Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #61
    Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

    Originally posted by Dr Faustus View Post
    back............
    kia hoya phr safar ka?

    wo shaks jhoot nikla k apny us bala ko mar dea ??
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment

    • #62
      Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

      Originally posted by crystal_thinking View Post

      kia hoya phr safar ka?

      wo shaks jhoot nikla k apny us bala ko mar dea ??

      nahii wo jhoata nahii tha such ma2choti jhelain thi..barish bohat thi rasta bhi nahii tha taham ma wehan tak gya raat bhi raha albta bala wali baat jhot thi ..:P hewa pehari daro sa gzrty ajeeb awaz payda karti thi to shayd us sa wo darty hu :D
      :(

      Comment

      • #63
        Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

        یہ اکتائے ہوئے دلوں اور ترسائے ہوئے ولولوں کی زندگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلیاں اس حقیقت کو چھپاتے ہیں اور بازار بے تکان جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔۔یہ ایسا شہر ہے جہاں بصرتیں کڑھتی ہیں اور بے دانشی ٹھٹھے لگاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں محروم لوگ خود اپنی ہی محرومیوں کے جواز میں تلخ اور تند بحثیں کرتے ہیں اور اشتعال انگیز دلیلیں ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔۔۔۔لنگڑے بڑی سوچ و بچار کے بعد اس نقطے کو پاسکے ہیں کہ ہمارے لنگڑے پن ہی میں راستوں کے نشیب و فراز کی فلاح ہے،۔۔۔۔۔۔
        :(

        Comment

        • #64
          Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

          Originally posted by Dr Faustus View Post
          nahii wo jhoata nahii tha such ma2choti jhelain thi..barish bohat thi rasta bhi nahii tha taham ma wehan tak gya raat bhi raha albta bala wali baat jhot thi ..:P hewa pehari daro sa gzrty ajeeb awaz payda karti thi to shayd us sa wo darty hu :D
          hmmmm... ajeeb batein ban jati hein
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment

          • #65
            Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

            wah bht khoob nyc sharing
            Originally posted by Dr Faustus View Post
            یہ اکتائے ہوئے دلوں اور ترسائے ہوئے ولولوں کی زندگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلیاں اس حقیقت کو چھپاتے ہیں اور بازار بے تکان جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔۔یہ ایسا شہر ہے جہاں بصرتیں کڑھتی ہیں اور بے دانشی ٹھٹھے لگاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں محروم لوگ خود اپنی ہی محرومیوں کے جواز میں تلخ اور تند بحثیں کرتے ہیں اور اشتعال انگیز دلیلیں ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔۔۔۔لنگڑے بڑی سوچ و بچار کے بعد اس نقطے کو پاسکے ہیں کہ ہمارے لنگڑے پن ہی میں راستوں کے نشیب و فراز کی فلاح ہے،۔۔۔۔۔۔

            Comment

            • #66
              Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

              اگر حوصلہ ہے تو سنو ورنہ دفعہ ہو جاؤ میں یہ کبھی نہیں مان سکتا کہ جون ایلیاء مر گئے اس لیے کہ اگر میں یہ مان لوں تو پھر تمہیں جو کچھ ماننا پڑے گا تم اس کے لیے ہرگز ہرگز تیار نہیں ہو گے

              کیا کہا ؟ تم سب کچھ ماننے کے لیے تیار ہو، اچھا تو پھر سنو

              اگر میں یہ مان لوں کہ جون ایلیاء مر گئے تو پھر تمہیں یہ ماننا پڑے گا کہ آج ایک سقراط مر گیا، ہومر مر گیا، تاسیس ملیٹی! ہاں، وہ بھی گیا ارسطو، وہ بھی ہاں، ہاں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں! ابن مسکویہ، فارابی، ابن رشد، بو علی سینا، طوسی، خیام سعدی، عرفی، رومی، نطشے، برٹرینڈرسل، برنارڈ شا،مل یہ سب مر گئے ایک پوری کی پوری بستی فنا کے گھاٹ اتر گئ

              پڑ گیئں نا شکنیں پیشانی پر؟ تو کیا میں ڈر جاؤں
              :(

              Comment

              • #67

                یں مربی نہیں، میں بہت ڈر لیا، اب مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے جب جون ایلیاء مر گئے تو اب مجھے موت کا کیا ڈر سنو، اب تو جہنم ہی سنو

                جون ایلیاء مرے نہیں ہیں میں بار بار یہی کہتا رہوں گا کہ جون ایلیاء نہیں مرے ہاں میں یہ مان لوں گا کہ جون ایلیاء ہار گئے

                مربی، اب پھر تم ادبی جملہ بولو گے کہ جون ایلیاء موت سے ہار گئے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے مربی!

                پیارے نشیان، ذرا دم لے لو، تمہارا سانس پھول چکا ہے ایک ذرا دم لے لو یہ لو! یہ دو گھونٹ پانی پی لو

                میں پانی پی کر بھی آج تمہارا شکریہ ادا نہیں کروں گا اور تمہارا یہ پانی! ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ چند گھونٹ میرے لیے، میرے اندر کے جہنم کے لیے قطعاً بے کار اور ناکافی ہیں

                سنو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور صرف سنو! تم نے صرف ایک ہی فن سیکھا ہے اور وہ ہے خوشآمد، میری خوشآمد مت کرو، مجھے پانی مت پلاؤ بس اگر ہو سکے تو صرف سنو!

                جون ایلیاء زندگی سے نہیں ہارے بلکہ وہ تمہاری دنیا سے ہارے ہیں خوشامد سے ہارے ہیں فریب سے ہارے ہیں دغا بازی سے ہارے ہیں نمک حرامی سے ہارے ہیں، احسان فراموشی سے ہارے ہیں وہ تو تم سے ہارے ہیں مربی! تم سے

                بس چند جملے اور سن لو مربی! اور ذرا کلیجے کو تھام لو کہ میں اب ان لوگوں کے نام لینے والا ہوں جن سے جون ایلیاء ہار گئے ہیں

                جون ایلیا! تنہائی اور بے وفائی سے ہارے ہیں
                جون ایلیا! علمی بونوں سے ہارے ہیں
                جون ایلیا! اپنے خون سے ہارے ہیں
                جون ایلیا! اپنی ثقافت سے ہارے ہیں
                جون ایلیا! اپنی روایت سے ہارے ہیں

                یہ ہیں جون ایلیا کے قاتل
                .Umeed E SahaR...

                Comment

                • #68
                  Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                  اول اول قبلہ و کعبہ غزالی کا خیال تھا کہ جو اس فن (منطق) کو نہ جانے، اس کہ علم پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ فنِ منطق پر انہوں نے معیار العلم اور محکۃ النظر لکھی۔ اس کہ علاوہ القسطاس المستقیط اور یونانی فلسفہ پر مقاصد الفلاسفتہ لکھی۔ لیکن جب تصوف کی جانب راغب ہوئے تو تھافتۃ الفلاسفۃ لکھی۔ جس میں منطق اور فلسفہ پہ لایعنی تنقید کی۔ اس کتاب کہ بیشتر مقدمات غلط اور ناقص قضایا پر قائم کیے گئے تھے۔ جن سے غلط نتائج نکلنا ایک لازمی امر تھا، لہذا غزالی کی منطق کہ مسلمات میں تناقص نکالنے کی کوشش ناکام ہوئیں۔ بعد میں ابنِ رشد نے تہافۃ التہافت میں غزالی کہ مشہور چار مقدمات اور بیس مسائل کا مدلل رد لکھا۔ اور ان مقدمات کو درست قضایا سے قائم کر کہ درست نتائج اخذ کیے۔
                  دراصل اس دور میں منطق کہ غلغلہ نے اسلامی تعلیمات اور الہئیات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی تھیں۔ جس بنا پر مسلمان علماء نے منطق کی جانب توجہ کی۔ لیکن بجائے اس کہ کے منطقی مقدمات کو درست قضایا پر قائم کیا جاتا، مسلمان علماء نے نطق و فلسفہ میں الہئیات کو داخل کرنا چاہا۔ فلسفہ کی تاریخ میں یہ کوشش نئی نہیں تھی، اہلِ نطق و دانش میں یہ غیر دانشمندی عام تھی کہ مابعدالطبیعات میں کسی نہ کسی فوق الفطری قوت یا قوتوں یا پھر ماورائیت کو مطلق جان کر عالمِ رنگ و بو کی توجیہات پیش کی جاتی۔ لیکن مابعدالطبیعات میں جب کسی قسم کی ماورائیت کو مطلق تسلیم کر لیا جاتا ہے پھر وہ فلسفہ سے خارج ہو کر دینیات اور الہئیات میں شامل ہو جاتی ہے۔
                  غزالی کا ایک 'کمال' یہ بھی تھا کہ موصوف نے تحقیق کہ بجائے استنادیت کو فروغ دیا۔ ان کہ خیال میں ایک مقتدرہ ہستی کا فرمایا ہوا مستند ہے، چاہے وہ ہستی دن کو رات بتا رہی ہو۔ پھر بعد میں امام بن تیمیہ نے الرد علی المنطقین لکھ کر منطق کہ ساتھ بھونڈا مزاق کیا۔ اور غزالی کہ 'کام' کو آگے بڑھایا۔
                  جدید فلسفہ کی رو سے ایسے سارے 'فلسفی' متکلم ہیں جو مابعدالطبیعات میں کسی ماورائیت کو مطلق تسلیم کر کہ اس عالمِ رنگ و بو کی توجیہات پیش کرتے ہیں۔ کیوں کہ جب مابعدالطبیعات میں کسی ماورائیت کو مطلق تسلیم کر لیا جاتا ہے، پھر وہ منطقی طور پر وہ فلسفہ کہ دائرے سے نکل کرمذہب اور اس سے بھی پہلے الہئیات میں داخل ہو جاتی ہے۔ فلسفہ کی اس جدید تعریف کی رو سے کئی نامور فلسفیوں کا نام فلسفہ سے خارج ہو جاتا ہے۔ ایسے فلسفیوں کو فلسفی نہیں، متکلم یا ماہرِ الہئیات کہا جاتا ہے
                  :(

                  Comment

                  • #69
                    Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                    وہ ،کلام ،ہی کیا جو کسی کے دل پر براہ راست اتر نہ سکے۔۔۔اگر انسانوں کے خالق کو اپنا ،کلام، سمجھانے کے لئے انسانوں ہی کا مختاج ہونا پڑے تو ایسے خالق کایئنات کو اپنے ،کلام، پر نظر ثانی کی ضرورت ہے
                    :(

                    Comment

                    • #70
                      Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                      Originally posted by Dr Faustus View Post
                      وہ ،کلام ،ہی کیا جو کسی کے دل پر براہ راست اتر نہ سکے۔۔
                      :?:

                      Comment

                      • #71
                        Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                        Originally posted by Baniaz Khan View Post

                        :?:

                        Ap FaqeeYo ka Yaqeen Koi KehaN sa Laay
                        :(

                        Comment

                        • #72
                          Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                          ملحد ( خدا کا انکاری) کسی مذہبی سے زیادہ پراخلاق و باکردار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس کا احساس لالچ اور خوف کے عنصر عاری ہوگا۔۔
                          :(

                          Comment

                          • #73
                            Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                            خالص سچائی کے بارے میں جاننے کے لئے اسکی خواہش دل سے پیدا کرنی پڑتی ہے اور اسکا عادی ہوجانے کے بعد دنیاوی مظاہر پر اندھا دھند یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔
                            :(

                            Comment

                            • #74
                              Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                              اسلام سائنس سے منع نہیں کرتا۔۔
                              اسلام بطور عقیدہ بنیادی طور پر سائنسی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔اسلام کا جو رائج تصورہے، وہ قدامت پرست اسلام ہے۔اس میں جہالت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ سائنس صرف ٹیکنولوجی کا نام ہی نہیں ہوتا۔ سائنس ایک ہمہ گیر علم کا نام ہے۔ وہ آپ کےسماجی، ثقافتی، سیاسی نظریوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سائنسی فکر آپ کے طرز زندگی اور تصور زندگی کو بدل دیتی ہے۔ جب کہ اسلام طرز زندگی اور تصور زندگی کو اپنے شرعی احکامات کے ذریعے منجمد کرتا ہے۔ سائنس انجماد کا الٹ ہے۔ وہ نئے حقائق کی روشنی میں ہر وقت تبدیل ہونے کو تیار رہتی ہے۔ سائنس سوال اور تجسس سے پیدا ہوتی ہے۔۔ سوال اور تجسس سے ملنے والی معلومات سے آگے بڑھتی ہے۔۔ عقیدہ سوال اور تجسس کا قتل کرتا ہے۔۔ کیونکہ سوال اور تجسس کے سامنے عقیدہ ٹھہر نہیں سکتا۔ سائنس میں آپ Pick and choose نہیں کرسکتے۔ جب کہ اسلامی زہنی آپ کو مجبور کرے گا، کہ سائنس کی کچھ باتیں تو مان لی جائیں اور کچھ باتوں کو رد کردیا جائے۔۔ایسے میں یہ کہنا اسلام سائنس سے نہیں روکتا۔۔محض خود فریبی ہے۔ اسلام یا کوئی بھی مذہب ہو۔۔سائنس کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ اب بہت سے اسلامی بچونگڑے آ جائیں گے۔ "اسلام میں بڑے بڑے سائنس دان پیدا ہوئے"۔۔مسلمانوں میں 1200 سال پہلے جو چند سائنسدان پیدا ہوئے تھے۔۔وہ اس وقت کے سیکولر مزاج مسلمان حکمرانوں کی وجہ سے تھے۔ وہ محققین اور سائنس دان اسلامی اور مذہبی ہرگز نہ تھے۔۔مزیدبراں مسلمانوں نے ان پر تشدد کیا ، ان کو کافر قرار دیا ، ان کی کتابوں کو جلایا گیا۔۔ اور پھر ان کی تحقیق کے ماخذ بھی غیر اسلامی دنیا سے تعلق رکھتے تھے۔قرآن ماخذ نہیں تھا۔ ان کو ہندوستان، قدیم یونان، چینی اور جہاں سے بھی افکار ملے۔۔ان سے استفادہ کیا۔ ترجمے کئے۔ یہودی، عیسائی اور مسلمان اکٹھے لیباٹریوں اور لائبریریوں میں کام کرتے تھے۔ 'خالص اسلامی " ماحول میں تو سائنس کبھی بن نہیں سکتی۔ قدم قدم پر سائنس کی نفی ضرور کی جائے گی۔اور پاکستان میں اساتذہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یہ کام روزانہ کرتے ہیں۔ جو اس بات کاثبوت ہے۔ کہ اسلامی زہن سائنس کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اسلامی زہن کوئی نئی چیز سوچ ہی نہیں سکتا۔اسی لئے مسلمانوں نے ہزار سال سے اوپر ہوگے۔۔کبھی کچھ نیا نہیں سوچا، نہ کچھ نیا بنایا۔۔نہ انسانیت کو کچھ دیا ہے
                              :(

                              Comment

                              • #75

                                پہلے تو آپ کو آپ کی سائنس کی قسم میری پوسٹ*پہ آگ بگولہ نہ ہوہئے گا کیونکہ آج کل آپ کسی کا غصہ ہم پر کھلم کھلا نکال رہے ہیں* اور ببانگ دہل اس کا اقرا بھی کر جاتے ہیں

                                ہاں تو بات یہ ہے کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ مذہب چاہے کوئی بھی ہو وہ انسان کی ایجاد ہے تو وہ اسی وجہ سے ہے کہ اس انسان کو ڈرا کر ، لالچ دے کر علم و شعور کی وسعتوں سے دور رکھا جائے ۔۔
                                آپ کا تاریخ پر گہرہ مطالعہ ہے ۔۔ کیا یہ بات سچ نہیں کہ مذہبی پیشواؤں نے ہمیشہ اس انسان کی مدد کی ہے جس نے انسانوں پہ حکمرانی کی یا کرنے کا سوچا ۔۔ جیسے تاریخی جابر بادشاہ وغیرہ اور جہاں*مذہبی پیشوا مصیبت میں*آئے تو پھر ان ہی بادشاہوں*نے ان کی مدد کی اور سلسلہ یہ آج تک جاری و ساری ہے ۔۔
                                اس کے برعکس جہاں جب میں قرآن کی بات کرتا ہوں تو آپ کہتے ہو وہ یہی مذہب اسلام ہے جو رائج ہے ۔۔ اور بھائی میرے ۔۔ وہ اسلام جو قرآن میں موجود ہے وہ کہیں نظر آئے تو سہی اگر کچھ تھوڑا بہت نظر آتا بھی ہے تو مغرب میں ۔۔ جہاں سائنس کا بول بالا ہے ۔۔
                                جو کتاب ہمیں* غور فکر کا درس دے ۔۔ کائنات کی وسعتوں کو تلاش کرنے کا اور پھر اس سے انسانیت کی خدمت کا حکم دے ہم اس کے نام نہاد نام لیواؤں کی وجہ سے اسلام کے نام کو کیوں بدنام کریں کیا اس کی بدنامی کے لیے یہی نام نہام مسلم ناکافی ہیں ۔۔ میرے خیال میں ایک علمی اور فکری شخصیت کو یہ بات زیب نہیں دیتی

                                Comment

                                Working...
                                X