Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

    اسلام علکیم۔۔امید کرتا ہوں سب بخریت ہونگے۔۔بعض دفعہ کچھ ایسی باتیں بھی ذہن میں ہوتیں جو کسی خاص سکشن میں پوسٹ نہیں کرسکتا تو ایک نیو تھریڈ بنایا ہے جس میں، میں اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا کروں گا۔۔

    خوش رہیں


    ڈاکٹر فاسٹس


    :rose

    یہ نہ سمجھنا کہ میرے دل میں مذہب کا اھترام نیں مگر میرا تخیل مذہب کے متعلق کچھ اور ہے۔۔۔میرے نذدیک جو کام محض جنت کی امید پر کیا جائے وہ محض دھوکہ ہے۔۔اورجوجرم دوزخ میں جلائے جانے کے ڈر سے نہ کیا جائے وہ فریب ہے۔۔گنہگار اگر ستر ہزار برس دوزخ میں جلائے جانے کے ڈر سے گناہ نہ کرے تو بھی اسکی گنہگاری کم نہیں ہوتی۔۔۔اس کا دل و دماغ بدستور گنہگار رہتا ہے۔۔البتہ دوسرے لوگ اس کے گناہ کی زد سے بچ جاتے ہیں مگر خود اس کے لیے نجات کا کوئی راستہ پیدا نہیں ہوتا۔۔نیک کردار اگر محض جنت کے لالچ میں نیکیاں کرے تو اس کی یہ نیکیاں بھی بے قیمت ہیں۔۔۔عمل کتنا ہی نیک ہو،نفس نیک نہیں تو پاکبازی کا دعویٰ غلظ ہے۔۔مرد کی ذہنیت کا اندازہ اس نکتے سے کر لو کہ اس نے اپنے تخیل میں جو جنت بنائی ہے وہ یکسر ایسی نعمتو ں سے بھر دی گئی جو مرد کو مرغوب ہیں۔۔۔۔۔۔عورت کا حقیر وجود بس جنت میں بھی اتنا ہے کہ حور بن کر ساکنان فردوس بریں کی خدمت کریں۔۔




    :rose
    :(

  • #2
    Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

    میرے بس میں ہو تو تم کو قلندر کا خطاب دے دوں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔





    Comment


    • #3
      Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

      عامر پہلے میں ایسا سوچا کرتا تھا رابعہ بصری کی سوانح عمری پڑھی تھی جس میں وہ کہتی ہیں مجھے جنت کی چاہ نہیں دیدار رب کا اشتیاق ہے
      مجھے جنت کی طلب نہیں مجھے رب کا دیدار مقصود ہے
      ہوسکتا ہے کچھ اسے لالچ سمجھیں مگر یہ تو وہ ٹرافی ہے وہ وورلڈ کپ ہے جس کے لئے لڑنا پڑتا ہے محنت کرنی پڑتی ہے جو ایسا نہیں کرپاتے وہ بیچ کا سستا رستہ چنتے ہیں رب کو دھوکہ دیتے ہیں
      نہیں ہمیں جنت نہیں چاہئی بس تیری رضا چاہئے۔۔ یار جس کی مخلوق ہے وہ نا سمجھ ہے جو تمھاری دل کی اصل بات نا سمجھے
      کسی برا لگے کہ وہ عیش و آرام سے نا رہے ۔۔۔
      اب رہی بات دوزخ کے ڈر آگ بچھو کے ڈر کی ۔۔۔ کتنے فیصد مجرم پھانسی کے خوف سے قتل ، ریپ ، ڈاکے نہیں ڈالتے جو دنیا کی سزاؤں کو خاطر میں نا لائے وہ قیامت کی سزا
      سے کیا باز آئے گا؟ اچھی فطرت کے لوگ جنت اور دوزخ کے بجائے صرف اس لئے بھلائی کرتے ہیں کہ وہ انسان ہیں اور انسانیت سب سے برتر ہے

      اچھی تحریر کیلئے شکریہ
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

        @

        زندگی محض ایک دنگل نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی کچھ ہے بلکہ اس کے علاوہ ہی سب کچھ ہے۔وہ دانش، دلیل محبت اور برہان کی ایک مباحث گاہ ہے جہاں قوموں کی قسمتوں کے فیصلے ہوتے ہیں جہاں انسانوں کے حال اور مستقبل کے سب سے زیادہ مبہم اور اہم قضیوں کو طے کیا جاتا ہے۔۔جان لیا جایا یہ دور ‘دنگلوں’ اور ‘میدان داریوں ’’ کا دور نہیں یہ تفکر اور تدبر کا دور ہے اس دور کا سب سے اہم تقاضا یہی ہے کہ ہم اپی بقا اور اپنے ہمہ جہت ارتقا کے وسط اور گرد و ییش سے اگاہی ھاصل کریں

        میں انسانیت عالیہ کی قسم کھا کر سب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے وجود میں انے کے نام نہاد دو تین برس کے بعد سے لیکر اج تک ہم نے جمہوریت کا کوئی ایک دن بھی گزارا۔۔اس دوران ہم نےچچھورے چھٹ بھیے اور لے چوروں کی سڑی عفونت زدہ غلامی میں گھناونی زندگی تیر نہیں کی؟
        :(

        Comment


        • #5
          Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

          @


          میں دھول پر لکھا گیا اور اندھیاو میں پڑھا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پڑھنے والا دھند کے سوا بھلا اور کون تھا۔۔۔۔۔میں کچھ اس طور سے لکھت میں آیا جیسے لکھنے والے نے مجھے بائیں پیر کے انگوٹھے سے لکھا اور انگوٹھا کپکپا رہا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو میں بڑی بری لکھت ہوں۔۔
          :(

          Comment


          • #6
            Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

            @

            In USA, UK if you are proven crook NO Republican, Democrat, Labor, Liberal or Conservative will support you standing for election -Please COPY
            :(

            Comment


            • #7
              Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

              @

              What can be easier than for us to ALL agree that we must not allow previously corrupt, non tax filers, utility bills defaulters to stand
              :(

              Comment


              • #8
                Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                قوموں کی زندگی میں کمال کے دور کے بعد زوال کا کا دور آتا ہے یہ تاریخ کا ایک عمومی رجہان ہے۔۔لیکن ہماری زندگی میں تو کمالکا دور ایا ہی نہیں، پھر یہ سملسل زوال پذیری کی حالت ہمارا مقسوم کیوں قرار پائی؟؟؟ ہہ بات بار بار سوچنے کی بات ہے اور ہم میں سے ہر شخص کے سوچنے کی بات ہے
                :(

                Comment


                • #9
                  Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                  @

                  ہم نے جو ہجرت کی اور جس ہجرت کا احساس جتاتے جاتے ہوئے ہم یہاں کے قدیم باشندوں کی سماعت کی جان کو آگئے ہیں۔ کیا وہ ہجرت ہم نے علم، ایمان اور عرفان کے لیے کی تھی؟
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                    مجھے رابعہ بصری کے اسس قول سے سخت اختلاف ہے- الله نے تو خود اپنی جنّت کی رغبت دلائی ہے قرآن میں تو پھر ایک مسلمان کیوں نہ اس کی رغبت کرے اور ڈر سنایا ہے جہنم سے تو کیوں نہ ڈرے اس سے

                    یہ تو انساں کی فطرت ہے اور الله خالق ہے اپنی مخلوق کا تو وو انسان کی فطرت سے اچھے سے واقف ہے


                    Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                    Comment


                    • #11
                      Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                      Originally posted by Muhammad Ali Jawad View Post
                      مجھے رابعہ بصری کے اسس قول سے سخت اختلاف ہے- الله نے تو خود اپنی جنّت کی رغبت دلائی ہے قرآن میں تو پھر ایک مسلمان کیوں نہ اس کی رغبت کرے اور ڈر سنایا ہے جہنم سے تو کیوں نہ ڈرے اس سے

                      یہ تو انساں کی فطرت ہے اور الله خالق ہے اپنی مخلوق کا تو وو انسان کی فطرت سے اچھے سے واقف ہے
                      ?? Kehan Hai Rabia Basri Ka Qaoul Ala Hazrat?
                      :(

                      Comment


                      • #12
                        Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                        @

                        میرے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے میرے پاس اگر ایک ثانیہ بھی رہ گیا ہے تو وہ الیکٹرونی گھڑی کے مطابق ہزاروں آنات کا اثاثہ ہے جو میرے لیے بہت سے نئے خوابوں کی ضمانت بن سکتا ہے اور میں خواب دیکھنے کے سوا کوئی ہنر جانتا بھی تو نہیں۔۔۔

                        ہم نادیدہ افقوں سے اٹننے والے بادلوں کا انتظار کرتے رہے کہ ہمیں سمتوں کو دھونا تھا، آبشاروں کے ہزاروں سے چھنتار پیڑوں اور پودوں کو دھونا تھا جو تاریخ کی گرد افشانی سے گرد آلود ہیں۔۔تمہارے اور اپنے آنسوئوں سے بے سود گلہ مندیوں کو دھونا تھا۔۔شاخوں اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی جنبشوں کے آہنگ پر چچہچانے والے پرندوں کو اور ان کی پروں کو، ان کی منقروں کو دھونا تھا۔۔ہوائوں اور بادلوں۔۔۔۔اور بادلوں میں کوندتی ہوئی بجلیوں کو دھونا تھا۔۔۔ہمیں اس دنیا کو دھونا تھا جس میں ہماری آج تک کی نسلیں سانس لیتی ریں ہیں۔۔۔۔۔ہمیں یزاداں اوراہرمن اور انسان کو دھونا تھا مگر ہم کچھ بھی نہں کر سکے۔۔۔



                        :(

                        Comment


                        • #13
                          Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                          Originally posted by Dr Faustus View Post
                          ?? Kehan Hai Rabia Basri Ka Qaoul Ala Hazrat?

                          "Quote"
                          عامر پہلے میں ایسا سوچا کرتا تھا رابعہ بصری کی سوانح عمری پڑھی تھی جس میں وہ کہتی ہیں مجھے جنت کی چاہ نہیں دیدار رب کا اشتیاق ہے
                          مجھے جنت کی طلب نہیں مجھے رب کا دیدار مقصود ہے

                          "Unqoute"

                          Ye dekh lain


                          Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                          Comment


                          • #14
                            Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                            Liken Jawad Sahib Ma Na Ya Baat Quote Nahii Ki mary status ma
                            JO baat us ka Theme hi kuch aur hai..


                            Khush rehya


                            PBT
                            :(

                            Comment


                            • #15
                              Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                              @


                              یا سریعُ الرضا اغفرلنا لمَن لا یملک الہ الدُعا


                              اے جلدی راضی ہوجانے والے (میرے معبود) مجھے بخش دے، میرے پاس کوئی پونجی نہیں بجز دعا کے

                              :(

                              :(

                              Comment

                              Working...
                              X