Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Naat Special Thread
Collapse
X
-
Re: Naat Special Thread
کوئی ضبط دے نا جلال دے
مجھے صرف اتنا کمال دے
میں ہر ایک کی صدا بنوں
کہ زمانہ میری مثال دے
تیری رحمتوں کا نزول ھو
میری محنتوں کا صلہ ملے
مجھے مال وزر کی ہوس نا ھو
مجھے بس تو رزق حلال دے
میرے ذہن میں تیری فکر ھو
میری سانس میں تیرا ذکر ھو
تیرا خوف میری نجات ھو
سبھی خوف دل سے نکال دے
تیری بارگاہ میں اے اللہ میری
روزوشب ھے یہی دعا
تو رحیم ھے تو کریم ھے
تو سبھی بلاؤں کو ٹال دے
Comment
-
Re: Naat Special Thread
دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے
نگر اجڑے بساتا ہے محمد نام ایسا ہے
انہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشائی
خدا سے بھی ملاتا ہے محمد نام ایسا ہے
محبت کے کنول کھلتے ہیں اُن کو یاد کرنے سے
بڑی خوشبوئیں لاتا ہے محمد نام ایسا ہے
درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں
میری نعتیں سجاتا ہے محمد نام ایسا ہے
میں فخری دین و دنیا آخرت بھی بھول جاتا ہوں
مجھے جب یاد آتا ہے محمد نام ایسا ہے
Comment
-
Re: Naat Special Thread
میرے دل میں ہے یاد محمد مجھے دنیا کی پروا نہیں ہے
میں ہوں دیوانی پیارے نبی کی مجھے دوزخ کا کھٹکا نہیں ہے
آؤ آؤ محمد کے منگتو جھولیاں اپنی رحمت سے بھردو
لٹ رہا ہے محمد کا صدقہ لوٹ لو جس نے لوٹا نہیں ہے
شیشہ پتھر سے ٹکڑا کے ٹوٹا ٹوٹنے کی صدا سب نے سن لی
ٹوٹ جائے اگر دل کسی کا کوئی آواز سنتا نہیں ہے
Comment
-
Re: Naat Special Thread
بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاوّں گا خالی
کچھ نواسوں کا صدقہ عطاء ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی
حق سے پائ وہ شانِ کریمی مرحبا دونوں عالم کے والی
اس کی قسمت کا چمکا ستارہ جس پہ نظرِ کرم تم نے ڈالی
زندگی بخش دی بندگی کو آبرو دین حق کی بچا لی
وہ محمد کا پیارا نواسہ جس نے سجدے میں گردن کٹا لی
حشر میں دیکھیں گے جس دم امتی یہ کہیں گے خوشی سے
آرہے ہیں وہ دیکھو محمد جن کے کاندھے پہ کملی ہے کالی
عاشق مصطفی کی ازاں میں اللہ اللہ کتنا اثر تھا
عرش والے بھی سنتے تھے جس کو کیا ازان تھی ازانِ بلالی
کاش پر نم دیر نبی میں جیتے جی ہو بلاوا کسی دن
حالِ غم مصفطی کو سناوں تھام کر ان کے روضے کی جالی
Comment
-
Re: Naat Special Thread
کملی والے میں قربان تیری شان پر
سب کی بگڑی بنانا تیرا کام ہے
ٹھوکریں کھا کے گرنا میرا کام ہے
ہر قدم پر اٹھانا تیرا کام ہے
ساقیا جان قربان تیرے نام پر
ہو نگاہ کرم اپنے خدام پر
چھو ڑ دی کشتی ہم نے تیر ے نام پر
اب کنارے لگانا تیرا کام ہے
فیض جاری تیرا تاقیامت رہے
تیری نبیوں پر قائم امامت رہے
تیری محبوب چو کھٹ سلامت رہے
کند رحمت لٹانا تیرا کام ہے
تو نے قطر ے کو دیکھا گوہر کر دیا
تو نے ذرے کو دیکھا تو زر کر دیا
تو نے حبشی کو رشک قمر کر دیا
الٹا سو رج پھرانا تیر ا کام ہے
دور طیبہ سے تڑپتی ہیں جو
ان کو در پر بلانا تیرا کام ہے
تیری نعتیں سنانا میرا کام ہے
میرے غم کو مٹانا تیرا کام ہے
Comment
-
Re: Naat Special Thread
مدینہ کی گلیوں میں اے کاش گزر ہوتا
میں خاکئ پر تقصیر اور نبی کا در ہوتا
پر تسکین ہے اس قدر وہ شہر مقدس کہ
اک عمر بھی تکتا تو سرفِ نظر ہوتا
اتنا تو پتا ہے , غم پاس نہیں آتے
جو ذکرِ نبی ہوتا کس بات کا ڈر ہوتا
کچھ اور نہیں چاہتا, بس اتنی تمنا ہے
مظہرتیرے مقدرمیں مدینے کا سفر ہوتا
Comment
-
Re: Naat Special Thread
نعت شريف
ان کی چوکھٹ پہ جبیں جس نے جھکائی ھوگی
اس کی قسمت پہ فداساری خدائی ھوگی
سانس لیتا ہوں تو آتی ھے مھک طیبہ کی
یہ ھوا کوچہ سرکارۖ سے آئی ھوگی
دل تڑپ جائےگا سینے میں ترا اے حاجی
تیری جس وقت مدینے سے جدائی ھوگی
چاند قربان ھوا ان کے اک اشارے پر
ھوگا کیا وقت کہ جب انگلی اٹھائی ھوگی
اے ھوا خاک درآقاپر سجدے کرنا
تیری جس وقت رسائی مدینے میں ھوگی
تجھ سے کچھ بھی نکیروں نے "فيصل"پوچھا
قبر میں نعتِ نبی تونے سنائی ھوگی
Comment
-
Re: Naat Special Thread
تم پہ میں جان سے قربان رسولِ عربی
تم مرِی جان کی ہو جان رسولِ عربی
آپ کی وجہ سے اللہ کو سب نے جانا
ہے بڑا آپ کا احسان رسولِ عربی
آپ کی شان میں ہے بے ادَبی بے دینی
آپ کا عشق ہے ایمان رسولِ عربی
جن وانس اور ملائک کی سمجھ سے باہر
آپ کا مرتبہ وشان رسولِ عر بی
تادمِ حشر رہے باد خزاں سے محفوظ.
آپ کا یہ چمنستان رسولِ عربی
آ مرِی راحتِ جاں آمرِے دلکی تسکیں
دِ ل شیدا ہے پریشان رسولِ عربی
تیری تعظیم کریں اور تیری توقیرکریں
یہ ہے اللہ کا فرمان رسولِ عربی
حق سے ملنے کی نِکل ائی ہے اچھی صورت
ہے تصّور ترا ہر آن رسولِ عر بی
دِ ل کی حسرت ہےیہی دِل کا ہے ارمان یہی
دِ م آخر نہ ہوانجان رسولِ عربی
Comment
-
Re: Naat Special Thread
ان کی چوکھٹ پہ جبیں جس نے جھکائی ھوگی
اس کی قسمت پہ فداساری خدائی ھوگی
سانس لیتا ہوں تو آتی ھے مھک طیبہ کی
یہ ھوا کوچہ سرکارۖ سے آئی ھوگی
دل تڑپ جائےگا سینے میں ترا اے حاجی
تیری جس وقت مدینے سے جدائی ھوگی
چاند قربان ھوا ان کے اک اشارے پر
ھوگا کیا وقت کہ جب انگلی اٹھائی ھوگی
اے ھوا خاک درآقاپر سجدے کرنا
تیری جس وقت رسائی مدینے میں ھوگی
تجھ سے کچھ بھی نکیروں نے "فيصل"پوچھا
قبر میں نعتِ نبی تونے سنائی ھوگی
Comment
-
Re: Naat Special Thread
مجھ میں ان کی ثناہ کا سلیقہ کہاں
وہ شہہ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
ان کا مدحا سرا خالق عین و عاں
وہ رسول زمان وہ کہاں میں کہاں
وہ مدینہ نگینہ ھے جو عرش کا
وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا
وہ مدینے جہاں رحمتیں بیکراں
میں بھی پہنچوں وہاں وہ کہاں میں کہاں
میں سراپا عدم وہ سراپا وجود
ان پہ ہر دم سلام ان پہ ہر دم درود
وہ حقیقت میں افسانہ و داستاں
ان کا میں مدحا خواں وہ کہاں میں کہاں
شک نہیں اے ریاض اس میں ہر گز زرا
میں سراپا خطا وہ سراپا عطا
نام ان کا رہے کیوں نہ ورد زبان
ہے جو تسکین جاں وہ کہاں میں کہاں
Comment
-
Re: Naat Special Thread
یاد رسول پاک میں جو آنکھ نم نہیں
جلوؤں کی بارگاہ میں اس کا بھرم نہیں
کیا فائدہ ملے گا حرم کے طواف سے
یاد نبی سے قلب اگر کچھ گرم نہیں
پڑھنے لگے درود اگر دل کی دھڑکنیں
اس سے بڑا تو کوئی خدا کا کرم نہیں
سرمایہء حیات ہے یہ ذکر مصطفٰی
ٹوٹا یہ سلسلہ تو سمجھ لو کہ ہم نہیں
دنیا میں بس یقین کرم سرفراز ہے
ہے نامراد جن کو یقین کرم نہیں
لکھا ہے اس سفینے کی قسمت میں ڈوبنا
جس پر نبی کا اسم گرامی رقم نہیں
انجم جس نصیب ہوا عشق مصطفٰی
وہ محترم نہیں تو کوئی محترم نہیں
Comment
-
Re: Naat Special Thread
دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے
نگر اجڑے بساتا ہے محمد نام ایسا ہے
انہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشائی
خدا سے بھی ملاتا ہے محمد نام ایسا ہے
محبت کے کنول کھلتے ہیں اُن کو یاد کرنے سے
بڑی خوشبوئیں لاتا ہے محمد نام ایسا ہے
درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں
میری نعتیں سجاتا ہے محمد نام ایسا ہے
میں فخری دین و دنیا آخرت بھی بھول جاتا ہوں
مجھے جب یاد آتا ہے محمد نام ایسا ہے
Comment
Comment