Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تھوڑی سیاست ہو جائے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #76
    Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

    Originally posted by baniazkhan View Post
    Jamil bhai

    mera khayal mae kutta bemar ho kar niklay ga

    kyo k yahan kutta mara howa nahi hai

    :donno:
    پتہ نہیں مجھ کو کیوں اس بیان سے آج کے صدر کی بیماری کی بو آرہی ہے
    :star1:

    Comment

    • #77
      Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

      Originally posted by S.A.Z View Post

      میں نہیں بولتا جناب
      آپ کی سمجھداری بول رہی ہے

      Comment

      • #78
        Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

        Originally posted by baniazkhan View Post
        Jamil bhai

        mera khayal mae kutta bemar ho kar niklay ga

        kyo k yahan kutta mara howa nahi hai

        :donno:

        ایسے نہیں کہتے ورنہ ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جا ئے گا
        اللہ ایسے لوگوں کو صحت دے اور خوف خدا دے کہ انسان کا
        بھروسہ نہیں ۔ لیکن یہ لوگ سدرھنے والے ہیں یاں نیں وقت بتائے گا
        Last edited by Jamil Akhter; 8 December 2011, 08:45.
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment

        • #79
          Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

          پوسٹ کے اصل متن سے قطعہ نظر اس بحث کے حوالے سے بات کچھ الفاظ
          میں سمیٹوں گا

          دکھ یہ نہیں کہ حکمران برے ہیں جیسا کوئی ہم مشرف نواز شریف زرداری
          وغیرہ کو زہریلے نشتروں سے تیرباراں کر رہے ہیں

          دکھ یہ نہیں کہ حکمران اور نام نہاد اشرافیہ نہیں سنتی

          دکھ تو یہ ہے کہ وہ بھی نہیں سنتے جو دکھی ہیں اور بے شمار دکھوں ذلتوں
          اوررسوائیوں سے نجات کے شدید خواہش مند بھی ہیں

          لوگ ان ناپاک جان لیوا دلدلوں سے نکلنے کے خواہش مند تو ہیں لیکن
          کوشش پہ امادہ نہیں
          مسیحا نہیں آئے گا اگر تبدیلی کی خواہش ہے
          تو کوشش بھی ضروری ہوگی کہ معجزے دلوں دماغوں میں نہیں ہاتھوں میں
          ہوتے ہیں

          اپنے لیے نہ سہی

          اپنی آئیندہ انے والی نسلوں کو اس ناپاک فضا اور ماحول سے بچا لیں

          کہ

          کوشش کے بغیر خواہش روح کے بغیر جسم اور پانی کے بغیر دریا سے زیادہ کچھ بھی نہیں

          واسلام

          جوہانس کیپلر

          :(

          Comment

          • #80
            Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

            aooo yahan to seah sat he seah sat ho rahe hay

            Comment

            • #81
              Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

              Originally posted by Johannes_ Kepler View Post

              پوسٹ کے اصل متن سے قطعہ نظر اس بحث کے حوالے سے بات کچھ الفاظ
              میں سمیٹوں گا

              دکھ یہ نہیں کہ حکمران برے ہیں جیسا کوئی ہم مشرف نواز شریف زرداری
              وغیرہ کو زہریلے نشتروں سے تیرباراں کر رہے ہیں

              دکھ یہ نہیں کہ حکمران اور نام نہاد اشرافیہ نہیں سنتی

              دکھ تو یہ ہے کہ وہ بھی نہیں سنتے جو دکھی ہیں اور بے شمار دکھوں ذلتوں
              اوررسوائیوں سے نجات کے شدید خواہش مند بھی ہیں

              لوگ ان ناپاک جان لیوا دلدلوں سے نکلنے کے خواہش مند تو ہیں لیکن
              کوشش پہ امادہ نہیں
              مسیحا نہیں آئے گا اگر تبدیلی کی خواہش ہے
              تو کوشش بھی ضروری ہوگی کہ معجزے دلوں دماغوں میں نہیں ہاتھوں میں
              ہوتے ہیں

              اپنے لیے نہ سہی

              اپنی آئیندہ انے والی نسلوں کو اس ناپاک فضا اور ماحول سے بچا لیں

              کہ

              کوشش کے بغیر خواہش روح کے بغیر جسم اور پانی کے بغیر دریا سے زیادہ کچھ بھی نہیں

              واسلام

              جوہانس کیپلر

              Mere nazdeek Pakistan ka sub se bara almiya "neutralization of positive energy" ka he aur doosra "conspiracies" ka he.

              Hamari koom ka kibla drust nahi, aaj tak yeh koom kisi bhi aik baat per mutfik nahi ho saki. Manzil k hasool k liye direction ka pin point hona zaroori he. Be'nazm aur be'rabt ho ker chalnay se yeh koom wohi aa khari hoti he jahan pe yeh pehlay khari thi. Positive energies ko Pakistan mein negative energies k saath neutralize ker dia jata he. Is koom ka kisi bhi aik cheez pe aaj tak consensus nahi ho saka.

              Kisi bhi koom kay evolution mein kuch factors bohat important hotay hein jin mein sub se bara factor direction, consensus aur unity ka hota he and this nation lack all three factors.

              Hitler ne kaha tha k jis koom mein literacy rate 40% se kum he wahan per democracy aik blunder he. Mera to manana he k yeh naam nehaad democracy ya dictatorship dono mein se koi bhi form of governance ho is se awam ko kia faraq parta he. Ziada important to good governance he aur autonomous working of institution he. What about those countries who are progressing well without democracy?

              Mere khyaal mein inqlaab kisi bhi leader se ziada awami sooch lati he lekin awam ki sooch ko stimulate kerne k liye aik achay leader ki bhi zaroorat se bhi inkaar nahi kia ja sakta. Her koom ka aik default mindset hota he jisay change kerna bohat mushkil hota he. Hamaray hukmaraan corrupt hein to wo bhi hamaari koom se hein aur wo bhi is liye corrupt hein k yeh corruption hamari kom mein he. Baat multi-dimensions ki he nikalti nikalti door nikal jaye gi.
              :thmbup:

              Comment

              • #82
                Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                Originally posted by munda_Sialkoty View Post

                اب جیسے اسی تھریڈ میں دیکھ لو تمہارے سمیت کوئی ایک بات پہ متفق نہیں ،کوئی کسی بھی طرح سوچے،ایموشنل،لوجیکل،فلوسوفیکل،وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔سب کی رائے مختلف ہے ۔۔۔۔تو میرا خیال ہے اب معجزے کا انتظار ہی درست ہے
                :lol
                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                Comment

                • #83
                  Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                  Originally posted by saraah View Post

                  People have right to come up with varied and diverse views but at the end of the day AIM should be the same.
                  :thmbup:

                  Comment

                  • #84
                    Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                    Originally posted by saraah View Post
                    asslamoalikum respected members

                    hope u wl be fine shine
                    :d1:
                    کیا خیال ہے آج تھوڑی سیاست نا ہوجائے ۔۔۔۔وہ بھی پاکستانی سیاست ۔۔۔میرا مطلب ہے سیاست پہ گفتگو۔۔۔۔وہ کیا ہے کہ میں سیاست سے اس طرح دور بھاگتی ہوں جیسے ۔۔۔۔جیسے۔۔۔۔۔چلو مٹی پاو

                    آپ لوگ یہ بتائیں آپ کو پاکستانی سیاست اور سیاست دانوں میں کتنی دلچسپی پے؟
                    اگر دلچسپی نہیں ہے تو پھر آپ اتنی معلومات کیوں رکھتے ہیں ؟
                    اوریہ جو افتاب اقبال نے ٹرینڈ چلایا ہے نان پولیٹیکل بندوں کے ساتھ سیاسی گفتگو کا ،جس پہ کافی لوگ اعتراض بھی کرتے ہیں آپ اس پہ کیا کہتےے ہیں

                    دوسرا سوال
                    آپ پاکستانی نیوز چینلز میں سے کونسا چینل پسند کرتے ہیں اور کون سے سیاسی پروگرام پسند کرتے ہیں اور کونسے تجزیہ نگار پسند کرتے ہیں اور کیوں ؟

                    تیسرا سوال
                    کیا پاکستان سے باہر کی پولیٹکس میں بھی دلچسپی لیتے ہیں ۔اور انکے نیوز چینلز پہ کس کو سننا دیکھنا پسند کرتے ہیں ؟؟

                    باقی سوال ساتھ ساتھ

                    Comment

                    • #85
                      Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                      Originally posted by munda_Sialkoty View Post
                      People have right to come up with varied and diverse views but at the end of the day AIM should be the same.
                      اچھااا
                      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                      Comment

                      • #86
                        Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                        Originally posted by musaddaq View Post
                        چلو پھر تھوڑی سیاحت ہوجائے :ys:
                        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                        Comment

                        • #87
                          Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                          السلامُ علیکم
                          محترم سارہ خاتون کے کہنے پر ایک مرتبہ پھر حاضر ہوں
                          دیر سے رپلائی پر معزرت چاہوں گا کہ "سعودیہ کے ویک اینڈ میرےلئے بہت ٹف ہوتے ہیں" جس کی وجہ سے لمبی تحاریر لکھنے کا وقت نہیں مل پاء رہا تھا۔
                          میرے لئے بدقسمتی کی بات ہے کہ میری گفتگو کا آغاز ایک ایسے فرد کی باتوں سے ہوا جو کہ نہ تو دنیا میں رائج کسی بھی طریقہ اقتدار کا حامی ہے اور نہ ہی اس کے پاس "اسلام،جس کے بارے میں خود صاحب تحریر اقرار کر چکےکہ پوری دنیا پر لاگو نہیں ہوسکتا"کے علاوہ کوئی ایسی راہ ہے جس پر چلنے کے لئے میں موصوف کے پیچھے چل پڑوں۔
                          محترم آپ اور میرے میں اور کوئی فرق ہے یا نہیں لیکن ایک فرق ہے کہ آپ نے کبھی ووٹ ڈالا نہیں اور میں نے ووٹنگ لسٹ میںنام آنے کے بعد پاکستان رہنے تک کوئی ووٹ مس نہیں یا چاہے وہ بلدیاتی الیکشن ہو یا قومی میں نے تو پرویز کے ڈرامہ ریفرنڈم میں بھی جا کر ووٹ کاسٹ کیا تھا
                          جب میں نے پرویز کی مخالفت میں پریزائیڈنگ آفیسر کے سامنے سٹمپ لگائی تو اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ یار کیا تمھارے انکار سے مشرف اقتدار سے ہٹ جائے گا تو میںنے کہا تھا کہ"مجھے معلوم ہے کہ میرے ووٹ سے یہ الگ نہیں ہوگا لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ فوجی اقتدار کبھی بھی پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوسکتا تو آنے والے وقت میں جب مجھ سے آگے آنے والی نسل مجھ سے پوچھے گی کہ پاکستان کی اس خرابی کا جب آغاز ہوا تو تم نے کیا کیا؟؟؟تو اسے یہ بتاتے ہوئے میںنے ایک پر امن اور ایک جمہوری فرد ہونے کے ناطے "نہیں پر"ووٹ کاسٹ کیا تھا تو اُس وقت میرے لہجے کی سچائی میرا اثاثہ ہوگی جو اُس نسل کو منتقل ہوگا۔اور اسی اثاثے کی بنا پر آج میں آپ جیسے اعلی تعلیم یافتہ فرد کے سامنے موجو ہوں الحمدُللہ

                          مسعود صاحب لسٹوں کے چکروں میں تو نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے کیونکہ کوئی بھی فرد دریا میں چھلانگ لگا کر سوکھا نہیں نکل سکتا اور دوسرے میڈ یا کے اس دور میں آپ پیسے خرچ کر کے میرے خلاف انٹارٹکا کے اخبار میں رپورٹ بنوا دیں آپ کے لئے کیا مشکل ہے اُس کے بعد آنے والی نسلیں اُس رپورٹ کو لے کر میری نسلوں کو رگیدتی رہیں گی (یہ ایک مثال کافی ہوگی رپوٹوں کے لئے)۔
                          البتہ جو بات آپ نے آٹے کے حوالے سے کی تو سر جی شائد آپ کینڈا میں بیٹھ کررپورٹوں پر ہی تکیہ کئے رہتے ہیں مجھے بیرون ملک آئے صرف 4 سال ہوئے ہیں لہذا میںنے یہ ادوار خود سہے ہیں جن کا آپ تزکرہ فرما رہے ہیں۔
                          نواز کے پہلے دور 1991 کے بالکل آغاز میں جب اس کی حکومت کوتین ماہ کا عرصہ بھی نہیں ہوا تھا تب اس بحران نے سر اُٹھا لیا تھا اور صرف دو سے تین ماہ میں ان حالات پر اس خوبی سے قابو پایا گیا کہ سڑکوں پر آٹے کے بھرے ٹرک کھڑے رہتے تھے اور کوئی لینے والا موجود نہیںہوتا تھا۔پاکستان سٹیل مل کا ستیاناس ہوگیا کے الفاظ لکھنے سے تو یوں ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مل اب موجود ہی نہیں ہے؟؟؟سر جی اُس وقت اسٹیل مل پر قابض یونین مافیا سے جب اسٹیل مل کو آزاد کروانے کی کوشش کی گئی توتب یہ پراپوگنڈا زرو شور سے مچایا گیا کہ "ہائے اسٹیل مل گئی ہائے اسٹیل مل گئی لیکن الحمدُللہ اسٹیل مل وہیں کی وہیں موجود ہے۔
                          برادر فلاسفر صاحب کیا آپ یہ ثابت کریں گے کہ ہندوستان کلی بیوقوفوں اور گدھوں کا ملک ہے؟؟؟کیونکہ آپ کے بہادر جرنیل نے جو ایڈونچر شروع کیا تھا اگر مان لیا جائے کہ ہندوستان اُس باڈر پر شکست کھا رہا تھا تو کیا ہندوستان کے بیوقوف اُس جنگ کو کراچی کے سمندروں سے لیکر سیالکوٹ اور اس سے آگے بڑھتے ہوئے پورے کشمیر تک جگہ جگہ جنگی مورچے کھول کر اس جنگ کو نہ پھیلاتا؟؟؟
                          محترم مسعود بھائی پاکستان کی عمر 64،65سال فوج کا اقتدارمیں حصہ تقریباً آدھا اور جو آدھا حصہ اہل جمہوریت کو ملا بھی تو صرف ایک حکومت"زوالفقار علی بھٹو"کی جو کہ اپنی جمہوری مدت پوری کر سکی (پرویز کی چھتری تلے پانچ سال پوری کرنے والی حکومت پرویز ہی کی تھی،جمہور کی نہیں)۔
                          تو ان بیس مہنیوں تیس مہنیوں اور چھ چھ مہینوں کی حکومتوں سے کیا توقعات رکھی جائیں کہ آناً فاناً سب کچھ ٹھیک کر جائیں،جب کسی حکومت کو اپنے مکمل ایجنڈے پر عمل کرنے کے لئے پوری مدت ہی میسر نہ ہو تو آپ یا میں کس بات کا شکوہ کریں؟؟؟
                          بچگانہ باتیں کیا ہیں کیا نہیں اس کا فیصلہ قارئین پر چھوڑیں جناب آپ کے ایڈمن ہونے کی وجہ سے شائد آپ کی عزت کی جائے لیکن سبھی کو معلوم ہے کہ آمروں کی حمائت کرنے والے کبھی حق پر نہیں ہوئے۔
                          آپ جیسا فرد اگر فوجی حماقتوں کی حمائت نہیں کرے گا تو کون کرے گا "کہ آپ کا تو ہیرو ہی پرویز ہے
                          محترم یہ ایک کھلا سچ ہے جس سے اب پاکستانی آگاہ ہوتے جا رہے ہیںکہ "کشمیر"ہماری فوج کاایک ٹرمپ کارڈ ہے جس کو یہ فوج کبھی بھی فتح کرنے کی نیت سے نہیں کھیلے گی اور ہر پانچ دس سال بعد پاکستانی عوام کے جزبات سے کھیلنے کے لئے اس کارڈ کو شو کرواتی رہے گی اس فوج نے چار مرتبہ صرف پاکستان فتح کیا ہے اور کچھ نہیں ایک مرتبہ کو وسعت النظری کے ساتھ دیکھیں کہ اگر آج کشمیر کا مسلہ حل ہوجائے (چاہے کسی بھی صورت کا ہو،اور ہندوستان سے پر امن حالات میسر آجائیں ) تو کیا بجٹ کا 25 سے30 فیصد حصہ کھاجانے والی فوج کو عوام پالیں گے؟؟؟
                          لہذا پرویز جیسی زہیت رکھنے والے جرنیل کسی بھی حال میں یہ قبول نہیں کر سکتے کہ کشمیرکا مسلہ کسی بھی صورت(ٹیبل یا بیٹل) کے میدان میں ختم ہو۔

                          محترم معزرت کےساتھ عرض ہے کہ میری تاریخ تو غلط ہی سہی لیکن اپنی تاریخ پر پڑی گرد ضرور جھاڑ لیجئے 1948 میں جو جنگ ہوئی تھی وہ آپ کی پاک آرمی نے نہیں لڑی تھی"اُس وقت کے برٹش جنرل گریسی نے"قائد اعظم کو صاف انکار کر دیا تھا کہ میری آرمی اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ ہندوستان میںبھی اور پاکستان میں بھی اُس وقت فوج کے اہم عہدوں پر برٹش آرمی آفیسرز ہی موجود تھے،لہذا وہ جنگ ہمارے قبائلی علاقوں کے مجاہدین کی زاتی کاوش تھی اورہمارے پیچھے ہٹنےکا سبب بھی یہی تھا کہ سامنے ایک منجھی ہوئی آرمی تھی جس کے سامنے ان ٹرینڈ افراد زیادہ اندر تک داخل نہیں ہوسکے تھے۔
                          ایک جانب آپ اس شیر دل کو لڑنے والا غازی کہہ رہے ہیں اور دوسری جانب واجپائی کے سامنے سر نگوں ہوکر سفارتکاری کا شہسوار بھی کہہ رہے ہیں جبکہ یہ شیر دل اُس وقت کچھ نہیں کر سکا جب آٹھ سال تک پاکستان کے سفید سیاہ کا مختار کلُ تھا اس ڈرامہ گیر نے شیر دلانہ اقدام اپنے دور حکومت میں کیوں نہ کیا جب کسی سے اجازت کی ضرورت بھی نہیں تھی؟؟؟
                          کیا ان حقیقتوں کے تناظر میں،میں اس فرد کے ڈراموں کو اس سے بہتر الفاظ دے سکتا ہوں؟
                          محترم مسعود صاحب میں کسی بھی اسلامی تنظیم کی حمائت نہیں کر رہا بلکہ میں نےکہا کہ اسلامی تنظیوں کا نام لے کر کشمیر تک اپنی کاروائیاں محدود رکھنے والوں کو بھی پرویز نے نقصان پہنچایا اور جو تھوڑی بہت مدد کشمیر مجاہدین کو ہو رہی تھی وہ اس "شیر دل "نے روک دیں۔
                          میرے محترم بھائی لال مسجد میں شہید ہونے والی ایک طالبہ کے بھائی سے میری اپنی زاتی جان پہچان یہاں پر ہوئی اُس فرد نے جو کچھ لب لباب بتایا اُس کے مطابق (اور جو کچھ اخبارات میں آیا وہ اُس کی بات کے گواہ ہیں کہ) اسی لال مسجد کے پاس ایک "باڈی مساج کلینک"موجود تھا جس کی کرتا دھرتا کے تعلقات آپ کے شیر جوان کے خاص لوگوں سے کافی گہرے تھے بلکہ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کا شیر جوان اِن محترمہ کے آگے دم ہلانے کے لئے اپنے ہاں مدعو بھی کیا کرتا تھا "وللہ العلم "
                          تو بات کا آغاز یوں ہوا کہ اسی جگہ آنے جانے والے اوباش لوگوں میں سے ایک پھنے خاں کے ڈرائیور نے لال مسجد کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کی جب اس کی اطلاع مدرسے کے طالب علموں کو ہوا تو غیرت کے مارے لڑکوں نے اس ڈرائیور کی ٹھکائی کر دی کچھ دنوں کی لے دے کے بعد مدرسہ کے معلمین نے یہ تقاضہ شروع کر دیا کہ یہ "ماڈرن قبحہ خانہ بند کیا جائے"اور بسسسس پھر یہ بات اخبارات گئی اور اُس خاتون نے بھی اہل مدرسہ کو چینلج کر دیا کہ تم لوگوں کو ختم کروا دوں گی تمھیں نہیںمعلوم میرے تعلقات کہاں تک ہیں اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دنیا نے دیکھا کہ اُس کے تعلقات کہاں تک تھے۔
                          میرا خیال میرے پاکستانیوں کو ابھی تو وہ خبریں یاد ہی ہونگی جن میں اُس باڈی مساج کلینک اور اہل لال مسجد کی تو تکار شائع ہوتی تھی۔
                          محترم مسعود صاحب یہ بھی آپ ہی کا خاصہ ہے کہ "خود ہی مدعی ہیں اور خود ہی منصف"
                          مجھ میں اور اپنے آپ میں خود ہی فیصلہ صادر فرماتے جا رہے ہیں کہ "ایک بات سمجھ لوکہ مسعود جو کہتا ہے سوچ سمجھ کر کہتا ہے یا پھر یوں گویا ہوتے ہیں کہ ہم دونوں میں فرق یہ ہے کہ میں جزبات سے نہیں انصاف سے سوچتا ہوں؟؟؟ دوست اپنی سوچ بدلو اپنے منہ میاں مٹھو بننا کسی بھی فرد کو زیب نہیں دیتا اور پھر آپ تو ایک وسیع فورم کے """ایڈمن """ ہو ۔

                          اب آخری پیرا گراف ایسا تحریر فرمایا ہے آپ نے جس کا جواب تحریر کرتے وقت میرے دوستوں کو میرے مافی الضمیر کا اندازہ ہوسکے گا۔
                          محترم جس وقت نواز باہر گیا تو اُس وقت ایک ہی فرد کا طوطی چہار جانب بج رہا تھا وہ جو چاہتا تحریر ہوتا جو چاہتا ٹی وی پر دکھایا جاتا یہ وہ وقت تھا جب میرے جیسے فرد کے لئے ایک کٹھن دور تھا کہ ہر جانب سے ایک ہی فرد کی ملزم و مجرم ہونے بھگوڑا ہونے کی باتیں ہورہی تھیں جب میں اُس وقت نہیں ڈگمگایا تو اب تو الحمدُللہ کافی گرد چھٹ چکی
                          میرے محترم جس وقت نواز شہباز جیل میں تھے تو ایک جانب اُن کو چھوڑنے کے لئے دوسرے ممالک کی سفاتکاریاں کام کر رہی تھیں تو دوسری جانب میاں شریف صاحب کی تبیعت نہائت ناساز ہوگئی تھی (اور کیوں نہ ہوتی کہ جس باپ کے دو بیٹے فوج نے اغوا کر رکھے ہوں اور فوج بھی وہ جس کے منہ کو وزیر اعظم کو ختم کرنے کا چسکا پڑا ہو)۔
                          جب آپ کے شیر جوان کو یہ اطلاع ملی کہ میاں شریف صاحب کو علاج کے لئے باہر لیجانا ضروری ہے تو اِس مطلب پرست اور کسی کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانے والے فرد کی تو جیسے لاٹری نکل آئی کیونکہ اس وقت تک شہباز و نواز کسی سفارتکاری کے نتیجے میں ملک چھوڑنے کو راضی نہیں تھے ،(یہ فرد اس گھرانے کی آپسی محبت اور والدین کے لئے بچوں کے دل میں تعظیم کو اُس وقت پرکھ چکا تھا جب میاں شریف صاحب کی ایک دعوت میں شرکت کے لئے ان کے ہاں گیا تھاجس کا زکر اس نے اپنی کتاب میں بھی"بہت حقارت کے ساتھ" کیا ہے کہ میں جب میاں صاحب کی ایک دعوت پر ان کے گھر گیا تو پورے گھرانے نے اس وقت تک کھانا شروع نہیں کیا جب تک بڑے میان نے اپنی پلیٹ میں کھانا لے نہیں لیا،تو اِیسے وقت میں اس فرد نے یہ شرط رکھی کہ اگر جانا ہے تو پورا گھر جائے ورنہ بڑھا مرتا ہے تو مرتا رہے؟؟؟ انہی حالات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ معاہدہ ہوا جس کو پرویز وغیرہ اپنے لئے استعمال کرتے رہے۔
                          آپ نےپوچھا کہ کونسا جزبہ لے کر آئے ہیں؟؟؟محترم اس فرد کو کلی اقتدار پر آنے تو دیجئے اور اپنا عرصہ حکومت مکمل تو ہونے دیجئے پھر بات کیجئے گا "اسی ہتھیلی پر سرسوں کی بات کر رہا تھا جو آپ نے کی؟؟ہا ہا ہا سوری مجھ سے ہنسی روکی نہیں گی
                          جو لوگ تبدیلی کی بات کر رہے ہیں اور عمران کی صورت میں تبدیلی کی حمائت کر رہے ہیں تو اُن دوستوں سے عرض ہے کہ نواز شریف اور اس کے طرز سیاست میں ،سبھی کو تبدیلی نظر آرہی ہے وہ پہلے کی طرح وفاق سے نبرد آزما نہیں ہو رہا،وہ پہلے کی طرح افواج کی جانب نہیں دیکھ رہا ،وہ امریکہ سے بے جا یاریاں نہیںبڑھا رہا،وہ جمہوری حکومت کو غیر جمہوری طریقوں سے ختم کرنے کی داغ بیل نہیں ڈال رہا اور انہی تبدیلیوں کی بنا پر میڈیا اور دوسری سیاسی جماعتوں سے "فرینڈلی اپوزیشن "اور باری باری حکومت کی باتیں بھی سن رہا ہے لیکن اس فرد کو معلوم ہےکہ بری سےبری جمہوریت آمریت کے اعلی ترین ادوار سے بہتر ہے کیونکہ حلف اُٹھاتے ہی جمہوری حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے لیکن آمریت کی کالی رات غیر معلوم عرصے تک طویل ہوتی جاتی ہے کبھی بارہ سال،کبھی گیارہ سال اور کبھی آٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                          نواز شریف میرے جیسے فرد کی آنکھوںکےسامنے تبدیلی کا آغاز ہے یہ وہ فرد ہے جو ایک پیتل تھا جس کو بے نظیر نے سونا بنایا اور شرفو گدھے کی بھڑکائی آگ نے کندن اب آپ یا آپ سے بڑھ کر مفکرین مجھے کہیں کہ اس کندن کو بازار حکومت میں مت لے کر جاوو تو ان سبھی دوستوں کے لئے میرے لب ایک ہی لفظ بولیں گے سوری!۔

                          محترم منڈا سیالکوٹی کے کہنے فوجی بجٹ سے متعلق فگر درست کئے گئے ہیں ۔
                          Last edited by S.Athar; 14 December 2011, 15:56.
                          :star1:

                          Comment

                          • #88
                            Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                            Plz. correct that Pakistan defense budget is 17 to 18 percent of total budget not 70%. 495 BN out of 2767 BN (PKR)
                            :thmbup:

                            Comment

                            • #89
                              Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                              ساز صاحب - ایک جگہ سے بار بار ڈھسنے والے کو دنیا میں کوئی عقلمند نہیں کہتا، باقی صرف اتنا کہوں گا جو قائد اعظم کہتے مر گئے تھے "اللہ پاکستان کی حفاظت کرنا"!۔
                              باقی میں کینڈا میں نہیں ڈنمارک میں ہوتا ہوں۔
                              tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
                              tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

                              Comment

                              • #90
                                Re: تھوڑی سیاست ہو جائے

                                Originally posted by S.A.Z View Post
                                ارنہ وہ مشرف
                                ڈنمارک

                                Originally posted by S.A.Z View Post
                                السلامُ علیکم
                                محترم سارہ خاتون کے کہنے پر ایک مرتبہ پھر حاضر ہوں
                                دیر سے رپلائی پر معزرت چاہوں گا کہ "سعودیہ کے ویک اینڈ میرےلئے بہت ٹف ہوتے ہیں" جس کی وجہ سے لمبی تحاریر لکھنے کا وقت نہیں مل پاء رہا تھا۔
                                میرے لئے بدقسمتی کی بات ہے کہ میری گفتگو کا آغاز ایک ایسے فرد کی باتوں سے ہوا جو کہ نہ تو دنیا میں رائج کسی بھی طریقہ اقتدار کا حامی ہے اور نہ ہی اس کے پاس "اسلام،جس کے بارے میں خود صاحب تحریر اقرار کر چکےکہ پوری دنیا پر لاگو نہیں ہوسکتا"کے علاوہ کوئی ایسی راہ ہے جس پر چلنے کے لئے میں موصوف کے پیچھے چل پڑوں۔
                                محترم آپ اور میرے میں اور کوئی فرق ہے یا نہیں لیکن ایک فرق ہے کہ آپ نے کبھی ووٹ ڈالا نہیں اور میں نے ووٹنگ لسٹ میںنام آنے کے بعد پاکستان رہنے تک کوئی ووٹ مس نہیں یا چاہے وہ بلدیاتی الیکشن ہو یا قومی میں نے تو پرویز کے ڈرامہ ریفرنڈم میں بھی جا کر ووٹ کاسٹ کیا تھا
                                جب میں نے پرویز کی مخالفت میں پریزائیڈنگ آفیسر کے سامنے سٹمپ لگائی تو اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ یار کیا تمھارے انکار سے مشرف اقتدار سے ہٹ جائے گا تو میںنے کہا تھا کہ"مجھے معلوم ہے کہ میرے ووٹ سے یہ الگ نہیں ہوگا لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ فوجی اقتدار کبھی بھی پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوسکتا تو آنے والے وقت میں جب مجھ سے آگے آنے والی نسل مجھ سے پوچھے گی کہ پاکستان کی اس خرابی کا جب آغاز ہوا تو تم نے کیا کیا؟؟؟تو اسے یہ بتاتے ہوئے میںنے ایک پر امن اور ایک جمہوری فرد ہونے کے ناطے "نہیں پر"ووٹ کاسٹ کیا تھا تو اُس وقت میرے لہجے کی سچائی میرا اثاثہ ہوگی جو اُس نسل کو منتقل ہوگا۔اور اسی اثاثے کی بنا پر آج میں آپ جیسے اعلی تعلیم یافتہ فرد کے سامنے موجو ہوں الحمدُللہ

                                مسعود صاحب لسٹوں کے چکروں میں تو نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے کیونکہ کوئی بھی فرد دریا میں چھلانگ لگا کر سوکھا نہیں نکل سکتا اور دوسرے میڈ یا کے اس دور میں آپ پیسے خرچ کر کے میرے خلاف انٹارٹکا کے اخبار میں رپورٹ بنوا دیں آپ کے لئے کیا مشکل ہے اُس کے بعد آنے والی نسلیں اُس رپورٹ کو لے کر میری نسلوں کو رگیدتی رہیں گی (یہ ایک مثال کافی ہوگی رپوٹوں کے لئے)۔
                                البتہ جو بات آپ نے آٹے کے حوالے سے کی تو سر جی شائد آپ کینڈا میں بیٹھ کررپورٹوں پر ہی تکیہ کئے رہتے ہیں مجھے بیرون ملک آئے صرف 4 سال ہوئے ہیں لہذا میںنے یہ ادوار خود سہے ہیں جن کا آپ تزکرہ فرما رہے ہیں۔
                                نواز کے پہلے دور 1991 کے بالکل آغاز میں جب اس کی حکومت کوتین ماہ کا عرصہ بھی نہیں ہوا تھا تب اس بحران نے سر اُٹھا لیا تھا اور صرف دو سے تین ماہ میں ان حالات پر اس خوبی سے قابو پایا گیا کہ سڑکوں پر آٹے کے بھرے ٹرک کھڑے رہتے تھے اور کوئی لینے والا موجود نہیںہوتا تھا۔پاکستان سٹیل مل کا ستیاناس ہوگیا کے الفاظ لکھنے سے تو یوں ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مل اب موجود ہی نہیں ہے؟؟؟سر جی اُس وقت اسٹیل مل پر قابض یونین مافیا سے جب اسٹیل مل کو آزاد کروانے کی کوشش کی گئی توتب یہ پراپوگنڈا زرو شور سے مچایا گیا کہ "ہائے اسٹیل مل گئی ہائے اسٹیل مل گئی لیکن الحمدُللہ اسٹیل مل وہیں کی وہیں موجود ہے۔
                                برادر فلاسفر صاحب کیا آپ یہ ثابت کریں گے کہ ہندوستان کلی بیوقوفوں اور گدھوں کا ملک ہے؟؟؟کیونکہ آپ کے بہادر جرنیل نے جو ایڈونچر شروع کیا تھا اگر مان لیا جائے کہ ہندوستان اُس باڈر پر شکست کھا رہا تھا تو کیا ہندوستان کے بیوقوف اُس جنگ کو کراچی کے سمندروں سے لیکر سیالکوٹ اور اس سے آگے بڑھتے ہوئے پورے کشمیر تک جگہ جگہ جنگی مورچے کھول کر اس جنگ کو نہ پھیلاتا؟؟؟
                                محترم مسعود بھائی پاکستان کی عمر 64،65سال فوج کا اقتدارمیں حصہ تقریباً آدھا اور جو آدھا حصہ اہل جمہوریت کو ملا بھی تو صرف ایک حکومت"زوالفقار علی بھٹو"کی جو کہ اپنی جمہوری مدت پوری کر سکی (پرویز کی چھتری تلے پانچ سال پوری کرنے والی حکومت پرویز ہی کی تھی،جمہور کی نہیں)۔
                                تو ان بیس مہنیوں تیس مہنیوں اور چھ چھ مہینوں کی حکومتوں سے کیا توقعات رکھی جائیں کہ آناً فاناً سب کچھ ٹھیک کر جائیں،جب کسی حکومت کو اپنے مکمل ایجنڈے پر عمل کرنے کے لئے پوری مدت ہی میسر نہ ہو تو آپ یا میں کس بات کا شکوہ کریں؟؟؟
                                بچگانہ باتیں کیا ہیں کیا نہیں اس کا فیصلہ قارئین پر چھوڑیں جناب آپ کے ایڈمن ہونے کی وجہ سے شائد آپ کی عزت کی جائے لیکن سبھی کو معلوم ہے کہ آمروں کی حمائت کرنے والے کبھی حق پر نہیں ہوئے۔
                                آپ جیسا فرد اگر فوجی حماقتوں کی حمائت نہیں کرے گا تو کون کرے گا "کہ آپ کا تو ہیرو ہی پرویز ہے
                                محترم یہ ایک کھلا سچ ہے جس سے اب پاکستانی آگاہ ہوتے جا رہے ہیںکہ "کشمیر"ہماری فوج کاایک ٹرمپ کارڈ ہے جس کو یہ فوج کبھی بھی فتح کرنے کی نیت سے نہیں کھیلے گی اور ہر پانچ دس سال بعد پاکستانی عوام کے جزبات سے کھیلنے کے لئے اس کارڈ کو شو کرواتی رہے گی اس فوج نے چار مرتبہ صرف پاکستان فتح کیا ہے اور کچھ نہیں ایک مرتبہ کو وسعت النظری کے ساتھ دیکھیں کہ اگر آج کشمیر کا مسلہ حل ہوجائے (چاہے کسی بھی صورت کا ہو،اور ہندوستان سے پر امن حالات میسر آجائیں ) تو کیا بجٹ کا 70 فیصد حصہ کھاجانے والی فوج کو عوام پالیں گے؟؟؟
                                لہذا پرویز جیسی زہیت رکھنے والے جرنیل کسی بھی حال میں یہ قبول نہیں کر سکتے کہ کشمیرکا مسلہ کسی بھی صورت(ٹیبل یا بیٹل) کے میدان میں ختم ہو۔

                                محترم معزرت کےساتھ عرض ہے کہ میری تاریخ تو غلط ہی سہی لیکن اپنی تاریخ پر پڑی گرد ضرور جھاڑ لیجئے 1948 میں جو جنگ ہوئی تھی وہ آپ کی پاک آرمی نے نہیں لڑی تھی"اُس وقت کے برٹش جنرل گریسی نے"قائد اعظم کو صاف انکار کر دیا تھا کہ میری آرمی اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ ہندوستان میںبھی اور پاکستان میں بھی اُس وقت فوج کے اہم عہدوں پر برٹش آرمی آفیسرز ہی موجود تھے،لہذا وہ جنگ ہمارے قبائلی علاقوں کے مجاہدین کی زاتی کاوش تھی اورہمارے پیچھے ہٹنےکا سبب بھی یہی تھا کہ سامنے ایک منجھی ہوئی آرمی تھی جس کے سامنے ان ٹرینڈ افراد زیادہ اندر تک داخل نہیں ہوسکے تھے۔
                                ایک جانب آپ اس شیر دل کو لڑنے والا غازی کہہ رہے ہیں اور دوسری جانب واجپائی کے سامنے سر نگوں ہوکر سفارتکاری کا شہسوار بھی کہہ رہے ہیں جبکہ یہ شیر دل اُس وقت کچھ نہیں کر سکا جب آٹھ سال تک پاکستان کے سفید سیاہ کا مختار کلُ تھا اس ڈرامہ گیر نے شیر دلانہ اقدام اپنے دور حکومت میں کیوں نہ کیا جب کسی سے اجازت کی ضرورت بھی نہیں تھی؟؟؟
                                کیا ان حقیقتوں کے تناظر میں،میں اس فرد کے ڈراموں کو اس سے بہتر الفاظ دے سکتا ہوں؟
                                محترم مسعود صاحب میں کسی بھی اسلامی تنظیم کی حمائت نہیں کر رہا بلکہ میں نےکہا کہ اسلامی تنظیوں کا نام لے کر کشمیر تک اپنی کاروائیاں محدود رکھنے والوں کو بھی پرویز نے نقصان پہنچایا اور جو تھوڑی بہت مدد کشمیر مجاہدین کو ہو رہی تھی وہ اس "شیر دل "نے روک دیں۔
                                میرے محترم بھائی لال مسجد میں شہید ہونے والی ایک طالبہ کے بھائی سے میری اپنی زاتی جان پہچان یہاں پر ہوئی اُس فرد نے جو کچھ لب لباب بتایا اُس کے مطابق (اور جو کچھ اخبارات میں آیا وہ اُس کی بات کے گواہ ہیں کہ) اسی لال مسجد کے پاس ایک "باڈی مساج کلینک"موجود تھا جس کی کرتا دھرتا کے تعلقات آپ کے شیر جوان کے خاص لوگوں سے کافی گہرے تھے بلکہ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کا شیر جوان اِن محترمہ کے آگے دم ہلانے کے لئے اپنے ہاں مدعو بھی کیا کرتا تھا "وللہ العلم "
                                تو بات کا آغاز یوں ہوا کہ اسی جگہ آنے جانے والے اوباش لوگوں میں سے ایک پھنے خاں کے ڈرائیور نے لال مسجد کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کی جب اس کی اطلاع مدرسے کے طالب علموں کو ہوا تو غیرت کے مارے لڑکوں نے اس ڈرائیور کی ٹھکائی کر دی کچھ دنوں کی لے دے کے بعد مدرسہ کے معلمین نے یہ تقاضہ شروع کر دیا کہ یہ "ماڈرن قبحہ خانہ بند کیا جائے"اور بسسسس پھر یہ بات اخبارات گئی اور اُس خاتون نے بھی اہل مدرسہ کو چینلج کر دیا کہ تم لوگوں کو ختم کروا دوں گی تمھیں نہیںمعلوم میرے تعلقات کہاں تک ہیں اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دنیا نے دیکھا کہ اُس کے تعلقات کہاں تک تھے۔
                                میرا خیال میرے پاکستانیوں کو ابھی تو وہ خبریں یاد ہی ہونگی جن میں اُس باڈی مساج کلینک اور اہل لال مسجد کی تو تکار شائع ہوتی تھی۔
                                محترم مسعود صاحب یہ بھی آپ ہی کا خاصہ ہے کہ "خود ہی مدعی ہیں اور خود ہی منصف"
                                مجھ میں اور اپنے آپ میں خود ہی فیصلہ صادر فرماتے جا رہے ہیں کہ "ایک بات سمجھ لوکہ مسعود جو کہتا ہے سوچ سمجھ کر کہتا ہے یا پھر یوں گویا ہوتے ہیں کہ ہم دونوں میں فرق یہ ہے کہ میں جزبات سے نہیں انصاف سے سوچتا ہوں؟؟؟ دوست اپنی سوچ بدلو اپنے منہ میاں مٹھو بننا کسی بھی فرد کو زیب نہیں دیتا اور پھر آپ تو ایک وسیع فورم کے """ایڈمن """ ہو ۔

                                اب آخری پیرا گراف ایسا تحریر فرمایا ہے آپ نے جس کا جواب تحریر کرتے وقت میرے دوستوں کو میرے مافی الضمیر کا اندازہ ہوسکے گا۔
                                محترم جس وقت نواز باہر گیا تو اُس وقت ایک ہی فرد کا طوطی چہار جانب بج رہا تھا وہ جو چاہتا تحریر ہوتا جو چاہتا ٹی وی پر دکھایا جاتا یہ وہ وقت تھا جب میرے جیسے فرد کے لئے ایک کٹھن دور تھا کہ ہر جانب سے ایک ہی فرد کی ملزم و مجرم ہونے بھگوڑا ہونے کی باتیں ہورہی تھیں جب میں اُس وقت نہیں ڈگمگایا تو اب تو الحمدُللہ کافی گرد چھٹ چکی
                                میرے محترم جس وقت نواز شہباز جیل میں تھے تو ایک جانب اُن کو چھوڑنے کے لئے دوسرے ممالک کی سفاتکاریاں کام کر رہی تھیں تو دوسری جانب میاں شریف صاحب کی تبیعت نہائت ناساز ہوگئی تھی (اور کیوں نہ ہوتی کہ جس باپ کے دو بیٹے فوج نے اغوا کر رکھے ہوں اور فوج بھی وہ جس کے منہ کو وزیر اعظم کو ختم کرنے کا چسکا پڑا ہو)۔
                                جب آپ کے شیر جوان کو یہ اطلاع ملی کہ میاں شریف صاحب کو علاج کے لئے باہر لیجانا ضروری ہے تو اِس مطلب پرست اور کسی کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانے والے فرد کی تو جیسے لاٹری نکل آئی کیونکہ اس وقت تک شہباز و نواز کسی سفارتکاری کے نتیجے میں ملک چھوڑنے کو راضی نہیں تھے ،(یہ فرد اس گھرانے کی آپسی محبت اور والدین کے لئے بچوں کے دل میں تعظیم کو اُس وقت پرکھ چکا تھا جب میاں شریف صاحب کی ایک دعوت میں شرکت کے لئے ان کے ہاں گیا تھاجس کا زکر اس نے اپنی کتاب میں بھی"بہت حقارت کے ساتھ" کیا ہے کہ میں جب میاں صاحب کی ایک دعوت پر ان کے گھر گیا تو پورے گھرانے نے اس وقت تک کھانا شروع نہیں کیا جب تک بڑے میان نے اپنی پلیٹ میں کھانا لے نہیں لیا،تو اِیسے وقت میں اس فرد نے یہ شرط رکھی کہ اگر جانا ہے تو پورا گھر جائے ورنہ بڑھا مرتا ہے تو مرتا رہے؟؟؟ انہی حالات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ معاہدہ ہوا جس کو پرویز وغیرہ اپنے لئے استعمال کرتے رہے۔
                                آپ نےپوچھا کہ کونسا جزبہ لے کر آئے ہیں؟؟؟محترم اس فرد کو کلی اقتدار پر آنے تو دیجئے اور اپنا عرصہ حکومت مکمل تو ہونے دیجئے پھر بات کیجئے گا "اسی ہتھیلی پر سرسوں کی بات کر رہا تھا جو آپ نے کی؟؟ہا ہا ہا سوری مجھ سے ہنسی روکی نہیں گی
                                جو لوگ تبدیلی کی بات کر رہے ہیں اور عمران کی صورت میں تبدیلی کی حمائت کر رہے ہیں تو اُن دوستوں سے عرض ہے کہ نواز شریف اور اس کے طرز سیاست میں ،سبھی کو تبدیلی نظر آرہی ہے وہ پہلے کی طرح وفاق سے نبرد آزما نہیں ہو رہا،وہ پہلے کی طرح افواج کی جانب نہیں دیکھ رہا ،وہ امریکہ سے بے جا یاریاں نہیںبڑھا رہا،وہ جمہوری حکومت کو غیر جمہوری طریقوں سے ختم کرنے کی داغ بیل نہیں ڈال رہا اور انہی تبدیلیوں کی بنا پر میڈیا اور دوسری سیاسی جماعتوں سے "فرینڈلی اپوزیشن "اور باری باری حکومت کی باتیں بھی سن رہا ہے لیکن اس فرد کو معلوم ہےکہ بری سےبری جمہوریت آمریت کے اعلی ترین ادوار سے بہتر ہے کیونکہ حلف اُٹھاتے ہی جمہوری حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے لیکن آمریت کی کالی رات غیر معلوم عرصے تک طویل ہوتی جاتی ہے کبھی بارہ سال،کبھی گیارہ سال اور کبھی آٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                                نواز شریف میرے جیسے فرد کی آنکھوںکےسامنے تبدیلی کا آغاز ہے یہ وہ فرد ہے جو ایک پیتل تھا جس کو بے نظیر نے سونا بنایا اور شرفو گدھے کی بھڑکائی آگ نے کندن اب آپ یا آپ سے بڑھ کر مفکرین مجھے کہیں کہ اس کندن کو بازار حکومت میں مت لے کر جاوو تو ان سبھی دوستوں کے لئے میرے لب ایک ہی لفظ بولیں گے سوری!۔

                                جناب

                                یہ جتنے بھی بحران ہیں یہ سب پچھلے بحرانوں کی توسیع ہے
                                ایک اسرائیلی روایت کہ مطابق جب تالاب کے کنارے بیٹھے؎
                                اندھے کو اچانک اآںکھیں ملتی ہیں تو وہا س وفور مسرت میں
                                اپنے قریبی دوستوں کو غرق آب کر دیتا ہے تم ہم میں سے
                                جس کو بھی حکومت کی اآنکھیں ملتی یہی کچھ کرتے ہیں

                                مشرف کو اپ آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں ان کی جماعت کو بھی اپ جمہوری
                                تسلیم نہیں کرتے لیکں اس تضاد کی سمجھ نہیں آئی کہ نواز شرئیف بھی
                                تو ایک آمر بلکہ بدترین آمر کی باقیات ہے ؟؟؟؟ کیا ایسا نہیں ؟؟؟نظریہ
                                ضرورت مارکہ سیاستدان
                                372-hahaکا مارشل لا ہو یا ریمینڈ ڈیوس کی رہائی ان کی طبعیت کا
                                وضو ہمیں بیچ چوراہے ٹوٹ جاتا یا ابا جی مرحوم کو
                                اس کام کے لیے سٹینڈ بائی رکھا ہوتا تھا
                                :garmi:

                                افسوس سے کہوں گا نوز شریف یا موجودہ سیاستدان لیڈر تو دور کی بات ایک کونسلرسے یا ناظم کے
                                بھی اہل نہیں ان سے کسی اچھائی کی توقع یا یا امید رکھان یہ قوموں کو بحرانوں سے نکالیں گے ایسے ہی
                                ہے جیسے کسی ممی کے جسم میں خون داخل کرنا

                                ویسے ڈنمارک میں سری پائے کا سالن ہو تو مسعود مجھے بھی کوئی بھیج دے بڑا
                                دل کر اہ اور کیک تو مییری کمزوری ہے
                                372-haha:hairdrayer:

                                Last edited by Dr Fausts; 11 December 2011, 09:28.
                                :(

                                Comment

                                Working...
                                X