Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Naat Special Thread

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: Naat Special Thread

    یہ نام کوئی کام بگڑنے نہیں دیتا
    بگڑے بهی بنا دیتا ہے نام محمد
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #47
      Re: Naat Special Thread

      جلتے ہیں جہاں... جبرائیل کے پر
      تیرے نعلین کی وہاں رسائی ہے
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #48
        Re: Naat Special Thread

        Aseeoo ko
        Attached Files
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #49
          Re: Naat Special Thread

          ﺯﻣﯿﮟ ﻣﯿﻠﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺯﻣﻦ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ؛
          ﻣﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﻏﻼﻣﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﻔﻦ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ؛ ؛

          ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻤﻠﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺟﺬﺑﮧہے __ سنو ﻟﻮﮔﻮ ؛
          ﯾﮧ ﺟِﺲ ﻣَﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﻭﮦ ﻣَﻦ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ
          ﮨﻮﺗﺎ ؛ ؛

          ﻧﺒﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﮎ ﻟﻨﮕﺮ ﭘﺮ ﺟﻮ ﭘﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺍُﻥ
          ﮐﯽ ؛
          ﺯﺑﺎﮞ ﻣﯿﻠﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺳُﺨﻦ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ؛ ؛

          ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻗﺎ ﮐﯽ ﺍﻟﻔﺖ ﺗﻮ ﺑﺪﻥ ﮐﻮ ﺟﮕﻤﮕﺎﺗﯽ ﮨﮯ ؛
          ﮐﺒﮭﯽ ﺍﮨﻞِ ﻣﺤﻤﺪ ﮐﺎ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ؛ ؛

          ﮔُﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﻮﻡ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺳﺤﺮ ﻧﻢ ﺷﺒﻨﻤﯽ
          ﻗﻄﺮﮮ ؛
          ﻧﺒﯽ ﮐﯽ ﻧﻌﺖ ﺳُﻦ ﻟﮯ ﺗﻮ ﭼﻤﻦ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ؛ ؛

          ﺟﻮ ﻧﺎﻡِ_ﻣﺼﻄﻔﮯٰ ﭼﻮﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺩُﮐﮭﺘﯽ
          ﮐﺒﮭﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ؛
          ﭘﮩﻦ ﻟﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﺟﻮ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ؛ ؛

          ﻣﯿﮟ ﻧﺎﺯﺍﮞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻓﻦ ﭘﺮ ﻣﮕﺮ ﻧﺎﺻﺮ ﯾﮧ
          ﺩﻋﻮﯼٰ ﮨﮯ ؛
          ﺛﻨﺎﺋﮯ ﻣﺼﻄﻔﮯٰ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻓﻦ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ
          ہوتا ؛ ؛

          ﺻﻞ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #50
            Re: Naat Special Thread

            مرا اس قدر تجھے سوچنا.__, کس قدر مقبول تھا,
            جب تلک تو نہ ملا میں فضول تھا میں فضول تھا,
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #51
              Re: Naat Special Thread

              نعت شریف


              آنکھ اٹھتی ہوکوئی جیسے نگینے کی طرف
              آسماں دیکھتا رہتا ہے مدینے کی طرف

              سب کو خوش آتی ہے دربار محمدﷺ کی فضا
              مرنے والے بھی چلے آتے ہیں جینے کی طرف

              کھینچتی ہے مجھے سرکارِ دوعالم ﷺ کی کشش
              اٹھتے جاتے ہیں قدم میرے مدینے کی طرف

              آپﷺ رستہ ہیں وہی آپﷺ وسیلہ ہیں وہی
              جو ہمیں لے کے چلے خلد کے زینے کی طرف

              دیکھ سیلاب ِ بلا ان ﷺ کے غلاموں کا مقام
              خود کنارہ چلا آتا ہے سفینے کی طرف

              ایک مدت سے مرا دھیان لگا ہے غائر
              ان ﷺ کی رحمت کی طرف، ان ﷺ کے خزینے کی طرف
              Last edited by .; 9 January 2014, 15:09.
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • #52
                Re: Naat Special Thread

                غیر ممکن ہے کسی سے آپ کی مدح و ثنا
                ہے ثنا خواں آپ جب ذات الہی آپ کی

                کثرت سے عصیاں سے نادم ہوں نہیں مایوس میں
                ڈھال ہے میری میرے لئے عالم پناہی آپ کی

                اک نگاہ لطف سے سب کام میرے بن گئے
                حشر میں کام آئی میرے خیر خواہی آپ کی

                بے نیاز مال و منصب ہے نصیر سیر چشم
                آپ کے خادم کو کافی ہے دعا ہی آپ کی
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #53
                  Re: Naat Special Thread

                  اے بقا چارہّ درد کیا چاہیئے
                  شہرِ خیرالوریٰ کی ہوا چاہیئے

                  خاکِ بطحا پہ سجدے کی ہے آرزو!
                  کوئے طیبہ میں* رہنے کو جا چاہیئے

                  میں کہاں اور کہاں مدحِ شمس الضحیٰ
                  میرے لفظوں کو ان کی ضیاء چاہیئے

                  ذکرِ سرکار ہو میرے وردِ زباں
                  بس یہی دولتِ دو سَرا چاہیئے

                  اے حبیبِ خدا، سرورِ انبیاء
                  بس شفاعت کا اک آسرا چاہیئے

                  گنبدِ سبز کا سایہ مل جائے تو!
                  بے نَوا کو بھلا اور کیا چاہیئے
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #54
                    Re: Naat Special Thread

                    کانِ عرب سے لعل نکل کر سرتاج بنا سرداروں کا
                    نام محمد ص اپنا رکھا سلطان بنا سرداروں کا

                    تیرا چرچا گھر گھر ہے،جلوہ دل کے اندر ہے
                    ذکر ہے تیرا لب پر جاری دلدار بنا دلداروں کا
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment


                    • #55
                      Re: Naat Special Thread

                      نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں اے ربیع الاولّ
                      سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment


                      • #56
                        Re: Naat Special Thread

                        سرکار صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی آمد ہے
                        خوشیاں مناؤ
                        سرکار صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی آمد ہے
                        محفل کو سجاؤ
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • #57
                          Re: Naat Special Thread



                          نعت شریف

                          ہر اک بلا سے زمانے کی ہو گیا محفوظ
                          جڑا ہے انؐ سے تو ہے میرا سلسلہ محفوظ

                          وہ کام جو مرے سرکارؐ کو پسند نہ ہو
                          دعا ہے میری کہ ان سے رکھے خدا محفوظ

                          خدا کی انؐ سے محبت کی انتہا یہ ہے
                          کہ اس نے رکھی ہے انؐ کی ہر اک ادا محفوظ

                          نبیؐ کے شہر کی یادوں نے روشنی دے کر
                          شبِ فراق کی ظلمت سے کرلیا محفوظ

                          مرے حضورؐ کی آمد سے پہلے دنیا میں
                          جفا و ظلم سے دنیا میں کون تھا محفوظ

                          اسیر ہو گیا جو آپ کی محبت میں
                          ہر اک بلا سے ہر آفت سے ہو گیا محفوظ

                          عمل جو میں نے کیا ہے برا ہو یا کہ بھلا
                          کتابِ زیست کے صفحوں میں ہوگیا محفوظ

                          یہاں جو آیا ہے جانا ہے ایک دن اس کو
                          قضا کے ہاتھ سے کوئی نہیں رہا محفوظ

                          گناہگاروں کا کل روزحشر مستقبل
                          دعائے سرورِ عالم سے ہو گیا محفوظ

                          کلامِ پاک کا اعجاز ہے کہ سینوں میں
                          جو لفظ یاد کیا ہے وہ ہو گیا محفوظ

                          ہمارے جرمِ محبت کی کیا سزا ہو گی
                          رکھا ہے داورِ محشر نے فیصلہ محفوظ

                          ہماری پہلی نظر جب پڑی تھی کعبے پر
                          وہ لمحہ آنکھوں کی پتلی نے کرلیا محفوظ

                          مرے نبیؐ کےسوا اور کوئی ہے حامد
                          جہاں میں جس کا ہر اک قول ہوگیا محفوظ


                          حامد امروہوی






                          _


                          Comment


                          • #58
                            Re: Naat Special Thread

                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں ، نبھائی رکھی سوہنیا

                            آقا دے غلاماں دا میں ادنٰی غلام ہاں
                            لوکی کہندے خاص میں تے عاما تووی عام ہاں
                            پردہ جئے پایا ہے تے پائی رکھی سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں، نبھائی رکھی سوہنیا
                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا

                            کسے نوں میں اپنا دکھڑا سنایا نہی
                            تیرے بعدو کسے مینوں سینے نال لایا نہی
                            سینے نال لایا ہے تے لائی رکھیں سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں، نبھائی رکھی سوہنیا
                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا

                            حشر دہاڑے جد عملاں نو تولنا
                            شرم دے مارے میں تے کجھ وی نہی بولنا
                            دامن وچ اپنے لکائی رکھیں سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں، نبھائی رکھی سوہنیا
                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا

                            ناں تیرا لے کے آقا شان میں وی پائی اے
                            تیرے ہتھ ڈور سائیاں آپے تو چڑھائی اے
                            تے چڑھی ہوئی گڈی نوچڑھائی رکھیں سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں، نبھائی رکھی سوہنیا
                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا

                            ناں تیرا لے کے آقا غلام سارے سجے نے
                            قسم خدا دی تساں عیب سارے کجے نے
                            لکے ہوئے عیباں نو لکائی رکھیں سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں، نبھائی رکھی سوہنیا
                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا

                            ضیاء تیری آل دا ادنٰی غلام اے
                            ایدھے نالوں ودھ ہور لینا کی انعام اے
                            بنیا غلام میں بنائی رکھی سوہنیا
                            چنگے ہا کے مندے ہاں، نبھائی رکھی سوہنیا
                            لگیاں نے موجاں ہن لائی رکھیں سوہنیا
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • #59
                              Re: Naat Special Thread


                              نعتِ رسولِ اکرمؐ


                              کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بہ سو
                              گوشہ بگوشہ، دربدر، قریہ بہ قریہ، کو بہ کو

                              اشک فشاں ہے کس لیے دیدہءِ منتظر مرا
                              دجلہ بہ دجلہ، یم بہ یم، چشمہ بہ چشمہ جو بہ جو

                              میری نگاہِ شوق میں حسنِ ازل ہے بے حجاب
                              غنچہ بہ غنچہ، گل بہ گل، لالہ بہ لالہ، بو بہ بو

                              جلوہءِ عارض نبیؐ رشکِ جمالِ یوسفی
                              سینہ بہ سینہ، سر بہ سر، چہرہ بہ چہرہ، ہو بہ ہو

                              زلفِ درازِ مصطفیؐ، گیسوۓ لیلِ حق نما
                              طرہ بہ طرہ، خم بہ خم، حلقہ بہ حلقہ، مو بہ مو

                              یہ مرا اضطرابِ شوق، رشکِ جنونِ قیس ہے
                              جذبہ بہ جذبہ، دل بہ دل، شیوہ بہ شیوہ، خو بہ خو

                              تیرا تصورِ جمال میرا شریکِ حال ہے
                              نالہ بہ نالہ، غم بہ غم، نعرہ بہ نعرہ، ہو بہ ہو

                              بزمِ جہان میں آج بھی یاد ہے ہر طرف تری
                              قصبہ بہ قصبہ، لب بہ لب، خطبہ بہ خطبہ، رو بہ رو

                              کاش ہو ان کا سامنا عین حریمِ ناز میں
                              چہرہ بہ چہرہ، رخ بہ رخ، دیدہ بہ دیدہ، دو بہ دو

                              عالمِ شوق میں رئیس کس کی مجھے تلاش ہے
                              خطہ بہ خطہ، رہ بہ رہ، جادہ بہ جادہ، سو بہ سو

                              رئیس امروہوی






                              Comment


                              • #60
                                Re: Naat Special Thread

                                میں بروں سے لاکھ برا سہی
                                مگر ان سے ہے میرا واسطہ
                                میری لاج رکھنا میرے خدا
                                یہ تیرے حبیب کی بات ہے-
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X