Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: behtreen aqwaal

    محبّت کوشش یا محنت سے حاصل نہیں ہوتی۔ یہ عطا ہے، یہ نصیب ہے بلکہ یہ بڑے ہی نصیب کی بات ہے۔ زمین کے سفر میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہی ہے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #17
      Re: behtreen aqwaal

      حجام سے سیکھا اخلاص

      حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اخلاص ایک حجام سے سیکھا - وہ اس وقت مکہ معظمہ میں کسی رئیس شخص کے بال بنارہا تھا میرے مالی حالات نہایت شکستہ تھے میں نے حجام سے کہا
      " میں اجرت کے طور پر تمھیں ایک پیسا نہیں دے سکتا بس تم الله کے لئے میرے بال بنا دو "
      میری بات سنتے ہی اس حجام نے رئیس کو چھوڑ دیا اور مجھ سے مخاطب ہو کر بولا - تم بیٹھ جاؤ ! مکے کے رئیس نے حجام کے طرز عمل پر اعتراض کیا تو وہ معذرت کرتے ہوئے بولا -
      " جب الله کا نام اور واسطہ درمیان میں آجاتا ہے ، تومیں پھر سارے کام چھوڑ دیتا ہوں "
      حجام کا جواب سن کر مجھے بڑا تعجب ہوا اور پھر قریب آ کر اس نے میرے سر پر بوسہ دیا اور بال بنانے لگا اپنے کام سے فارغ ہو کے حجام نے مجھے ایک پڑیا دی جس میں کچھ رقم تھی -
      " اسے بھی اپنے استمعال میں لائیے " حجام کے لہجے میں بڑا خلوص تھا - میں نے رقم قبول کر لی اور اس کے ساتھ نیت کی کہ مجھے جو پہلی آمدنی ہوگی وہ حجام کی نظر کروں گا - پھر چند روز بعد جب میرے پاس کچھ روپیہ آیا تو میں سیدھا اس حجام کے پاس پہنچا اور وہ رقم اسے پیش کر دی -
      یہ کیا ہے ؟ حجام نے حیران ہو کر پوچھا میں نے اس کے سامنے پورا واقعہ بیان کر دیا میری نیت کا حال سن کر حجام کے چہرے پر ناگواری کا رنگابھر آیا -
      " اے شخص ! تجھے شرم نہیں آتی ! تو نے الله کی راہ میں بال بنانے کو کہا تھا اور اب کہتا ہے کہ یہ اس کا معاوضہ ہے - تو نے کسی بھی مسلمان کو دیکھا ہے الله کی راہ میں کام کرے اور پھر اس کی مزدوری لے "
      حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ اکثر فرماتے تھے ، میں نے اخلاص کا مفہوم اسی حجام سے سیکھا ہے
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #18
        Re: behtreen aqwaal

        بعض اوقات ہم جن سے محبّت کرتے ہیں، ان کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتے ہیں، وہ ہمارے ہاتھ کاٹ دیتے ہیں- بعض اوقات جن سے ہم ڈرتے ہیں، وہ ہمارے راستے کے کانٹے ہٹا دیتے ہیں- بھروسہ کرنے کا کوئی پیمانہ نہیں لیکن ---- بھروسہ کرنا چاہیے-

        تحریر: رفعت سراج، اقتباس: شاھکار
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • #19
          Re: behtreen aqwaal

          انسان نے اس دور جدید میں میزائل ، بم اور ڈرون ایجاد کرکے تبہاہی پھیلائی ۔ جتنا گہرا گھاؤ انسان کی زبان کسی انسان کے دل میں لگا سکتی ہے اور اس کی کاٹ اور زخم کا مقابلہ یہ نئے دور کے ہیتھار کسی صورت نہیں کر سکتے۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ ایٹم بم کے موجد کو شاید زبان کے زہر کا ٹھیک طرح سے ادراک نہیں ہو گا ورنہ اے دنیا برباد کرنے کے لیے اتنی محنت نہ کرنی پڑتی

          ہاشم ندیم کے نئے آنے والے ناول پری زاد سے اک اقتباس
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • #20
            Re: behtreen aqwaal

            انسان کی شخصيت اس کی زبان ميں پوشيدہ ہوتی ہے ۔ اور انسان اپنے اخلاق ، اپنے اندازِگفتگو اور اپنے الفاظ سے پہچانا جاتا ہے ‘ درحقيقت زبان انسان کی شخصيت کی عکاسی کرتی ہے ۔
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • #21
              Re: behtreen aqwaal

              شیطان کا گمراہ کُن سوال :

              شیطان نے حضرت امام شافعی رحمۃاللہ علیہ سے پوچھا !!!

              "تیرا اس ذات کے متعلق کیا خیال ہے جس نے مجھے جیسے چاہا پیدا

              کیا اور جو چاہا مجھ سے کرایا، اس کے بعد وہ مجھے چاہے تو جنت میں

              بھیج دے اور چاہے تو جہنم میں بھیج دے، کیا ایسا کرنے والا عادل ہے یا

              ظالم ؟"

              امام شافعی رحمۃاللہ علیہ نے کچھ توقف کے بعد جواب دیا.....

              "اے شخص!! اگر اس نے تجھے تیری منشا کے مطابق پیدا کیا تو واقعی

              تو مظلوم ہے اور اگر اس نے تجھے اپنے ارادہِ قدرت کے تحت پیدا کیا تو

              پھر اس کی مرضی ہے جو کرے۔"

              شیطان شرم سے پانی پانی ہو گیا اور کہنے لگا۔!!!

              "یہی سوال کر کے میں نے ستر ہزار عابدوں کو ضلالت و گمراہی کے غار

              میں دھکیل دیا ہے ۔"

              اقتباس از مکاشفۃ القلوب
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #22
                Re: behtreen aqwaal

                انسان کے اندر اٹھنے والے اکثر طوفان، تقدیر کی وجہ سے آتے ہیں، انسان کے اندر، اس طوفان میں، شدت بار بار اسےسوچنے سے آتی ہے۔ ایک ہی غم کو مسلسل اپنے اوپر سوار کرنا، اللہ کی تقدیر پہراضی نہ ہونا ہی وہ وجہ ہے کہ اس طوفان کا نہ ختم ہونے والے سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
                خود کو اللہ کے حوالے کردیں، اپنی تقدیر پہ راضی ہوجائیں، آپ کے ساتھ اچھا ہوا تو اللہ کا شکر ، برا ہواتو اس پہ صبر کہ اللہ کی یہ ہی مرضی تھی وہ مجھے آزمانا چاہتا ہے۔
                یقین مانیں، زندگی میں ٹھہراءو آجائے گا، زیادہ سوچنے سے پریشانیاں کیا کم ہونی ہیں، انسان کا وجود ہی موم کی طرح پگھلنا شروع ہوجاتا ہے، یہ سوچ اس کو بیمار بنا دیتی ہے، انسان کا وجود زندہ لاش کی مانند نظر آتا ہے۔
                جو مجھے ملا اس پر اللہ کا شکر ، جونہیں ملا اس پہ بھی میں اپنے اللہ سے خوش ہوں کہ مجھے آخرت میں اللہ سے بہت کچھ ملنے کی امید ہے۔ یہ سوچ آپ کے دل کو سکون بخشے گی، بیشک سکون اللہ کے ذکر میں ہی ہے۔

                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #23
                  Re: behtreen aqwaal

                  ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺟﻨﺎﺏ
                  ﯾﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺑﺎﺑﺎ
                  ﺟﯽ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻣﺤﺒﺖ ﺩﻭﺳﺮﮮ
                  ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﭼﮭﭙﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺧﻮﺑﯽ
                  ﮐﺎ ﻧﻘﺎﺏ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ۔
                  ﺟﺲ ﺷﺨﺺ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﻮﺋﯽ
                  ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺑﯽ ﮨﻮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ
                  ﭼﮭﻠﮑﺎ ﭼﮍﮬﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ
                  ﮐﯽ ﺧﻮﺑﯽ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﯽ،
                  ﺍﺱ ﭼﮭﻠﮑﮯ ﮐﻮ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ
                  ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ۔ ﭘﺮﺩﮦ ﮨﭩﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ
                  ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﭩﯿﺞ ﺭﻭﺷﻦ
                  ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ۔
                  )ﺑﺎﺑﺎ ﺻﺎﺣﺒﺎ ﺳﮯ ﺍﻗﺘﺒﺎﺱ(
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #24
                    Re: behtreen aqwaal

                    beintha sundar aqwal hen dedi ek muskarat kese bhe insan ko vo de sakte he jo dhan dolat nahe day sakte always smile God bless you

                    Comment

                    • #25
                      Re: behtreen aqwaal

                      ﭘﭽﮭﺘﺎﻭﮮ ،ﺩﮐﮫ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﺴﻮﺱ
                      ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﻟﮕﺘﮯ
                      ﮨﯿﮟ۔ ﻭﻗﺖ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ
                      ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺵ
                      ﺭﮨﻨﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﻨﯽ
                      ﭼﺎﮨﯿﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﺑﮍﺍﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ
                      ﮨﮯ۔‘
                      ’ﺷﺎﻡ ﺷﮩﺮ ﯾﺎﺭﺍﮞ‘
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • #26
                        Re: behtreen aqwaal

                        فرعون کے گھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پرورش یہ ثابت کرتی ہے کہ جہاں شر کی انتہا ہوگی ،

                        وہیں سے خیر کی ابتدا ہوگی
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • #27
                          Re: behtreen aqwaal

                          بعض لوگ اچھا بننے کے لئے اتنی کوشش نہیں کرتے جتنی کہ اچھا نظر آنے کے لیے کرتے ہیں۔
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • #28
                            Re: behtreen aqwaal

                            قابض ہونے اور مقبوض ہونے میں بڑا فرق ہے۔تم اس کو اپنے قبضے میں رکھتے ہو جس سےتم محبت کرتے ہو۔جس سے تم نفرت کرتے ہو وہ تم کو اپنے قبضے میں رکھتا ہے۔مفبوض ہونے سے بچو۔
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • #29
                              Re: behtreen aqwaal

                              اچھی بات کوئی بھی کہے تو اسے پلو سے باندھ لو کیونکہ جب کسی موتی کی قیمت معلوم کی جاتی ہے تو کوئی نہیں دیکھتا اسے سمندر کی تہہ سے نکالنے والاکون تھا؟
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • #30
                                Re: behtreen aqwaal

                                حضرت بایزید بسطامی رحمتہ الله علیہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے جتنے بھی مراتب حاصل ہوئے سب والدہ کی اطاعت سے حاصل ہوئے -ایک مرتبہ میری والدہ نے رات کو پانی مانگا لیکن اتفاق سے اس رات گھر میں پانی نہیں تھا -چنانچہ میں گھڑا لے کر نہر سے پانی لایا - میری آمد و رفت کی تاخیر کی واضح سے والدہ کو نیند آ گئی اور میں رات بھر پانی لیے کھڑا رہا - حتی ٰ کہ شدید سردی کی وجہ سے وہ پانی پیالے میں منجمد ہوگیا اور جب والدہ کی بیداری کے بعد میں نے انھیں پانی پیش کیا تو انھوں نے فرمایا تم نے پانی رکھ دیا ہوتا اتنی دیر کھڑے رہنے کی کیا ضرورت تھی - میں نے عرض کیا محض اسلئے کھڑا رہا کہ مبادا آپ کہیں بیدار ہو کر پانی نہ پی پائیں اور آپ کو تکلیف پہنچے - یہ سن کر انھوں نے مجھے دعائیں دیں..
                                اسی طرح ایک رات والدہ نے فرمایا کہدروازے کا ایک پٹ کھول دو - لیکن میں رات بھر اس پریشانی میں کھڑا رہا کہ نہ معلوم داہنا پٹ کھولوں یا بایاں - کیونکہ اگر ان کی مرضی کےخلاف پٹ کھل گیا تو حکم عدولی میں شمار ہوگا - چانچہ انھیں خدمتوں کی برکت سے یہ مراتب مجھے حاصل ہوئے -
                                - شیخ فرید الدین عطار - تذکرہ اولیاء

                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X