Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #76
    Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں


    اک چراغ اپنے دریچے پہ جلاتا ہے کوئی
    اور نیند آتی نہیں مجھ کو سحر ہونے تک





    Comment


    • #77
      Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

      کون کہتا ہے وہ میرے بعد تنہا ہوئے گا
      وہ تو اک دریا ہے کہیں اور بہتا ہوئے گا
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • #78
        Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

        ہر موڑ پہ مل جاتے ہیں ہمدرد ہزاروں
        شائد میری بستی میں اداکار بہت ہیں۔
        :star1:

        Comment


        • #79
          Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

          جاگ جاؤ کہ تمھارے چہرے کی کرنوں سے ہماری صبح ہوتی ہے
          یہ سورج فلک سے نکلتا ہوگا کسی اور کے لیے





          Comment


          • #80
            Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

            mjko koi shair pasand nai...
            میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

            Comment


            • #81
              Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں





              تجھے یاد کرتے کرتے اتنی دور نکل آیے ھیں کہ

              اب بشیر رکشے والا واپسی کے دو ہزار مانگ رہا ہے

              Comment


              • #82
                Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                گئے دِن کہ تنہا تھا میں انجُمن میں
                یہاں اب میرے رازداں اور بھی ہیں





                Comment


                • #83
                  Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                  جب تلک دور ہے تو تیری پرستش کر لیں
                  ہم جسے چھو نا سکیں اس کو خدا کہتے ہیں





                  Comment


                  • #84
                    Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                    انداز ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا
                    دیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا

                    اس رشتۂ لطیف کے اسرار کیا کھلیں
                    تو سامنے تھا اور تصور خدا کا تھا






                    Comment


                    • #85
                      Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                      عروجِ آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
                      کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے





                      Comment


                      • #86
                        Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                        میں نے تو کیا پردۂ اسرار کو بھی چاک
                        دیرینہ ہے تیرا مرضِ کور نگاہی





                        Comment


                        • #87
                          Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                          جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی
                          کھلتے ہیں غلاموں پر اسرارِ شہنشاہی
                          عطار ہو، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو
                          کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی
                          نومید نہ ہو ان سے اے رہبرِ فرزانہ
                          کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
                          اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
                          جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
                          دار و سکندر سے وہ مردِ فقیرِ اولیٰ
                          ہو جس کی فقیری میں بوئے اسدؓ الہٰی
                          آئینِ جواں مرداں حق گوئی و بیباکی!
                          اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی





                          Comment


                          • #88
                            Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں

                            یا بندۂ خدا بن، یا بندۂ زمانہ

                            اعجاز ہے کسی کا یا گردش زمانہ
                            ٹوٹا ہے ایشیا میں سحر فرنگیانہ
                            تعمیرِ آشیاں سے میں نے یہ راز پایا
                            اہل نوا کے حق میں بجلی ہے آشیانہ
                            یہ بندگی خدائی، وہ بندگی گدائی
                            یا بندۂ خدا بن، یا بندۂ زمانہ
                            غافل نہ ہو خودی سے کر اپنی پاسبانی
                            شاید کسی حرم کا تو بھی ہے آستانہ
                            اے لَآ اِلٰہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میں
                            گفتارِ دلبرانہ، کردارِ قاہرانہ
                            تیری نگاہ سے دل سینوں میں کانپتے تھے
                            کھویا گیا ہے تیرا جذب قلندرانہ
                            رازِ حرم سے شاید اقبال با خبر ہے
                            ہیں اس کی گفتگو کے انداز محرمانہ





                            Comment


                            • #89
                              Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں


                              اے رات کے مسافر اس سانولے سفر میں
                              جو دن کی ہمسفر ہو وہ رات لے کر آنا

                              ******************************

                              وہ چاہتا تھا میری عاقبت سنور جائے
                              کسی سے کہتا نہیں تھا غیور اتنا تھا









                              Comment


                              • #90
                                Re: اپنی پسند کے اشعار پیش کریں


                                ذرا سی بات پر صیدِ غبارِ یاس ہونا
                                ہمیں برباد کر دے گا بہت حساس ہونا





                                Comment

                                Working...
                                X