Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Naat Special Thread

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #91
    Re: Naat Special Thread


    مرا پیمبر عظیم تر ہے


    مرا پیمبر عظیم تر ہے
    کمالِ خلاق ذات اُس کی
    جمالِ ہستی حیات اُس کی
    بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
    مرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
    وہ خود ہی قانون خود حوالہ
    وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
    وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
    وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
    وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
    وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
    مرا پیمبر عظیم تر ہے

    شعور لایا کتاب لایا
    وہ حشر تک کا نصاب لایا
    دیا بھی کامل نظام اس نے
    اور آپ ہی انقلاب لایا
    وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
    ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
    وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
    مرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ آدم و نوح سے زیادہ
    بلند ہمت بلند ارادہ
    وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آ گے
    جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
    ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
    ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں
    وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
    مرا پیمبر عظیم تر ہے

    بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
    ذرا سے جَو ایک چارپائی
    بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
    نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی
    یہی ہے کُل کائنات جس کی
    گنی نہ جائیں صفات جس کی
    وہی تو سلطانِ بحر و بر ہے
    مرا پیمبر عظیم تر ہے

    جو اپنا دامن لہو میں بھر لے
    مصیبتیں اپنی جان پر لے
    جو تیغ زن سے لڑے نہتا
    جو غالب آ کر بھی صلح کر لے
    اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
    مخالفوں کی نگاہ میں بھی
    امیں ہے صادق ہے معتبر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے


    جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
    اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
    عنانِ کون و مکاں جو تھامے
    خدائی پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
    لگے جو مزدور شاہ ایسا
    نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
    فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی
    وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
    محاذ و منبر ٹھکانے اس کے
    وہ سر بسجدہ بھی سر بکف بھی
    کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
    وہ جامعیت کا استعارہ
    وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    ٭٭٭



    Comment


    • #92
      Re: Naat Special Thread




      دفن جو صدیوں تلے ہے وہ خزانہ دے دے
      ایک لمحے کو مجھے اپنا زمانہ دے دے

      چھاپ دے اپنے خدوخال مری آنکھوں پر
      پھر رہائش کے لئے آئینہ خانہ دے دے

      اور کچھ تجھ سے نہیں مانگتا میرے آقا
      نا رسائی کو زیارت کا بہانہ دے دے

      موت جب آئے مجھے کاش ترے شہر میں آئے
      خاکِ بطحا سے بھی کہہ دے کہ ٹھکانہ دے دے

      زندگی جنگ کا میدان نظر آتی ہے
      میری ہر سانس کو آہنگِ ترانہ دے دے

      اپنے ہاتھوں ہی پریشان ہے اُمت تیری
      اس کے الجھے ہوئے حالات کو شانہ دے دے

      اپنے ماضی سے مظفر کو ندامت تو نہ ہو
      اس کے اِمروز کو فردائے یگانہ دے دے
      ٭٭٭

      Comment


      • #93
        Re: Naat Special Thread


        چلے نہ ایمان اک قدم بھی اگر تیرا ہمسفر نہ ٹھہرے
        ترا حوالہ دیا نہ جائے تو زندگی معتبر نہ ٹھہرے

        تُو سایۂ حق پہن کے آیا، ہر اک زمانے پہ تیرا سایہ
        نظر تری ہر کسی پہ لیکن کسی کی تجھ پر نظر نہ ٹھہرے

        لبوں پہ اِیاکَ نستعیں ہے اور اس حقیقت پہ بھی یقیں ہے
        اگر ترے واسطے سے مانگوں کوئی دعا بے اثر نہ ٹھہرے

        حقیقتِ بندگی کی راہیں مدینۂ طیبہ سے گزریں
        ملے نہ اُس شخص کو خدا بھی جو تیری دہلیز پر نہ ٹھہرے

        کھُلی ہوں آنکھیں کہ نیند والی ، نہ جائے کوئی بھی سانس خالی
        درود جاری رہے لبوں پر ، یہ سلسلہ لمحہ بھر نہ ٹھہرے

        میں تجھ کو چاہوں اور اتنا چاہوں کہ سب کہیں تیرا نقشِ پا ہوں
        ترے نشانِ قدم کے آگے کوئی حسیں رہگزر نہ ٹھہرے

        یہ میرے آنسو خراج میرا، مرا تڑپنا علاج میرا
        مرض مرا اُس مقام پر ہے جہاں کوئی چارہ گر نہ ٹھہرے

        دکھا دو جلوہ بغور اُس کو ، بُلا لو اک بار اور اُس کو
        کہیں مظفر بھی شاخ پر سوکھ جانے والا ثمر نہ ٹھہرے
        ٭٭٭

        Comment


        • #94
          Re: Naat Special Thread


          تو کجا من کجا

          تو امیرِ حرم، میں فقیرِ عجم
          تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
          تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا
          تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

          تو ابد آفریں، میں ہوں دو چار پل
          تو یقیں میں گماں، میں سخن تُو عمل
          تو ہے معصومیت میں نری معصیت
          تو کرم میں خطا، تو کجا من کجا

          تو ہے احرامِ انوار باندھے ہوئے
          میں درودوں کی دستار باندھے ہوئے
          کعبۂ عشق تو، میں ترے چار سو
          تو اثر میں دعا، تو کجا من کجا

          تو حقیقت ہے میں صرف احساس ہوں
          تو سمندر، میں بھٹکی ہوئی پیاس ہوں
          میرا گھر خاک پر اور تری رہگزر
          سدرۃ المنتہیٰ، تو کجا من کجا

          میرا ہر سانس تو خوں نچوڑے مرا
          تیری رحمت مگر دل نہ توڑے مرا
          کاسۂ ذات ہوں، تیری خیرات ہوں
          تو سخی میں گدا، تو کجا من کجا

          ڈگمگاٰؤں جو حالات کے سامنے
          آئے تیرا تصور مجھے تھامنے
          میری خوش قسمتی، میں ترا اُمتی
          تو جزا میں رضا، تو کجا من کجا

          میرا ملبوس ہے پردہ پوشی تری
          مجھ کو تابِ سخن دے خموشی تری
          تو جلی میں خفی، تو اٹل میں نفی
          تو صلہ میں گلہ، تو کجا من کجا

          دوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں
          جالیوں سے نگاہیں لپٹنے لگیں
          آنسوؤں کی زباں ہو میری ترجماں
          دل سے نکلے سدا، تو کجا من کجا

          تو امیرِ حرم، میں فقیرِ عجم
          تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
          تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا
          تو کجا من کجا،تو کجا من کجا
          ٭٭٭

          Comment


          • #95
            Re: Naat Special Thread



            لانبی بعدی


            خود میرے نبی نے بات یہ بتا دی ، لانبی بعدی
            ہر زمانہ سن لے یہ نوائے ہادی ، لانبی بعدی

            لمحہ لمحہ اُن کا طاق میں ہوا جگمگانے والا
            آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا
            لہجۂ خدا میں آپ نے صدا دی، لانبی بعدی

            تھے اصول جتنے اُن کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں
            دیں کے سارے رستے آپ تک پہنچ کر ختم ہو گئے ہیں
            ذات حرفِ آخر ، بات انفرادی، لانبی بعدی

            ارتقائے عالم کر دیا خدا نے صرف نام اُن کے
            اُن کی خوش نصیبی جن کے ہیں وہ آقا ، جو غلام ان کے
            گونجے وادی وادی آپ کی منادی، لانبی بعدی

            اُن کے بعد اُن کا مرتبہ کوئی بھی پائے گا نہ لوگو
            ظلی یا بروزی اب کوئی پیمبر آئے گا نہ لوگو
            آپ نے یہ کہہ کر مہر ہی لگا دی ، لانبی بعدی
            ٭٭٭


            Comment


            • #96
              Re: Naat Special Thread


              نہ میرے سخن کو سخن کہو


              نہ میرے سخن کو سخن کہو
              نہ مری نوا کو نوا کہو
              میری جاں کو صحنِ حرم کہو
              مرے دل کو غارِ حرا کہو

              میں لکھوں جو مدحِ شہِ اُمم
              اور جبرائیل بنیں قلم
              میں ہوں ایک ذرۂ بے درہم
              مگر آفتابِ ثناء کہو

              طلبِ شہِ عربی کروں
              میں طوافِ حُبِ نبی کروں
              مگر ایک بے ادبی کروں
              مجھے اُس گلی کا گدا کہو

              نہ دھنک، نہ تارا، نہ پھول ہوں
              قدمِ حضور کی دھُول ہوں
              میں شہیدِ عشقِ رسول ہوں
              میری موت کو بھی بقا کہو

              جو غریب عشق نورد ہو
              اُسے کیوں نہ خواہشِ درد ہو
              میرا چہرہ کتنا ہی زرد ہو
              میری زندگی کو ہرا کہو

              ملے آپ سے سندِ وفا
              ہوں بلند مرتبۂ صفا
              میں کہوں محمدِ مصطفیٰ
              کہو تم بھی صلے علیٰ کہو

              وہ پیام ہیں کہ پیامبر
              وہ ہمارے جیسا نہیں مگر
              وہ ہے ایک آئینۂ بشر
              مگر اُس کو عکسِ خدا کہو

              یہ مظفر ایسا مکین ہے
              کہ فلک پہ جس کی زمین ہے
              یہ سگِ براق نشین ہے
              اسے شہسوارِ صبا کہو
              ٭٭٭



              Comment


              • #97
                Re: Naat Special Thread


                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو


                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو
                وہ اپنے کردار کی زبانی
                بتائے قرآن کے معانی
                اس آئینے میں خدا کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو

                سماعتوں پر یقین کرنا
                دھوئیں کے اندر ہے رنگ بھرنا
                ابد کی آنکھیں بھی جس کو دیکھیں
                وہ کُہسارِ ازل کا جھرنا
                جبینِ خیرالبشر سے پھُوٹے
                یقینِ اہلِ نظر سے پھُوٹے
                فنا کے پتلو! بقا کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو

                ہزاروں لوگ ایسے محترم ہیں
                جو صاحبِ خامہ و عَلم ہیں
                وہ خاکِ پا بھی نہیں نبی کی
                وہ سب اکٹھے بھی اُس سے کم ہیں
                بڑے بڑوں سے بھی وہ بڑا ہے
                افق کے منبر پہ وہ کھڑا ہے
                خطیبِ ارض و سما کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو

                وہ دستِ رحمت دراز رکھے
                نگاہِ عالم نواز رکھے
                گناہ سے اپنے اُمتی کو
                وہ خلوتوں میں بھی باز رکھے
                دریچۂ روح سے وہ جھانکے
                کھُلے ہیں در اُس پہ ہر مکاں کے
                مکینِ دار الہدٰی کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو

                ہر ایک سانس اُس کی زندگی کا
                ہے ایک مینار روشنی کا
                جریدۂ وقت پر رقم ہے
                ہر ایک لمحہ میرے نبی کا
                اگر کوئی ذات دائمی ہے
                تو صرف میرے حضور کی ہے
                ہر اک صدی کی صدا کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو

                ہر ایک فرزندِ ارضِ خاکی
                رہا پناہوں میں مصطفےٰ کی
                کوئی کہیں کا، کوئی کہیں کا
                نہ کوئی بد دل، نہ کوئی شاکی
                جو درسگاہِ نبی سے نکلے
                غلام بھی شاہ بن کے نکلے
                معلمِ ارتقاء کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو

                قدم اُٹھائے جہاں پہ رکھ کر
                چراغ سے ہر نشاں پی رکھ کر
                کھلائے کَوڑی کو بھی وہ حلوہ
                خود اپنی نوکِ زباں پہ رکھ کر
                زمانہ لائے نظیر اُس کی
                فلاحِ انساں فقیر اُس کی
                کمال ہے جس ادا کو دیکھو
                محمدِ مصطفیٰ کو دیکھو
                ٭٭٭


                Comment


                • #98
                  Re: Naat Special Thread


                  مجھے وہ زباں نہیں چاہئے


                  جو تری ثنا میں نہ ہو فنا مجھے وہ زباں نہیں چاہیئے
                  ترے پیار میں ہیں مری رتیں مجھے یہ جہاں نہیں چاہیئے

                  تری خاکِ پا یے میری حنا ترا عکس بھی میرا آئینہ
                  میں فقط نظر تو نظارہ گر مجھے تو کہاں نہیں چاہیئے

                  جو نظر میں ہو ترا روپ بھی شبِ ماہ لگتی ہے دھوپ بھی
                  تری رحمتیں جو پناہ دیں کوئی سائباں نہیں چاہیئے

                  مری سانس ہوں تیری چاپ ہو فلک اور زمیں کا ملاپ ہو
                  تری روشنی کے سوا کوئی سرِ کوئے جاں نہیں چاہیئے

                  مرے دھیان کو وہ رسائی دے مجھے تو یہیں سے دکھائی دے
                  کوئی واسطہ کوئی راستہ کوئی کارواں نہیں چاہیئے ٭٭٭



                  Comment


                  • #99
                    Re: Naat Special Thread


                    وہی نبی ہے



                    و روشنی حق سے پھوٹ کر جس بن گئی ہے ، وہی نبی ہے
                    تمام تخلیق کا جو کردار مرکزی ہے ، وہی نبی ہے

                    وجودِ آدم سے تابہ عیسی ہر اک زمانہ ہے مبتدی سا
                    صدی صدی جس کے عہد سے درس لے رہی ہے ، وہی نبی ہے

                    خدا کی رحمت ہے نام اس کا ، فلاح انساں پیام اس کا
                    ڈھلی ہوئی اس پیام میں جس کی زندگی ہے ، وہی نبی ہے

                    بشر ہے وہ یا کلام میں باری میں میں اس کی ہر اک ادا کا قاری
                    تمام قرآن کی جو تصویر معنوی ہے ، وہی نبی ہے

                    بسائی دنیائے اندرونی ، بنی مسیحا نگاہ خونی
                    درستیِ نقشۂ خیالات جس نے کی ہے ، وہی نبی ہے

                    جو اس گلی کے ایاز ٹھہرے وہ لوگ تاریخ ساز ٹھہرے
                    کمال سالاری جہاں جس کی پیروی ہے ، وہی نبی ہے

                    قدم نشان قدم سے بالا ، وجود اس کا عدم سے بالا
                    جو اول کائنات ہو کر بھی آخری ہے ، وہی نبی ہے

                    نہ صرف وہ اس جہاں سے گزرا ، وہ آسماں آسماں سے گزرا
                    نگاہ سائنس داں بھی جس پر لگی ہوئی ہے ، وہی نبی ہے

                    جو کوئی امرت بھی دے نہ چکھنا ، لگن مظفر اسی کی رکھنا
                    سنوار دی جس نے تیری دنیا و دیں وہی نبی ہے ، وہی نبی ہے
                    ٭٭٭

                    Comment


                    • Re: Naat Special Thread



                      آئی نسیمِ کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
                      کھینچنےلگا دل سوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

                      کعبہ ہمارا کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
                      مصحف ایماں روئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

                      لےکےمرادِ دل آئیں گےمر جائیں گےمٹ جائیں گی
                      پہنچیں تو ہم تا کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

                      طوبیٰ کی جانب تکنےوالو، آنکھیں کھولو ، ہوش سنبھالو
                      دیکھو قد دل جوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

                      نام اسی کا باب کرم ہے، دیکھ یہی محرابِ حرم ہی
                      دیکھ خمِ ابروئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

                      ہم سب کا رخ سوئےکعبہ سوئےمحمد روئےکعبہ
                      کعبےکا کعبہ کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

                      بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی
                      کھل گئےجب گیسوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم


                      Comment


                      • Re: Naat Special Thread

                        jazakAllah ...:rose
                        sub ka shukria kay is thread ko Naato say saja rehay hoo..yeh thread waqai main aik special threada ban gaya hia :rose
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • Re: Naat Special Thread

                          Click image for larger version

Name:	zahy muqadar.jpg
Views:	1
Size:	101.9 KB
ID:	2428306

                          زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
                          جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا

                          یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر
                          فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا

                          فضا میں لبیک کی صدائیں ، زفرش تا عرش گونجتی ہیں
                          ہر ایک قربان ہو رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا

                          یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر
                          پہنچنا در پر تو کہنا آقا ، سلام لیجیے غلام آیا

                          یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں
                          بلاوے کے منتظر ہیں ، لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا
                          Ya Allah! You are Al-Muhaymin, The Protector

                          Comment


                          • Re: Naat Special Thread

                            سنا ہے مدینہ کرم ہی کرم ہے
                            تو رکھتا جہاں میں سبھی کا بھرم ہے
                            تجھے واسطہ تیرے پیارے نبی (ص) کا
                            میری بگڑی اب تو بنا میرے مولا
                            مجھے بھی مدینہ بلا میرے مولا
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • Re: Naat Special Thread

                              سرکار کی آمد ..................... مرحبا

                              حضور کی آمد ....................... مرحبا

                              پرنور کی آمد ........................ مرحبا

                              آقا کی آمد ........................... مرحبا
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment


                              • Re: Naat Special Thread


                                فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر, ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
                                خود ان ہی کو پکاریں گے ہم دور سے, راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے

                                جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا, بندگی کا قرینہ بدل جائے گا
                                سر جھکانے کی فرصت ملے گی کسے, خود ہی آنکھوں سے سجدے ٹپک جائیں گے

                                ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
                                ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے

                                اے مدینے کے زائر! خدا کے لئے داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا
                                دل تڑپ جائے گا، بات بڑھ جائے گی، میرے محتاط آنسو چھلک جائیں گے

                                نام ان کا جہاں بھی لیا جائے گا، ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
                                نور ہی نور سینوں میں بھر جائے گا، ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے

                                ان کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر، کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر
                                ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی، ہم بھی آقا کے دربار تک جا ئیں گے
                                Last edited by .; 13 January 2014, 18:45.
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X