Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Collapse
X
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
@
شعور کے طویل سفر میں دو چیزوں کی انتہائی شدید ضرورت ہوتی ہے
۔حقیقتوں کو تسلیم کرنے کی ایماندرانہ صلاحیت اور قدرتی مظاہر سے لذت حاصل کرنا
کیپلر نے ایک جگہ لکھا تھا ہم نہیں پوچھتے کہ پرندے کیا فائدہ حاصل کر نے کے لیے
گاتے ہیں کیونکہ گانا ان کی خوشی ہے وہ پیدا ہی گانے کے لیے ہوئے ہیں
بالکل یونہی ہمیں یہ نہیں پوچھنا چاہیے کہ انسانی ذہن اسمانوں کے راز جاننے کے لیے
کیوں بے چین رہتا ہے قدرت کے نظام میں اتنی مختلف چیزیں ہیں آسمانوں میں
چھپا خزانہ اتنا بڑا ہے اور اس میں اتنی ترتیب ہے کہ انسانی ذہن کو تازہ
غذا کی کمی نہیں ہو سکتی
ڈاکٹر فاسٹس
:(
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
انسان کو انسان بننے کے لیے بہت محنت درکار ہے۔۔ آنکھوں ، کان، ناک، دو ہاتھوں اور پاوں سے تو انسان نہیں بن سکتا۔۔ اس کے اندر کا حیوان بلکہ حیوانوں سے بھی بد تر کوئی چیز ہے ۔۔ اس قدڑ انسانیت سوز سلوک۔۔۔ بہت مشکل ہے انسان کا انسان بننا۔۔۔۔
میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
خدا سے کوئی گلہ یا شکوے کا تو میں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا۔
پر کبھی کبھی خود اپنے حوالے سے یہ خیال دل میں ضرور آتا ہے کہ دنیا کہ
اس حصے میں کیوں پیدائش ہوئی جہاں انسانیت ہی ناپید ہے ۔
جہاں ظلم ، دھوکا، ملاوٹ ، منافقت، دغا بازی، رشوت، ، بربریت ، قتل و غارت گری
کا بازار گرم ہے ۔ جہاں اپنے ہی ہم وطنوں کے بارے میں ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں
کہ نگاہیں خود سے ملانا بھی کسی عذاب سے کم نہیں۔
میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ دو تین ہزار سال کے بعد کے اسٹوڈنٹ
جب عرب کی جاہلیت کے بارے میں پڑھیں گے تو یہ ضرور سوچیں گے
کہ ان کی یہ حالت تو آخری پیغمر ﷺ کے آنے سے پہلے تک تھی
مگر ایک ایسی بھی قوم گذری ہیں جس میں اس سے کہیں زیادہ سفاکی پائی جاتی تھی اور وہ آمد رسول ﷺ کے بہت بعد کی بات ہے ۔
Last edited by Baniaz Khan; 7 April 2012, 20:39.
Comment
Comment