Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    ماں تو ایک قبول ہونے والی دعا کی طرح ہوتی ہے جس کا حرف احساس ہی راحت اور سکون کا باعث ہوتا ہے- اور اس کا وجود ایک گھنے سایہ دار درخت جیسا جس کے نیچے ٹھنڈے پانی کی ایک نہر بہہ رہی ہو- اور پھر ایک طویل سفر کی تھکن اور پیاس کے بعد سکون کی میٹھی نیند ..... ماں تو بس ماں ہے ..... جو اپنی اولاد کی ہر مشکل، ہر کٹھن گھڑی میں سب سے پہلے اس کو اپنے شفقت بھرے ہاتھ کا لمس دیتی ہے اور پھر سب سے طاقتور جملہ جو شاید اولاد کی تمام فکر لمحہ بھر میں ایک طلسمی طاقت سے فوراً غائب کر دیتا ہے کہ فکر نہ کرو، میں تمھارے ساتھ ہوں اور میری دعائیں بھی-

    تحریر: سمیرا ملک
    اقتباس: دعا اور بارش
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﮨﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺭﮨﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔

      ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮒ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺻﺮﻑ ﻣﺮﺍ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔‘‘

      ﻧﺎﻭﻝ:ﻗﺮﺍﻗﺮﻡ ﮐﺎ ﺗﺎﺝ محل
      ﻣﺼﻨﻔﮧ:ﻧﻤﺮﮦ ﺍحمد
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        جب خاموشیاں طویل ہونے لگیں تو رابطے ٹوٹنے لگتے ہیں اور رشتے کمزور ہونے لگتے ہیں-

        تحریر: سمیرا ملک
        اقتباس: دعا اور بارش
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          "چہرے کتنے عجیب ہوتے ہیں۔
          راز ہوتے ہیں۔
          جب بھی انہیں پڑھنے لگیں تو یوں لگتا ہے جیسے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں۔
          دوسری دفعہ نطر ڈالیں تو دوبارہ شروع سے پڑھنا پڑھتا ہے یوں جیسے کتاب کا ورق الٹ گیا ہو۔۔"
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            ﺗﻌﻠﻖ ﻓﺮﺻﺖ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺗﻮﺟﮧ ﮐﮯ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              ''جب کوئی فرد ترقی کی سیڑھیاں چڑھتا ہوا اوپر جا رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ راستے میں بڑا ہو یا چھوٹا، جو بھی ملے اس سے جھک کر ملتا جائے کیونکہ اگر خدانخواستہ اوپر جا کر پیر پِھسلا اور قلابازیاں کھاتا ہوا واپس آنا پڑا تو راستے میں یہی لوگ ملیں گے۔''
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                " اور یہ روٹی ابّا کے لیے.. "

                اس نے مٹی کی روٹی بنا کر توّے پہ ڈالی.. تب ھی بیرونی دروازے پر کھٹکا ھوا تھا..

                دُرِ نجف نے گردن گھما کر دیکھا..

                ابا اپنی سائیکل سمیت گھر میں داخل ھو رھے تھے.. وہ نہ جانے کس خیال کے تحت بھاگ کر ابّا کے پاس آئی تھی.. اور انکا ھاتھ تھام لیا تھا.. باپ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی یہ معصوم سی کوشش بالکل غیر ارادی تھی..

                " افوہ ،، ھٹو پیچھے.. ھاتھ دیکھے ھیں تم نے اپنے.. "
                ابا نے اسکا مٹی سے لتھڑا ہوا ننھا سا ھاتھ سختی سے جھٹک دیا تھا..
                "گھر میں داخل ھوتے ھی منحوس صورتیں سامنے آ کھڑی ھوتی ھیں.. "

                انہوں نے بازو سے پکڑ کر اسے ایک طرف دھکیلا تو وہ لڑکھڑا کر گر گئی.. مٹی سے بنے ھوئے برتن اسکے گھٹنوں اور ھاتھوں کے زور سے چور چور ھو گئے تھے.. اسکی بڑی بڑی شفاف آنکھوں میں آنسو بہت جلد چلے آئے تھے..

                اس نے پلٹ کر دیکھا..

                ابا صحن میں بچھی چارپائی پر بیٹھ چکے تھے.. میلا کچیلا راشد انکی گود میں چڑھا بیٹھا تھا.. اور ابا شاپر میں سے سیب نکال کر دیتے ھوئے اسکے پھولے پھولے گالوں پر پیار کر رھے تھے..

                دُرِ نجف کو اس لمحے ابا اور راشد دونوں ھی بہت برے لگے تھے..

                " ابا نے مجھے پیار نہیں کیا ' راشد کو کیا ھے.. مجھے سیب نہیں دیا ' راشد نے پورا شاپر لیا ھے.. میں بھی ابا کو روٹی نہیں دونگی.. آج بھوکے رھیں گے وہ.. "

                اس نے مٹی کی روٹی کو اپنے ھاتھوں سے مَسل دیا..
                ساتھ ھی آنکھوں سے آنسو پھسل کر اسکے گالوں پر چلے آئے.. بے آواز روتے ھوئے اس نے ھاتھ کی پشت سے آنسو صاف کرنا چاھے تو مٹی کے کتنے ھی ذرّات ننھی آنکھوں میں گھس گئے...
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  بعض مردوں کو عشق ميں محض اس لئے صدمے اور زلتيں اُٹھانی پڑتی ہيں کہ ” محبت اندھی ہوتی ھے ” کا مطلب وہ يہ سمجھ بيٹھتے ہيں کہ شائد عورت بھی اندھی ہوتی ھے -
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺟﻨﮕﻞ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﺷﯿﺮ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ
                    ﺳﻼﻣﺖ ﺁﭖ ﺳﺎﺭﺍ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﻮﺩ ﮐﮭﺎ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ
                    ﻟﺌﮯ ﺻﺮﻑ ﮨﮉﯾﺎﮞ ﭼﮭﻮﮌﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺩﻭﺭ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ
                    ﻭﺳﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﺑﮭﯽ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯ ﮨﻮﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ ،
                    ﺷﯿﺮ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﺧﺘﻢ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﮔﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ
                    ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﺎﺭ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﺮ
                    ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ
                    ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ
                    ﺣﺼﮧ ﮨﮯ ، ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺷﮑﺎﺭﯼ
                    ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺣﻖ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ
                    ﺭﮐﮭﻮﮞ ، ﭘﮭﺮ ﺗﯿﺴﺮﺍ ﭨﮑﮍﺍ ﺍﭨﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻡ
                    ﺣﺼﮧ ﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ
                    ﭼﻮﺗﮭﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﺴﯽ
                    ﻣﯿﮟ ﺟﺮﺍﺕ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ۔۔۔۔۔۔۔
                    ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻤﮩﻮﺭﯾﺖ۔
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      "میں نے فیصلہ کر لیا ہے سر۔" وہ بولی تو اس کا پورا چہرہ Glow کرنے لگا۔
                      "میں بدلنا چاہتی ہوں، میں لوگوں کے ہاتھوں مزید ایکسپلائٹ نہیں ہونا چاہتی۔میں مضبوط بننا چاہتی ہوں۔"

                      "تاکہ آپ شادی کر لیں اور وہ گھر آپ کو مل جائے؟" وہ طنز نہیں کر رہے تھے،پوچھ رہے تھے۔

                      پارس نے مسکرا کر نچلا لب دانتوں سے دبایا۔

                      "سر! مجھے اس گھر سے بڑھ کر آپ سے کچھ اور چاہیے۔"

                      "مگر آپ تو کہتی ہیں کہ میں خود کو نہیں بدل سکتا تو آپ کو کیسے بدلوں گا؟"

                      "آپ بھی بدل جائیں گے کیونکہ کوئی پینٹر ایسا نہیں ہوتا جو کسی تصویر میں رنگ بھرے اور اس کے اپنے ہاتھوں پہ رنگوں کے نشان نہ پڑیں اور ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ آپ کسی کے اوپر عطر کی پوری بوتل انڈیل دیں اور آپ کے اپنے ہاتھ نہ مہکیں۔"

                      نمرہ احمد کے ناول "پارس" سے اقتباس
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        انسان جیسی عاجز چیز اس دنیا میں اور کوئی نہیں- بس یہ انسان کی 'میں' ہے جو اسے اس عاجزی سے نکال کر سب سے علیحدہ کر دیتی ہے-

                        تحریر: سمیرا ملک
                        اقتباس: دعا اور بارش
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          "آپ یہ سب کیوں کر رہی ہیں؟ اور نور بانو کدھر ہے؟"

                          "وہ ڈرائنگ روم میں بھائی وغیرہ کو چائے دینے گئی ہے۔ میں نے سوچا، میں کھانے کو آخری دفعہ دیکھ لوں۔ کھانے کا کام عورت کو خود کرنا چاہیے تاکہ اس میں عورت کے ہاتھ کا ذائقہ بھی آئے۔"

                          "تو نوربانو ہے نا پھپھو!"

                          "بیٹا! عورت کے ہاتھ کا ذائقہ صرف اس کی فیملی کے لیے ہوتا ہے۔ نوربانو کے بنائے کھانے میں اُس کے اپنے بچوں کو ذائقہ آئے گا، مگر اس کے مالکوں کو نہیں۔"

                          "جنت کے پتے سے" اقتباس
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            روحانیت کی راہ پر چلنا ھے تو دل سے کینہ، حسد، بغض، نفرت تکبّر اور انا کو نکالنا پڑے گا......اللہ کی دوستی حاصل کرنی ھے تو اس کے بندوں پر مہربان ھونا پڑے گا....کیونکی عبادت کرنے سے پارسائی ملتی ھے اور نیکی کرنے سے رّب ملتا ھے ...

                            سیّد سرفراز احمد شاہ...کہے فقیر
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              ﮨﻢ ﺩﮐﮫ ﯾﺎ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﮯ ﺟﺲ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﮧ ﺑﻬﯽ ﮨﻮﮞ، ﮨﻢ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺫﯾﺎﺩﻩ ﻣﺸﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻧﻬﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﻓﻮﺭﺍ ﺷﮑﺮ ﮐﯽ ﻻﭨﻬﯽ ﺗﻬﺎﻡ ﻟﯿﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺳﮩﻮﻟﺖ ﺳﮯ ﮐﭧ ﺳﮑﮯ۔
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                محبّت بڑا پاگل جذبہ ہے- یہ سیلاب کی طرح حملہ آور ہوتا ہے اور اپنے سامنے کی دیوار، کسی رکاوٹ کو نہیں دیکھتا .......... بلکہ اسے بھی توڑ کر، بہا کر لے جاتا ہے-

                                تحریر: آسیہ مرزا
                                اقتباس: تیری طلب کے سیپ اٹھائے
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X