی عقل سے مغلوب ہوکر بظاہر ناممکن نظر آنے والی اشیاء کہ بارے میں دوسروں کے اعتقادات پر کفر و شرک کا فتوٰے جڑتے رہتے ہیں نعوذباللہ من ذالک ۔ ۔ ۔


                        اللہ کی صفت علم

                        اگرچہ مخلوق کے لیے جس چیز کو علم کہا جاتا ہے اس کی کیفیت مخلوق کی ہی خصوصیت ہے لیکن اللہ پاک کے لیے جس صفت علم کا اثبات کیا جاتا ہے وہ
                        اللہ کی ہی شان کے لائق ہے چناچہ مخلوق کے لیے ثابت شدہ علم کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس سے پہلے اس کا عدم یعنی جہالت ثابت کی جائے یا اس میں جہالت پائی جائے بالکل مخلوق کے اپنے وجود کی طرح کہ وہ بھی پہلے عدم تھا بعد میں وجود میں آیا مگر خالق کا علم ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ ہی رہے گا جیسے اس کا وجود ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا نیز مخلوق کا علم احساسات اور مختلف قسم کے ظاہری و باطنی احوال مدرکات کا مرہون منت ہوتا ہے جبکہ خالق کا علم ان وسائط سے مارواء ہوتا ہے مخلوق کا علم عطائی ہوتا ہے بالکل اسی طرح سے کہ جس طرح مخلوق کا وجود عطائی ہوتا ہے جبکہ خالق کا علم اس کے وجود کی طرح ذاتی، مخلوق کا علم کا اس کے وجود کی طرح محدود ہوتا ہے جبکہ خالق کا علم اس کے وجود کی شان کے لائق لامحدود و لامتناہی مخلوق کا علم فی نفسہ فانی ہوتا ہے اور جہالت کی صورت میں اس کا عدم بھی ممکن ہوتا ہے نیز محدود ہونے کی وجہ سے اس میں تغیر و تبدل بھی جائز ہے جبکہ خالق کا علم ازلی اور ابدی اور سرمدی ہوتا ہے نیز خالق کا علم ہر محدود ذات کے ساتھ لامحدود وجوہ کے اعتبار سے ہونے کے تغیر و تبدل سے پاک ہوتا ہے ۔
                        خالق کے علم کے ازلی و ابدی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی واقعہ کے رونما ہونے سے پہلے اسے اس واقعہ کا ہرہر اعتبار و ہر ہر وجوہ سے علم ہوتا ہے اسی طرح خالق کو اس بات پر قدرت ہے کہ مخلوق کے کسی ایک فرد کو دیگر مخلوقات کے وجود میں آنے سے پہلے ان مخلوقات کے بارے میں جملہ علوم سے آگاہ کردے جیسے لوح و قلم کا علم کہ یہ دونوں مخلوق ہیں اور انکو دیگر مخلوق کے بارے میں اللہ نے ان مخلوقات کی تخلیق سے قبل علم دیا نیز خالق کے لیے یہ بات لازمی ہے کہ اسکا علم اپنی مخلوقات کی تمام تر جزئیات ہر محیط ہو اور اللہ پاک کے علم کے بارے میں آخری بات یہی ہے کہ اس کے علم کی کوئی حد نہیں اور اسکا علم ہر ظاہر و باطن ،موجود و معدوم،عدد و شکل،کل اور جز ،غرضیکہ ہر نوع ہر جنس اور ہر فصل بلکہ ہر ذات اور تمام ممکنات کو محیط ہے۔ مخلوق سے متعلق جملہ علوم اور معلومات کو اللہ کے علم کے سامنے وہ حیثیت بھی نہیں جو کہ ایک بحر بیکراں کے سامنے پانی کے ایک قطرہ کو ہوتی ہے اگرچہ اللہ کے علم کو اجزاء میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا مگر اس کے بے انتہاء علوم کا تعلق خود اسکی ذات و صفات و کمالات کے ساتھ بھی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                        غیر مسلم فلسفیوں کا خیال یہ ہے کہ جزئیات کا علم اللہ کو نہیں ہوتا (معاذاللہ) کیونکہ تمام جزئیات مسلسل تغیر پذیر ہیں اور ہر آن و ہر گھڑی ان میں تغیر و تبدل واقع ہورہا ہے اور جب اللہ کا علم قدیم ہے تو ثابت ہوا کہ زمانہ قدیم میں جب جزئیات میں یہ تغیر واقع نہ ہوا تھا تو اس وقت اللہ کو اس کا علم بھی نہ تھا تو اس کا جواب یہ ہے کہ بلا شبہ اللہ کا علم قدیم ہے مگر جزئیات میں ہونے والی یہ تبدیلی اس کے علم سے باہر نہیں کہ یہ تبدیلی بااعتبار مخلوق کہ ہے وگرنہ اللہ پاک کے علم کے اعتبار سے تو یہ تمام تبدیلیاں پہلے سے طے شدہ ہیں نیز یہ بنیادی اصول ہے کہ معلوم کے متغیر ہونے سے علم کا تغیر لازم نہیں آتا لہذا خالق کے علم کو ہرگز مخلوق کے علم پر قیاس نہیں کرنا چاہیے کہ خالق کا علم لیس کمثلہ شئی کی رو سے مخلوق کے علم پر قیاس کیے جانے سے کہیں بلند تر ہے ۔ ۔ ۔۔


                        توحید فی العلم :-
                        توحید فی العلم یہ ہے کہ ذاتی قدیم و ازلی اور لامحدود علم کا مالک فقط اللہ پاک ہے اور اس کا علم جملہ مخلوقات کو بتفصیل تام محیط اور بالاستیعاب محیط تفصیلی ہے ۔۔
                        جیسا کہ فاضل بریلوی نے فرمایا کہ ۔ ۔

                        العلم ذاتی مختص بالمولٰی سبحٰنہ وتعالٰی لایمکن لغیرہ ومن اثبت شیئامنہ ولوادنٰی من اَدنٰی من ادنٰی من ذرۃ لاحد من العٰلمین فقد کفر واشرک

                        علمِ ذاتی اﷲ عزوجل سے خاص ہے اس کے غیر کے لیے محال ہے، جو اس میں سے کوئی چیز اگرچہ ایک ذرّہ سے کمتر سے کمتر غیر خدا کے لیے مانے وہ یقیناً کافرو مشرک ہے
                        ۔

                        باقی تمام مخلوق کا علم اللہ ہی کا عطا کردہ ہے اور اسکی صفت عطا کا مظہر ہے ۔

                        اللہ کا علم اسکا اپنا ذاتی یعنی از خود جاننے سے مستقل ازلی و ابدی و لامحدود و لامتناہی ہوتا ہے جبکہ مخلوق کا علم عطائی حادث ، محدود ، ممکن و متغیر ہوتا ہے لہذا جس طرح مخلوق کے لیے ذاتی علم ثابت کرنا شرک ہے بالکل اسی طرح خالق کے لیے بھی عطائی علم ثابت کرنا شرک ہے۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ جاری ہے ۔ ۔
                        ۔
                        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                        Comment


                        • #57
                          Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                          گذشتہ سے پیوستہ ۔ ۔ ۔

                          امید کرتا ہوں کہ احباب کو توحید و شرک کی معرفت حاصل ہوگئی ہوگی نیز ذات باری تعالٰی اور اسکی صفات اور مخلوق کی صفات میں فرق معلوم ہوگیا گا نیز اسی اعتبار سے ان صفات کا بظاہر ایک ہونا اور حقیقتا مخلتف ہونا بھی سمجھ میں آگیا ہوگا تو آئیے پھر آتے ہیں براہ راست اصل موضوع پر جی ہاں تو بات ہورہی تھی کہ اللہ کے علاوہ کسی کو مشکل کشا یا مددگار ماننے یا نہ ماننے کہ صحیح اسلامی تصور کی ۔ اس پر آسل گفتگو سے پہلے میں یہ ضروری سمجھتا ہون کہ مدد یعنی استغاثہ اور استعانت کی مختصر لغوی تحقیق اور اس ضمن میں اصل اسلامی عقیدہ پیش کروں ےاکہ احباب کہ لیے بات کو سمجھنا آسان ہوجائے
                          ۔۔

                          لفظ استعانت کے معنٰی:-
                          استعانت کا لفظ عون سے ماخوذ ہے علامہ ابن منظور افریقی لسان العرب میں رقمطراز ہیں کہ :

                          والعرب تقول إذا جاءت السنة : جاء معها أعوانها ؛ يعنون بالسنة الجدب ، وبالأعوان الجراد والذئاب والأمراض ، والعوين اسم للجمع ۔۔۔

                          مفھوم :یعنی عرب کہتے ہیں کہ جب قحط سالی اتی تو ساتھ میں اس کے عوان بھی آجاتے ہیں یعنی ٹڈیاں ،مکھیاں اور بیماریاں اور اسکی جمع اعوان ہے ۔۔۔

                          اسی طرح علامہ زبیدی نے تاج العروس میں لکھا کہ استعانت کا لفظ عون سے نکلا ہے کسی کام پر مدد کرنے کو عون کہتے ہیں اور لیث کہتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو تمہاری مدد کرئے وہ تمہاری عون ہے جیسے روزہ عبادت کے لیے عون ہے اور اسکی جمع اعوان ہے اور عرب کہتے ہیں:
                          استعنتہ فاعاننی یعنی میں نے اس سے مد مانگی تو اس نے میری مدد کی ۔ ۔


                          لفظِ استغاثہ کی لُغوی تحقیق :

                          غوث: الغوث يقال في النصرة، والغيث في المطر، واستغثته: طلبت الغوث أو الغيث، فأغاثني من الغوث، وغاثني من الغيث، وغوثت من الغوث، قال تعالى: {إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ} [الأنفال:9]وَ الْاسْتِعَانَةُ : طَلَبُ الْعَوْنِ.

                          اِستعانت کا معنی مدد طلب کرنا ہے۔

                          اب ہم ذیل اسی تصور استعانت کی صحیح اسلامی تعبیر واضح کرتے ہوئے عقیدہ حقہ کی مختصر تشریح بیان کریں گے ۔۔۔
                          علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنی مایہ ناز تصنیف "مسئلہ استغاثہ اور اسکی شرعی حیثیت میں اسی عقیدہ کے صحیح خدوخال واضح کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ ۔ ۔
                          ۔

                          اَللہ ربّ العزت خالقِ کائنات ہے، قادرِ مطلق اور حقیقی مُستعان ہے۔ کائناتِ اَرض و سماء میں جاری و ساری جملہ اَعمال و اِختیارات کا حقیقی مالک وُ ہی ذاتِ حق ہے، جس کے اِذن سے شب و روز کا سلسلہ وُقوع پذیر ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات میں واحد ہے، یکتا ہے، کوئی اُس کا ہمسر نہیں۔ ارب ہا مخلوقات کو زِندگی عطا کرنے، آنِ واحد میں دی ہوئی حیات کو سلب کرنے اور وسیع و عریض کائناتوں کا نظام چلانے میں، کوئی اُس کا مددگار اور شریک نہیں۔ تمام جہانوں میں تصرّف کرنے والی اور نظامِ حیات کو روز اَفزُوں رکھنے والی ذات فقط اَللہ ربّ العزت کی ہے۔ کائنات کے ذرّے ذرّے پر ملکیتِ حقیقی اَللہ تعالیٰ کے سِوا کسی کو حاصل نہیں۔ اَﷲ کے سوا کوئی کسی شے کا از خود مالک نہیں بن سکتا، اِلاّ یہ کہ وہ خود اُسے مالک بنا دے یا تصرّف سے نواز دے، حتی کہ اپنی ذات اور چھ فُٹ کے بدن کے اُوپر بھی کسی فردِ بشر کو حقِ ملکیت حاصل نہیں۔ نفع و ضرر، حیات و ممات اور مرنے کے بعد جی اُٹھنے کا اَز خود کوئی مالک نہیں۔ اَللہ ہی مارتا اور وُہی جِلا بخشتا ہے۔ ہماری ہر سانس اُسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔


                          اَحکامِ اِسلام اور قرآنِ حکیم کی اَبدی اور لازوال تعلیمات کی روشنی میں بندے کی طرف نفع و ضرر اور مِلکیت و تصرّف کی نسبت کرنا محض سبب اور کسب کے اِعتبار سے درست ہے۔ خلق، اِیجاد، تاثیر، علّت اور قوّتِ مطلقہ کے اِعتبار سے مخلوق کی طرف نفع و ضرر کی نسبت قطعی طور پر درست نہیں۔ اگر ہم بنظرِ غائر جائزہ لیں تو مخلوق کی طرف موت و حیات، نفع و ضرر، مِلکیت و تصرّف اور اُس کے جملہ کسب کی نسبت حقیقی نہیں بلکہ مجازی ہوتی ہے اور اِن اُمور میں نسبتِ حقیقی کا حقدار فقط اﷲ ربّ العزت کی ذات ہے۔ اِن حقائق کو بیان کرنے اور قرآنِ مجید میں وارِد ہونے والی آیاتِ بیّنات سے اِستنباط کرنے میں بعض لوگ لفظی مُوشگافیوں اور خلطِ مبحث میں اُلجھ کر گوہرِ مقصود سے تہی دامن رہ جاتے ہیں۔ فی زمانہ اُن لوگوں نے آیاتِ قرآنیہ کے مفاہیم اَخذ کرنے میں حقیقت و مجاز کے درمیان فرق اور اِعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر فقط حقیقی معنوں سے اِستدلال لینا درست قرار دے رکھا ہے۔ چنانچہ وہ مجازی معنی کا جواز تک محلِ نظر سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اَئمۂ اَسلاف کی طرف سے کی گئی تعبیرات و تفسیرات سے رُوگرداں ہیں اور عقائد کے باب میں تفسیر بالرّائے کے ذریعے بدعاتِ سیئات پیدا کرنے اور قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات سے ہٹ کر عقائد کو جنم دینے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں جب ہم غیرجانبداری سے دیکھیں تو دُوسری طرف ہمیں لفظی اِشتباہ میں پڑے ہوئے جاہل عوام بھی بکثرت ملتے ہیں جو مجاز کے اِستعمال میں حد درجہ زیادتی اور غُلو کے قائل ہیں اور اِعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے ہیں۔ اگرچہ وہ دل سے اللہ ربّ العزّت کی توحید و تنزیہہ اور دیگر اِسلامی عقائد پر پختگی کے ساتھ قائم ہیں مگر بادیء النظر میں مجاز کے اِستعمال کی کثرت کے باعث مجازی معنی کے عدم جواز کے قائل گروہ کے ہاں قابلِ دُشنام قرار پاگئے ہیں۔ حرفِ حق کی تلاش میں نکلنے والے توازن اور اِعتدال کا راستہ اپناتے ہیں۔ حقیقت و مجاز کے اِستعمال میں قرآنی اِعتدال کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے تو اِن دونوں اِنتہاؤں میں حائل خلیج کو پاٹ کر اُمت کو پھر سے جسدِ واحد بنایا جاسکتا ہے۔ یہی وطیرہ دینِ حق کی حفاظت اور مقامِ توحید کی حقیقی تعبیر و تفہیم کیلئے ضروری و کارآمد ہے۔

                          عقائدِ اِسلامیہ کی تعبیر وتوجیہہ کے باب میں اَسلاف اَئمۂ کرام میں سے اِمام اِبنِ تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کو متنازع گردانا جاتا ہے، جبکہ حقیقتِ حال یہ ہے کہ اُن کا عقیدہ نہایت اِعتدال پر مبنی ہے اور اگر موجودہ دَور میں اُس کی کما حقّہ غیرجانبدارانہ تعبیر و تشہیر کی جائے تو کچھ بعید نہیں کہ دونوں اِنتہاؤں پر جا پہنچنے والے مسالِک کو باہم قریب کیا جا سکے۔

                          سرِدست صورتحال کچھ یوں ہے کہ عقائدِ اِسلامیہ میں اپنی کج فہمی کی بناء پر بِدعات داخل کرنے والا گروہ اِمام اِبنِ تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کا مَن گھڑت تصوّر پیش کر کے اُن سے اپنے خود ساختہ عقائد کی بے جا تائید حاصل کر رہا ہے جبکہ صحیح اِسلامی عقیدے پر کاربند کم پڑھے لکھے اَفرادِ اُمت حقائق سے عدم آگہی کے باعث اِمام اِبن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کو غیراِسلامی عقیدے کا حامل سمجھنے لگ گئے ہیں۔

                          ۔

                          آگے چل کر اسی تصور کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ۔ ۔

                          صحیح اِسلامی عقیدے کے مطابق اِستعانت و اِستمداد، اِستغاثہ و سوال اور طلب و نداء میں اللہ ربّ العزّت ہی کی ذات مُعین و مُغیث اور حقیقی مددگار ہے جیسا کہ اﷲ تعالی نے بارہا اِرشاد فرمایا کہ مجھ سے طلب کرو میں تمہیں دوں گا۔ پس اگر کوئی شخص قرآنِ مجید کی اِس بنیادی تعلیم سے صرفِ نظر کرتے ہوئے یہ عقیدہ رکھے کہ اِستغاثہ و اِستعانت اور نداء و طلب میں کوئی مخلوق اللہ ربّ العزت کے اِذن کے بغیر مستقل بنفسہ نفع و ضرر کی مالک ہے تو یہ یقیناًشرک ہے۔ خواہ وہ مدد طلب کرنا عالمِ اَسباب کے تحت ہو یا مافوق الاسباب، دونوں صورتوں میں ایسا شخص مشرک قرار پائے گا۔ جبکہ اِس کے برعکس دُوسری صورت میں اگر مُستعان و مجیبِ حقیقی اللہ تعالی کو مان کر بندہ مجازاً کسی کام کے لئے دوسرے بندے سے رُجوع کرے۔ ۔ ۔ ڈاکٹر سے علاج کروائے یا دَم، درُود اور دُعا کے لئے اﷲ تعالیٰ کے کسی نیک اور صالح بندے کے پاس جائے تو یہ ہرگز شِرک نہیں بلکہ اِس کا یہ فعل معاہدۂ عمرانی کے تحت اِختیارِ اَسباب کے ضمن میں آئے گا۔ اللہ تعالی نے اپنے کلامِ مجید میں بارہا مؤمنین کو آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِرشادِ خداوندی ہے :

                          وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاثْمِ وَ الْعُدْوَانِ.

                          (المائده، 5 : 2)


                          اور نیکی اور پرہیزگاری (کے کاموں) پر ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم (کے کام) پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔



                          ِاسلامی اَحکام و تعلیمات میں تعاونِ باہمی اور ایک دُوسرے کی مدد کو پہنچنے کا حکم آیاتِ طیبات اور اَحادیثِ مبارکہ میں بکثرت ملتا ہے، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جس شخص سے مدد طلب کی جائے اُسے چاہیئے کہ وہ مدد کرے اور جس سے اِستغاثہ کیا جائے وہ مدد کو پہنچے اور جسے نداء دی جائے وہ اُس نداء کو قبول کرے اور دُکھی اِنسانیت کے کام آئے۔

                          اِستغاثہ کے جواز میں بے شمار مواقع پر احکامِ قرآنی موجود ہیں۔ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اِستغاثہ اُسی طرح جائز ہے جیسے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے ایک قبطی نے کسی ظالم کے خلاف اِستغاثہ کیا توآپ نے اُس کی مدد فرمائی۔ انبیاء علیہم السلام سے بڑھ کر کون مؤحد ہو سکتا ہے جن کی زِندگی کا مقصد ہی پیغامِ توحید کو سارے عالم میں پھیلانا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے قبطی اور نبی علیہ السلام دونوں میں سے کسی ایک کو بھی فعلِ اِستغاثہ کے مرتکب ہونے کی وجہ سے مشرک قرار نہیں دیا۔ اِرشادِ باری تعالی ہے :

                          فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِيْ مِنْ شِيْعَتِه عَلَی الَّذِيْ مِنْ عَدُوِّه. اسْتَغَاثُوْا بِآدَمَ، ثُمَّ بِموسیٰ، ثُمَّ بِمُحَمَّدٍ صلی الله عليه وآله وسلم.
                          لوگ آدم علیہ السلام سے اِستغاثہ کریں گے پھر موسیٰ علیہ السلام سے اور آخر میں (تاجدارِ انبیاء) محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے۔

                          (صحيح البخاری، کتاب الزکوة، 1 : 199)

                          صحیح بخاری میں لفظِ اِستغاثہ کے ساتھ اِس حدیث مبارکہ کی رِوایت سے لفظ اِستغاثہ کے اِس معنی میں اِستعمال اور عامۃ الناس کے صلحاء و انبیاء سے اِستغاثہ کرنے کا جواز مہیا ہو رہا ہے۔ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ جس اِستغاثہ کی اُخروی زندگی میں اِجازت ہے اور جو اِستغاثہ و اِستعانت موجودہ دُنیوی زندگی میں زِندہ اَفراد سے جائز ہے، برزخی حیات میں اُسی اِستغاثہ کے جواز پر شِرک کا بُہتان چہ معنی دارد۔ ۔ ۔ ؟

                          آگے چل کر ڈاکٹر اسی تصور میں پیدا ہوجانے والی موجودہ دور کی چند کج فہمیوں کی وضاحت کچھ یوں فرماتے ہیں کہ ۔ ۔۔

                          اِستغاثہ کے جواز پر قرآن و سنت کے جمیع اَحکام اور عملِ صحابہ رضی اللہ عنھم سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ دُنیوی زِندگی میں تو ایک دُوسرے کے کام آنا ممکن ہے لہٰذا مدد مانگنا اور مدد کرنا بھی جائز ٹھہرا، لیکن موت کے بعد تو بندہ اپنے بدن پر بھی قادِر نہیں ہوتا، تب اُس سے کیونکر مدد طلب کی جا سکتی ہے؟ اور چونکہ وہ مدد پر قدرت نہیں رکھتا لہٰذا یہ شِرک ہے۔

                          اِس کج فہمی کے بارے میں ہم دو چیزوں کی وضاحت بطورِ خاص کرنا چاہیں گے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایک طے شدہ اَمر ہے کہ بندہ زِندہ ہو یا قبر میں آرام کر رہا ہو دونوں صورتوں میں وہ اپنے وُجود پر قطعاً قادرِ مطلق نہیں ہوتا۔ یہ محض اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ وہ اِختیارات ہوتے ہیں جنہیں ہم حیاتِ دُنیوی کے دوران اِستعمال کرتے اور دُنیا بھر کے معاملات سراِنجام دیتے پھرتے ہیں۔ یہ اِختیار اﷲ ربّ العزّت کی عطا سے قائم ہے، اور اگر اِس ظاہری حیات میں بھی اﷲ تعالیٰ اپنا دِیا ہوا یہ اِختیار چھین لے تو بندہ ایک تنکا توڑنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔ سوجس طرح اِس عالمِ اَسباب میں بندے کے جملہ اِختیارات کا حقیقی مالک اﷲتعالی ہے اور اِس کے باوجود بھی اُس سے مدد طلب کرنا شِرک نہیں بلکہ حکمِ خداوندی ہے، بالکل اِسی طرح موت کے بعد بھی اگر کسی بندۂ بشر سے اِمداد طلب کی جائے تو اُسے اللہ تعالی ہی کی طرف سے مختار مانا جائے گا۔ جس طرح زِندگی میں کسی بھی صورت میں بندے کو مُستغاث و مختارِ حقیقی ماننا شِرک ہے لیکن مجازاً اُسے مدد کے لئے پُکارا جا سکتا ہے اِسی طرح بعداَز موت اولیاء و صلحاء کو مُستغاثِ مجازی مان کر اُن سے اِستغاثہ کرنا بھی جائز ہے۔ شِرک زِندہ سے ہو یا فوت شدہ سے شِرک ہی ہے اور مجازی مالک مان کر مدد مانگنا زِندہ سے ہویا اہلِ مزار سے دونوں صورتوں میں شِرک نہیں ہوگا۔ اِسلام کے معیار دُہرے نہیں کہ مسجد میں تو شِرک نہ ہو اور مندر میں جاکر وہی عمل کریں تو شِرک ہو جائے۔ اِسلامی اَحکام اور اُن سے ثابت ہونے والے نتائج ہر جگہ یکساں نتائج ظاہر کرتے ہیں۔ سو اگر کسی ڈاکٹر کو مستغاثِ حقیقی سمجھ کر اُس سے علاج کروایا جائے تو یہ شِرک قرار پائے گا جبکہ دُوسری طرف اللہ ربّ العزّت ہی کو مستغاثِ حقیقی جان کرکسی بزرگ کی دُعا یا کسی صاحبِ مزار کے وسیلے کو علاج کا ذریعہ بنایا جائے تو وہ بھی عین رَوا ہے اور ہرگز خلافِ شریعتِ اِسلامی نہیں ہے۔

                          اَب رہا یہ اِعتراض کہ اہلِ قبور کو مدد کی اِستعداد نہیں ہوتی تو یہ بھی ایک لغو اِستنباط ہے کیونکہ اللہ تعالی نے خود قرآنِ مجید میں متعدّد مقامات پر اَہل اللہ کی برزخی حیات کا ذِکر فرمایا ہے۔ حیاتِ شہداء کے بارے میں تو کسی مسلک و مذہب کے پیروکاروں میں بھی اِختلاف نہیں ہے۔ جس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اَدنیٰ اُمتی مرتبۂ شہادت پا کر قیامت تک کے لئے زِندہ ہیں اور اُنہیں اللہ تعالی کی طرف سے رِزق بھی بہم پہنچایا جاتا ہے، اُس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی حیاتِ برزخی کی لطافتوں کا عالم کیا ہوگا! پس سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حیات بعداَز ممات کے عقیدے کے تحت مستغاثِ مجازی قرار دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اِستعانت و اِستمداد کرنا بالکل اُسی طرح سے درُست ہے جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری حیاتِ مبارکہ میں جائز تھا۔ حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ برزخی کا تو یہ عالم ہے کہ اُمت کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درُود و سلام کے جو نذرانے پیش کئے جاتے ہیں، وہ بھی فرشتے شب و روز حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچانے پر مامور ہیں۔



                          آخر میں ڈاکٹر صاحب اس مسئلہ پر ازالہ اعتراضات کا عنوان قائم فرما کر رقم طراز ہیں کہ ۔ ۔ ۔

                          ما تحت الاسباب اُمور میں اِستغاثہ کو رَوا رکھنے کے ساتھ ساتھ اُن کے نزدیک وہ اِستغاثہ جو ما فوق الاسباب اُمور میں سے ہو وہ حرام و ناجائز ہے۔


                          اِعتراض کا علمی محاکمہ :

                          پہلا نکتہدُوسرا نکتہتیسرا نکتہ :چوتھا نکتہ جب انبیاء، اولیاء، صلحاء یا کسی بھی فردِ بشر کو عالمِ اسباب کے اندر رہتے ہوئے اسی سے متعلق مدد طلب کی جائے تو وہ الفاظ جو حصولِ مدد کے لئے استعمال ہوں اُنہیں حقیقی معنی پر محمول کیا جائے گا، مگر مستغاثِ حقیقی اس صورت میں بھی اللہ تبارک و تعالی کی ذاتِ برحق ہوگی۔ اوراُمورِ عادیہ کے ماوراء اَسباب کی دُنیا میں جب مدد طلب کی جائے گی تو اِستغاثہ کے لئے اِستعمال ہونے والے اَلفاظ مجاز اً اِستعمال ہوں گے جبکہ اِعتقاد اس صورت میں بھی اللہ ربّ العزّت ہی کے مُستغاثِ حقیقی ہونے کا ہوگا۔ یعنی معنی حقیقی دونوں صورتوں میں سے کسی میں بھی نہیں پایا جائے گا۔ فرق صرف اِتنا ہے کہ ماتحت الاسباب میں لفظ کا اِستعمال حقیقت پر مبنی تھا اور مافوق الاسباب میں حقیقی معنی مراد لینا متعذر تھا، اِس لئے لفظ کو بھی حقیقت پر محمول نہ کیا گیا۔ الغرض معنا اور عقیدۃ اِستغاثہ حقیقی اللہ ربّ العزّت ہی کے لئے خاص ہے۔حقیقت و مجاز کی تقسیم لابدّی ہےنفسِ اِستغاثہ کا اِنکار کرنے والے ایک طبقے کا مؤقف یہ ہے کہ ماتحت الاسباب اُمور میں اِستغاثہ جائز ہے، جبکہ اِس سلسلے میں حقیقت و مجاز کی کوئی حیثیت نہیں۔۔۔۔ اب اس مؤقف کے قائل لوگوں سے سوال یہ ہے کہ اگر ماتحت الاسباب میں اِستغاثہ کو جائز اور درست مانا جائے اور اِستغاثہ حقیقی و مجازی کو تسلیم نہ کیا جائے تو پھر ماتحت الاسباب اُمور میں مُستغاثِ حقیقی کون ہوگا؟۔۔۔ اگر مریض کسی ڈاکٹر کے پاس علاج کے لئے جائے تو مُستعانِ حقیقی کون ہوا؟۔۔۔ کیا مُستعانِ حقیقی وہ ڈاکٹر جو مریض کے معالجے کی تدبیر کر رہا ہے یا کہ اللہ تعالی؟۔۔۔ اگر اِس کا جواب یہ ہو کہ دُنیوی اُمور میں بھی مُستعانِ حقیقی اللہ ہی ہے تو مافوق الاسباب اور ماتحت الاسباب میں باہم فرق کیا رہا؟۔۔۔ مافوق میں اسی اِستغاثہ کا نام شِرک اور ماتحت الاسباب میں اجازت! یہ کہاں کا اصول ہے کہ حقیقت و مجاز کا فرق ملحوظ رکھے بغیر مُستعانِ مطلق بھی اللہ کو قرار دیا جائے اور اُس کے غیر سے مدد بھی طلب کرتے پھریں؟ حالانکہ قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے :

                          وَ رَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَo

                          اور ہمارا ربّ بے حد رحم فرمانے والا ہے اسی سے مدد طلب کی جاتی ہے ان (دل آزار) باتوں پر جو (اے کافرو!) تم بیان کرتے ہوo

                          (الانبياء، 21 : 112)

                          دُوسری صورت میں اگر اِس کا جواب یہ دِیا جائے کہ اُمورِ ماتحت الاسباب میں مستغاثِ حقیقی اللہ تبارک و تعالیٰ نہیں اِنسان ہی ہے تو اس سے تعدّد لازِم آئے گا۔۔۔ جو یقیناً شِرک ہے۔۔۔ کہ دُنیوی کاموں میں مستعان بندہ ہو اور مافوق الاسباب کاموں میں اللہ تعالی۔ اِس دُوئی کی بنا پر جب بندے کو مستغاث و مستعان تسلیم کیا جائے تو یہ بالکل اُسی طرح کا شِرک قرار پائے گا جو کفار و مشرکینِ مکہ کا تھا کہ وہ دُنیوی اُمور میں بندوں کو مددگار تسلیم کرتے اور دیگر اُمور میں اللہ تعالی کو مددگار مانتے تھے۔ اور اگر یہ بات کی جائے کہ دنیاوی اُمور میں بھی مستعان اللہ ہی ہے تو پھر اس کے غیر سے مدد مانگنا کیونکر درست ہوگیا؟

                          فیصلہ کن بات یہ ہے کہ جب معترضین کے نزدیک اُمورِ ماتحت الاسباب میں مُستغاثِ حقیقی اللہ تعالی ہے اور مخلوق سے اِستعانت فقط ظاہری اور مجازی معنی میں ہے، حقیقی معنی میں نہیں،۔۔۔ تو اِس صورت میں ایک سوال یہ اُبھرتا ہے کہ اگر ماتحت الاسباب میں غیر سے مدد چاہنا اِستغاثہ مجازی ہونے کی وجہ سے جائز ہے تو مافوق الاسباب میں مجاز ہونے کے باوجود کیسے حرام ہوگیا؟ جبکہ وہاں بھی اِستغاثہ حقیقی کی بجائے اِستغاثہ مجازی ہی تھا۔

                          مافوق الاسباب اُمور میں مجاز کا جوازمافوق الاسباب اُمور میں مجاز کا اِستعمال اِس لحاظ سے بھی جائز ہے کہ وہ بظاہر تو اگرچہ اِستغاثہ ہوتا ہے مگر اِس سے مفہوم اور مُراد توسل ہوا کرتا ہے، اور مستعانِ حقیقی اللہ تعالی ہی کو جانا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اِستغاثہ کا مجازی معنی میںاِستعمال قرآنِ مجید میں کئی صورتوں میں ہوا ہے، جن میں سے اکثر استعمالِ مجاز ما فوق الاسباب کے لئے ہوا ہے۔ قرآنِ حکیم میں مجاز کا اِستعمال جس کثرت کے ساتھ ہوا ہے اُس میں سے چند مقامات کا ہم یہاں ذِکر کریں گے تاکہ قارئین کے اذہان و قلوب میں یہ تصوّر اچھی طرح سے راسخ ہو جائے کہ حقیقت و مجاز کی تقسیم سے اِنکار کی صورت میں کس قدر خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

                          یہ تو تھی مختصر طور پر صحیح اسلامی عقیدے کی توضیح و تشریح ڈاکٹر صاحب کے قلم سے آپکو اگر مزید معلومات درکار ہوں تو ڈاکٹر صاحب کی یہ کتاب آنلائن دستیاب ہے جو کہ اس موضوع پر انتہائی مفید اور معلوماتی ہے ساری کتاب کا مطالعہ کرنے کہ بعد مجھے یقین ہے کہ آپ کے احباب کہ تمام شبہات ان شاء اللہ بفصل خدا دور ہوجائیں گے اب آتا ہوں چند سوالات کہ جوابات کی طرف ۔ ۔ ۔

                          سوال :- کیا مدد صرف اللہ سے مانگنی چاہیے؟
                          جواب

                          اللہ پاک فرماتا ہے کہ میں تمہارا بھی خالق ہوں اور جو کچھ تم کرتے ہو یعنی تمہارے افعال انکا بھی میں ہی خالق ہوں سو اس لحاظ ایک سچے مسلمان کا عقیدہ یہی ہوتا ہے کہ حقیقی مددگار فقط اللہ ہے لہذا کسی سے بھی مدد تو مانگی جاسکتی ہے مگر مستعان حقیقی فقط اللہ کو جاننا اور ماننا چاہیے لہذا یہی وجہ ہے کہ ایک سچا مسلمان جب بھی کسی کو مدد کے لیے پکارتا ہے چاہے وہ مدد ظاہری امور میں ہو یا باطنی امور میں چاہے امور عادیہ میں ہو یا غیر عادیہ میں چاہے اسباب کے تحت ہو یا ظاہری اسباب سے قطع نظر اسباب سے فوق ہر صورت میں وہ مستعان حقیقی یعنی حقیقی طور پر مدد کرنے والا اپنے اللہ ہی کو جانتا ہے فرق فقط اتنا ہوتا ہے کہ ظاہری امور میں استعانت کرواتے ہوئے وہ اپنے مستعان مجازی کو دیکھ رہا ہوتا ہے جو کہ اس کی مدد کا ایک سبب بن رہا ہوتا ہے لیکن مستعان حقیقی کو وہ دیکھ نہیں سک رہا ہوتا لیکن یہاں بھی بندے کی نظر سبب کی بجائے مسبب الاسباب پر ہی ہونی چاہیے اور ایک سچے مسلمان کی ہوتی بھی ہے لیکن جب وہی بندہ غیبی طور پر یعنی باطنی یا غیر عادیہ امور یہ پھر ما فوق الاسباب امور میں جب کسی سے مدد طلب کرتا ہے تو تب بھی اسکی نظر اللہ پر ہی ہوتی ہے جو کہ حقیقی مستعان ہے اور یہاں فرق فقط اتنا ہوتا ہے بخلاف پہلی صورتحال کے کہ یہاں اس پر ظاہری سبب یعنی مستعان مجازی بھی پوشیدہ ہوتا ہے اور مدد کرنے والی حقیقی ذات تو ہے ہی غیب یعنی پوشیدہ ۔ ۔۔

                          سو جواب یہ ہوا کہ مدد کسی سے بھی مانگی جا سکتی ہے مگر حقیقی مددگار فقط اللہ کو ہی ماننا چاہیے اور مدد کی سب سے افضل صورت یہ ہے کہ بندہ تمام امور میں فقط اللہ ہی سے مدد مانگے لیکن اگر وہ اللہ کے بتلائے ہوئے اصولوں پر بھی مدد طلب کرتا ہے تو تب بھی جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں لیکن افضل و اعلٰی تقاضائے توحید یہی ہے کہ ظاہری اسباب کے تحت مدد مانگتے ہوئے بھی پکارا مستعان حقیقی کو ہی جائے مگر ایسا ہوتا بہت ہی کم ہے لوگ ایکدوسرے کو ظاہری امور میں مدد کے لیے پکارتے ہیں اور یہ جائز بھی ہے کیونکہ اصول اسلام کے عین مطابق ہے لیکن جس طرح یہ جائز ہے مگر یہاں بھی افضل مستعان حقیقی کو ہی پکارنا توحید کا اعلٰی مرتبہ ہے بالکل اسی طرح سے غیر عادیہ اور ما فوق الاسباب امور میں بھی افضل یہی ہے اور توحید کا اعلٰی مرتبہ یہی ہے کہ پکارا فقط اللہ ہی کو جائے لیکن وہاں بھی پہلی حقیقت(یعنی ظاہری استمداد) کی طرح مستعان مجازی کو محض واسطہ و وسیلہ سمجھ کر پکارلیا جاتا ہے جوکہ بلاشبہ جائز تو ہوگا مگر افضل یہی صورت ہے کہ ہر صورت میں پکارا بھی مستعان حقیقی کو ہی جائے امید کرتا ہوں سوال کا جواب مل گیا ہوگا ۔ ۔ ۔

                          سوال :- کیا اللہ پاک کی عطا سے جو لوگ مدد کرتے ہیں ، ان لوگوں سے ڈائرکٹ بھی مانگ سکتے ہیں؟
                          جواب

                          جی مانگ سکتے ہیں مگر اس عقیدے کے ساتھ کے یہ لوگ محض واسطہ و وسیلہ ہیں معطی حقیقی اللہ پاک ہے جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جسے بخاری نے روایت کیا ھو اللہ یعطی وانما انا قاسم : یعنی وہ اللہ عطا کرنے والا ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں ۔ ۔ ۔لہذا یہاں بھی نظر مستعان حقیقی پر ہی ہونی چاہیے اور وسائل کو چاہے ظاہری امور میں ہوں یا باطنی امور میں محض واسطہ وسیلہ اور عون الہٰی کا مظہر ہی جاننا چاہیے
                          ۔ ۔ ۔


                          سوال :- کلام اللہ کے مطابق اللہ پاک نے بعض اوقات فرشتوں کو انسان کی مدد کا ذریعہ بنایا۔ اب کیا ان فرشتوں سے بھی ڈائرکٹ مدد مانگ سکتے ہیں؟

                          جواب

                          آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا : اذا ضل احد کم شیئا وارادعونا وہو بارض لیس بہا انیس فلیقل یاعباد اﷲ اعینونی یاعباداﷲ اعینونی یا عباداﷲ اعینونی فان اﷲ عباد الایراہم ۲ ۔ (والحمداﷲ) رواہ الطبرانی عن عتبۃ بن غزوان رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

                          جب تم میں سے کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے یا راہ بھول جائے اور مدد چاہے اور ایسی جگہ ہو جہاں کوئی ہمدم نہیں تو اسے چاہئے یوں پکارے اے اللہ کے بندو میری مدد کرو، اے اللہ کے بندومیر ی مدد کرو۔ اے اللہ کے بندو میری مدد کرو۔ کہ اللہ کے کچھ بندے ہیں جنھیں یہ نہیں دیکھتا وہ اس کی مدد کرینگے (والحمدللہ) (اسے طبرانی نے عتبہ بن غزوان رضی اللہ تعالٰی سے روایت کیا۔ ت بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 21)

                          فائدہ :- فرشتے بھی اللہ کی مخلوق اور بندے ہیں کہ جنھے ہم دیکھ نہیں سکتے اور بہت سے فرشتوں کو بہت سے امور میں انسانوں کی مدد کے فرائض پر اللہ پاک نے مامور کررکھا ہے جیسا کہ جب ہم درود پاک پڑھتے ہیں تو ہماری مدد کرتے ہوئے اسے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پہنچا کر ہماری مدد کرتے ہیں وغیرہ سو اللہ کے مقرب بندوں کی طرح اللہ کے مقرب فرشتوں (بندوں) سے بھی مجازا استغاثہ کیا جاسکتا ہے جیسا کہ مشھور حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت کی نعت سے خوش ہوکر انھے دعا دی کے یااللہ تو روح الامین یعنی جبرائیل امین علیہ السلام کے زریعے حسان کے نطق کی مدد فرما ۔ ۔ ۔امید کرتا ہوں آپکو آپکے تمام سوالوں کا جواب مل گیا ہوگا والسلام ۔ ۔ ۔ ۔
                          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                          Comment


                          • #58
                            Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                            اسلام علیکم معزز قارئین کرام ہماری اس پیش کردہ تمام تحقیق کی اگر کسی بھی دوست کو سمجھ نہ آئی ہو مشکل الفاظ کی تفہیم کا مسئلہ ہو یا احباب میں سے کسی بھی دوست یا بھائی یا بہن کو ہم سے اختلاف ہو تو اپنے اختلاف کو سوال کی صورت میں برملا ہم سے دریافت کرسکتا ہے ہم اپنے بیان کردہ تحقیقی مقالہ کہ ایک ایک حرف کی تفہیم کہ زمہ دار ہیں سو آپ احباب کو سوالات کرنے کی عام اجازت ہے والسلام
                            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                            Comment


                            • #59
                              Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                              Originally posted by aabi2cool View Post
                              اسلام علیکم معزز قارئین کرام ہماری اس پیش کردہ تمام تحقیق کی اگر کسی بھی دوست کو سمجھ نہ آئی ہو مشکل الفاظ کی تفہیم کا مسئلہ ہو یا احباب میں سے کسی بھی دوست یا بھائی یا بہن کو ہم سے اختلاف ہو تو اپنے اختلاف کو سوال کی صورت میں برملا ہم سے دریافت کرسکتا ہے ہم اپنے بیان کردہ تحقیقی مقالہ کہ ایک ایک حرف کی تفہیم کہ زمہ دار ہیں سو آپ احباب کو سوالات کرنے کی عام اجازت ہے والسلام
                              Aslamo-o-alikum !!

                              Abid aap ki ki tahqeeq parhee...yaqeenan bohut mehnat ki gaee hai iss tahqeeq per..

                              Lykin mrea aap sab mudabana guzarish hai..k ager isteghasa ki intamam sahakoon ku maan liya jye..tu iss say tu ye saabit ho ga...ki shirk ka wajood kabhi iss dunya main raha hi nahi aur naooubillah Alah nay khuma khua loogoon ku musahrik qarar day diya...

                              Jab k ye baat sabit hai..k Nabi Karim (S.W) k daour k kafir bhi Allah ku haqeqee mushkil kusha aur hajat rawa mantay tha.,.

                              Mutaadid muqamaat per Allah nay faramya k woh Allah ku raaziq aur khaliq mantay thay....lykin jab unn per mushkil partee tu aapnay naam nihad maboodoon ki paristish shorro ker detay..
                              Maslan who jab tofaan main ghir jatay hain tu khalis Allah hi ku pukaraty hain..aur jab woh Allah unhain bacha laita hai tu uss k saath shreek tehranay lagtay hain..(inn main say aksar loog aisay hai jo Allah per iss haal main eeman latray hain k Allah k saath shareek tehratay hain..(surah yousaf verse no.106) ..


                              Ager hum christianaty per ghour karian tu humain wazeh ho jata hai...k Esayoon nay bhi Hazrat Esa (A.S) ku muhabbat aur aqeedat main hi Allah ka beta (son) banaya...(kyon k dunyawee taur per Baap k baaad beta hi baa ikhtiar hota hai)...aaj ka musalman Nabi karim (S.W) ya doosray Olyaa ku Allah ka beta tu nahi kehtay lykin unn ku Mushkil kusha aur hajat rawa aur baa ikhtiar samjhatay hain..(Tu hum main aur chrtians main kia far reh gaya)....aur ye baat musalemma hai...ki unn ki bhi hajat rawai ki jatee hai..TU PHIR HUM YE KISS TERHAN SABIT KARAIN GAY K who GHALT AUR HUM SAHI HAIN..??? Kia Allah sirf Rabbul muslemeen hai...kia Allah Rabbul Alamin nahi...???


                              Iss ka jawab ye hai..k Allah Raaziq hai...lykin uss insaan ku rizzaq hasil kernay k 02 rasatay batye hain..aik jaiz aur doosara na jaiz...rizzaq tu uss ku bhi mil jata hai..jo na jaiz zarye sa hasil kerta hai...lykin zahir hai..iss main barkaat nahi rehtee aur Allah k ghazab ka shikaar hota hai..jaiz rizzaq main barkata bhi hai aur Allah ki raza bhi....So Allah say mangnay k bhi 02 hi rasaty hain aik jaiz aur doosra Na jaiz .

                              Kai ghzwat k mouqay per khud Nabi Karim (S.W) nay faramay kaun hai jo meree madad karay...iss terhan jab Hazrat Omer (R.Z) hajj per janay lagy aur aap (S.W) ki khidmat main aye tu Aap (s.w) nay faramya..."Ay Ibn-e-khattab meray liye bhi dua kerna"...Yahan Nabi karim (S.W) khud apnay sahabi say faram rahay hain k haram pak main jaa ker meray liye dua kerna..

                              Qoroon-e-ola main Nabi (S.W) aur Sahab kiram (R.Z) ki wafat k baad aisa koi manzar dekhnay ku nahi milta k loogoon nay unn ki qabar-e-mubarik per ja k istaa'nat hasil ki ho..kyuon k ye unn (R.Z) ki taleemat k manafi tha...

                              Yahan tak k fiqah Hanfi main bhi iss terhan ki ista'anat ku na jaiz qarar diya gayta hai..



                              Durra-e-mukhtar(Afsoss k aik taraf loog Hanfi honay ka dawa kertay hain...aur doosree taraf Hafi taleemat k hi against chaltay hain)


                              ...Naik amaal hi inssan k liye Allah say qareeb honay ka waseela hain..


                              Allah hum sab ku hidaayt say nawazay (aamin)
                              Wasalam..aap ka khir andesh..Jawad


                              Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                              Comment


                              • #60
                                Re: Aik Sawal Aur Uss ki (10) Mukhtalif Shaklain....!!

                                Mazeed ye k aap nay misal dee...k shaheed aur ooliya Allah zinda hain (tu unn say isteghasa jaiz hai)...aur ye baat unn ki barzakhi zindagi say sabit hai..tu meray bhai.....iss terhan tu kafir aur fajir bhi zinda hain..khud Allah faramta hai..."koi din aisa nahi jab 'Fero'on aur aly fero'on ku dozakh ki aag per paish na kia jata ho...aur qiyamat k din hukum ho ga k daal do inn ku sakhat azab main"....iss k ilwa Nabi karim (S.W) nay badar k kafir maqtooleen say khitab bhi faramaya tha...k..."yaqeenan tum ku haqeeqat maloom ho gaee"??

                                Aap say modabana sawal hai...k kia aap bata saktay hain k inn kafroon ki barzakhi zindagi main aur aik shaheed ki zindagi main kia farq hai...?? aur quran ki kaun see ayat iss baray main hai....jo ye hukum sadir kertee hai...unn ki naik loogoon ki rooh say ita'anat hasil ki ja saktee hai..???
                                Waslam....Jawad


                                Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                                Comment

                                Working...
                                X