Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~* Nadia Ki Pasand *~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

    محبت تو بارش ہے
    جسے چھونے کی خواہش میں
    ہتھیلیاں گیلی ہو جاتی ہیں
    مگر ہاتھ ہمیشہ خالی ہی رہتے ہیں

    Comment


    • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

      میری ساری عمر
      محبتوں کی تلاش میں گزری
      اس راہ پر چلتے چلتے
      پاؤں لہو لہان ہوئے
      اور وجود ریزہ ریزہ
      یہ دُکھ میں ہنس کر سہہ لیتا اگر
      سچی محبتیں اپنی عظمتوں کے معراج پر ملتیں
      غم یہ نہیں کہ محبتیں نہ ملیں
      دُکھ تو یہ رہا کہ
      رشتوں نے اپنا مان کھو دیا۔۔۔

      Comment


      • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

        تم نے کیسا یہ رابطہ رکھا
        نہ ملے ہو، نہ فاصلہ رکھا

        نہیں چاہا کسی کو تیرے سوا
        تم نے ہم کو بھی پارسا رکھا

        پھول کِھلتے ہی کُھل گئیں آنکھیں
        کس نے خوشبو میں سانحہ رکھا

        تُو نہ رُسوا ہو اس لئے ہم نے
        اپنی محبت پہ دائرہ رکھا

        جُھوٹ بولا تو عمر بھر بولا
        تم نے اس میں بھی ضابطہ رکھا

        کوئی دیکھے یہ سادگی اپنی
        پھول یادوں کا اِک سجا رکھا

        سعد اُلجھا رہا مگر اس نے
        تجھ سے ملنے کا راستہ رکھا

        Comment


        • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

          میرا سکون میرا اعتبار واپس کر
          مجھے تُو میرا وہ کھویا قرار واپس کر

          ترے سلوک نے دل کر دیا سپردِ خزاں
          نہ چھین مجھ سے تو میری بہار واپس کر

          ملےگا کیا تجھے لے کر میرے شفق رخسار؟
          اے عمرِ رفتہ تو میرا نکھار واپس کر

          میرا خلوص تھا میری عبادتوں جیسا
          ہے قرض تجھ پہ تو میرا اُدھار واپس کر

          تجھی کو یہ تیرا پتھر کا دل مبارک ہو
          مجھے تُو میرا دلِ لالہ زار واپس کر

          Comment


          • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

            کچھ کہنا تھا اُسے بھی
            اور مجھے بھی
            اس نے چاہا میں کُچھ کہوں
            میری یہ ضِد بات وہ کرے
            یہی سوچتے سوچتے زمانے بیت گئے
            نہ اس کی انا ٹوٹی نہ میری ضِد
            اس کی انا فصیل تھی
            تو میری ضِد چٹان
            انا اور ضِد کے اِسی تضاد میں
            سفرِزندگی یونہی رواں رہا
            وقت کٹتا رہا
            درد بڑھتا رہا
            اور سفر اختتام کو پہنچا
            اختتامِ سفر یہ رہا
            میری آنکھوں میں ہلکی سی نمی
            اور شاید اسکی زندگی میں تھوڑی سی کمی
            اس کی انا شکست خوردہ
            میری ضِد ریزہ ریزہ۔۔۔۔

            Comment


            • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

              تم نے کیسا یہ رابطہ رکھا
              نہ ملے ہو نہ فاصلہ رکھا

              پھول کھلتے ہی کھل گئیں آنکھیں
              کس نے خوشبو میں سانحہ رکھا

              Comment


              • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                دو بھید بھری آنکھیں

                اک خواب کی چلمن سے

                ہر رات مجھے دیکھیں

                دو بھید بھری آنکھیں

                ہر صبح کو چڑیوں کی

                چہکار میں ڈھل جائیں

                پھولوں کی قبا پہنیں

                شبنم میں* بدل جائیں

                ہر شام ہواؤں سے

                احوال میرا پوچھیں

                دو بھید بھری آنکھیں

                کرتی ہیں عجب باتیں

                کاجل کی زباں سے یہ

                دل لیتی چلی جائیں

                انداز ِ بیاں سے یہ

                دو بھید بھری آنکھیں

                اک خواب کی چلمن سے

                ہر رات مجھے دیکھیں

                دو بھید بھری آنکھیں

                Comment


                • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                  بہت چنچل بہت خوشنما سی ہوتی ہیں بہنیں
                  نازک سا دل رکھتی ہیں ، معصوم سی ہوتی ہیں بہنیں
                  بات بات پر روتی ہیں، جھگڑتی ہیں، لڑتی ہیں نادان سی بہنیں
                  ہیں رحمت سے بھرپور ، اللہ کی نعمت ہوتی ہیں بہنیں
                  گھر بھی مہک اُٹھتا ہے جب مسکراتی ہیں بہنیں
                  ہوتی ہے عجیب سی کیفیت جب چھوڑ جاتی ہیں بہنیں
                  گھر لگتا ہے سونا سونا ، کتنا رُلا جاتی ہیں بہنیں

                  Comment


                  • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                    hi sweet girl.....ur thread is worth reputing..... for the ''zouq'' n presentation as well.
                    good going.
                    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                    Comment


                    • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                      thank you very much dear

                      Comment


                      • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                        buhat hi khoob...........

                        Comment


                        • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~


                          کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
                          دل میں* خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

                          بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
                          چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی

                          سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
                          اک دفعہ تو رک ہی گئی گردشِ ماہ و سال بھی

                          میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں* ملا تو پھر
                          ہاتھ دعا سے یوں* گرا بھول گیا سوال بھی

                          اس کی سخن طرازیاں میرے لئے ڈھال تھیں
                          اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی

                          گاہ قریبِ شاہ رگ، گاہ بعیدِ وہم و خواب
                          اس کی رفاقتوں میں رات، ہجر بھی وصال بھی

                          اس کے ہی بازوں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے
                          جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی

                          Comment


                          • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                            وہ جو محو تھے سر آئینہ پس آئینہ بھی تو دیکھتے
                            کبھی روشنی میں وہ ، تیرگی کو چھپا ہوا بھی دیکھتے

                            سر آب جو رہا تشنہ لب،تو یہ ضبط غم کی ہے انتہا
                            میرے حال پہ تھے جو نقطہ چیں،میرا حؤصلہ بھی تو دیکھتے

                            وہ جو اتر گئے تھے پار خود، مجھے بیچ بحر میں چھوڑ کر
                            تھا ان میں جو اتناحوصلہ،مجھے ڈوبتا بھی تو دیکھتے

                            جنھیں مجھ سے ہے یہ گلہ،کہ میں رہا بے نیازِ خلوص و ربط
                            میرے گرد رسم و رواج کا،کبھی دائرہ بھی تو دیکھتے

                            وہ میری ہنسی سے ہیں خؤش،گماں کہ نشاط زیست ہے مدعا
                            میرے اشک ِ غم کا رکا ہوا ،کبھی قافلہ بھی تو دیکھتے

                            Comment


                            • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                              Originally posted by Nadia khan View Post

                              کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
                              دل میں* خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

                              بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
                              چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی

                              سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
                              اک دفعہ تو رک ہی گئی گردشِ ماہ و سال بھی

                              میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں* ملا تو پھر
                              ہاتھ دعا سے یوں* گرا بھول گیا سوال بھی

                              اس کی سخن طرازیاں میرے لئے ڈھال تھیں
                              اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی

                              گاہ قریبِ شاہ رگ، گاہ بعیدِ وہم و خواب
                              اس کی رفاقتوں میں رات، ہجر بھی وصال بھی

                              اس کے ہی بازوں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے
                              جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی
                              aha i really like it... thankx nado
                              میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                              Comment


                              • Re: ~* Nadia Ki Pasand *~

                                buhat khoob..

                                Comment

                                Working...
                                X