Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Collapse
X
-
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
وہ لوگ جو پیوستِ رگِ خاک رہے ہیں
سوچو تو وہی حاصلِ ادراک رہے ہیں
آنکھوں کو ہے بیدار صلیبوں کی چبھن راس
کہ خواب سفر وصل کے سفاک رہے ہیں
قطروں میں تراشےہیں کئی گونجتے دریا
ہم اپنے ہنر میں کبھی بیباک رہے ہیں
کچھ اپنا مسیحا بھی تھا نوخیز، پھر اپنے
کچھ درد بھی ہم قامتِ افلاک رہے ہیں
چاہت کے جزیروں سے تری خواب گلی تک
دل لےکے گریباں کی طرح چاک رہے ہیں
اطراف میں اجڑے ہوئے منظر کی خلش سے
آنکھوں میں بچھے صحرا بھی نمناک رہے ہیں
ہجرت کی ہواؤں پہ سفر زیست تھی فرخ
بکھرے ہوئے ہم صورتِ خاشاک رہے ہیں
میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
شامِ فراق، اب کے نہ پوچھ، آئی اور آ کے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جان تھی کہ پھر سنبھل گئی
بزم خیال میں ترے حسن کی شمعیں جل گئیں
درد کا چاند بجھ گیا، ہجر رات ڈھل گئی
جب تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک گئی
جب ترا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی
میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Originally posted by azeem-ahmed View Postnice sharing......
wese iss thread ka naam hona chahiye Pegham Wall by BaniazKhan and crystal thinking....... :lolمیں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
Comment