Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #91
    Re: behtreen aqwaal

    bohat aala

    Comment


    • #92
      Re: behtreen aqwaal

      ہم غصّے میں چلاتے کیوں ہیں ؟؟؟؟

      استاد نے شاگردوں سے پوچھا۔"لوگ جب پریشان ہوتےہیں تو ایک دوسرے پر کیوں چیختے ہیں؟"

      شاگردوں نے کچھ دیر سوچا، پھر ان میں سے ایک نے کہا "کیوں کہ ہم اپنا سکون کھو دیتے ہیں ،اس لیئے چیختے ہیں"
      " لیکن جب دوسرا آدمی ہمارے قریب بیٹھا ہوتا پھر چیخنے کا کیا تک ہے؟ کیا ہم اس سے ہلکی آواز میں بات نہیں کر سکتے؟ چیخنے چلاتے کیوں ہیں؟"

      شاگردوں نے کچھ جواب دیئے لیکن کوئی بھی استاد کو مطمئن نہ کر سکا۔

      آخرکار استاد نے کہا: "جب لوگ ایک دوسرے سے ناراض ہوتے ہیں، غصہ کرتے ہیں، تب ان کے دل دور ہوجاتے ہیں۔ اس فاصلے کو عبور کرنے کے لئے لوگوں کو چیخنا پڑتا ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کی آواز سن سکیں۔ وہ جتنا زیادہ غصہ ہوں گے انہیں اتنا ہی چیخنا ہوگا تا کہ ان کے دلو ں کے درمیان کا فاصلہ دور ہو سکے۔"

      پھر استاد نے کہا" کیا ہوتا ہے جب لوگ ایک دو لوگ محبت کرتے ہیں؟

      وہ ایک دوسرے پر چلاتے نہیں ہیں بلکہ آہستہ گفتگو کرتے ہیں، کیوں؟ اس لیئے کہ ان کے دل قریب ہوتے ہیں۔ ان کے دلوں کے درمیان بہت کم فاصلہ ہوتا ہے۔

      کیا ہوتا ہے جب لوگ ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں؟ وہ بولتے نہیں ہیں،صرف سرگوشی کرتے ہیں جس سے وہ ایک دوسرے کے مزید قریب آجاتے ہیں۔

      آخر میں انہیں سرگوشی کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ وہ صرف ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں ۔ اور یہی ان کے لیئے کافی ہوتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کا اتنے قریب ہوجاتے ہیں، جب وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔"
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #93
        Re: behtreen aqwaal

        زندگی میں ایک چیز ہوتی ہے جسے کمپرومائز کہتے ہیں۔ پُر سکون زندگی گزارنے کیلئے اس کی بہت ضرورت پڑتی ہے۔ جس چیز کو تم بدل نہ سکو اس کے ساتھ کمپرومائز کر لیا کرو مگر اپنی کسی بھی خواہش کو کبھی بھی جنون مت بنایا کرو۔ زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں نہیں مل سکتیں۔ چاہے ہم روئیں چلائیں یا بچوں کی طرح ایڑیاں رگڑیں کیونکہ وہ کسی دوسرے کیلئے ہوتی ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ زندگی میں ہمارے لیے کچھ ہوتا ہی نہیں، کچھ نہ کچھ ہمارے لیے بھی ہوتا ہے۔
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #94
          Re: behtreen aqwaal

          علم عطا کرنا اور نصیحتیں کرنا بہت آسان ہے اور محبت دینا بہت مشکل کام ہے۔*
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #95
            Re: behtreen aqwaal

            ابا جی مجھے مارتے تھے تو امی بچا لیتی تھیں۔ ایک دن میں نے سوچا کہ اگر امی پٹائی کریں گی تو ابا جی کیا کریں گے اور یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا ہوتا ہے میں نے امی کا کہا نہ مانا۔ انہوں نے کہا بازار سے دہی لا دو، میں نہ لایا، انہوں نے سالن کم دیا، میں نے زیادہ پر اصرار کیا، انہوں نے کہا پیڑھی پر بیٹھ کر روٹی کھاؤ، میں نے زمین پر دری بچائی اور اس پر بیٹھ گیا، کپڑے میلے کر لئے، میرا لہجہ بھی گستاخانہ تھا۔ مجھے پوری توقع تھی کہ امی ضرور ماریں گی۔ مگر انہوں نے کیا یہ کہ مجھے سینے سے لگا کر کہا “ کیوں دلور (دلاور) پتر! میں صدقے، بیمار تو نہیں ہے تُو؟“

            اس وقت میرے آنسو تھے کہ رکتے ہی نہیں تھے۔

            (مرزا ادیب کی کتاب “مٹی کا دیا“ سے اقتباس)
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #96
              Re: behtreen aqwaal

              طلب کا چھین لیا جانا بھی ایک نعمت ہے۔

              بسا اوقات انسان خدا سے وہ مانگ لیتا ہے جو اُس کے لئے نہیں ہوتا۔کسی اور کیلئے مخصوص ہوتا ہے۔

              ایک چیز یا شخص دنیا میں صرف ایک ہی ہے۔اور وہ دنیا میں کسی ایک ہی شخص کو مل سکتا ہے۔

              ایسے میں اُس چیز یا شخص کے زائد اُمیدواروں کو اکیلا نہیں چھوڑا جاتا کہ وہ اللہ کی رحمت سے نا اُمید ہو رہیں۔اور اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال لیں
              ۔ایسے لوگوں کو اُس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا جاتا ہے کہ اُنہیں اپنی دعا قبول ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہوتی ہے۔۔پر پھر اُن کی طلب سلب کر لی جاتی ہے۔۔

              با لفرض اگر ایک شےیا شخص کو حاصل کرنے والے اُمیدواروں کی تعداد 5 ہو۔ وہ شے یا شخص ملے گا تو کسی ایک کو ہی۔البتہ باقی 4 میں سے جو اللہ کی طرف رجوع کرے گا اُسکی طلب ہی ختم کر دی جائے گی۔
              ۔ بِنا کسی دکھ ، درد، رنج و ملال کے۔اُسے قُربِ الہی عطا کیا جائے گا۔۔۔

              اور اُسے وہ عطا کیا جاے گا جس کا وہ مستحق ہے۔اور باقی جو اللہ سے رجوع کرنے سے محروم رہ جائیں گے وہ ساری زندگی حزن و ملال میں گزار دیں گے اور سیاہ پوش ہو رہیں گے۔۔۔

              کسی طالب کی طلب کو اس دنیا کی کوئی طاقت ختم یا کم نہیں کر سکتی حتی کہ حکمِ ربی نہ ہو۔

              اور جب حکمِ ربی ہوتا ہے تو انسان کی دعا قبولیت کی حدوں کو بھی چھو رہی ہو اور اگر طالب چاہے تو اُسکی ایک انگلی کی جنبش پر اُسکی طلب اُس کے حوالے کر دی جائے

              ۔۔مگر اس مقام پر اگر طلب ہی ختم ہو جائے تو طالب اپنی طلب سے یوں بے نیاز ہو جاتا ہے کہ جیسے اُس نے کبھی اُس چیز کی طلب ہی نہ کی تھی اور یہ کیفیت بڑی پر سکون کر دینے والی ہوتی ہے۔
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • #97
                Re: behtreen aqwaal

                ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا: ”اے حاتم! کیا سخاوت میں کوئی تجھ سے آگے بڑھا ہے؟ …” حاتم نے جواب دیا: ہاں!… قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران سفر میں شب بسری کے لیۓ ان کے گھر گیا، اس کے پاس دس بکریاں تھیں، اس نے ایک ذبح کی، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا- اس نے کھانے کے لیۓ مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا- میں نے اسے کھایا تو مجھے پسند آیا- میں نے کہا: “واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے” یتیم بچہ فوراً باہر نکل گیا اور ایک ایک کر کے تمام بکریاں میری لا علمی میں اس نے ذبح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کیے- جب میں کوچ کرنے لگا تو کیا دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خون ہی خون بکھرا پڑا ہے- میں نے اس سے کہا: “آپ نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں؟” اس نے کہا: “واہ، سبحان اللہ! … آپ کو میری کوئی چیز اچھی لگے اور میں اس پر بخل کروں، یہ عربوں کیلئے بدترین گالی ہے-” حاتم سے پوچھا گیا: ” بدلے میں آپ نے اسے کیا دیا؟…” انہوں نے کہا: “تین سو سرخ اونٹھنیاں اور پانچ سو بکریاں-” ان سے کہا گیا: “تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے-” انہوں نے جواب دیا: “نہیں وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے۔
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #98
                  Re: behtreen aqwaal

                  ایک بزرگ فرماتے ہیں میرا ایک ہمسایہ تھا جو اوباش اور فسق و فجور میں مبتلا تھا ۔ میں اسے توبہ کی تلقین کیا کرتا تھا لیکن وہ اس طرف نہیں آتا تھا ۔ جب وہ مر گیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ جنت میں ہے ۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تجھے جنت کیسے نصیب ہوئی ؟ اس نے کہا : میں ایک محدث کی مجلس میں حاضر ہوا تو ان کو یہ بیان کرتے سنا کہ جو کوئی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر بلند آواز درود پاک پڑھے اس کے لیے جبت واجب ہو جاتی ہے ۔ یہ سن کر میں نے اور تمام حاضرین نے بلند آواز درود پاک پڑھا تو اللہ نے ہمیں بخش دیا اور جنت عطا کی ۔ ۔ ۔

                  ( نزہتہ المجالس ، ج ۲ ، صفحہ : ۱۱۲ ) ۔
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #99
                    Re: behtreen aqwaal

                    " یہ کیسی کاپی هے..؟ " اس نے پوچھا..

                    " اس میں دعائیں لکھی هیں.. میرے کئی ایک دوستوں نے کہا تھا کہ خانہ کعبہ میں همارے لئے دعا مانگنا.. میں نے وه سب دعائیں اس کاپی میں لکھ لی تھیں.. "

                    " دھیان کرنا.. " وه بولے.. " یہاں جو دعا مانگی جائے وه قبول هو جاتی هے.. "

                    میں نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا..

                    بولے.. " اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر هیں.. عرصہ دراز هوا انہیں روز بخار هو جاتا تھا.. ڈاکٹر ' حکیم ' وید ' هومیو سب کا علاج کر دیکھا.. کچھ افاقہ نہ هوا.. سوکھ کر کانٹا هو گئے..
                    آخر چارپائی پر ڈال کر کسی درگاہ پر لے گئے.. وہاں ایک مست سے کہا.. بابا دعا کر کہ انہیں بخار نہ چڑھے..
                    انہیں آج تک پھر بخار نہیں چڑھا..

                    اب چند سال سے گردن کے پٹھے اکڑے هوئے هیں.. وه اپنی گردن ادھر ادھر هلا نہیں سکتے.. ڈاکٹر کہتے هیں یہ مرض صرف اس صورت میں دور هو سکتا هے کہ انھیں بخار چڑھے.. انھیں دھڑا دھڑ بخار چڑھنے کی دوائیاں کھلائی جا رھی هیں.. مگر انھیں بخار نہیں چڑھتا.. "

                    دعاؤں کی کاپی میرے هاتھ سے چھوٹ کر گر پڑی.. میں نے اللہ کے گھر کی طرف دیکھا..

                    " میرے الله.. کیا کسی نے تیرا بھید پایا هے..؟؟؟ "

                    اقتباس لبیک از ممتاز مفتی
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment


                    • Re: behtreen aqwaal

                      aese dargahi akido ne musims ko sutyanus ker dia he. Allah bachae aese logo se.
                      ______________________________________


                      ______________________________________

                      Comment


                      • Re: behtreen aqwaal

                        اگر تم تنہا ہو اوروقت کے دل شکن لمحات تمھارے دل کے محسوسات کو پامال کر رہے ہیں تو کیا ہوا، تم اس دنیا میں اکیلے آئے تھے اکیلے ہی جاؤ گے جب قدرت نے تمھیں اکیلا ہی تخلیق کیا ہے تو پھر تنہائی سے کیوں گھبراتے ہو۔

                        خلیل جبران
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • Re: behtreen aqwaal

                          محبت کیا ہوتی ہے!!!
                          محبت وہ لفظ کہ جسے سن کر دل میں ایک عجیب سا احساس پیدا ہو جاتا ہے، وہ جذبہ کہ جو دل کی سر زمین پر ایک طوفان برپا کر دیتا ہے، وہ مرض کہ جس کو لگ جائے تو لاعلاج قرار دے دیا جا تا ہے، محبت وہ حقیقت ہے کہ جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی، بہت سے دلو ں کو خوشیاں سے ہمکنا ر ، بہت سے دلوں کو اجاڑ کر بنجر کر دینے ، اور بہت سے دلوں کو زندگی کی قید سے آزاد کر دینے والا یہ جذبہ جس سے شاید ہی دنیا کا کوئی انسان بچ پا یا ہو،
                          محبت ایک ایسا لفظ کہ جس پر دنیا کے تما م الفا ظ ختم ہیں، بڑے بڑے شاعروں کے اپنی شاعری کو محبت کے نام کر ڈالا ، بڑے بڑے ادبیوں نے محبت کے نام پر کاغذ سیاہ کر ڈالے، کتا بوں پر کتابیں لکھی گئیں،
                          محبت دن کی طرح ہوتی ہے، جس کے تین پہر ہی محبت کا سرمایہ ہوتے ہیں ،
                          صبح جو دیکھنے میں بہت بھلی اور خوبصور ت سی لگتی ہے، اسی صبح کی طرح محبوب کا ساتھ بھی بہت بھلا اور خوبصورت محسوس ہوتا ہے ، زندگی میں ایک عجیب سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے ، وہ احساس جو ہمیں ساری دنیا میں منفرد کر دے، وہ احساس کے جو ہمیں ہماری ہی نظر میں برتری کا احساس دلا دے،
                          پر محبت کرنے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ اگر صبح ہوئی ہے تو دوپہر بھی قریب ہی ہے ، ایسی دوپہر کہ جون کہ جو جون کے تپتے دنوں میں اندر کو جھلسا کر راکھ کر ڈالے گی،
                          ایسی گرمی کہ جو ہماری تمام تر توانائیوں کو سلب کر لے گی ہم سے ہمارا غرور چھین لے گی،
                          بالکل ایسے ہی محبوب دھوکہ دے یا چھوڑ کر چلا جائے ( دھوکہ دینے والے اور جھوٹ بولنے والے کبھی محبت نہیں کرتے صرف ٹائم پاس کرتے ہیں)
                          یا زمانے کی رسموں کے سامنے مجبور ہو جائیں تو یو ں ہی لگتا ہے کہ جیسے 21ہم جون کی تپتی دوپہر میں بنا سائبان کے کسی سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے بھکاری ہیں، اور یہ دوپہر کبھی ختم نہیں ہوگی ، ہماری فریاد ، ہمارا رونا بلکنا کبھی کام نہیں آئے گا ،
                          پر ایسا نہیں ہوتا دوپہر بیت جاتی ہے ، شام آ جاتی ہے ، جھولی میں یادیں رہ جاتیں ہیں،دل کسی مسافر کی طرح ان یادوں کو لئے بھٹکتا ہے پر منزل کا کہیں پتا نہیں ہوتا ،
                          اور پھر ہر روز کی طرح وہ دن گزر جاتا ہے ، رات اپنے پر پھیلاتی ہے ، پتا نہیں کیوں یہ رات اتنی مہربان کیوں ہوتی ہے، میٹھی میٹھی یادوں کی کسک میں رات کا اندھیرا دل کی زمین کو ہولے ہولے سے کھرچتا رہتا ہے، تنہائی دل کے دروازے پر چپ چاپ بیٹھی رہتی ہے ، یوں لگتا ہے زندگی ٹھہر گئی ہو، پر ایسا نہیں ہوتا ،وقت کب کسی کا غلا م ہوتا ہے؟؟ یہ تو آتا ہے اور گزر جاتا ہے ، وقت کب یہ کسی کی پروا کرتا ہے!!!!
                          زندگی کی دن یوں ہی پورے ہوتے رہتے ہیں او ر آخرکارمحبت اپنے تمام تر، خوشگواریت، ویرانی، تنہائی اور یادوں کے ساتھ دل کے نہاں خانوں میں دفن ہو جاتی ہے۔۔
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • Re: behtreen aqwaal

                            ﺟﻨﮓ ﮨﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﺟﯿﺘﯽ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﯽ
                            ﮨﮯ !!!!!.....
                            ﻟﯿﮑﻦ
                            ﺍﺧﻼﻕ ﮨﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ
                            ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ!!!!!.......
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • Re: behtreen aqwaal

                              ﻟﻮﮒ ﭼﺎﺋﮯ کی ﺗﮭﯿﻠﯿﻮﮞ کی ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ہیں ﺟﻨﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮﻟﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﭘﺘﺎ
                              ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﺎ کہ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﺭﻧﮓ ﮐﯿﺎ ہے
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment


                              • Re: behtreen aqwaal

                                قول کی حد تک نفس را ضی رھتا ھے ..جب عمل کی حد شر و ع ھوتی
                                ھے تو نفس بھاگتا ھے کیونکہ نفس خدمت کو قبول نہیں کرتا .
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X