Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Naat Special Thread

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Naat Special Thread

    دل میں عشق نبی کی ہو ایسی لگن
    روح تڑپتی رہے دل مچلتا رہے
    زندگی کا مزہ ہے کہ ہر سانس سے
    یا محمّد ﷺ یا محمّد ﷺ نکلتا رہے

    Comment


    • Re: Naat Special Thread


      =========

      پُر نور ہے زمانہ صبحِ شبِ ولادت
      پردہ اٹھا ہے کس کا صبح شبِ ولادت

      فصلِ بہار آئی شکلِ نگار آئی
      گلزار ہے زمانہ صبحِ شبِ ولادت

      پژمردہ حسرتوں کے سب کھیت لہلہائے
      جاری ہُوا وہ دریا صبح شبِ ولادت

      گل ہے چراغ صرصر گل سے چمن معطر
      آیا کچھ ایسا جھونکا صبح شبِ ولادت

      جنت کے ہر مکاں کی آئینہ بندیاں ہیں
      آراستہ ہے دنیا صبح شبِ ولادت

      دل جگمگا رہے ہیں قسمت چمک اٹھی ہے
      پھیلا نیا اجالا صبح شبِ ولادت

      ارض و سما سے منگتا دوڑے ہیں بھیک لینے
      بانٹے گا کون باڑا صبح شبِ ولادت

      انوار کی ضیائیں پھیلی ہیں شام ہی سے
      رکھتی ہے مہر کیسا صبح شبِ ولادت

      شوکت کا دبدبہ ہے ہیبت کا زلزلہ ہے
      شَق ہے مکانِ کسرٰی صبح شبِ ولادت

      خطبہ ہوا زمیں پر سکہ پڑا فلک پر
      پایا جہاں نے آقا صبح شبِ ولادت

      آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گا
      عالم نے رنگ بدلا صبح شبِ ولادت

      روح الامیں نے گاڑا کعبہ کی چھت پہ جھنڈا
      تا عرش اُڑا پھریرا صبح شبِ ولادت

      پڑھتے ہیں عرش والے سنتے ہیں فرش والے
      سلطانِ نو کا خطبہ صبح شبِ ولادت

      چاندی ہے مفلسوں کی باندی ہے خوش نصیبی
      آیا کرم کا داتا صبح شبِ ولادت

      عالم کے دفتروں میں ترمیم ہو رہی ہے
      بدلا ہے رنگِ دنیا صبح شبِ ولادت

      ظلمت کے سب رجسٹر حرفِ غلط ہوئے ہیں
      کاٹا گیا سیاہا صبح شبِ ولادت

      ملکِ ازل کا سروَر سب سروروں کا افسر
      تختِ ابد پہ بیٹھا صبح شبِ ولادت

      سُوکھا پڑا ہے ساوا دریا ہوا سماوا
      ہے خشک و تر پہ قبضہ صبح شبِ ولادت

      نوابیاں سدھاریں جاری ہیں شاہی آئیں
      کچا ہوا علاقہ صبح شبِ ولادت

      دن پھر گئے ہمارے سوتے نصیب جاگے
      خورشید ہی وہ چمکا صبح شبِ ولادت

      قربان اے دوشنبے تجھ پر ہزار جمعے
      وہ فضل تو نے پایا صبح شبِ ولادت

      پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدقے
      چمکا دیا نصیبا صبح شبِ ولادت

      نوشہ بناؤ ان کو دولہا بناؤ ان کو
      ہے عرش تک یہ شہرہ صبح شبِ ولادت

      شادی رچی ہوئی ہے بجتے ہیں شادیانے
      دولہا بنا وہ دولہا صبح شبِ ولادت

      محروم رہ نہ جائیں دن رات برکتوں سے
      اس واسطے وہ آیا صبح شبِ ولادت

      ہشیار ہوں بھکاری نزدیک ہے سواری
      یہ کہہ رہا ہے ڈنکا صبح شبِ ولادت

      بندوں کو عیشِ شادی، اعدا کو نامرادی
      کڑکیت کا ہے کڑکا صبح شبِ ولادت

      تارے ڈھلک کر آئے کاسے کٹورے لائے
      یعنی بٹے گا صدقہ صبح شبِ ولادت

      آمد کا شور سُن کر گِھر آئے ہیں بھکاری
      گھیرے کھڑے ہیں رستہ صبح شبِ ولادت

      ہر جانِ منتظر ہے ہر دیدہ رہ نگر ہے
      غوغا ہے مرحبا کا صبح شبِ ولادت

      جبریل سر جھکائے قدسی پرے جمائے
      ہیں سرو قد ستادہ صبح شبِ ولادت

      ہاں دین والوں اٹھو تعظیم والو اٹھو
      آیا تمھارا مولا صبح شبِ ولادت

      اٹھو حضور آئے شاہِ غیور آئے
      سلطانِ دین و دنیا صبح شبِ ولادت

      آؤ فقیر آؤ مونھ مانگی آس پاؤ
      بابِ کریم ہے وا صبح شبِ ولادت

      سوکھی زبانوں آو اے جلتی جانوں آؤ
      لہرا رہا ہے دریا صبح شبِ ولادت

      مرجھائی کلیوں آؤ کمھلا ئے پھولوں آؤ
      برسا کرم کا جھالا صبح شبِ ولادت

      تیری چمک دمک سے عالم چمک رہا ہے
      میرے بھی بخت چمکا صبح شبِ ولادت

      تاریک رات غم کی لائی بلا ستم کی
      صدقہ تجلیوں کا صبح شبِ ولادت

      لایا ہے شیر تیرا نورِ خدا کا جلوہ
      دل کر دے دودھ دھویا صبح شبِ ولادت

      بانٹا ہے دو جہاں میں تو نے ضیا کا باڑا
      دیدے حسَن کا حصّہ صبح شبِ ولادت

      Comment


      • Re: Naat Special Thread

        نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے کہ عرش کے چاند آرہے ہیں
        جھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمس تشریف لارہے ہیں

        زمانہ پلٹا ہے رت بھی بدلی فلک پہ چھائی ہے بدلی
        تمام جنگل بھرے ہیں بل تھل ہرے چمن لہلہارہے ہیں

        ہے وجد میں آج ڈالیاں کیوں یہ رقص پتوں کو کیوں ہے شاید
        بہار آئی یہ مژدہ لائی کہ حق کہ محبوب آرہے ہیں

        خوشی میں سب کی کھلی ہیں باچھیں رچی ہیں شادی مچی ہیں دھومیں
        چرند ادھر کھلکھلا رہے ہیں پرند ادھر چہچہا رہے ہیں

        نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول
        سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

        شب ولادت میں سب مسلماں نہ کیوں کریں جان و مال قرباں
        ابو لہب جیسے سخت کافر خوشی میں جب فیض پا رہے ہیں

        زمانہ بھر میں یہ قاعدہ ہے کہ جس کا کھانا اسی کا گا نا
        تو نعمتیں جن کی کھارہے ہیں انہی کے ہم گیت گا رہے ہیں

        حبیبِ حق ہے خدا کی نعمت بنعمة ربک فحدث
        خدا کے فرمان پر عمل ہے جو بزم مولا سجا رہے ہیں

        تبارک اللہ حکومت ان زمیں تو کیا شے ہے آسماں پر
        کیا اشارے سے چاند ٹکڑے چھپا ہو خور بلا رہے ہیں

        میں تیرے صدقے زمین طیبہ فدا نہ کیوں تجھ پہ ہو زمانہ
        کہ جن کی خاطر بنا زمانہ وہ تجھ میں آرام پا رہے ہیں

        ہیں جیتے جی کے یہ سارے جھگڑے مچی جو آنکھیں تمام چھوٹے
        کریم جلوہ وہاں دکھانا جہاں کہ سب منہ چھپا رہے ہیں

        جو قبر میں اپنی ان کو پاﺅں پکڑ کے دامن مچل ہی جاﺅں
        جو دل میں رہ کے چھپے تھے مجھ سے وہ آج جلوے دکھا رہے ہیں

        نکیرو پہچانتا ہوں ان کو یہ میرے آقا یہ میرے داتا
        مگر تم ان سے اتنا تو پوچھو یہ مجھ کو اپنا بتا رہے ہیں

        خدا کے وہ ہیں خدائی ان کی رب ان کا مولاوہ سب کے آقا
        نہیں خدا تک رسائی ان کی جو ان سے نا آشنا رہے ہیں

        تمام دنیا ہے ملک ان کی ہے جو کو روٹی خوراک ان کی
        کبھی کھجوروں پر ہے گزارا کبھی چھوارے ہی کھا رہے ہیں

        پھنسا ہے بحر ِ الم میں بیڑا پئے خدا نا خدا سہارا
        اکیلا سالک ہے سب مخالف ہموم دنیا ستارہے ہیں

        Comment


        • Re: Naat Special Thread

          ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی

          ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی
          بن کے موج کرم مصطفٰی ﷺ آگئے
          حل ہونے لگیں خود بخود مشکلیں
          سارے عالم کے مشکل کشا آ گئے

          آمنہ کا مقدر سنوارا گیا
          گود میں چاند جس کی اتارا گیا
          حورو غلماں سلامی کو جھکنے لگے
          پڑھتے رضوان صل علٰی آ گئے

          دونوں عالم کی قسمت بدلنے لگی
          نور میں ساری کونین ڈھلنے لگی
          خوش مقدر حلیمہ مبارک تجھے
          گود میں تیری خیرالورٰی آ گئے

          کیف دل کو، نظر کو بصارت ملی
          سب یتیموں کنیزوں کی بگڑی بنی
          مٹ گئیں ظلمتیں ہو گئی روشنی
          والقمر آ گئے والضحٰے آ گئے

          بن گئی ہے زمیں رشک باغ جناں
          سج گئے آسماں کھل اٹھا گلستاں
          مانگ لو رحمتیں کھول لو جھولیاں
          دینے خیرات حاجت روا آ گئے

          آج کوئی بھی صائم نہ خالی رہے
          سب مردایں ملیں ہر مصیبت ٹلے
          مدنی آقا کی آمد صدقہ ملے
          بھیک لینے کو ہم یاخدا (عزوجل) آ گئے​

          Comment


          • Re: Naat Special Thread

            عشاق رسول (ﷺ) کو صبح میلاد مبارک
            سرکار کی آمد مرحبا
            دلدار کی آمدمرحبا
            منٹھار کی آمدمرحبا
            غمخوار کی آمد مرحبا

            Comment


            • Re: Naat Special Thread

              غـُلامِ مُصطفےٰ بن کر میں بِک جاؤں مدینے میں
              اور مُـحَـمّـد نـام پر سـودا سـرِ بـازار ھـو جائـــے
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • Re: Naat Special Thread

                سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
                سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
                سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
                سلام اس پر کہ جس نے گالیاں کھا کر دعائیں دیں
                رسول مجتبی کہیے ‘ محمد مصطفی کہیے
                خدا کے بعد وہ ہیں پھر اس کے بعد کیا کہیے
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • Re: Naat Special Thread

                  جن کے آنے سے دونوں جہاں سج گے
                  ایسے نبی کی ولادت پہ لاکھوں سلام

                  صلے علٰی پُکارو سرکار آرہے ہیں
                  اُٹھو اے بے سہارو سرکار آ رہے ہیں

                  سرکار کی آمد مرحبا
                  سردار کی آمد مرحبا
                  آقا کی آمد مرحبا
                  حضور کی آمد مرحبا
                  پُرنور کی آمد مرحبا

                  بولو مرحبا بولو مرحبا بولو مرحبا
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • Re: Naat Special Thread

                    اربابِ نظر کو ۔۔۔۔ کوئی ایسا نہ مِلـے گا
                    اِنسـاں تو مِل جائیں گـے ۔۔۔۔ مولا نہ مِلـے گا

                    تاریخ اگر ڈھـونڈے گی ۔۔۔۔ ثـانیِ محمدﷺ
                    ثانی تو بڑی چیز ہـے ۔۔۔۔ سـایہ نہ مِلـے گا
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment


                    • Re: Naat Special Thread

                      سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
                      سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی

                      سلام اس پرکہ اسرار محبت جس نے سکھلائے
                      سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے

                      سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
                      سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں

                      سلام اس پر کہ دشمن کو حیات جاوداں دے دی
                      سلام اس پر، ابو سفیان کو جس نے اماں دے دی

                      سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں
                      سلام اس پر ہوا مجروح جو بازار طائف میں

                      سلام اس پر، وطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے
                      سلام اس پر کہ گھر والے بھی جس سے جنگ کرتے تھے

                      سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
                      سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا

                      سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا
                      سلام اس پر جو بھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا

                      سلام اس پر جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا
                      سلام اس پر جو فرش خاک پر جاڑے میں سوتا تھا

                      سلام اس پر جو دنیا کے لئے رحمت ہی رحمت ہے
                      سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے

                      سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھردیں فقیروں کی
                      سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی

                      سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہ دی
                      سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی

                      سلام اس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا
                      سلام اس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا

                      سلام اس پر کہ جس کا نام لیکر اس کے شیدائی
                      الٹ دیتے ہیں تختِ قیصریت، اوج دارائی

                      سلام اس پر کہ جس کے نام لیوا ہر زمانے میں
                      بڑھادیتے ہیں ٹکڑا، سرفروشی کے فسانے میں

                      سلام اس ذات پر، جس کے پریشاں حال دیوانے
                      سناسکتے ہیں اب بھی خالد و حیدر کے افسانے

                      درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
                      درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی

                      درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
                      درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

                      درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہئے
                      درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہئے
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment


                      • Re: Naat Special Thread

                        ہر سمت آ رہی ہیں صدائیں درود کی
                        اک دھوم سی مچی ہے محمد کے شہر میں
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • Re: Naat Special Thread

                          اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • Re: Naat Special Thread

                            دُرفشانی نے تیری، قطروں کو دریا کردیا
                            دل کو روشن کردیا، آنکھوں کو بینا کردیا
                            جو نہ تھے جو راہ پر اوروں کے ہادی بن گئے
                            کیا نظر تھی، جس نے مُردوں کو مسیحا کردیا

                            Comment


                            • Re: Naat Special Thread

                              زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے
                              آپ ﷺ کے اوصاف کا اِک باب بھی پورا نہ ہوا

                              Comment


                              • Re: Naat Special Thread

                                jazakAllah
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X