Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Collapse
X
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
کبھی کبھی آپ کے اندر کا موسم کچھ اس طرح کی قوت کا مظاہرہ کر تاہے کہ باہر کا موسم بھی بلکل وہی ہوجاتا ہے جیسا کہ آپ کے اندر کوئی خوشیوں سے بھرا سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہے ۔ یا پھر غم کی آندھیوں کے جھکڑ چلنے لگتے ہیں اور وہی کیفیت آپ کو باہر کے منظر میں دکھنے لگتی ہے ۔ پھر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ کیا واقعی میرے جذبوں میں اتنی طاقت اور قوت موجود ہے جو اس موسم پر بھی اثر انداز ہونے کی ہمت رکھتی ہے اور یقین کا معیار بھی اس بلندی کو پہنچنے لگتا ہے جہا ں سچائی کو ماننے کے لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیں رہتی
اور بے اختیار انسان یہ کہہ اٹھتا ہے
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے
کہ میں ٹوٹ کر
تیرے نقش، آنکھ کی پتلیوں سے مٹاسکوں
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے
کہ میں دل سے پھر
تیری عمر بھر کی رفاقتوں کو بھلا سکوں
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے
کہ میں عمر بھر
تیری یاد کا کوئی جشن ہی نہ مناسکوں
اگر ایسی کوئی سبیل ہے تو پھر آزما
جو نہیں تو پھر
مجھے یاد کر مجھے یاد آ
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
اپنی ایک نظم تنہائی کے بعدکے اخری بند سے یہ لائنز بہت پسند
اکثر میں یہ دہراتا رہتا
پیش خدمت ہیں
۔۔۔۔
تیرا غم جاگتا ہے دل کے نہاں خانوں میں
تیری آواز سے سینے میں فغاں پیدا ہے
تیری آنکھوں کی اداسی مجھے کرتی ہے اداس
تیری تنہائی کے احساس سے دل تنہا ہے
جاگتی تُو ہے تو تھک جاتی ہیں آنکھیں میری
زخم جلتے ہیں ترے۔۔درد مجھے ہوتا ہے
:(
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
اللہ تعالیٰ رحمٰن ہے اور اس رحمانیت کی صفت کی وجہے سے ہر مخلوق پر چاہے وہ انسان ہوں کہ حیوان
کافر ہوں کہ مومن اُن پر اپنے احسانات اور فضل ایسے عمل کے بغیر نازل فرماتا ہے جو اُن کو اللہ کے سامنے
انعامات کا مستحق بناتے ہیں۔۔۔ بیشک اللہ ہی جزا دینے والا ہے اور وہی ہے جو بہترین جزا دینے والا ہے۔۔۔
اللہ کا رحمٰن ہونا اس کے کلام سے ثابت ہے۔۔ اللہ تعالٰی کے احسانات انسان پر بغیر کسی عمل کے ہیں۔۔ یعنی کوئی اس
کا دعوی نہیں کر سکتا کہ اس دنیا کا کوئی بھی امر اس کے عمل کے نتیجے میں ہے۔۔۔ اس کائینات کا وجود خا لصیتاََ
اللہ کی منشا ہے۔۔۔ یہ بات خدا کے رحمن ہونے پر دلیل ہے کہ وہ بغیر کسی عوض کے اور عمل کے رحمت کرتا ہے اور
سامان مہیا کرتا ہے۔۔۔۔ جیسے اگر ہم اک نظر اس دینا میں ڈالیں تو بہت سی چیزیں ہیں جو ہم کو عطا کری گئی ہیں بنا ہم کے کسی
عمل کے۔۔ جیسے یہ سورج، چاند ستارے، ہوا، اناج اور یہاں تک کہ ایسی جڑی بوٹیاں جن کو ہم اپنی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں
غرض انسان کی زندگی کی تمام تر چیزیں اُس کے وجود سے پہلے ہی مہیا کر دیں۔۔۔ پس کون ہے جو اللہ کے رحمٰن ہونے سے منکر ہے۔۔
یہ اُس کی صفت ہے جو اُسکو تمام معبودوں سے الگ کرتی ہے اور دوسرے معبودوں کو باطل ٹہھراتی ہے۔۔۔
سچ بات تو یہ ہے کہ جو کچھ بھی ہے وہ محض اللہ کے فضل اور رحمانیت نے مہیا کرا ہے۔۔ کوئی نہیں جو دعوی کرے کہ یہ اُس کے عمال
کا اجر ہے۔۔۔
میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
Comment