Re: تھوڑی سیاست ہو جائے
ایس اے زیڈ صاحب آپ نے اپنے چہیتے لیڈر كو بہت خوب ڈیفنڈ كیا ۔۔۔۔۔۔ اب دیكھتے ہیں كیپلر بھائی كیسے رسپانس دیتے ہیں لیكن ایس اے زیڈ بھائی میں یہاں ایك بڑے احترام كے ساتھ كہنا چاہوں گا كہ آپ نے اوپر جو پاتیں كیں ہیں آمریت كے پیداوار كے متعلق وہاں جہاں آپ نے ن لیگ كا دفاع اس مثال سے كیا ہے كہ مسٹر جناح بھی كبھی كانگریس كا حصہ تھے وہی آپ نے اپنے پات كی نفی نیجے كی ہے اور ق لیگ كو مشرف لیگ كہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گزارش یہ ہے كہ بجائے كسی خاص گروپ یا پارٹی كو ڈیفنڈ كرنے كے آپ ذرا ریالسٹك سوچ كے ساتھ آئیں جو سچ ہے اسے سچ كہیں اور جو غلط اسے غلط جہاں آپ نے یہ كلئیر كیا كہ نواز شریف اب ضیا كا نام سننا نہیں چاہتے اور یہ كہ ان كی سوچ میں تبدیلی آچكی ہے تو یہی بات چوہدری شجاعت كے بارے میں بھی كہی جاسكتی ہے كہ ان كا اب مشرف سے كوئئ واسطہ نہیں ہے اور اپنی پارٹی كو لیڈ كر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور اگر انہوں نے مشرف كو دس بار وردی میں سلیكٹ كیا ہے تو اس كے ذمہ دار سو كالڈ شریف برادران ہیں نہ یہ لوگ باورچیوں اور اہل خانہ كے ساتھ ملك اور پنجاب چھوڑ كر بھاگتے نہ ق لیگ كو موقع ملتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملك میں رہ كر یہ كم سے كم ایك سٹرانگ اپوزیشن كا كردار ادا كرسكتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پتہ ہے آپ كو میری بات اچھی نہیں لگی ہوگی لیكن سوری میرے بھائی حقیقت ایسی ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔كہتے ہیں كہ كسی پر ایك انگلی اٹھانے سے تین چار انگلیاں خود اپنی طرف اشارہ كرتی ہیں۔۔۔۔۔۔
خوش رہئے
Originally posted by S.A.Z
View Post
خوش رہئے
Comment