Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Naat Special Thread

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #76
    Re: Naat Special Thread

    ہوں بڑی دیر سے پیاسا میں اے ساقئ کوثر
    مجھکو نظروں سے پلادیں میں ہوں پیاسا تیرا
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #77
      Re: Naat Special Thread

      میری کشتی پهنسی ہے گہرے بهنور میں
      ڈوب رہا ہوں ---------------بحر غم میں
      موری نیاء -------------------لگا دو پار
      یا محمد الله والے- --جاؤں تم پہ میں نثار
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #78
        Re: Naat Special Thread

        میں سو جاؤں یا مصطفی ﷺ کہتے کہتے.

        کھلے آنکھ صلی اعلی کہتے کہتے؎

        صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #79
          Re: Naat Special Thread

          کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت
          وہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی
          مرادوں سے دامن نہیں کوئی خالی،
          قطاریں لگائے کھڑے ہیں سوالی
          میں پہلے پہل جب مدینے گیا تھا
          تو تھی دل کی حالت تڑپ جانے والی
          وہ دربار سچ مچ میرے سامنے تھا
          ابھی تک تصور تھا جس کا خیالی
          جو اِک ہاتھ سے دل سنبھالے ہوئے تھا
          تو تھی دوسرے ہاتھ میں روضے کی جالی
          دعا کے لیے ہاتھ اٹھتے تو کیسے
          نہ یہ ہاتھ خالی نہ وہ ہاتھ خالی
          جو پوچھا ہے تم نے کہ میں نذر کرنے
          کو کیا لے گیا تھا تو تفصیل سن لو
          تھا نعتوں کا اک ہار، اشکوں کے موتی،
          درودوں کا گجرا، سلاموں کی ڈالی
          دھنی اپنی قسمت کا ہے تو وہی ہے
          دیار نبی جس نے آنکھوں سے دیکھا
          مقدر ہے سچا مقدر اسی کا
          نگاہ کرم جس پہ آقا نے ڈالی
          میں اُس آستان حرم کا گدا ہوں
          جہاں سجدے کرتے ہیں شاہان عالم
          مجھے تاجداروں سے کم مت سمجھنا
          مرا سر ہے شایان تاج بلالی
          میں توصیف سرکار کر تو رہا ہوں
          مگر اپنی اوقات سے با خبر ہوں
          میں صرف ایک ادنیٰ ثنا خواں ہوں ان کا
          کہاں میں کہاں نعت اقبال و حالی

          Ya Allah! You are Al-Muhaymin, The Protector

          Comment


          • #80
            Re: Naat Special Thread

            subhanAllah

            Comment


            • #81
              Re: Naat Special Thread

              اک میں ہی نہیں ان پر، قربان زمانہ ہے
              جو رب دو عالم کا محبوب یگانہ ہے....

              عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر..
              یوں بھی کسی دن ہم نے دنیا سے تو جانا ہے....
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • #82
                Re: Naat Special Thread



                بگڑی بھی بنا ئیں گے جلوے بھی دکھا ئیں گے
                گھبرا ﺅ نہ دیو انو سر کا ر بلا ئیں گے

                ہم مسجد نبو یﷺ کے دیکھیں گے منیا روں کو
                اور گنبد خضر یٰ کے پر نو ر نظا روں کو

                ہم جا کے مد ینہ پھر واپس نہیں آئیں گے
                گھبرا ﺅ نہ دیو انو سر کا ر بلا ئیں گے

                مل جا ئیں گی تعبیر یں ایک روز تو خو ابو ں کی
                گر جا ئیں گی دیو اریں سب دیکھنا راہوں کی

                ہم رو ضہ اقد س پر جب آنسو بہا ئیں گے
                گھبراﺅ نہ دیو انو سر کا ر بلا ئیں گے

                دل عشق نبی ﷺ میں تم کچھ اور تڑ پنے دو
                اس دید کی آتش کو کچھ اور بھڑ کنے دو

                ہم تشنہ دلی چل کر زم زم سے بجھا ئیں گے
                گھبرا ﺅ نہ دیو انو سر کا ر بلا ئیں گے

                جب حشر کے میداں میں اک حشر بپا ہو گا
                جب فیصلہ امت کا کر نے کو خدا ہو گا

                امت کو شہ بطحا ﷺ کملی میں چھپا ئیں گے
                گھبراﺅ نہ دیو انو سر کا ر بلا ئیں گے

                للہ محمد ﷺ سے روداد میر ی کہنا
                یہ پو چھ کے آقا سے اے حا جیو!تم آنا

                عشر ت کو در اقد س کب آپ ﷺ بلا ئیں گے
                گھبرا ﺅ نہ دیو انو سر کا ر بلا ئیں گے

                Comment


                • #83
                  Re: Naat Special Thread


                  مجھ پہ چشمِ کرم اے مرے آقا کرنا
                  حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا

                  میں کہ ذرہ ہوں مجھے وسعتِ صحرا دےدے
                  کہ تیرے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا

                  میں ہوں بےکس ترا شیوہ ہے سہارا دینا
                  میں ہوں بیمار ترا کام ہے اچھا کرنا

                  تُو کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے
                  کہ تری شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا

                  تیرے صدقے، وہ اُسی رنگ میں خود ہی ڈوبا
                  جس نے، جس رنگ میں چاہا مجھے رسوا کرنا

                  یہ ترا کام ہے اے آمنہ کے دُرِّ یتیم
                  ساری امت کی شفاعت، تنِ تنہا کرنا

                  کثرتِ شوق سے اوسان مدینے میں ہیں گم
                  نہیں کُھلتا کہ مجھے چاہیے کیا کیا کرنا
                  یہ تمنائے محبت ہے کہ اے داورِ حشر
                  فیصلہ میرا سپردِ شہہِ بطحا کرنا

                  آل و اصحاب کی سنت ، مرا معیارِ وفا
                  تری چاہت کے عوض ، جان کا سودا کرنا

                  شاملِ مقصدِ تخلیق یہ پہلو بھی رہا
                  بزمِ عالم کو سجا کر ترا چرچا کرنا

                  یہ صراحت ورفعنالک ذکرک میں ہے
                  تیری تعریف کرنا ،تجھے اونچا کرنا

                  تیرے آگے وہ ہر اک منظرِ فطرت کا ادب
                  چاند سورج کا وہ پہروں تجھے دیکھا کرنا

                  طبعِ اقدس کے مطابق وہ ہواؤں کا خرام
                  دھوپ میں دوڑ کے وہ ابر کا سایا کرنا

                  دشمن آجائے تو اٹھ کر وہ بچھانا چادر
                  حسنِ اخلاق سے غیروں کو وہ اپنا کرنا

                  کوئی فاروق سے پوچھے کہ کسے آتا ہے
                  دل کی دنیا کو نظر سے تہہ وبالا کرنا

                  اُن صحابہ کی خوش اطوار نگاہوں کو سلام
                  جن کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا

                  مجھ پہ محشر میں نصیرؔ اُن کی نظر پڑ ہی گئی

                  کہنے والے اسے کہتے ہیں، خدا کا کرنا

                  کلام : پیر نصیر الدین نصیر رحمت اللہ علیہ

                  Comment


                  • #84
                    Re: Naat Special Thread

                    مصطفٰے شانِ قدرت پہ لاکھوں سلام
                    اولیں نقشِ خلقت پہ لاکھوں سلام

                    قائلِ وحدہٗ لاشریک لہٗ
                    ماحی بدعت پہ لاکھوں سلام

                    بھیڑ میں چوم لیں شاہ کی جالیاں
                    اے نظر تیری ہمت پہ لاکھوں سلام

                    کس کی چوکھٹ پہ دے رہا ہے تو صدا
                    اے گدا تیری قسمت پہ لاکھوں سلام

                    ان کی آمد کا سن کر جو ہوگا بپا
                    ایسے شورِ قیامت پہ لاکھوں سلام

                    چار یارانِ حضرت پہ ہر دم درود
                    ان کے دورِ خلافت پہ لاکھوں سلام

                    کیجیے بند آنکھیں نصیرؔ اور پھر
                    بھیجیے ان کی صورت پہ لاکھوں سلام

                    Comment


                    • #85
                      Re: Naat Special Thread


                      کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
                      لوں لوں وچ شوق چنگیری اے
                      اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں
                      الطیف سری من طلعتہ
                      والشذ و بدی من وفرتہ
                      فسکرت ھنا من نظرتہ
                      نیناں دیاں فوجاں سر چڑھیاں
                      مکھ چند بدر شعشانی اے
                      متھے چمکدی لاٹ نورانی اے
                      کالی زلف تے اکھ مستانی اے
                      مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں
                      دو ابرو قوس مثال دسن
                      جیں تھیں نوک مژہ دے تیر چھٹن
                      لباں سرخ آکھاں کہ لعل یمن
                      چٹے دند موتی دیاں ہن لڑیاں
                      اس صورت نوں میں جان آکھاں
                      جانان کہ جان جہان آکھاں
                      سچ آکھاں تے رب دی شان آکھاں
                      جس شان تو شاناں سب بنیاں
                      ایہہ صورت ہے بے صورت تھیں
                      بے صورت ظاہر صورت تھیں
                      بے رنگ دسے اس مورت تھیں
                      وچ وحدت پھٹیاں جد گھڑیاں
                      دسے صورت راہ بے صورت دا
                      توبہ راہ کی عین حقیقت دا
                      پر کم نہیں بے سوجھت دا
                      کوئی ورلیاں موتی لے تریاں
                      ایہا صورت شالا پیش نظر
                      رہے وقت نزع تے روز حشر
                      وچ قبر تے پل تھیں جد ہوسی گذر
                      سب کھوٹیاں تھیں سن تد کھریاں
                      یعطیک ربک داس تساں
                      فترضی تھیں پوری آس اساں
                      لج پال کریسی پاس اساں
                      واشفع تشفع صحیح پڑھیاں
                      لاہو مکھ تو مخطط برد یمن
                      من بھانوری جھلک دکھلاو سجن
                      اوہا مٹھیاں گالیں الاو مٹھن
                      جو حمرا وادی سن کریاں
                      حجرے توں مسجد آو ڈھولن
                      نوری جھات دے کارن سارے سکن
                      دو جگ اکھیاں راہ دا فرش کرن
                      سب انس و ملک حوراں پریاں
                      انہاں سکدیاں تے کرلاندیاں تے
                      لکھ واری صدقے جاندیاں تے
                      انہاں بردیاں مفت وکاندیاں تے
                      شالا آون وت وی اوھ گھڑیاں
                      سبحان اللہ ما اجملک
                      ما احسنک ما اکملک
                      کتھے مہر علیؔ کتھے تیری ثنا
                      گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں

                      Comment


                      • #86
                        Re: Naat Special Thread

                        نہ میرے سخن کو سخن کہو
                        نہ مری نوا کو نوا کہو
                        میری جاں کو صحنِ حرم کہو
                        مرے دل کو غارِ حرا کہو
                        میں لکھوں جو مدحِ شہہِ اُممﷺ
                        اور جبرائیل بنیں قلم
                        میں ہوں ایک ذرہء بےدرہم
                        مگر آفتابِ ثناء کہو
                        طلبِ شہہِ عربیﷺ کروں
                        میں طوافِ حُبِ نبیﷺ کروں
                        مگر ایک بےادبی کروں
                        مجھے اُس گلی کا گدا کہو
                        نہ دھنک، نہ تارا، نہ پھول ہوں
                        قدمِ حضورﷺ کی دُھول ہوں
                        میں شہیدِ عشقِ رسول ﷺہوں
                        میری موت کو بھی بقا کہو
                        جو غریب عشق نورد ہو
                        اُسے کیوں نہ خواہشِ درد ہو
                        میرا چہرہ کتنا ہی زرد ہو
                        میری زندگی کو ہرا کہو
                        ملے آپﷺ سے سندِ وفا
                        ہوں بلند مرتبہء صفا
                        میں کہوں محمدِ مصطفٰےﷺ
                        کہو تم بھی صلے علیٰ کہو
                        وہ پیام ہیں کہ پیامبر
                        وہ ہمارے جیسا نہیں مگر
                        وہ ہے ایک آئینہء بشر
                        مگر اُنہیں عکسِ خدا کہو
                        یہ مظفر ؔایسا مکین ہے
                        کہ فلک پہ جس کی زمین ہے
                        یہ سگِ براق نشین ہے
                        اسے شہسوارِ صبا کہو
                        کلام مظفر وارثی

                        Comment


                        • #87
                          Re: Naat Special Thread


                          یا رحمت العالمیںﷺ
                          الہام جامہ ہے تیرا
                          قرآں عمامہ ہے تیرا
                          منبر تیرا عرشِ بریں
                          یا رحمت العالمیںﷺ

                          آئینۂ رحمت بدن
                          سانسیں چراغِ علم و فن
                          قربِ الٰہی تیرا گھر
                          الفقر و فخری تیرا دھن
                          خوشبو تیری جوئے کرم
                          آنکھیں تیری بابِ حرم
                          نُورِ ازل تیری جبیں
                          یا رحمت العالمیںﷺ

                          تیری خموشی بھی اذاں
                          نیندیں بھی تیری رتجگے
                          تیری حیاتِ پاک کا
                          ہر لمحہ پیغمبر لگے
                          خیرالبشر رُتبہ تیرا
                          آوازِ حق خطبہ تیرا
                          آفاق تیرے سامعیں
                          یا رحمت العالمیںﷺ

                          قبضہ تیری پرچھائیں کا
                          بینائی پر ادراک پر
                          قدموں کی جنبش خاک پر
                          اور آہٹیں افلاک پر
                          گردِ سفر تاروں کی ضَو
                          مرقب براقِ تیز رَو
                          سائیس جبرئیلِ امیں
                          یا رحمت العالمیںﷺ

                          تو آفتابِ غار بھی
                          تو پرچم ِ یلغار بھی
                          عجز و وفا بھی ، پیار بھی
                          شہ زور بھی سالار بھی
                          تیری زرہ فتح و ظفر
                          صدق و وفا تیری سپر
                          تیغ و تبر صبر و یقیں
                          یا رحمت للعالمیںﷺ

                          پھر گڈریوں کو لعل دے
                          جاں پتھروں میں ڈال دے
                          حاوی ہوں مستقبل پہ ہم
                          ماضی سا ہم کو حال دے
                          دعویٰ ہے تیری چاہ کا
                          اس امتِ گُم راہ کا
                          تیرے سوا کوئی نہیں
                          یا رحمت العالمیںﷺ

                          Comment


                          • #88
                            Re: Naat Special Thread

                            میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺہے
                            سیاہیاں مجھ میں داغ مجھ میں
                            جلیں اُسی کے چراغ مجھ میں
                            اثاثۂ قلب و جاں وہی ہے
                            میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺہے

                            مرے گناہوں پہ اُس کا پردہ
                            وہ میرا اِمروز میرا فردا
                            ضمیر پر حاشیے اُسی کے
                            شعور بھی اُس کا وضع کردہ
                            وہ میرا ایماں، میرا تیقن
                            وہ میرا پیمانۂ تمدن
                            وہ میرا معیارِ زندگی ہے
                            میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺہے

                            وہ میری منزل بھی ہمسفر بھی
                            وہ سامنے بھی پسِ نظر بھی
                            وہی مجھے دُور سے پکارے
                            اُسی کی پرچھائی روح پر بھی
                            وہ رنگ میرا، وہ میری خوشبو
                            میں اُس کی مٹھی کا ایک جگنو
                            وہ میرے اندر کی روشنی ہے
                            میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺہے

                            اُسی کے قدموں میں راہ میری
                            اُسی کی پیاسی ہے چاہ میری
                            اُسی کی مجرم میری خطائیں
                            اُسی کی رحمت گواہ میری
                            اُسی کا غم مجھ کو ساتھ رکھے
                            وہی میرے دل پہ ہاتھ رکھے
                            وہ درد بھی ہے سکُون بھی ہے
                            میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺہے

                            ازل کے چہرے پہ نور اُس کا
                            ظہورِ عالم ظہور اُس کا
                            خود اُس کی آواز گفتۂ حق
                            خود اُس کی تنہائی طُور اُس کا
                            بہت سے عالی مقام آئے
                            خدا کے بعد اُس کا نام آئے
                            وہ اولیں ہے وہ آخری ہے
                            میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺہے

                            نہ مجھ سے بارِ عمل اُٹھے گا
                            نہ عذب ہی کوئی ساتھ دے گا
                            اگر کہے گا تو روزِ محشر
                            خدا سے میرا نبیﷺ کہے گا
                            سیاہیاں داغ صاف کر دے
                            اِسے بھی مولیٰ معاف کر دے
                            یہ میرا عاشق ہے وارثی ہے
                            میرا تو سب کچھ میرا نبیﷺ ہے

                            کلام مظفر وارثی

                            Comment


                            • #89
                              Re: Naat Special Thread

                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment


                              • #90
                                Re: Naat Special Thread


                                علم محمد ، عدل محمد، پیار محمد


                                علم محمد ، عدل محمد، پیار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                ہم اِجمالی کیا جائیں تفصیل میں اُن کی
                                کیا دنیا کیا عُقبیٰ سب تحویل میں اُن کی
                                وقت کے بیچ محمد ، وقت کے پار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                سورج چاند ستارے اُن کے زیرِ سایہ
                                جو اُن تک پہنچا وہ روشنیاں لے آیا
                                بانٹیں کیا کیا چمکیلے کردار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                بندوں سے کیا ہوں گی تحقیقات خُدا کی
                                مسجدِ ہستی کا رقبہ ہے ذات خُدا کی
                                سارے پیمبر محرابیں ، مینار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                دھُوپ گناہوں کی بھی سایہ دار ہے کتنی
                                میری درویشی سرمایہ دار ہے کتنی
                                میرے لب پر آیا لاکھوں بار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                اپنی اپنی تہذیبیں سب بھُول چکے ہیں
                                سب پتھر کے عہد کی جانب لوٹ رہے ہیں
                                دُنیا کی ہر قوم کو ہیں درکار محمد
                                ری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                اپنی خاص عنایت صَرف بھی فرماتے ہیں
                                خود اُس کی توسیعِ ظرف فرماتے ہیں
                                عشق جسے دیتے ہیں بے مقدار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

                                کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی
                                میری گردن میں بس اُن کے نام کی تختی
                                میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد
                                ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد
                                ٭٭٭



                                Comment

                                Working...
                                X