Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~Bait Baazi~~

Collapse
This topic is closed.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~~Bait Baazi~~

    اس قدر پیار سے ، اے جان جہاں رکھا ہے
    دل کے رُخسار پہ اس وقت تیری یادنے ہات
    یوں گماں ہوتا ہےگرچہ ہے ابھی صبح فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گی وصل کی رات
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment


    • Re: ~~Bait Baazi~~

      تِرے غم کو جاں کی تلاش تھی، ترے جاں نثار چلے گے
      ترے رہ میں کرتے تھے سر، طلب سرِ رہگزر چلے گے
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • Re: ~~Bait Baazi~~

        یوں چپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو
        مور چکور پپیہا کوئل سب کو مات کرو
        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

        Comment


        • Re: ~~Bait Baazi~~

          وہی جہاں ہے تیرا جس کو تو کرے پیدا
          یہ سنگ و خشت نہیں جو تری نگاہ میں ہے
          مہ و ستارہ سے آگے مقام ہے جس کا
          وہ مشت خاک ابھی آوارگانِ راہ میں ہے
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment


          • Re: ~~Bait Baazi~~

            یہ سوچ کر میں رکا تھا کہ آسماں ہے یہاں
            زمیں بھی پائوں کے نیچے ، سو اب دھواں ہے یہاں
            میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

            Comment


            • Re: ~~Bait Baazi~~

              نہ باد بہاری ، نہ گلچیں، نہ بُلبل
              نہ بیماری نغمہ عاشقانہ
              خیابانوں سے ہے پرہیز لازم
              ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ
              میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

              Comment


              • Re: ~~Bait Baazi~~

                ہجر کی شب میں قید کرے یا صبح وصال میں رکھے
                اچھا مولا! تیری مرضی تو جس حال میں رکھے
                کھیل یہ کیسا کھیل رہی ہے دل سے تری محبت
                اک پل کی سرشاری دے اور دنوں ملال میں رکھے
                میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                Comment


                • Re: ~~Bait Baazi~~

                  یہی صیاد گِلا کرتا ہے میرا ، ہر صبح
                  نالہ مرغ گرفتار نے سونے نہ دیا
                  سمجھے تھے بعد فنا پائیں گے راحت ناسخ
                  ضشر تک وعدہ دیدار نے سونے نہ دیا
                  میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                  Comment


                  • Re: ~~Bait Baazi~~

                    ایک چادر سخن ہی بچا کر نکل چلیں
                    رستہ ملے تو شہر سے باہر نکل چلیں
                    مرقد عشق پہ اب اور نہ رویا جائے
                    رات کا پچھلا پہر ہے چلو سویا جائے
                    Last edited by crystal_thinking; 16 January 2012, 01:56.
                    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                    Comment


                    • Re: ~~Bait Baazi~~

                      یہ بھی ممکن ہے کسی روز نہ پہچانوں اسے
                      وہ جو ہر بار نیا بھیس بدل لیتا ہے
                      بارہا مجھ سے کہا تھا میرے یاروں نے وصیؔ
                      عشق دریا ہے جو بچوں کو نگل لیتا ہے





                      Comment


                      • Re: ~~Bait Baazi~~

                        یوں نقش ہوا آنکھ کی پتلی پے وہ چہرا
                        پھر ہم نے کسی اور کی صورت نہیں دیکھی

                        Comment


                        • Re: ~~Bait Baazi~~

                          یاد ہے اس کا بچھڑنا ہم کو
                          پھر ہمیں جو بھی ملا یاد نہیں





                          Comment


                          • Re: ~~Bait Baazi~~

                            نصیب عشق دلِ بےقرار بھی تو نہیں
                            بہت دنوں سے ترا انتطار بھی تو نہیں

                            Comment


                            • Re: ~~Bait Baazi~~

                              نگری نگری پھر مسافر، گھر کا رستہ بھول گیا
                              کیا ہے تیرا، کیا ہے میرا، اپنا پرایا بھول گیا





                              Comment


                              • Re: ~~Bait Baazi~~

                                ابھی ابھی تمہیں سوچا تو کچھ نہ یاد آیا
                                ابھی ابھی تو ہم اک دوسرے سے بچھڑے تھے

                                Comment

                                Working...
                                X