Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    زندگی سے موت تک کئی راستے ہیں ۔۔۔۔۔۔
    جس راستے پر بھی جاؤ ، اُس کی کچھ راحتیں ہوتی ہیں ، اُس میں کچھ تکلیفیں ہوتی ہیں ، کچھ اُس راہ پر چلنے کے تمغے ہوتے ہیں ، کچھ قیمتیں ادا کرنی پڑتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
    دراصل کوئی راہ اختیار کر لو ۔۔۔۔۔۔ کسی راستے پر پڑ جاؤ وقفہ اتنا لمبا ہے کہ مسافر کا سانس اُکھڑے ہی اُکھڑے ۔۔۔۔۔۔

    اقتباس "راجہ گدھ"
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل ایک سرکاری دورے پر برطانیہ تشریف لے گئے۔ کھانے کی میز پر انتہائی نفیس کراکری کے ساتھ چمچ اور کانٹے بھی رکھے ہوئے تھے۔ دعوت شروع ہوئی۔ سب مدعوین نے چمچ اور کانٹے کا استعمال کیا لیکن شاہ فیصل نے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہاتھ ہی سے کھانا تناول کیا۔ ضیافت کے اختتام پر کچھ صحافیوں نے شاہ سے چمچ استعمال نہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔ شاہ فیصل نے سوچا کہ اگر میں انہیں یہ کہوں کہ یہ میری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے تو شاید انہیں سمجھ نہ آئے کیونکہ یہ دلیل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اس چیز یعنی چمچ کا استعمال کیوں کروں جو آج میرے منہ میں ہے اور کل کسی اور کے منہ میں جائے گا۔ یہ ہاتھ کی انگلیاں تو میری اپنی ہیں۔ یہ تو ہمیشہ میرے ہی منہ میں جائیں گی۔ اس لیے میں اپنے ہاتھ سے کھانے کو ترجیح دیتا ہوں۔
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        جذبہ تشکر تو جانور میں بھی ہوتا ہے۔ ۔ ۔
        محبت کی قدر بھی کرتا ہے۔ ۔ ۔ ۔
        خدمت بھی کرنے کی اہلیت بہت سے چوپائوں میں قدرت نے ودیعت کی ہے
        احساسِ ذمہ داری صرف انسان میں ہوتی ہے
        مرد+عورت = انسان
        آدمی دو ہاتھ پاوں ۔ ۔ ۔
        دو آنکھوں والا۔ ۔ ۔
        بڑی بڑی باتیں کرتا ۔ ۔
        اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر آن پینترا بدلتا۔ ۔ ۔
        خوبصورت باتیں ۔ ۔ ۔
        خوبصورت انداز۔ ۔ ۔
        مگر صرف اپنی زندگی ۔ ۔
        اپنے مزوں کا بندوبست کرتا ہوا۔ ۔
        آخر کار بلکہ انجامِ کار اپنے جال میں خود ہی پھنسا ہوا ۔ ۔ ۔ ۔

        اقتباس "رفعت سراج" کے ناول "گلابی کاغذ اور زرد پھول" سے
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          "لفظ شیطان کا روٹ ورڈ کیا تھا؟ شین‘ طا‘ نون (ش ط ن) شطن۔ یعنی اللہ کی رحمت سے دور‘ دھتکارا ہوا۔ او گاڈ‘ انہوں نے اپنے بچے کو اللہ کی رحمت سے دور ہوا کہہ دیا؟
          "چچی۔" اس نے ہولے سے انہیں پکارا، فون کا ریسیور ابھی تک اس کے ہاتھ میں تھا۔
          "ہاں؟" ناعمہ چچی نے پریشانی سے چونک کر اسے دیکھا۔
          "معاز کو شیطان تو نہ کہیں۔ چچی اللہ! نہ کرے وہ شیطان ہو۔ شیطان تو اللہ کی رحمت سے دور ہونے کو کہتے ہیں۔"

          (اقتباس: نمرہ احمد کے ناول "مصحف" سے)
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑِ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺎﺭﯼ ﻣﺰﺍﺣﻤﺖ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺁﭖ ﮐﭽﮫ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻓﺮﯾﻖ ﮐﮯ ﺭﺣﻢ ﻭ ﮐﺮﻡ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﮯﮨﯿﮟ۔۔۔ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﮟ ﻧﮯ ﮐﺮﻧﺎﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ﺍﻧﺎ،ﻋﺰﺕِ ﻧﻔﺲ ﻧﺎﻡ ﮐﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻣﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻭﺟﻮﺩ ﺻﺮﻑ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﻭﺟﻮﺩ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔۔۔
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              میں تو صرف آپکے لئے بنائی گئی تھی
              میرے تو دل کی ہر دھڑکن پر صرف آپکا نام لکھا تھا
              مگر آپنے کبھی میری دھڑکنیں شمار کرنے کی
              ضرورت ہی محسوس نہیں کی
              ناول ؛عید کا چاند
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                سہارا سہارا ہی ہوتا ہے خواہ تنکے کا ہی کیوں نہ ہو۔کندھا کندھا ہی ہوتا ہے خواہ یہ کتنے ہی چھوٹے کا کیوں نہ ہو۔کبھی ایسانہیں سوچنا چاہئے کہ میری مدد سے کسی کا کیا بھلا ہوگا بھلا بھلا ہی ہوتا ہے۔اگر بارش کا ہر قطرہ اپنے چھوٹے ہونے کی حیثیت پر دھیان دے تو شاید کہیں بارش ہی نہ برسے۔کبھی غور کیجئے کہ ہمت بندھانا، ڈھارس بندھانا کیا ہوتا ہے۔ اور اب تک آپ نے اس سلسلے میں کیا کام کیا سوال یہ نہیں کتنا اس لئے کہ کام تو بس کام ہوتا ہے .

                سالک خاکسار کی کتاب "حقیقت" سے اقتباس
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  • عشق میں ایک ایسا مقام بھی آتا ہے جب دوسرے کی مسلسل بے اعتنائیوں اور بے وفائیوں سے محبت کرنے والے کے لیے اپنے دل کو مطمئن کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے ، خود کو سنبھالنا بھی دشوار ہوتا جاتا ہے اور آپ پھر صابر بن جاتے ہیں کیونکہ محبت آپ نے کی ہوتی ہے ۔
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    حضرت مولانا روم رح علیہ فرماتے ھیں

                    جو بھی خدا کی ھمنشینی چاھتا ھے اس سے کہو کہ اولیاء کے حضور بیٹھا کرے

                    اولیاء اپنے وقت کے اسرافیل ھیں، مُردہ لوگوں کو اُن سے زندگی ملتی ھے
                    اگر تُو سخت پتھر اور سنگِ مر مر بھی ھو، تُو اگر کسی صاحب ِ دل کے پاس پہنچے تو ھیرا بن جائے گا
                    تُو اس دنیا میں ایک تنکے کی سی قیمت بھی نہیں رکھتا، جب تک تُو کسی اللہ والے کے دامن سے وابستگی نہ حاصل کر لے
                    جب چراغ کے نُور نے شمّع کی روشنی کو کھینچ لیا، تو جس نے اس کو دیکھا، گویا اصل شمّع کو دیکھا
                    اس طرح اگر سو چراغ بھی جلائے گئے ھوں، تو آخری چعاغ کو دیکھنا، اصل شمّع کو دیکھنا ھے
                    مولانا علیہ الرّحمہ اسی ضمن میں فرماتے ھیں کہ جس نے کسی " پیِرِ کامل " کی لمحہ بھر کے لئے صحبت حاصل کی تو اس کی یہ صحبت سو سالہ طاعتِ بے رِیا سے بہتر تصوّر کی جاتی ھے صحابہء کرام رضی اللہ تعالےٰ عنہ بھی صحبت کے وصف سے اصحابِ رسول صلیّ اللہ علیہ و آلہ وسلّم کہلائے .اور صحبت کے باعث ساری دنیا کے عابدوں سے افضل قرار دئیے گئے
                    فرماتے ھیں
                    سو کتابیں اور سو اوراق آگ میں پھینک دو اور اپنے دل کا چہرا اپنے محبوب کی طرف کر لو
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      عشق لوگوں سے نہیں سیکھا جا سکتا، یہ خدا کے تحائف میں سے ایک ہے اور ایک فضل کے طور پر آتا ہے.
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        عورت کی قسمت کا انحصار اس کے حسنِ صورت، حسنِ سیرت ، تعلیم یا سمجھداری پر نہیں بلکہ اس کی زندگی میں شامل ہونے والے مرد پر ہوتا ہے۔ ۔
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          " آپ کو گھٹن نہیں ہوتی اس نقاب میں ؟ "

                          " میرا دل اللہ نے اس کے لئے کھول دیا' سو گھٹن کیسی .....اور ویسے بھی مسلمان لڑکی تو بہت مضبوط ہوتی ہے"

                          " کیا بہت پڑھے لکھے ' ماڈرن قسم کے لوگوں کے درمیان بیٹھے آپکو احساس کمتری نہیں ہوتا ؟ "

                          " بہت ماڈرن قسم کے لوگ بھی تو میرے جیسے ہی ہوتے ہیں ناں .. میری شریعت تو دنیا کی سب سے ماڈرن (جدید) شریعت ہے.. احساس کمتری تو انھیں ہونا چاہیے ' جو جاہلیت کے زمانے کا تبرج کرتے ہیں... تبرج سمجھتی ہو ؟
                          تم نے دبئی کے وہ اونچے اونچے ٹاورز تو دیکھے ہونگے... برج العرب' برج الخلیفہ ؟ اسی برج سے یہ تبرج نکلا ہے..
                          کسی شے کو اتنا نمایاں اور خوبصورت بنانا کے دور سے نظر آئے ...
                          وہ صدیوں پہلے یوسف علیہ السلام کے مصر کی عورتیں تھیں جو تبرج کرتی تھیں .. وہ ابو جہل کے عرب کی عورتیں تھیں ' جو زیب و زینت کر کے مردوں کے درمیان سے گزرتی تھیں..
                          اگر پاکستان کی لڑکیاں اُن زمانہ جاہلیت کی عورتوں کی پیروی کرتی ہیں تو وہ ماڈرن تو نہ ہوئیں ناں - ماڈرن تو میں ہو ”' تم ہو “' پھر شرمندگی کیسی ؟؟؟؟
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            ایک مرتبہ رابعہ بصریؒ سے پوچھاگیاکہ کیا آپ شیطان سے نفرت کرتی ہیں؟ رابعہ بصری نے جواب دیاکہ خدا کی محبت نے میرے دل میں اتنی جگہ ہی نہیں چھوڑی کہ اس میں کسی اورکی نفرت یامحبت سماسکے
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              ﮨﻢ ﻧﮯ ﺟﮭﻮﭦ ﮐﯽ ﺑﯿﺴﺎﮐﮭﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻗﺎﻣﺖ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﮧ ﮐﮯ ﺑﻞ ﮔﺮﮮ۔
                              ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﻐﺮﺍﻓﯿﮯ ﮐﻮ ﻣﺎﻝ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺤﺾ ﺳﻤﯿﭩﻨﮯ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖ ﺳﻤﺠﮭﺎ۔
                              ﺁﺝ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺎﻝ ﭘﺮ ﺯﺍﺭﻭﻗﻄﺎﺭ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺪﺑﺨﺘﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺫﻣﮯ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ، ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻐﺮﺍﻓﯿﮧ، ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

                              جون ايليا
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                اکثر دکھ انسانوں کے مرنے کا نہیں ہوتا ، بلکہ اپنائیت ، محبت اور خلوص کے رشتوں کے ٹوٹ جانے کا ہوتا ہے______
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X