Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

    اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کردو



    پنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کردو
    میں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کردو

    نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہے
    اس قدر ٹوٹ کے چاہو، مجھے پاگل کردو

    تم ہتھیلی کو مرے پیار کی مہندی سے رنگو
    اپنی آنکھوں میں مرے نام کا کاجل کردو

    اس کے سائے میں مرے خواب دھک اُٹھیں گے
    میرے چہرے پہ چمکتا ہوا آنچل کر دو

    دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ٹوٹ کے برسو مجھ پر
    اس قدر برسو میری روح میں جل تھل کر دو

    جیسے صحراؤں میں ہر شام ہوا چلتی ہے
    اس طرح مجھ میں چلو اور مجھے تھل کر دو

    تم چھپا لو مرا دل اوٹ میں اپنے دل کی
    اور مجھے میری نگاہوں سے بھی اوجل کردو

    مسئلہ ہوں تو نگاہیں نہ چراؤ مجھ سے
    اپنی چاہت سے توجہ سے مجھے حل کردو

    اپنے غم سے کہو ہر وقت مرے ساتھ رہے
    ایک احسان کرو اس کو مسلسل کردو

    مجھ پہ چھا جاؤ کسی آگ کی صورت جاناں
    اور مری ذات کو سوکھا ہوا جنگل کردو


    وصی شاہ
    • — — — — — — — — — — — — •


    Comment


    • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

      تیز رنگوں سے بنائیں تری ڈولی، آنکھیں



      تیز رنگوں سے بنائیں تری ڈولی، آنکھیں
      خُوبُرؤں کی ہیں گویا کوئی ٹولی، آنکھیں

      تمہیں دیکھوں ، تمہیں چاہوں، تمہیں البم کر لوں
      میں گدا ہوں کبھی ڈالو مری جھولی، آنکھیں

      کتنی آنکھیں ہیں مری آنکھ میں دیکھو تم بھی
      مثلِ آئینہ تکے جاتی ہیں بھولی آنکھیں

      جب بھی چاہا ہے کہ وہ دیکھ نہ پائے مجھ کو
      روزنِ در کی طرح کھل گئیں ، گولی آنکھیں

      جگمگا اٹھتے ہیں تارے سے مری پلکوں پر
      جب بھی آتی ہیں کبھی کھیلنے، ہولی، آنکھیں

      سعد آنکھوں کی ہیں باتیں ذرا آنکھیں کھولو
      تم سے کھیلیں گی سدا آنکھ مچولی آنکھیں


      سعداللہ شاہ
      • — — — — — — — — — — — — •


      Comment


      • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

        .آئینۂ جذباتِ نہاں ہیں تری آنکھیں



        آئینۂ جذباتِ نہاں ہیں تری آنکھیں
        اک کارگہِ شیشہ گراں ہیں تری آنکھیںٍ

        سر چشمۂ افکار جواں ہیں تری آنکھیں
        تابندہ خیالات کی جاں ہیں تری آنکھیں

        اندازِ خموشی میں ہے گفتار کا پہلو
        گویا نہ سہی، چپ بھی کہاں ہیں تری آنکھیں

        جاؤں گا کہاں توڑ کے زنجیرِ وفا کو
        ہر سو مری جانب نگراں ہیں تری آنکھیں

        کہنا ہے وہی جس کی توقع ہے تجھے بھی
        مت پوچھ مرے دل کی زباں ہیں تری آنکھیں

        پلکوں کے جھروکوں سے سبو جھانک رہے ہیں
        امید گہِ تشنہ لباں ہیں تری آنکھیں

        یوں ہی تو نہیں امڈی چلی آتی ہیں غزلیں
        پہلو میں مرے، زمزمہ خواں ہیں تری آنکھیں


        شاکیب جلالی
        • — — — — — — — — — — — — •


        Comment


        • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

          دیکھ کر سانولی صورت تری یوسف بھی کہے



          دیکھ کر سانولی صورت تری یوسف بھی کہے
          چَٹ پَٹا حُسن نمک دار سلونا کیا ہے

          چار باتیں بھی کبھی آپ نے گھل مل کے نہ کیں
          انہیں باتوں کا ہے رونا مجھے رونا کیا ہے

          تیغ کھینچے ہوئے وہ ترک پھر اس پر یہ غضب
          ہم تڑی دیتے ہیں بس آپ سے ہونا کیا ہے

          تم پہ مر جائیں گے اس آس پہ ہم جیتے ہیں
          زندگی شرط ہے تو جان کا کھونا کیا ہے

          چمپئی رنگ پھر اس رنگ میں بجلی کی چمک
          مات کندن ہے ترے رنگ سے سونا کیا ہے


          داغ دہلوی


          Comment


          • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

            ردیف ، قافیہ ، بندش ، خیال ، لفظ گری



            رَدیف ، قافیہ ، بندش ، خیال ، لفظ گری
            وُہ حور ، زینہ اُترتے ہوئے سکھانے لگی

            صحیفہ حُسن کا ، اِس شان سے ہُوا نازل
            خدا کی شان میں ، ہر ’’یاد آیہ‘‘ میں نے پڑھی

            کسی کے شیریں لبوں سے اُدھار لیتے ہیں
            مٹھاس ، شہد ، رُطب ، چینی ، قند ، مصری ڈَلی

            کسی کی مدھ بھری آنکھوں کے آگے کچھ بھی نہیں
            تھکن ، شراب ، دَوا ، غم ، خُمارِ نیم شبی

            کسی کا زُلف کو لہرا کے چلنا ، اُف توبہ
            شرابِ روزِ اَزل کے نشے میں مست پری

            کسی کو چلتا ہُوا دیکھ لیں تو چلتے بنیں
            غزال ، مورنی ، موجیں ، نجم ، زمانہ ، گھڑی

            کسی کے ساتھ نہاتے ہیں تیز بارش میں
            لباس ، گجرے ، حیا ، زُلف ، آنکھ ، ہونٹ ، ہنسی

            ’’بشرطِ فال‘‘ کسی خال پر میں واروں گا
            چمن ، پہاڑ ، دَمن ، دَشت ، جھیل ، خشکی ، تری

            نگاہیں چار ہوئیں ، وَقت ہوش کھو بیٹھا
            صدی ، دَہائی ، برس ، ماہ ، روز ، آج ، اَبھی

            عطائے حسن تھی ، قیس اِک جھلک میں شوخ غزل
            بیاض ہوتی مکمل ، مگر وہ پھر نہ ملی


            شہزاد قیس
            • — — — — — — — — — — — — •



            Radeef , Qafia , Bandish , Khayal , Lafz-Gari


            Radeef , Qafia , Bandish , Khayal , Lafz-Gari
            Wo hUUr , Zeena UtartAy hUway SikhanAy Lagi

            Saheefa hUsn Ka , Iss ShAAn sAy hUwa NAzil
            KhUda Ki Shaan mAin , Har "yAd AayAh" Main nAy Parhi

            Kice K Sheeren LabOOn sAy UdhAr LaitAy hAin
            MithAs , Shehad , Ratb , Cheni , Qandd , Misri Dali

            Kice K SAth NahAtAy hAin tAiz Barish mAin
            Libaas , GajrAy , Uffaq , Aankh , Zulf , Hoont , Hansi

            Kice Ka Bheega Badan , Gul Khilata hAi Aksar
            Gulab , rAAni , Kanwal , Yasmeen , Champa Kali

            Kice kO Chalta hUwa Daikh lAin tO Chaltay Banain
            Ghazal , Morini , Maujen , Najm , Zamana , Ghari

            Kice K Madh Bhari AankhOOn K Aagay kUch Bhi Nahi
            Thakan , Sharab , Dawa , Gham , Khumar e Neem Shabi

            "Ba Shart e Faal" Kise Khal Par mAin Warun Ga
            Chaman , Pahar , Daman , Dasht , Jheel , Khushki , Tari

            NigahAin 4 hUway , Waqt Hoosh Kho Baithaa
            Saddi , Dahayi , Baras , Mah , Roz , Aaj , Abhi

            Ata-e-hUsn Thee , Qais Ik Jhalak mAin Shokh Ghazal
            Bayaz Hotee Mukamal , Magr Wo Phr Na Meli


            Shehzad Qais
            • — — — — — — — — — — — — •


            Comment


            • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

              .ہوا کی دُھن پر بن کی ڈالی ڈالی گائے



              ہوا کی دُھن پر بن کی ڈالی ڈالی گائے
              کوئل کُوکے جنگل کی ھریالی گائے

              رُت وہ ہے جب کونپل کی خوشبو سُر مانگے
              پُروا کے ہمراہ عُمریا بالی گائے

              مورنی بن کر پروا سنگ ہیں جب بھی ناچوں
              پُروا بھی بن میں ہو کر متوالی گائے

              رات گئے میں بندیا کھوجنے جب بھی نِکلوں
              کنگن کھنکے اور کانوں کی بالی گائے

              رنگ منایا جائے ، خوشبو کھیلی جائے
              پُھول ہنسیں، پتّے ناچیں اور مالی گائے

              میرے بدن کا رواں رواں رس میں بھیگے
              رات نشے میں اور ہوا بھوپالی گائے

              سجے ہُوئے ہیں پلکوں پر خوش رنگ دیئے سے
              آنکھ ستاروں کی چھاؤں دیوالی گائے

              ہَوا کے سنگ چلے رہ رہ کے لے بنسی کی
              جیسے دریا پار کوئی بھٹیالی گائے

              ساجن کا اصرار کہ ہم تو گیت سُنیں گے
              گوری چُپ ہے لیکن مُکھ کی لالی گائے

              منہ سے نہ بولے ، نین مگر مُسکاتے جائیں
              اُجلی دھوپ نہ بولے ، رینا کالی گائے

              دھانی بانکیں جب بھی سہاگن کو پہنائے
              شوخ سُروں میں کیا کیا چوڑی والی گائے

              محنت کی سُندرتا کھیتوں میں پھیلی ہے
              نرم ہَوا کی دُھن پر دھان کی بالی گائے


              پروین شاکر
              • — — — — — — — — — — — —


              Comment


              • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                سمندر کیا کریںگےقطرہ ﺀ شبنم چرالائیں





                سمندر کیا کریںگےقطرہ ﺀ شبنم چرالائیں
                جو ممکن ھو تو زخم ہجر کا مرھم چرالائیں

                تمہارا ساﺘﻬ ہے تو ایک بس اپنا ہی جیوﻥ کیوں
                جہاں والوں کی ساری عمر آؤ ہم چرالائیں

                بہاروں کےچلےجانےخزاں آنےکا ڈر نہ ھو
                کوئی ایسا محبّت کا نیا موسم چرالائیں

                خبر ھو نیند کی پریوں نہ ہی خوابوں کی دیوی کو
                تمھیں پلکوں کی ڈولی میں بٹھا کر ھم چرالائیں

                ھمیں جذبات کے صحرا کو بھی سیراب کرنا ھے
                کسی ٹوٹے ھوﺌﮯ انساں کی چشم نم چرالائیں

                سدا کی مسکراہٹ ان کےہونٹوں پہ سجانے کو
                چلو شاہی ذرا چپکے سے ان کےغم چرالائیں


                یاسین شاہی
                • — — — — — — — — — — — — •


                Comment


                • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                  تم حقیقت نہیں ھو حسرت ھو



                  تم حقیقت نہیں ھو حسرت ھو
                  جو ملے خواب میں وھی دولت ھو

                  میں تمہارے ھی دم سے زندہ ھوں
                  مر ھی جاؤں جو تم سے فرصت ھو

                  تم ھو خوشبو کے خواب کی خوشبو
                  اور اتنی ھی بے مروت ھو

                  تم ھو انگڑائی رنگ و نکہت کی
                  کیسے انگڑائی سے شکایت ھو

                  کس طرح تمہیں چھوڑ دوں جاناں
                  تم مری زندگی کی عادت ھو

                  کس لیے دیکھتی ھو آئینہ
                  تم تو خود سے بھی خوبصورت ھو

                  داستاں ختم ھونے والی ھے
                  تم مری آخری محبت ھو


                  جون ایلیا
                  • — — — — — — — — — — — — •


                  Comment


                  • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                    what a nice and heart clicking collection wow perish boy bohat AALA ZOOQ hae aap ka
                    ترے قلم نے بڑے پیار سے لکھا ہے انھیں
                    mazeed ka intezar rahe ga
                    :star1::tali:


                    مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آبیٹھو
                    ساہی ہے، سفیدی ہے شفق ہے ابر باراں ہے


                    roseroseroseroseroseroserose

                    Comment


                    • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                      باندھ لیں ھاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو



                      باندھ لیں ھاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو
                      جی میں آتا ھے کے تعویذ بنا لیں تم کو

                      پھر تمھیں روز سنواریں تمھیں بڑھتا دیکھیں
                      کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو

                      جیسے با لوں میں کوئی پھول چنا کرتا ھے
                      گھر کے گلدان میں پھولوں سا سجا لیں تم کو

                      کیا عجب خواہشیں اٹھتی ہیں ہمارے دل میں
                      کرکے منٌا سا ھواؤں میں اچھالیں تم کو

                      اسقدرٹوٹ کے تم پہہمیں پیارآتا ھے
                      اپنی باہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو

                      کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو
                      کبھی خواہش کی طرح دل میں بلالیں تم کو

                      ہے تمہارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
                      اپنے ہاتھوں میں دعاٴوں سا اٹھالیں تم کو

                      جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ھو
                      ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو

                      جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
                      اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو

                      اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم
                      ھم کو بکھرے ہوے مل جاو سنبھالیں تم کو


                      وصی شاہ
                      • — — — — — — — — — — — — •


                      Comment


                      • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                        سنو، وہ جب ستاتا ہے







                        سنو، وہ جب ستاتا ہے
                        کہا، دل ڈوب جاتا ہے

                        کہا، دل ڈوبتا ہے کب؟
                        بتایا، جب ستاتا ہے

                        کہو، کب پھول کھلتے ہیں؟
                        کہا، جب مسکراتا ہے

                        دھڑکتا ہے کہو دل کب؟
                        کہا، جب پاس آتا ہے


                        فاخرہ بتول
                        • — — — — — — — — — — — — •


                        Comment


                        • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                          اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو



                          اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو
                          میں ہوں تیرا تو نصیب اپنا بنا لے مجھ کو

                          میں جو کانٹا ہوں تو چل مجھ سے بچا کر دامن
                          میں ہوں گر پھول تو جُوڑے میں سجا لے مجھ کو

                          میں کُھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں پیارے
                          تو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو

                          ترکِ الفت کی قسم بھی کوئی ہوتی ہے قسم
                          تو کبھی یاد تو کر بھولنے والے، مجھ کو

                          مجھ سے تُو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی
                          یہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو

                          میں سمندر بھی ہوں موتی بھی ہوں غوطہ زن بھی
                          کوئی بھی نام مرا لے کے بلا لے مجھ کو

                          تو نے دیکھا نہیں آئینے سے آگے کچھ بھی
                          خود پرستی میں کہیں تو نہ گنوا لے مجھ کو

                          کل کی بات اور ہے میں اب سا رہوں یا نہ رہوں
                          جتنا جی چاہے ترا، آج ستا لے مجھ کو

                          باندھ کر سنگِ وفا کر دیا تو نے غرقاب
                          کون ایسا ہے جو اب ڈھونڈ نکالے مجھ کو

                          خود کو میں بانٹ نہ ڈالوں کہیں دامن دامن
                          کر دیا تو نے اگر میرے حوالے مجھ کو

                          بادہ پھر بادہ ہے میں زہر بھی پی جاؤں قتیل
                          شرط یہ ہے کوئی بانہوں میں سنبھالے مجھ کو


                          قتیل شفائی
                          • — — — — — — — — — — — — •


                          Comment


                          • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                            اپنی صورت دیکھنا اور آئینوں کو چومنا



                            اپنی صورت دیکھنا اور آئینوں کو چومنا
                            چاندنی کی نرم کرنو!پربتوں کو چومنا

                            پھر سنورنے کی رتیں آئی ھیں پھر مہکے ھیں پھول
                            پھر وھی بھنوروں کا ان چھوئے گلوں کو چومنا

                            دوپہر ڈھلتے ھی اپنے آپ سے ھونا جدا
                            شہر سے باھر نکلنا پتھروں کو چومنا

                            صبح کی چنچل ھوا جب اس کے گھر سے ھو گزر
                            اس کے رخساروں پہ لہراتی لٹوں کو چومنا

                            اے میری جان خاک ھو جانا اور اس کی یاد میں
                            اس کی آنکھوں جیسے نیلے پانیوں کو چومنا

                            موج کی صورت پٹخنا سر کو اپنے سنگ پر
                            پتھروں کو چاہنا یا ساحلوں کو چومنا

                            یوں ھوا جیسے کنواں پیاس کے پاس آپ آ گیا
                            ورنہ اپنے بس میں کب تھا ان لبوں کو چومنا

                            رات بھر"خالد"ستارے ٹانکنا الفاظ کے
                            اور دن بھر اپنی لکھی لائنوں کو چومنا


                            خالد شریف


                            Comment


                            • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                              نظر کی شاخ پہ اِس طرح اَب سجاؤں تجھے



                              نظر کی شاخ پہ اِس طرح اَب سجاؤں تجھے
                              کہ ایک آن بھی خود سے جُدا نہ پاؤں تجھے

                              یہ چہچہے، یہ سحر، پَو پھٹے کا منظرِ شب
                              ترا ہی عکس ہیں کِس طرح مَیں بھلاؤں تجھے

                              مہک مہک ترا اِک رنگ گل بہ گل تری لَے
                              تجھے لکھوں بھی تو کیا، کیسے گنگناؤں تجھے

                              نظر لگے نہ تمّنائے وصل کو میری
                              صبا کا بھیس بدل لے گلے لگاؤں تجھے

                              سحر کا عکس ہے ماجد تری غزل کا نکھار
                              یہ ایک مژدۂ جاں بخش بھی سُناؤں تجھے


                              ماجد صدیقی
                              • — — — — — — — — — — — — •


                              Comment


                              • Re: GuriYa Aao sajan sy milwaoN......!!

                                کہا چھپ کر محبت کا مجھے اظہار کرنا ھے





                                کہا چھپ کر محبت کا مجھے اظہار کرنا ھے
                                جواب آیا کہ یہ سودا سر بازار کرنا ھے

                                کہا آ کر کہاں مجھ کو ترا دیدار کرنا ھے
                                جواب آیا زمانے کا سمندر پار کرنا ھے

                                کہا دل صاف کرنے کا طریقہ چاہیے کوئی
                                جواب آیا تجھے ہر جرم کا اقرار کرنا ھے

                                کہا تومیل کرنے سے انا مجروح ہوتی ہے
                                جواب آیا کہ یہ کانٹا تو دل کے پار کرنا ھے

                                کہا تسلیم کرنے کے لیے کیا شرط لازم ہے
                                جواب آیا کہ اپنی ذات سے انکار کرنا ھے

                                کہا یہ حسن، یہ دولت، یہ نشہ زندگانی کا
                                جواب آیا ہمیں ہر چیز کو مسمار کرنا ھے


                                عدیم ہاشمی
                                • — — — — — — — — — — — — •


                                Comment

                                Working...
                                X