Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    کسی نے بوٹے سے پوچھا :
    بوٹے ، بوٹے یہ بتا تُو اگنے میں اتنی دیر کیوں لگاتا ہے؟
    بوٹا بولا : اس لیے کہ زمین کی کشش مجھے اگنے نہیں دیتی۔

    ہائیں ایسا ہے؟ بری بات۔
    بوٹا بولا : نہ نہ زمین کو برا نہ کہو۔
    کیوں نہ کہیں ؟
    اس لیے کہ اگر زمین مجھے اگنے سے نہ روکے تو میں کبھی نہ اُگ سکوں۔
    وہ کیا بات ہوئی؟

    رکاوٹ نہ ہو تو حرکت ممکن ہی نہیں !
    یہ قانون فطرت ہے صاحبو۔

    اقتباس : "تلاش" از ممتاز مفتی
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا، "جو شخص تجھ سے مانگتا ہے، اس کو دے۔ کیا یہ تیری انا کے لیے کم ہے کہ کسی نے اپنا دست سوال تیرے آگے دراز کیا؟
      اور عجیب و غریب انھوں نے یہ بات بھی کی کہ جو حقدار ہے اس کو بھی دے اور جو ناحق کا مانگنے والا ہے اس کو بھی دے، تاکہ جو تجھ کو ناحق کا مل رہا ہے وہ ملنا نہ بند ہو جائے۔
      لوگ ایسے ہی روتے ہیں کہ میرا حق اور میں اپنے کی خاطر لڑوں گا اور مروں گا، ایسا ہوتا نہیں آدمی گھبرا جاتا ہے کہ اگر میں دے دوں گا اور دیے میں سے دوں گا تو کمی ہو جائے گی۔۔ دراصل ہوتی نہیں ہے۔ لیکن ہمارے جیسے پڑھے لکھے لوگ سیانے اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔

      زاویہ سے اقتباس، باب دیے میں سے دیا (حق)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        صرف خوفِ خدا ایک ایسا چراغ ہے جِس کی روشنی میں نیکی اور بدی نظر آتی ہے

        خواجہ جنید بغدادی
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          جب آدمی اندر بسے صحرا میں بھٹک رہا ہو تو شہروں کا ہجوم بھی اسکی تنہائی دور نہیں کر سکتا-
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            آپ لوگوں کے لیئے تب تک خاص ہیں جب تک انہیں آپ کا متبادل نہ مل جائے.....
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              بے شک زندگی تھکا دینے والی چیز ہے اور جب تم تھک جاؤ

              تو اپنے رب کا ذکر کیا کرو کیونکہ سکون تو صرف اللہ پاک کے ذکر میں ہے
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                اے ابنِ آدم !

                اپنے غصے کے وقت تو مجھے یاد کر لیا کر میں بھی اپنے غضب کے وقت تجھے معافی عطا کر دوں گا اور جن پر میرا عذاب نازل ہوگا،میں تجھے ان سے بچا لوں گا،برباد ہونے والوں کیساتھ تجھے برباد نہ کروں گا،ا ابنِ آدم ! جب تجھ پر ظلم کیا جائے تو صبر و سہار کے ساتھ کام لے،مجھ پر نگاہ رکھ،میری مدد پر بھروسہ رکھ،میری امداد پر راضی رہ،یاد رکھ! میں تیری مدد کروں گا ۔یہ اس سے بہتر ہے کہ تو اپنی مدد آپ کرے“

                تفسیر ابنِ کثیر :جلد 3 صفحہ 444
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  اس سے زیادہ تکلیف دہ بات کوئی ہو سکتی ہے کہ جس سے محبت کی جائے۔ اسے اپنے ہاتھوں سے کھو دیا جائے ؟

                  عمیرا احمد
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    * ہم لوگ اسی سائل کو جھڑکی دیتے ہیں جسے ہم کچھ نہیں دیتے۔ ایک تو اسکی مدد نہیں کرتے ، دوسرے اسکی تذلیل کرتے ہیں اور تیسرے اس غرور کا اظہار کرتے ہیں جو ہمیں اپنے مرتبے پر ہے۔

                    * خاک ہو جاۓ وہ مرتبہ جو دوسروں کے لئے مفید نہ ہو۔۔۔۔ افسوس ہے اس علم پر جو دوسروں کے کام نہ آۓ اور پناہ مانگو اس علم پر جو اپنے بھی کام نہ آۓ۔۔۔۔۔ وہ دولت جو غریب کو جھڑکی دینے کا ذریعہ بنتی ہے، ایک عذاب ہے۔۔۔۔۔ لعنت ہے وہ طاقت جو کمزور کی حفاظت نہیں کرتی بلکہ اسے ڈراتی ہے۔ جہنم کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

                    * سائل بڑے راز کی بات ہے۔۔۔۔ وہ بظاہر کچھ مانگنے کے لئے آتا ہے لیکن دراصل وہ کچھ دینے کےلئے آتا ہے۔۔۔۔۔ ہم پہچان نہیں سکتے۔ ہم غافل ہوتے ہیں۔۔۔۔ مغرور ہوتے ہیں ۔۔۔۔ اسلئے اس پیغام سے محروم رہتے ہیں جو صرف سائل کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے

                    حرف حرف حقیقت از واصف علی واصفؔ
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      مٹھی کو آپ جتنا کس کر بند کریں اس میں اتنی چیز کم آتی ہے۔ اگر مٹھی ڈھیلی بند کریں تو اس میں زیادہ سمائے گی۔ تو خیرات (امداد) کا بھی یہی طریقہ ہے کہ آپ جتنا پیسہ کس کر پکڑے رکھیں گے اللہ تعالٰی اس میں اتنی ہی کمی کر دے گا۔

                      (زاویہ سے اقتباس)
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        • کتنا عزاب ہوتا ہے کسی کا کبھی نظر نہ آنا اور کتنا عزاب ہوتا ہے کسی کا ہر وقت نظر آتے رہنا ۔ ۔ ۔
                        -( عمیرہ احمد )۔
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          (بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔)

                          اگر کسی نے اللہ کو پانا ہو تو وہ صبر کرنے لگ جائے تو اس کا کام بن جاتا ہے جبکہ لوگ اس کے لیے ورد، وظیفے کرتے ہیں۔ ناک رگڑتے ہیں لیکن اللہ کو صبر کرنے والے پا لیتے ہیں
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            • عشق میں ایک ایسا مقام بھی آتا ہے جب دوسرے کی مسلسل بے اعتنائیوں اور بے وفائیوں سے محبت کرنے والے کے لیے اپنے دل کو مطمئن کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے ، خود کو سنبھالنا بھی دشوار ہوتا جاتا ہے اور آپ پھر صابر بن جاتے ہیں کیونکہ محبت آپ نے کی ہوتی ہے ۔
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              ہم اللہ کو تو مانتے ہیں لیکن اللہ کی نہیں مانتے ۔ جبکہ مومن وہ ہے جو اللہ کی مانے
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                کچھ لوگ جب روتے ہیں تو اسلئے نہیں کہ وہ کمزور ہوتے ہیں بلکہ اسلئے کہ مضبوط رہتے رہتے تھک جاتے ہیں۔
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X