Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: behtreen aqwaal

    کبھی کبھار انسان اپنے چہرے پہ مسکراہٹ اس لیےبھی رکھتا ہے کہ اس کے لیے اپنی پریشانیوں اور اداسیوں سے زیادہ دوسروں کی خوشیاں اہم ہوتی ہیں۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #47
      Re: behtreen aqwaal

      اللہ تعالیٰ نے ملک الموت سے پوچھا ۔تجھ کو کسی بندے کی روح قبض کرتے وقت کبھی رحم بھی آیا یا نہیں ؟ملک الموت نے عرض کیا۔ اللہ رب الغزت ! مجھکو دو ذی روحوں کی جان نکالنے میں کمال رقت ہوئی تھی ، اگر تیرا حکم نہ ہوتا تو میں ہرگز ہرگز ان کی جان نہ نکالتا۔ ارشادہوا: بتاؤ‘ وہ دو لوگ کون تھے؟

      عرض کیا :ایک تو وہ بچہ تھا جو نیا پیدا ہوا تھا اور اپنی ماں کے ساتھ جہاز کے ٹوٹے ہوئے تختے پر بے سروسامانی کی حالت میں بحر بیکراں میں تیراتا جا رہا تھا۔ اس وقت اس بچے کا واحد سہارا تمام کائنات میں اس کی ماں تھی تو مجھے حکم ہوا کہ اسکی ماں کی روح قبض کرلے۔ اس وقت مجھے اس بچے پر بے حد بے حد رحم آیاتھا کیونکہ اس بچے کا اس کا ماں کے سوا کوئی دوسرا خبر گیر نہ تھا اور بھوکا پیاسا بچہ اپنی ماں کے دودھ کے لئے ترس رہاتھا۔

      اور باری تعالیٰ ! دوسرا ایک بادشاہ تھا جس نے ایک شہر کمال آرزو سے ایسا بنوایا تھاکہ ویسا شہر دنیا میں کہیں نہیں تھا، جب وہ شہر تیار ہو گیا اور بادشاہ اپنے شہر کو دیکھنے پہنچا تو جس وقت ایک قدم اس کا شہر کے دروازے میں تھا تو مجھے حکم ہوا اور اس کی جان قبض کر لے اس وقت بھی مجھے بہت رونا آیا تھا کہ وہ بادشاہ کیاکچھ حسرتیں اپنے دل میں لے گیا ہوگا۔

      اللہ تعالیٰ نے فرمایا:عزرائیل ! تمہیں ایک ہی شخص پر دوبار رحم آیا ہے! کیونکہ یہ بادشاہ وہی بچہ شداد تھا جس کو ہم نے بغیر ماں باپ کے بنا کسی سہارے کے سمندر کی تیز وتندلہروں اور طوفانوں میں بھی محفوظ رکھا اور اس کو حشمت وثروت کی بلندیوں پر پہنچایا اور جب یہ اس مرتبے کو پہنچا تو ہماری تابعداری سے منہ موڑا اور تکبر کرنے لگا اور آخرکار اپنی سزا کو پہنچا۔

      (بہشتی زیور)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #48
        Re: behtreen aqwaal

        ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮐﺘﻨﯽ ﮨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮨﻼﮐﺖ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻗﺪﺭﺕ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺩﻋﺎ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ۔
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • #49
          Re: behtreen aqwaal

          Originally posted by Aanchal View Post
          ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮐﺘﻨﯽ ﮨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮨﻼﮐﺖ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻗﺪﺭﺕ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺩﻋﺎ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ۔
          زبردست

          Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

          Comment

          • #50
            Re: behtreen aqwaal

            بچپن میں ایک کہانی سنی تھی کہ الله پر توکل کیا ہے -

            سخت اندھیری رات تھی- ہاتھ کو ہاتھ سجائی نہیں دیتا تھا- اوپر سے سخت سردی جو ہاتھ پاؤں جمانے والی تھی - اس حالت میں الله کا ایک بندہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بلند و بلا پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کے لئے زندگی کی بازی لگاے اوپر چڑھ رہا تھا - جب آدھے سے زیادہ فاصلہ طے ہو گیا - اسی اثنا میں اس کا پیر پھسلا اور اور وہ بجلی کی تیزی سے زمین کی طرف گرنے لگا - اس دوران بے اختیار اس کے منھ سے نکلا "یا الله میری مدد کر کوئی مدد نہیں مگر تیرے سوا " - اچانک وہ آدمی پہاڑ کے ایک کونے پر زنجیر اٹکنے کی وجہ جو اس نے اپنے ارد گرد پہنی ہوئیں تھیں آسمان و زمین کے درمیان لٹک گیا- بے اختیار اس کو منھ سے نکلا "الله تیرا شکریہ " - تھوڑی دیر بعد اسے ایک فرشتے کی غیب سے ایک آواز سنائی دی - "تم نے الله پر توکل کر کے اسے پکارا تو اس نے تمہاری مدد کی - اب اس کا حکم ہے کہ زنجیریں کھول دو" - "مگر کیوں- اگر میں نے زنجیریں کھول دیں تو میں زمین پر جا گروں گا اور میرے جسم کے پرخچے اڑ جائیں گے" وہ آدمی بولا - فرشتہ بولا "اچھا جیسے تمہاری مرضی "-

            اگلی صبح کچھ لوگوں نے جو اس پہاڑ کے پاس سے گزر رہے تھے- انہوں دیکھا کہ ایک آدمی پہاڑ کی چٹان کے ایک کونے پر لٹکا ہوا تھا -اس کے پاؤں زمین سے صرف دو فٹ اوپر تھے اور وہ سردی کی شدت سے مر چکا تھا

            Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

            Comment

            • #51
              Re: behtreen aqwaal

              Originally posted by Muhammad Ali Jawad View Post
              بچپن میں ایک کہانی سنی تھی کہ الله پر توکل کیا ہے -

              سخت اندھیری رات تھی- ہاتھ کو ہاتھ سجائی نہیں دیتا تھا- اوپر سے سخت سردی جو ہاتھ پاؤں جمانے والی تھی - اس حالت میں الله کا ایک بندہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بلند و بلا پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کے لئے زندگی کی بازی لگاے اوپر چڑھ رہا تھا - جب آدھے سے زیادہ فاصلہ طے ہو گیا - اسی اثنا میں اس کا پیر پھسلا اور اور وہ بجلی کی تیزی سے زمین کی طرف گرنے لگا - اس دوران بے اختیار اس کے منھ سے نکلا "یا الله میری مدد کر کوئی مدد نہیں مگر تیرے سوا " - اچانک وہ آدمی پہاڑ کے ایک کونے پر زنجیر اٹکنے کی وجہ جو اس نے اپنے ارد گرد پہنی ہوئیں تھیں آسمان و زمین کے درمیان لٹک گیا- بے اختیار اس کو منھ سے نکلا "الله تیرا شکریہ " - تھوڑی دیر بعد اسے ایک فرشتے کی غیب سے ایک آواز سنائی دی - "تم نے الله پر توکل کر کے اسے پکارا تو اس نے تمہاری مدد کی - اب اس کا حکم ہے کہ زنجیریں کھول دو" - "مگر کیوں- اگر میں نے زنجیریں کھول دیں تو میں زمین پر جا گروں گا اور میرے جسم کے پرخچے اڑ جائیں گے" وہ آدمی بولا - فرشتہ بولا "اچھا جیسے تمہاری مرضی "-

              اگلی صبح کچھ لوگوں نے جو اس پہاڑ کے پاس سے گزر رہے تھے- انہوں دیکھا کہ ایک آدمی پہاڑ کی چٹان کے ایک کونے پر لٹکا ہوا تھا -اس کے پاؤں زمین سے صرف دو فٹ اوپر تھے اور وہ سردی کی شدت سے مر چکا تھا

              :thmbup:
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #52
                Re: behtreen aqwaal

                "بعض دفعہ زندگی ایک مقام پر ٹھہر جاتی ہے، کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرف کو نکلیں۔ آگے یا پیچھے، ایسے میں اگر کوئی دل کا بوجھ ہلکا کر دے تو اچھا لگتا ہے۔"

                تحریر: نمرہ احمد
                اقتباس: ابلیس
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #53
                  Re: behtreen aqwaal

                  لوگ تو ایسا ہی کمال کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

                  ایک استاد نے دیوار پر ایک بڑا سا سفید کاغذ چسپا کیا ۔۔۔ پھر استاد نے کارڈ کے درمیان میں مار کر کے سارتھ ایک نقطہ ڈالا۔۔۔ پھر اپنا منہ طالب علموں کی طرف کرتے ہوئے پوچھا۔۔۔ آپ کو کیا نظر آریا ہے؟؟؟
                  سب نے ہی یک زبان ہو کر کہا۔۔۔“ ایک سیاہ نقطہ“۔
                  اس پر استاد نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پوچھا۔۔۔ کمال کرتے ہو تم سب !اتنا بڑا سفید کاغذ اپنی چمک اور پوری آب و تاب کے ساتھ تو تمہاری نظروں سے اوجھل ہے ۔۔۔۔مگر ایک مہین سا سیاہ نقطہ تمہیں صاف دکھائی دے رہا ہے۔۔۔۔۔؟

                  جی یاں ۔۔۔۔ لوگ تو بس ایسا ہی کمال کرتے ہیں۔
                  آپ کی ساری زندگی کی اچھائیوں پر آپ کی کوتاہی یا کمی ہی کا ایک سیاہ نقطہ ان کو زیادہ صاف دکھائی دیتا ہے بس۔
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #54
                    Re: behtreen aqwaal

                    الفاظ کپڑوں کی مانند ہوتے ہیں' ہم کسی بھی شخص کو منافق کہہ دیتے ہیں ' حالانکہ یہ معمولی بات نہیں ہے' کیونکہ ہم ایسا کرکے دوسرے کی عزت نفس کو پیروں تلے روندھ دیتے ہیں۔
                    انسان کے اندر کیا ہے' یہ اللہ کا اور بندے کا معاملہ ہے، ہم صرف اسی چیز کو دیکھ کر فیصلہ کریں ' جس کو ہم دیکھ سکتے ہیں ' یعنی باطن ، وہ لوگ عجیب ہوتے ہیں جو دوسروں کے عیب کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کب کوئ عیب ہاتھ آئے اور ہم اس عیب کی مشہوری کردیں، حالانکہ ہم اپنے معاملے میں یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے عیب چھپے رہیں' ہم گناہ بھی کرتے ہیں تو دل کے کسی نہ کسی کونے میں یہ خیال ضرور ہوتا ہے کہ اللہ معاف کرنے والا ہے، جب اللہ اپنے بندوں کے گناہ معاف کرسکتا ہے، تو پھر بندے کو متکبر نہیں بننا چاہئیے۔
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • #55
                      Re: behtreen aqwaal

                      دکھ ہمیں ہماری ذات سے جدا نہیں ہونے دیتے- یہ ہماری روح کے بند قفل کھولنے آتے ہیں- الله پہ یقین نہ رکھنے والا خود کشی کر لیتا ہے کیونکہ وہ ہر مسئلے کے حل کے لیے اپنی طرف دیکھتا ہے، الله کی طرف نہیں-

                      جبکہ الله پر یقین رکھنے والے کی روح اس کے وجود سے مخاطب رہتی ہے- اسے حقیقت سمجھا کر زندہ رہنے پر مجبور کرتی ہے-

                      رفعت سراج کے ناول "شاھکار " سے اقتباس
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • #56
                        Re: behtreen aqwaal

                        " کہتے ہیں ایک شخص ایک عقلمند کے پیچھے سات سو میل' سات باتیں دریافت کرنے کے واسطے گیا۔۔ جب وہاں پہنچا تو کہا !!!

                        ًمیں اتنی دور سے سات باتیں دریافت کرنے آیا ہوں ۔۔"

                        آسمان سے کون سی چیز زیادہ ثقیل ہے ؟

                        زمین سے کیا چیز وسیع ہے ؟

                        پتھر سے کون سی چیز زیادہ سخت ہے ؟

                        کون سی چیز آگ سے زیادہ جلانے والی ہے؟

                        کون سے چیز زمہریر سے زیادہ سرد ہے ؟

                        کون سی چیز سمندر سے زیادہ غنی ہے ؟

                        یتیم سے زیادہ کون بدتر ہے ؟

                        عقلمند نے جواب دیا !!

                        ًبے گناہ پر بہتان لگانا آسمانوں سے زیادہ بھاری ہے ۔۔
                        اور حق زمین سے زیادہ وسیع ہے اور کافر کا دل پتھر سے زیادہ سخت ہوتا ہے ۔۔
                        حرص و حسد آگ سے زیادہ جلائے جانے والی ہیں اور رشتے داروں کے پاس حاجت لے جانا اور کامیاب نہ ہونا زمہریر سے زیادہ سرد ہے ۔۔
                        قانع کا دل سمندر سے زیادہ غنی ہے اور چغل خور کی حالت یتیم سےبدتر ہوتی ہے ۔۔۔"
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • #57
                          Re: behtreen aqwaal

                          كسان كى بيوى نے جو مكهن كسان كو تيار كر كے ديا تها وه اسے ليكر فروخت كرنے كيلئے اپنے گاؤں سے شہر كى طرف روانہ ہو گيا،
                          یہ مكهن گول پيڑوں كى شكل ميں بنا ہوا تها اور ہر پيڑے كا وزن ايک كلو تها۔
                          شہر ميں كسان نے اس مكهن كو حسب معمول ايک دوكاندار كے ہاتھوں فروخت كيا
                          اور دوكاندار سے چائے كى پتى، چينى، تيل اور صابن وغيره خريد كر واپس اپنے گاؤں كى طرف روانہ ہو گيا.
                          كسان كے جانے بعد…… دوكاندار نے مكهن كو فريزر ميں ركهنا شروع كيا….
                          اسے خيال گزرا كيوں نہ ايک پيڑے كا وزن كيا جائے.
                          وزن كرنے پر پيڑا 900 گرام كا نكلا، حيرت و صدمے سے دوكاندار نے سارے پيڑے ايک ايک كر كے تول ڈالے
                          مگر كسان كے لائے ہوئے سب پيڑوں كا وزن ايک جيسا اور 900 – 900 گرام ہى تها۔
                          اگلے ہفتے كسان حسب سابق مكهن ليكر جيسے ہى دوكان كے تهڑے پر چڑها،
                          دوكاندار نے كسان كو چلاتے ہوئے كہا کہ وه دفع ہو جائے، كسى بے ايمان اور دهوكے باز شخص سے كاروبار كرنا اسكا دستور نہيں ہے. 900
                          گرام مكهن كو پورا ایک كلو گرام كہہ كر بيچنے والے شخص كى وه شكل ديكهنا بهى گوارا نہيں كرتا.

                          كسان نے ياسيت اور افسردگى سے دوكاندار سے كہا:
                          “ميرے بهائى مجھ سے بد ظن نہ ہو ہم تو غريب اور بے چارے لوگ ہيں،
                          ہمارے پاس تولنے كيلئے باٹ خريدنے كى استطاعت كہاں.
                          آپ سے جو ايک كيلو چينى ليكر جاتا ہوں اسے ترازو كے ايک پلڑے ميں رکھ كر دوسرے پلڑے ميں اتنے وزن كا مكهن تول كر لے آتا ہوں.

                          اس تحریر کو پڑھنے کہ بعد آپ کیا محسوس کرتے ہیں۔
                          کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے کیا ہم پہلے اپنے گریبان چیک نہ کرلیں۔ کہیں یہ خرابی ہمارے اندر تو نہیں ؟ شکریہ

                          کیونکہ اپنی اصلاح کرنا مشکل ترین کام ہے
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • #58
                            Re: behtreen aqwaal

                            ایک کمپنی کا ایک ملازم اپنے دفتر پہنچا تو اسکی نگاہ دفتر کے گیٹ پر لگے ہوئے ایک نوٹس پر پڑی جس پر لکھا تھا
                            جو شخص کمپنی میں آپ کی ترقی اور بہتری میں رکاوٹ تھا کل رات اسکا انتقال ہوگیا آپ سے گزارش ہے کہ اس کی آخری رسومات اور جنازے کے لیے کانفرنس ہال میں تشریف لے آئیں جہاں پر اسکی میت رکھی ہوئی ہے
                            یہ پڑھتے ہی وہ اداس ہوگیا کہ اسکا کوئی ساتھی ہمیشہ کے لیے اس سے جدا ہوگیا لیکن چند لمحوں بعد اس پر تجسس غالب آ گیا کہ آخروہ شخص کون تھا جو اسکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا اس تجسس کو ساتھ لیے وہ جلدی سے کانفرس ہال میں پہنچا تو وہاں اس کے دفتر کے باقی سارے ساتھی بھی اسی نوٹس کو پڑھ کر آئے ہوئے تھے اور سب حیران تھے کہ آخر یہ شخص کون تھا
                            کانفرس ہال کے باہر میت کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا اس قدر ہجوم ہوگیا کہ سکیورٹی گارڈ کو یہ حکم جاری کرنا پڑا کہ سب لوگ ایک ایک کرکے اندر جائیں اور میت کا چہرہ دیکھ لیں
                            سب ملازمین ایک ایک کرکے اندر جانے لگے جو بھی اندر جاتا اور میت کے چہرے سے کفن ہٹا کر اس کا چہرہ دیکھتا تو ایک لمحے کی لیے حیرت زدہ اور گنگ ہو کر رہ جاتا اور اسکی زبان گویا تالو سے چپک جاتی یوں لگتا کہ گویا کسی نے اسکے دل پر گہری ضرب لگائی ہو
                            باری آنے پر وہ شخص بھی اندر گیا اور میت کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر دیکھا تو اس کا حال بھی دوسروں جیسا ہی ہوا
                            کفن کے اندر ایک بڑا سا آئینہ رکھا ہوا ہے اور اسکے ایک کونے پر لکھا تھا
                            دنیا میں ایک ہی شخص ہے جو آپ کی صلاحتیوں کو محدود کرکے آپ کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں
                            یاد رکھیۓ آپ کی زندگی میں تبدیلی آپ کی کمپنی تبدیل ہونے سے آپ کا باس تبدیل ہونے سے آپ کے دوست احباب تبدیل ہونے سے نہیں آتی، آپ کی زندگی میں تبدیلی تب آتی ہے جب آپ اپنی صلاحیتوں پر اعتبار کرنا شروع کر دیتے ہیں ، ناممکن کو ممکن اور مشکلات کو چیلنج سمجھتے ہیں اپنا تجزیہ کریں ۔ اپنے آپ کو آزمائیں ۔ مشکلات ، نقصانات اور نا ممکنات سے گھبرانا چھوڑ دیں اور ایک فاتح کی طرح جیئں
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • #59
                              Re: behtreen aqwaal

                              ایک شخص کھجوروں کا بہت شوقین تھا۔ دن بھردرختوں پر چڑھ کر کھجوروں کو توڑنے اور کھانے کی فکر میں رہتا تھا ۔
                              ایک مرتبہ اسے کافی اونچا اور بڑا درخت دِکھا ۔ اس پر کافی بڑے گچھے بھی لگے ہوئے تھے ۔ "اندھے کو کیا چاہئے دو آنکھیں" ۔۔ اسے من کی مراد مل گئی ۔ آؤ دیکھا نہ تاؤ ! فوراً گلہری کی طرح درخت کی چوٹی پر چڑھ گیا ۔ جی بھر کے کھجوریں کھائیں اور پھر گھر کے لئے جمع کرنے لگا ۔مقصد پورا ہوا تو پیڑ سے نیچے اتر
                              نے کی ٹھانی ۔ لیکن یہ کیا ؟ جیسے ہی نیچے نظر کی ہوش باختہ ہو گیا۔ پیشانی پر پسینے کی بوندیں نظر آنے لگی ہاتھ پیر تھر تھرانے لگے ۔ اسنے تصوّر بھی نہیں کیا تھا کہ وہ اتنے اونچے پیڑ پر چڑھ چکا ہے۔ اب کیا کرے؟ وہ آج سے پہلے کبھی اتنے اونچے پیڑ پر نہیں چڑھا تھا ۔ "یا خدا میری حفاظت کر " مجھے خیریت سے نیچے اتار دے ۔ اگر ہاتھ چھوٹ گیا تو میں نیچے گر پڑا تو آج کا دن میری زندگی کا آخری دن ثابت ہوگا ۔ یا الله ! ایسا مت ہونے دینا ۔ مجھے بچا لینا خدا۔ میں خیریت سے نیچے پہنچ گیا تو پورے پانچ روپے کی نیاز پیش کروں گا یہ میرا وعدہ ہے۔
                              اس وعدے نے اس میں ہمّت پیدا کی ۔۔۔۔
                              وہ دھیرے دھیرے نیچے اترنے کی کوشش کرنے لگا ۔ آدھی دوری پار کی تو ہوش قابو میں آئے۔ دل کی دھڑکن میں افاقہ ہوا ۔ پیشانی کا پسینہ خشک ہونے لگا ۔ اب اسنے پھر زمین میں نظر ڈالی ۔ کافی نزدیک آ گئی تھی ۔اسنے اپنے دل میں سوچا میں ایسے ہی مرا جا رہا تھا ۔ یہ کوئی اتنے زیادہ خطرے کی بات تو تھی نہیں کہ دو روپے کی کھجوریں کھا کر پانچ روپے کی نیاز کا وعدہ کر لیا جاتا ۔ خیر پھر بھی نفع نقصان برابر والی بات پر عمل کر لیتے ہیں۔دو روپے ٹھیک رہینگے ۔ اگر خیریت سے نیچے اتر گئے تو دو روپے کی نیاز پیش کر دینگے ۔ یہ وعدہ رہا ۔اور یہ وعدہ دوری گھٹتے گھٹتے پوری طرح گھٹ کر صفر میں تبدیل ہو گیا ۔زمین پر پیر رکھتے ہی اسنے پیڑ کی طرف دیکھا اور ہنسنے لگا ۔اسنے کہا پیڑوں پر میں نہ جانے کتنی ہی مرتبہ چڑھ کر اتر جاؤں۔ پتا نہیں میں اتنا کیوں ڈر گیا تھا یہ تو خطرے جیسی کوئی بات تھی ہی نہیں ۔اور پھر ہاتھ صاف کرتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ نیاز سے تو وہ بےنیاز ہو ہی چکا تھا ۔۔

                              ہم میں سے اکثر لوگوں کا یہی حال ہے ، جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو بہت عاجزی انکساری سے اللہ کو پکارنے لگ جاتے ہیں اور جب مصیبت ختم ہو جائے تو پھر اللہ کو بھلا دیتے ہیں ، جس اللہ کو مصیبت میں یاد کرتے ہیں اگر خوشی میں بھی اسے یاد کر لیا کریں تو کیا ہی اچھا ہو۔۔۔۔

                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • #60
                                Re: behtreen aqwaal

                                My contribution :rose

                                Click image for larger version

Name:	2.jpg
Views:	1
Size:	14.8 KB
ID:	2427379

                                Comment

                                Working...
                                X