Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~Bait Baazi~~

Collapse
This topic is closed.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~~Bait Baazi~~

    یاد کے پھر میں آکر دل پر ایسی کاری چوٹ لگی
    دکھ میں سکھ ہے سکھ میں دکھ ہے بھید یہ نیارا بھول گیا





    Comment


    • Re: ~~Bait Baazi~~

      اس کی جفائیں مجھ کو گھائل نہ کر سکیں
      وہ جفا کر کے خود ہی میری ڈھال بھی ہوا

      زخموں چور دل تھا لیکن سنبھل گیا
      اس زندگی میں بارہا یہ کمال بھی ہوا

      Comment


      • Re: ~~Bait Baazi~~

        اندھیارے سے ایک کرن نے جھان کے دیکھا ، شرمائی
        دھندلی شب تو یاد رہی ، کیسا تھا چہرہ بھول گیا





        Comment


        • Re: ~~Bait Baazi~~

          اس دور کی ظلمت میں ہر قلب پریشاں کو
          وہ داغ محبت دے جو چاند کو شرما دے
          احساس عنایت کر آثار مصبیت کا
          امروز کی شورش میںاندیشہ فرا دے
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment


          • Re: ~~Bait Baazi~~

            یہ غلط ہے کے میں تنہا ہوں بچھڑ کر تجھ سے
            دیکھ لے آ کے میرے سنگ غم تنہائی ہے

            Comment


            • Re: ~~Bait Baazi~~

              یہ غلط ہے شراب کی تعریف
              اس کا ذہنوں پہ راج ہوتاہے
              صرف حدت شراب دیتی ہے
              باقی اپنا مزاج ہوتا ہے





              Comment


              • Re: ~~Bait Baazi~~

                یہ بھی ممکن ہے رہوں آنکھ میں آنسو کی طرح
                یہ بھی ممکن ہے کبھی یاد نہ آؤں اس کو

                Comment


                • Re: ~~Bait Baazi~~

                  واعظ سے فراز اپنی بنی ہے نہ بنے گی
                  ہم اور طرح کے ہیں*جناب اور طرح کے





                  Comment


                  • Re: ~~Bait Baazi~~

                    یوں تو اے بزم جہاں، دل کش تھے ھنگامے تیرے
                    اک ذرا افسردگی ترے تماشائوں میں تھی
                    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                    Comment


                    • Re: ~~Bait Baazi~~

                      تھی وصل میں بھی فکرجدائی تمام شب
                      وہ آئے بھی تو نیند نہ آئی تمام شب
                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment


                      • Re: ~~Bait Baazi~~

                        بچ بچ کہ گزر جائو ہوتم پاس سے میرے
                        تم تو بخدا غیروں کو بھئی مات کرو ہو
                        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                        Comment


                        • Re: ~~Bait Baazi~~

                          ہو جسکا زکر محبت کی ہر کہانی میں
                          *ایک ایسا پیار کا پیغام تیرےنام کردوں*
                          Last edited by Jamil Akhter; 25 January 2012, 08:53.
                          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                          Comment


                          • Re: ~~Bait Baazi~~

                            @ jameel bhai
                            and
                            @ crystal g


                            حافظ خدا اس تھریڈ*کا نہ ناظم ہے کوئی نہ قاضی
                            پیوستہ رہ شجر سے مگر یاد رکھ اصول بیت بازی





                            Comment


                            • Re: ~~Bait Baazi~~

                              Yeh khoon ki mahak hay ya lab-e-yar ki khushbu
                              Kis raah ki jaanib say, saba aati hai dekho........!
                              sigpic

                              Comment


                              • Re: ~~Bait Baazi~~

                                وہ جہاں بھی گیا ، لوٹا تو میرے پاس آیا
                                بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی

                                Comment

                                Working...
                                X