Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~* Nadia Ki Pasand *~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

    چلو اسی سے کہیں دل کا حال جو بھی ہو
    وہ چارہ گر تو ہے اس کو خیال جو بھی ہو

    اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسلے جاں کے
    اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو

    مرے نہ ہار کے ہم قیس و کوہکن کی طرح
    اب عاشقی میں ہماری مثال جو بھی ہو

    یہ رہ گزر پہ جو شمعیں دمکتی جاتی ہیں
    اسی کا قامتِ زیبا ہے، چال جو بھی ہو

    فراز اس نے وفا کی بے وفائی کی
    جوابدہ تو ہمیں ہیں سوال جو بھی ہو

    Comment


    • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

      کہیں وہ ملے تو اسے کہنا کہ لوٹ آؤ
      لوٹ آؤ کہ کوئی شدت سے
      بڑی مدت سے
      بڑی محبت سے
      تمہارا انتظار کر رہا ہے

      لوٹ آؤ کہ کسی کی باتیں
      کسی کی یادیں
      کسی کی راتیں
      تم بن بہت ادھوری ہیں

      لوٹ آؤ کہ کوئی تم بن
      پل پل ہر پل
      ہر آج اور ہر کل تنہا ہے

      لوٹ آؤ کہ دور ہونے سے
      کسی کی آنکھوں میں نمی
      اور زندگی میں کمی بہت زیادہ ہے
      کہیں ملے تو اسے کہنا
      لوٹ آؤ
      بس
      اب لوٹ آؤ

      Comment


      • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

        یہ کہنا ہے مجھے تم سے
        ہاں مجھ کو تم سے محبت ہے
        چلو بھول جائیں اس کہانی کو
        جس کہانی میں کچھ لمحے ہیں
        ان لمحوں میں کچھ زمانے ہیں
        ان زمانوں میں کچھ فسانے ہیں
        وہ فسانے ہیں بے وفائی کے
        اپنے پیاروں کی کج ادائی کے
        ایسی باتوں کو یاد رکھنا کیا
        ایسی یادوں کے ساتھ چلنا کیا

        چلو بھول جائیں اس کہانی کو
        جس کہانی کے سارے موڑوں پر
        کچھ دم توڑتی ہوئی تمنائیں
        کچھ حسرتوں کے لاشے ہیں
        کچھ سپنے ہیں اجڑے موسم کے
        کچھ چرچے بہار رفتاں کے
        ایسی باتوں کا ذکر کرنا کیا
        رونا رونا اور رات بھر رونا

        چلو بھول جائیں اس کہانی کو
        وہ کہانی جو نا مکمل ہے
        نا مکمل سی اس کہانی میں
        ایک لفظ مگر مکمل ہے
        وہ لفظ جو میں نے سیکھا تھا
        وہ لفظ جو میں نے سوچا تھا
        وہ لفظ جو اس نے بولا تھا
        وہ لفظ جو دل کی دولت ہے
        ہاں مجھ کو تم سے محبت ہے

        Comment


        • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

          مجھے بارش بلاتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔

          کبھی رنگوں کی کہکشاں میں
          کبھی بہاروں کے موسم میں
          مجھے بارش بلاتی ہے
          یہی ہر پل سناتی ہے
          کسی نے یاد کیا تم کو
          کوئی ہر پل بلاتا ہے
          ہوا کی ہر اک شوخی میں
          اس کی باتوں کی شرارت ہے
          نرم بوندوں کی سنگت میں
          اس کی چاہت کی آہٹ ہے
          مجھ سے ہر پل ہر لمحے
          حسین موسم یہ کہتا ہے
          برستی بوندوں میں دیکھو
          وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے

          Comment


          • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

            بہت عمدہ جی بہت ہی خوبصورت انتخاب ہے

            ابھی صرف صفحہ نمبر نو تک پڑھا ہے

            باقی بعد میں

            پر یہاں تک بھی بہت ہی اچھا لگا

            بیوٹی فل شیئرنگ





            Comment


            • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

              Originally posted by baniazkhan View Post
              بہت عمدہ جی بہت ہی خوبصورت انتخاب ہے

              ابھی صرف صفحہ نمبر نو تک پڑھا ہے

              باقی بعد میں

              پر یہاں تک بھی بہت ہی اچھا لگا

              بیوٹی فل شیئرنگ
              بہت بہت شکریہ پسند کرنے کا
              خوش رہیں

              Comment


              • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                zaberdast!!



                Khush rehay




                JK
                :(

                Comment


                • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                  Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
                  zaberdast!!



                  Khush rehay




                  JK
                  بہت بہت شکریہ
                  آپ بھی ہمیشہ خوش رہٰں

                  Comment


                  • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                    کیوں محبت اداس رہتی ہے
                    کیوں محبت ملول رہتی ہے
                    غمزدہ غمزدہ سی پھرتی ہے
                    آنسو پیتی ہے اور جیتی ہے
                    پیاس پھر بھی کبھی نہیں بجھتی
                    زرد رُت میں دکھوں کے موسم میں
                    وصل کے انتظار میں چل کے
                    ہونٹ سی کے جدائی کو سہہ کے
                    بس غموں میں رہتی ہے
                    محبت اداس رہتی ہے

                    Comment


                    • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                      sister aap ki collection bahut achi hai...
                      sigpic

                      Comment


                      • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                        Originally posted by azeem-ahmed View Post
                        sister aap ki collection bahut achi hai...
                        بہت بہت شکریہ

                        Comment

                        Working...
                        X