Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #76
    Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*


    ڈاکٹر صاحب مجھے آپ کے آخری سٹیٹس سے سخت اختلاف ہے بطور مسلمان نہیں بطور ایک تنقید کار آپ نے جس طرح اسلام کو سائنس کی راہ میں روڑے اٹکانے والا مذہب کہا ! کیا آپ کے پاس اس کا کوئی جواز ہے؟ اسلام کی کس آیت نے سائنسی ترقی سے روکا کس سورت میں سائنس کو حرام کہا گیا کس حدیث میں سائنس کو نصریٰ کی ایجاد کہا گیا جب ایسا نہیں تو کیا وجہ ہے اسلام پر آپ چڑھ دوڑ رہے ہیں ۔ اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے ہر سائنسی تحقیق کو خندہ پیشانی سے قبول کیا کبھی اس کے آڑے نہیں آیا جب گلیلیو نے زمین گول ہونے کا نظریہ دیا تو کیا اسلام نے اس کی مخالفت کی؟ جب سائنس نے سورج کو ساکن کہا تو اسلام چیخا کیونکہ اسلام و قرآن خود کہتا ہے یہ کائنات ایک راز ہے اسے کھوجو اگر آج کوئی اسلام میں کوئی معروف سائنسدان نہیں تو اس میں اسلام کا قصور نہیں قصور ہماری سستی /کاہلی اور محنت سے جی چرانا ہے۔

    Last edited by Jamil Akhter; 2 March 2015, 15:55.
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #77
      Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

      خرد، شعور، عقل کا دور یورپ میں 1784 میں شروع ہو گیا تھا۔ جب فلاسفر کانٹ نے ببانگ دوہل کہا،
      Dare to know. Have the courage to use your own reason
      اے انسانوں۔۔جرات کرو،جاننے کی ۔۔ ہمت کرو۔۔اپنے دماغ اور عقل کو استعمال کرنے کی۔۔
      یورپ کو اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے تقریبا 250 سال ہو گے ہیں۔ مسلمان ابھی تک صدیوں پرانے 'دور ایمان' Age of faith پر کھڑے ہیں۔ابھی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی بدولت۔۔ان تک 'عقل سے سوچو' کی آوازیں ان کے کانوں پر پہنچنی شروع ہوئی ہیں۔ ایمان کے پول کھل رہے ہیں۔ مسلمان ترقی یافتہ اقوام کی زہنی سطح سے ڈھائی تین سو سال پیچھے ہیں۔ جب کانٹ زندہ تھا۔۔تب اس کی آواز براعظم یورپ اور امریکہ کی کالونیوں میں جا چکی تھی۔۔اور لوگ بادشاہوں کی اتھارٹی، کائنات کی ہیت، اور حتی کہ تصور خدا کو چیلنج کرنے لگ گے تھے۔لوگوں نے مذہب کی بلا سوال اطاعت کرنے سے انکار کردیا ۔۔انہوں نے کہا۔۔اب ہم عقل کی روشنی میں ہر چیز کو پرکھیں گے۔۔
      عالم اسلام میں عقل کی روشنی دینے، مسلمانوں کو اپنی عقل سے سوچنے کی طرف راغب کرنا ہوگا۔
      :(

      Comment


      • #78
        Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

        یار ڈاکٹر صاحب
        آپ خود اب کنفیوز ہورہے ہو ۔۔ اور مجھے بلکل بھی یقین نہیں ہورہا
        بھائی مجھے کوئی ایک ایسا وقت بتادو جہاں میں نے مسلمانوں*کے لیے وہ بات نہ کہی ہو جو آپ کہہ رہے ہو
        کیا میں نے اس سے اختلاف کیا ہے ۔۔

        کس بات کو کہاں لا کے مار رہے ہو ۔۔۔





        Comment


        • #79
          Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

          @ Baniaz


          Sarkaar ma Na Ap ko Kuch Nahii Keha Na Ya Ma Na status update keya tha Is ka Previous post aur ap ka comments sa KOi Rabt Nahi Hai


          Khush rhay


          PBT
          :(

          Comment


          • #80
            Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*



            مسلمانوں کا یہ وہم دور ہونا چاہئے۔ کہ اسلام کوئی نرالا مذہب ہے۔ ہر مذہب و عقیدہ کے ماننے والے کے نزدیک اس کا مذہب اور عقیدہ لاثانی اور مطلق سچ ہوتا ہے۔ وہ سب سے افضل ہوتا ہے۔ اسی لئے تو وہ اس پر ایمان رکھتا ہے۔ اگر مسلمان صرف اس حقیقت کو سمجھ جائیں تو وہ اپنی اسلامی نرگسیت سے نکل سکتے ہیں
            :(

            Comment


            • #81
              Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

              اسلام سیاسی، ثقافتی، سماجی کریکڑ میں عرب امپیرئیل ازم (عرب سامراج) کا نام ہے۔ عربی خدا، عربی زبان، عرب مقدس ہستیاں، عرب صحرائی قبائلی کلچر جسے اسلام کا لبادہ پہنا کر مقدس کرکے منجمد کردیا گیا ہے۔ اسلامی شریعت کا عملی طور پر کوئی اور مطلب نہیں سوائے اس کے ہم غلام ہیں غلام ہیں، عربوں کے غلام ہیں
              :(

              Comment


              • #82
                Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                Dr.Faustus agar Saudia main hotay to saudi Raif Badawi jesa kaam kartay :lol:
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #83
                  Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                  ویسے تو کسی بھی مذہب/دین پر عمل پیرہ شخص اپنے ہی مذہب کو بہترین سمجھتا ہے. لیکن پڑھے لکھے "قرآنی" مسلمانوں میں خود کو مذہبی/دینی نشے کی حالت میں رکھنے کے لئے انیسویں صدی میں "دو نئی گولیاں" ایجاد کی گئی ہیں. ایک تو "متشابہ آیات" کی گولی ہے اور دوسری گولی "ترجمے کا بہانہ". جو آیت ٹھیک ثابت نہ ہو رہی ہو تو وہ "متشابہ" ہے. غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے کوئی بھی مستند قرآنی آیت کا ترجمہ پیش کیا جائے تو ان کی پسند کا نہیں ہوتا، اور تو اور ان کے پاس اپنا کوئی مستند ترجمہ قرآن بھی موجود نہیں کہ جس پر بات کی جا سکے
                  :(

                  Comment


                  • #84
                    Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                    Originally posted by Dr Faustus View Post
                    @ Baniaz


                    Sarkaar ma Na Ap ko Kuch Nahii Keha Na Ya Ma Na status update keya tha Is ka Previous post aur ap ka comments sa KOi Rabt Nahi Hai


                    Khush rhay


                    PBT
                    bhai ye us din k hwaly sy hai jahan fb py bat howee aue mae bzy hogya tha





                    Comment


                    • #85
                      Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                      Originally posted by Dr Faustus View Post


                      مسلمانوں کا یہ وہم دور ہونا چاہئے۔ کہ اسلام کوئی نرالا مذہب ہے۔ ہر مذہب و عقیدہ کے ماننے والے کے نزدیک اس کا مذہب اور عقیدہ لاثانی اور مطلق سچ ہوتا ہے۔ وہ سب سے افضل ہوتا ہے۔ اسی لئے تو وہ اس پر ایمان رکھتا ہے۔ اگر مسلمان صرف اس حقیقت کو سمجھ جائیں تو وہ اپنی اسلامی نرگسیت سے نکل سکتے ہیں

                      Khuda ka deen roz e awal sy aik hai .. sirf peghamber badalty rahy hein





                      Comment


                      • #86
                        Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                        Originally posted by Dr Faustus View Post
                        ویسے تو کسی بھی مذہب/دین پر عمل پیرہ شخص اپنے ہی مذہب کو بہترین سمجھتا ہے. لیکن پڑھے لکھے "قرآنی" مسلمانوں میں خود کو مذہبی/دینی نشے کی حالت میں رکھنے کے لئے انیسویں صدی میں "دو نئی گولیاں" ایجاد کی گئی ہیں. ایک تو "متشابہ آیات" کی گولی ہے اور دوسری گولی "ترجمے کا بہانہ". جو آیت ٹھیک ثابت نہ ہو رہی ہو تو وہ "متشابہ" ہے. غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے کوئی بھی مستند قرآنی آیت کا ترجمہ پیش کیا جائے تو ان کی پسند کا نہیں ہوتا، اور تو اور ان کے پاس اپنا کوئی مستند ترجمہ قرآن بھی موجود نہیں کہ جس پر بات کی جا سکے

                        agr khuda Quran ko Asan kehny k bad us mae shak ki gunjaish bhi chor dy ..

                        tou is tarha khud khuda py ilzam ata hai ..


                        nam nihad musalman aur un k molvi ye bat ni samjty





                        Comment


                        • #87
                          Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                          @


                          جو ھماری طرح مِنت کشِ آرائش ھوں
                          دیکھتے دیکھتے بازار میں آ جاتے ھیں
                          مذھب و نسل و سیاست سے ھمیں کام نہیں
                          یہ علاقے تری سرکار میں آ جاتے ھیں
                          :(

                          Comment


                          • #88
                            Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                            @

                            JO KHuda Apny Ghar Ki HIfzat Nahii Kar sakta HUmaiN Keya Wo Khaak Apni amaan Ma rakhay Ga
                            :(

                            Comment


                            • #89
                              Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*

                              پاکستان میں جاہلوں کو جاہل کہنا توہین مذہب ہے۔۔ جاہل مقدس اور خونخوار ہیں۔ یہاں جہالت کے مراکز کھولنے اور جہالت پھیلانے پر کھلی چھوٹ ہے۔ جب کہ علم، عقل، شعور پر ہزار پابندیا ں ہیں۔ 'ریاست' نے اپنی سرپرستی میں جہالت کے مراکز گلی گلی ، بستی بستی کھول رکھے ہیں۔ ان جہالت کے مراکز میں حکمران اشرافیہ نے کبھی اپنے بچے نہیں بھیجے۔۔یتیم ، مسکین، غربت وجہالت کے مارے ماں باپ کے بچے اٹھا کر ڈال دیئے جاتے ہیں۔۔ اور پھر وہاں سے دولے شاہ کے چوہوں کی علم کش خونخوار نسل پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جہالت زندہ باد۔۔علم ، عقل، شعور مردہ باد
                              :(

                              Comment


                              • #90
                                Re: ~*<<..AaMir,s StaTus>>~*


                                فریضہ حج اور خط غربت.
                                ایک اندازے کے مطابق پاکستان سے امسال تقریبا“ ایک لاکھ تینتالیس ہزار افراد فریضہ حج کے لیے سعودی عرب جایئں گے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق صرف سرکاری حج سکیم کے تحت اکہتر ہزار افراد کے لیے حج درخواستیں طلب کی گیئں جس کے جواب میں دو لاکھ ستر ہزار افراد نے حج کے لیے درخواستیں جمع کروا دیں جو ایک ریکارڑ بھی ہے یوں اس مد میں حکومت کے پاس ستر ارب کے قریب رقم جمع ہوگئی جس پر حکومت مختلف بنکوں سے ایک ماہ میں قریب قریب پانچ کروڑ روپے سود کی مد میں وصول کریگی۔ قرعہ اندازی میں نام نکل آنے کی صورت میں ہر حاجی خکومت کو دو لاکھ ستر ہزار ایک سو اکیاسی روپے سے لیکر دو لاکھ اناسی ہزار ایک سو اکیاسی روپے تک ادا کرے گا اور اگر اس رقم میں اوسط“ پچاس ہزار روپے فی حاجی تحفے تحایف و دیگر چھوٹے موٹے اخراجات کے لیے بھی ڈال لیے جائیں تو ایک حاجی اوسط“ تین لاکھ چوبیس ہزار روپے خرچ کریگا فریضہ حج کی ادایگی کے لیے۔ اس رقم میں حکومت پاکستان کا حصہ ایک لاکھ روپے بھی تصور کرلیا جاے جو مختلف مدوں میں سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے تو ہر حاجی تقریبا“ دو لاکھ چوبیس ہزار روپے فریضہ حج کے دوران سعودی معشیت میں ڈال دے گا۔ اب ذرا دو لاکھ چوبیس ہزار کو کل حاجیوں کی تعداد ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے ضرب دے کر دیکھیں کل رقم بتیس ارب روپے سے زاید بنتی ہے۔ یعنی حج کے موقع پر صرف پاکستان سے سعودی معشیت میں بتیس ارب روپے سے زاید ڈال دیے جائیں گے یاد رکھیے ایک اندازے کے مطابق اس سال پوری دنیا سے تقریبا“ پچیس لاکھ افراد فریضہ حج کی ادیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کریں گے ان حجاج میں سعودیہ کے اپنے باشندے بھی شامل ہوں گے۔ المیہ تو یہ ہے پاکستان جیسی معشیت جہاں پر غربت ااور افلاس کے ہاتھوں بے بس پانچ کروڑ ستاسی لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں وہاں حج جیسی عیاشی پر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کا آخر جواز ہی کیا ہے جو آخر کار عرب اپنی عیاشی کا سامان کرنےپر خرچ کریں گے۔ کیا اس رقم کو غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے پانچ کروڑ سے زاید پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی، مناسب خوراک، لباس رہایش صحت کی سہولیات اور تعلیم مہیا کرنے کےلیے استعمال نہیں کیا جاسکتا؟
                                :(

                                Comment

                                Working...
                                X