Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

رافضہ کے توسیعی عزائم

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • رافضہ کے توسیعی عزائم

    رافضہ کے توسیعی عزائم
    جمع و ترتیب : محمد زکریا خان


    اگلے سال رافضہ کے بین الاقوامی ادارے’عالمی اہل بیت اسمبلی‘(مجمع جہانی اہل بیت)کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں مجمع کی کار گردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔تین سال پہلے مجمع نے اپنے اجلاس منعقدہ تہران میں دوررس سفارشات مرتب کی تھیں۔اگلے سال ان سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔مجمع کے سابقہ اجلاس میں جو سفارشات پیش کی گئی تھیں تین سالوں میں اُن میں سے اکثر پر عمل کیا جا چکا ہے۔اگلی سطور میں ہم قارئین کے سامنے ان منصوبوں کا مختصر تعارف پیش کر رہے ہیں جس سے قارئین اندازہ لگا سکتے ہیں کہ رافضہ کس قدر سنجیدگی اور مربوط پلاننگ سے اپنے توسیعی عزائم پر عمل کر رہے ہیں۔

    اجلاس میں شرکاءنے دینی؛تعلیمی اور کلچرل منصوبوں کے وسیع نیٹ ورک کی سفارش کی تھی جس میں رافضہ کی مختلف ممالک میں جامع مساجد کی تعمیر کے ساتھ دینی مراکز، (حسینیات)، کلچرل سنٹر،پرائمری اور مڈل کلاس تک کے اسکول، نرسری اسکول دینی مدرسے (حوزات)، فری کلینک اور کھیل کلب شامل ہیں۔مسئلہ فلسطین یا ناموس رسالت پر رافضہ کے گرج دار بیانات تو کبھی زمینی حقائق پر اثر انداز نہیں ہوئے البتہ مجمع کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے رافضہ نے بہت بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    بنکاک میں جامع (مسجد)’امام علی ‘تعمیر ہو چکی ہے۔چین کے صوبے سنکیانگ چن میں جامع ’امام زمان، ‘سنگا پور میں حسینیہ فاطمہ زہراءؓ، بحر ہند کے جزائر مڈگاسکرمیں جامع زہراءؓ، تیونس میں جامع اور حسینیہ زہراء، ؓ جنوبی افریقہ میں جامع مصطفیٰ، وسطی ایشاءکے ملک کرغیزستان میں جامع امام علیؓ، اسی نام سے ایک جامع افغانستان میں اور افغانستان کے شہر ہلمند میں مدرسہ ’امام باقر‘، گلگت میں جامع ’گلگت‘، کشمیر میں اقامتی مدرسہ حوزہ فاطمہ زہراءؓ اور مدرسہ ’امام باقر‘ شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں مجمع کے اجلاس میں مختلف ممالک میں انجمنیں بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

    اسی طرح طلبہ کے لیے سمر کیمپ کے انعقاد کی سفارش کی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے بیس سمر کیمپ میں ایک ہزار نوجوانوں کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔جن ممالک میں سمر کیمپ لگائے گئے وہ یہ ہیں:آذربائیجان، ملیشیا، مڈگاسکر، پاکستان، برطانیہ، بحرین، سعودی عرب، جرمنی، ہولنڈ، بلجیم، کینیا، امارات اور ترکی۔

    اجلاس میں پہلے سے کام کرنے والی رافضی انجمنوں اور رافضی حقوق کی آواز اُٹھانے والے اداروں کے لیے مالی تعاون کی سفارش کی گئی تھی۔دنیا کے مختلف ممالک میں شیعہ کے حالات کا سروے کرنے کی بھی سفارش کی گئی خاص کر ان ممالک میں رہائش پزیر شیعہ عوام کے لیے: عراق، تیونس، مراکش، تنزانیا، نائیجر، مغربی افریقہ کے برکینافاسو، جزائرجزرقمر، مڈگاسکر، سوڈان، الجزائراور سیرالیون ۔

    اجلاس میں اقوام متحدہ کے اراکین کی شمولیت اور دوسرے حقوق انسانی پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے اراکین پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل جس میں شیعہ کی سرکردہ شخصیات شامل ہوں کی سفارش کی گئی جس کا مقصد رافضہ کے حقوق کا دفاع کرنا ہو۔

    رافضہ خواتین کی تنظیموں کی تشکیل کی حوصلہ افزائی نیزخواتین تنظیموں میں بچوں کی ’مناسب تربیت‘کا بھی انتظام ہونا چاہیے۔

    434 کتابوں کی اشاعت جنہیں چوبیس ممالک میں بلا قیمت تقسیم کیا جائے۔کل پانچ لاکھ کتابیں اس مقصد کے لیے تقسیم کی جائیں۔کتابوں میں قران مجید، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ، تاریخ اسلام، آغا خمینی کی سیرت پر مبنی کتب، زیارت گاہیں، دعاؤں کی کتابیں اور نماز سکھلانے والی کتابیں شامل ہوں ۔

    اس سلسلے میں اب تک 400 شیعہ لائبریریوں کا مختلف ملکوں میں افتتاح ہو چکا ہے۔صرف عراق میں جو رافضہ کا سب سے اہم ہدف ہے کل 600 لائبریریاں کام کر رہی ہیں۔افغانستان اور دوسرے ممالک اس کے علاوہ ہیں۔

    ابلاغ عامہ کی سطح پر چینل’ثقلین‘ کا قیام عمل میں لایا جائے۔چینل کی تشکیل کا تخمینہ تیس ملین ڈالر لگایا گیا ہے جس کا 50 فیصد مجمع نے اپنے ذمہ لیا ہے۔

    مجمع کے زیر غور اور بھی بہت سے منصوبے ہیں اور اس سلسلے میں کویت اور بحرین میں ایرانی سفارت خانے کی سر پرستی میں ایران کے مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔خلیجی ممالک ایران کی بڑھتی سرگرمیوں سے صرف نظر کیے ہوئے ہیں جو علاقے کے امن کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔کویت کے مقامی اخبارات میں خبر بھی شائع ہوئی تھی کہ حکومت نے ایسے عناصر کو گرفتار کر لیا ہے جو بحرین کے ایک وزیر کے توسط سے علاقے میں تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔ نیز یہ کہ اس نیٹ ورک کا ’پاسداران انقلاب‘کے ساتھ تعلق تھا۔اس خبر کو عام نہیں ہونے دیا گیا۔ یہاں ہم قارئین کو بتاتے چلیں کہ ثقافتی پروگراموں کی آڑ میں ایران بحرین پر بہت زیادہ اثرانداز ہو چکا ہے۔

    خلیج کی چھوٹی چھوٹی مملکتیں باہم مختلف ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر رافضہ توسیعی منصوبوں پر کامیابی سے عمل کر رہے ہیں۔سرکاری محکمے تو اس بارے میں خاموش ہیں تاہم ڈاکٹر ھادف شمری کی کتاب میں رافضہ کے منصوبوں سے خبردار کیا گیا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ خلیجی مملکتوں میں سنی حکومتوں کا تختہ الٹنا رافضہ کی پہلی ترجیح ہے۔بحرین میں ھادی مدرسی کے زیر قیادت تنظیم ’جبھۃ اسلامیہ‘ ’آزادیٔ بحرین کے‘ منصوبے پر کام کرتی ہے ۔تنظیم کا صدر دفتر تہران میں ہے۔تنظیم جبھۃ اسلامیہ سنی حکومت ’ آل خلیفہ‘ کا ایک مرتبہ تختہ الٹنے کی کوشش کر چکی ہے۔ایران کے ایک سرکردہ رہنما صادق روحانی1979ء میں بحرین کو ایران میں ضم کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔اس تجویز کے بعد بحرین کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور دار الحکومت منامہ تک اس کے اثرات پڑے تھے۔


    تنظیم کا ایک عسکری ونگ ’حزب اللہ بحرینی‘بحرین میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پایا جاتاہے۔میڈیا تو صرف مغرب کی زبان بولتا ہے اور دہشت گردی کے حوالے سے دنیا بھر کے اخبارات اور چینل صرف القاعدہ کا نام لیتے ہیں جبکہ رافضہ کی دہشت گرد تنظیمیں اسی کی دہائی سے سنی ریاستوں کے خلاف انقلاب برپا کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔سنی اکثریتی علاقوں میں شیعہ حکومتیں بنانا امریکہ کے مفاد میں ہے۔عراق اس کی تازہ مثال ہے۔

    بحرین کی تو یہ صورت حال ہے کہ ہر شہر اور قریے میں شیعہ مراکز پائے جاتے ہیں۔جو تجربہ بحرین میں کامیاب ہو جاتا ہے ویسا منصوبہ کویت میں شروع کر دیا جاتا ہے۔بحرین میں سنہ 2007ء تک سرکار نے 1122’ عزاداری‘ کے جلوس کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔بحرین ایک چھوٹا سا سنی آبادی والاملک ہے اور وہاں کی یہ صورت حال ہے۔ڈاکٹر شمری لکھتے ہیں کہ بحرین میں سنی مساجد 500 ہیں جبکہ ماتم و عزاداری کے ہزار سے اوپر جلوس! محرم کی نویں اور دسویں تاریخ کو سرکاری اجازت سے صرف شیعہ پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر شمری لکھتے ہیں کہ ساحلی علاقوں میں آباد شیعہ بستیاں اسلحہ کے ڈپو ہیں۔ایرانی کشتیوں سے یہاں اسلحہ پہنچایا جاتا ہے۔سنہ 2006ء میں بحرین کی حکومت نے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔شیعہ آبادی کی بحرین میں منتقلی کے لیے مال دار شیعہ بحرین کے شہر’محرق‘ میں ایک سے زیادہ رہائشی علاقے(ٹاؤن)مکمل طور پر خرید کر انہیں صرف اہل تشیع کے لیے مخصوص کرنا چاہ رہے تھے۔مؤلف کتاب لکھتے ہیں کہ سرکاری کارروائی بہت تاخیر سے عمل میں آئی کیونکہ اس طرح کے منصوبے اس سے پہلے بھی کامیاب ہوتے رہے ہیں۔بحرین کے شہر محرق کے رہائشی علاقے بنعلی اورابو ماھر میں شیعہ آبادیاں کامیابی کے ساتھ قائم ہو چکی ہیں۔منامہ کے رہائشی علاقے حورہ، قضیبیہ اور ذواودہ میں شیعہ بسائے جا چکے ہیں۔ یہاں تک کہ حکومت کو قانون سازی کرنی پڑی کہ مزید اراضی مقامی شہریوں کے علاوہ کسی کو فروخت نہیں کی جا سکے گی۔

    مؤلف لکھتے ہیں کہ سعودی سرکار نے بھی ایک ایسے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔سرکاری محکموں میں بھی با اثر شیعہ اپنے ہم مسلک امیدواروں کو کامیاب کراتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر طریقہ اور حربہ اختیار کرتے ہیں۔رافضی آبادی میں اضافے کے لیے رافضی قائدین نکاحِ متعہ کا مشورہ دیا کرتے ہیں۔

    خلیجی ممالک میں بالخصوص اور سنی علاقوں میں بالعموم رافضہ کے تعلیمی اور ثقافتی پروگرام اور کتب میلے رافضہ کے توسیعی عزائم کے لیے کام کرتے ہیں۔سنی ممالک کو اس کے سد باب کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔



  • #2
    Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

    اگر رافضی سے مراد اہل تشیع ہیں تو یہ پوسٹ مناسب نہیں میری نظر میں
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

      Originally posted by Sub-Zero View Post
      اگر رافضی سے مراد اہل تشیع ہیں تو یہ پوسٹ مناسب نہیں میری نظر میں


      آپ کو کیا تکلیف ہوئی ہے

      اگر کوئی اعتراض ہے تو لکھو





      Comment


      • #4
        Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

        Originally posted by lovelyalltime View Post


        آپ کو کیا تکلیف ہوئی ہے

        اگر کوئی اعتراض ہے تو لکھو






        بات تہزیب کے دائرے میں رہ کر کرو سمجھے
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment


        • #5
          Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

          Originally posted by sub-zero View Post

          بات تہزیب کے دائرے میں رہ کر کرو سمجھے


          بتاؤ تو سہی کہ آپ کو کیا اعتراض ہے

          Comment


          • #6
            Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

            جناب والا۔۔ اس میں گرم ہونے والی کوئی بات نہیں۔۔۔
            جمیل صاحب کو پوسٹ پر اعتراض ہوا یا کوئی شک پڑا تو انہوں نے اپنی اصلاح کے لئے پوچھ لیا۔۔ لیکن
            ہمیں نہیں چاہیئے کہ ہم کسی سے ایسے لہجے میں بات کریں جس سے دوسرےممبر کو
            تکلیف پہنچے۔۔
            اگر ان کو کوئی شک یا اعتراض ہے تو وہ ضرور لکھ دےگا ۔۔
            اللہ ہمیں صحیح عمل کرنے کی توفیق دے ۔۔۔ آمین

            Comment


            • #7
              Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

              Originally posted by Sub-Zero View Post
              اگر رافضی سے مراد اہل تشیع ہیں تو یہ پوسٹ مناسب نہیں میری نظر میں
              تمام مسلمانوں کو السلامُ علیکم

              بھائی مجھے اپ کا نام معلوم نہیں ہے۔ برائے مہربانی بتا دیں۔۔

              بھائی اگر یہ فورم ایسے اختلافی پوسٹ کی اجازت نہ دیتا تو میں یہ پوسٹ نہ کرتا لیکن یہ فورم تو ایسی پوسٹ سے بھرا پڑا ہے اور خاص طور پہ احناف کے خلاف پوسٹ سے بھرا ہوا ہے تو میری ایک پوسٹ اگر شیعہ کے خلاف ہو گئی تو کوئی فرق نہیں پڑنا چائیے۔۔
              اور ویسے یہ ان کے عقائد کے بارے میں ہے ہی نہیں بلکہ اس کا مقصد مسلمانوں کے اس فتنے کے عزائم کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تو اس لئے پوسٹ کی۔

              Comment


              • #8
                Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                Originally posted by i love sahabah View Post
                تمام مسلمانوں کو السلامُ علیکم

                بھائی مجھے اپ کا نام معلوم نہیں ہے۔ برائے مہربانی بتا دیں۔۔

                بھائی اگر یہ فورم ایسے اختلافی پوسٹ کی اجازت نہ دیتا تو میں یہ پوسٹ نہ کرتا لیکن یہ فورم تو ایسی پوسٹ سے بھرا پڑا ہے اور خاص طور پہ احناف کے خلاف پوسٹ سے بھرا ہوا ہے تو میری ایک پوسٹ اگر شیعہ کے خلاف ہو گئی تو کوئی فرق نہیں پڑنا چائیے۔۔
                اور ویسے یہ ان کے عقائد کے بارے میں ہے ہی نہیں بلکہ اس کا مقصد مسلمانوں کے اس فتنے کے عزائم کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تو اس لئے پوسٹ کی۔
                اگر سب کنویں میں گریں گئے تو پیچھے پیچھے آپ بھی گریں یا عقل کا استعمال کریں گئے
                اگر حنفیہ کے خلاف پوسٹ لگائی تو جو اہلحدیث لگارہے ہیں ان کے خلاف لگائیں یا جو اختلافی پوسٹ ہتھے لگی چھاپ دی
                آپ کے پاس کوئی واضح ثبوت ہے ، کہ یہ سچ ہی ہے یا بس کسی نے لکھ دیا آپ نے مان لیا نہ صرف مان لیا بلکہ بغیر سوچے سمجھے چھاپنے لگے
                صرف اس لئے کہ اہل تشیع الگ مسلک ہے کیا ضرورت ہے تحقیق کی
                افسوس آج آپ بھی لولی بن گئے
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment


                • #9
                  Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                  Originally posted by Sub-Zero View Post
                  اگر سب کنویں میں گریں گئے تو پیچھے پیچھے آپ بھی گریں یا عقل کا استعمال کریں گئے
                  اگر حنفیہ کے خلاف پوسٹ لگائی تو جو اہلحدیث لگارہے ہیں ان کے خلاف لگائیں یا جو اختلافی پوسٹ ہتھے لگی چھاپ دی
                  آپ کے پاس کوئی واضح ثبوت ہے ، کہ یہ سچ ہی ہے یا بس کسی نے لکھ دیا آپ نے مان لیا نہ صرف مان لیا بلکہ بغیر سوچے سمجھے چھاپنے لگے
                  صرف اس لئے کہ اہل تشیع الگ مسلک ہے کیا ضرورت ہے تحقیق کی
                  افسوس آج آپ بھی لولی بن گئے




                  کیا آپ کو نہیں پتا کہ شیعہ صحابہ کرام کو گالیاں دیتے ہیں

                  حضرات عائشہ راضی اللہ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں

                  قرآن کو نہیں مانتے

                  جو شیعہ بھی ایسا کرتے ہیں

                  ہم ان کو کافر کہتے تھے کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے




                  Comment


                  • #10
                    Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                    Originally posted by Sub-Zero View Post
                    اگر سب کنویں میں گریں گئے تو پیچھے پیچھے آپ بھی گریں یا عقل کا استعمال کریں گئے
                    اگر حنفیہ کے خلاف پوسٹ لگائی تو جو اہلحدیث لگارہے ہیں ان کے خلاف لگائیں یا جو اختلافی پوسٹ ہتھے لگی چھاپ دی
                    آپ کے پاس کوئی واضح ثبوت ہے ، کہ یہ سچ ہی ہے یا بس کسی نے لکھ دیا آپ نے مان لیا نہ صرف مان لیا بلکہ بغیر سوچے سمجھے چھاپنے لگے
                    صرف اس لئے کہ اہل تشیع الگ مسلک ہے کیا ضرورت ہے تحقیق کی
                    افسوس آج آپ بھی لولی بن گئے


                    جناب اگر اسی طرح پوسٹ چھاپنی ہوتی تو اب تک یہ فورم ان اختلافی پوسٹ سے بھر دیتا۔۔۔
                    شیعہ کے خلاف کاپی پیسٹ کرنے کے لئے ایک نہیں ہزار ٹاپک مل جائیں گے۔۔
                    میری کوئی پوسٹ پہلے آپ کو شیعہ کے خلاف نظر آئی؟؟؟؟


                    اگر آپ کو شیعہ سے اتنی محبت ہے تو آپ ان باتوں کو نہ مانو۔۔
                    میں نے ایک آدمی کی تحریر پڑھی مجھے اچھی لگی میں نے آگے پوسٹ کر دی۔
                    آپ کو اچھی نہ لگے اس میں میری کیا غلطی؟؟؟؟


                    اور آپ اس تحریر کو باقی اختلافی پوسٹ سے ملا رہے ہو تو اتنا بتا دیں کہ اس تحریر میں کسی شیعہ عالم یا کسی شیعہ عقیدہ پہ بحث ہوئی؟؟؟؟
                    ویسے کوئی پوسٹ کرتا رہے دوسروں کے خلاف اپ کو کئی مسئلہ نہیں لیکن شیعہ کے خلاف پوسٹ کرنے پہ آپ کو برا لگا۔۔

                    Comment


                    • #11
                      Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                      Originally posted by lovelyalltime View Post


                      کیا آپ کو نہیں پتا کہ شیعہ صحابہ کرام کو گالیاں دیتے ہیں

                      حضرات عائشہ راضی اللہ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں

                      قرآن کو نہیں مانتے

                      جو شیعہ بھی ایسا کرتے ہیں

                      ہم ان کو کافر کہتے تھے کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے





                      اہل بیت رسول مبارک کے سب سے پیارے اور ان کی بیعت کرنے والے اہل تشیع ہیں ٹھیک ہے حضرت علی رحمتہ اللہ کے کچھ اختلافات خلیفہ اول دوم اور سوئم سے ہوئے اور اہل بیت کو پیچھے کیا گیا مگر ایل تشیع جو زیادہ تر اچھے ہیں وہ وسیع قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی زبان نہیں استعمال کرتے جس سے توہین کا پہلو نکلے اور امید ہے آپ بھی اسی وسیع قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہل تشیع جو اہل بیت کے ماننے والے ہیں کو کچھ نہیں کہیں گئے
                      :jazak:
                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment


                      • #12
                        Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                        Originally posted by Sub-Zero View Post

                        اہل بیت رسول مبارک کے سب سے پیارے اور ان کی بیعت کرنے والے اہل تشیع ہیں ٹھیک ہے حضرت علی رحمتہ اللہ کے کچھ اختلافات خلیفہ اول دوم اور سوئم سے ہوئے اور اہل بیت کو پیچھے کیا گیا مگر ایل تشیع جو زیادہ تر اچھے ہیں وہ وسیع قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی زبان نہیں استعمال کرتے جس سے توہین کا پہلو نکلے اور امید ہے آپ بھی اسی وسیع قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہل تشیع جو اہل بیت کے ماننے والے ہیں کو کچھ نہیں کہیں گئے
                        :jazak:

                        بیت کے لفظی معنی ہے "گھر "- قرآن میں 26 مقامات پر بیت کا لفظ استمعال ہوا ہے قرآ نی آیات کی رو سے "اہل بیت" نبی کریم صل الله علیہ وسلم کےگھر والے مراد ہیں (یعنی ازواج مطہرات) - -قرآن میں الله کا فرمان
                        ہے

                        وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا سوره الاحزاب ٣٣ اور اپنے گھروں میں بیٹھی رہو اور گزشتہ زمانہ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو اور نماز پڑھو اور زکواة دو اور الله اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو الله یہی چاہتا ہے کہ اے اس گھر والو تم سے ناپاکی دور کرے اور تمہیں خوب پاک کرے
                        -تمام سلف و صالحین آئمہ و محدثین اس آیت کے بارے میں متفق ہیں کہ یہ آیت نبی کریم صل الله علیہ وسلم کی ازواج مطہرات سےمتعلق ہے نہ کہ حضرت علی رضی الله کے گھر والوں سےمتعلق- اس میں اہل بیت نبی کریم صل الله علیہ وسلم کی ازواج کو کہا گیا ہے اور فرمایا گیا ہے کہ الله چاہتا ہے تم سے ہر طرح کی نا پا کی دور کردے - اور بخاری کی حدیث میں ہے حضرت عا شہ رضی الله عنہ روایت کرتی ہیں- آپ صل الله علیہ وسلم نے حضرت علی رضی الله عنہ، حضرت فاطمہ رضی الله عنہ اور حضرت حسن و حسین رضی الله عنہ کو ایک چادر میں لے کر فرمایا کہ یہ مرے اہل بیت میں سے ہیں - اس پر حضرت حضرت عا شہ رضی الله عنہ کہنے لگیں : اے الله کے نبی کیا ہم ازواج آپ کے اہل بیت میں سے نہیں" ؟؟؟ اس پر نبی مکرم صل الله علیہ وسلم فرمانے لگے "تم تو پہلے ہی میرے اہل بیت میں شامل ہو" (متفق علیہ

                        یعنی فضیلت کے ا عتبار سے حقیقی اہل بیت صرف نبی کریم صل الله علیہ وسلم کی ازواج ہیں یہ شوشہ سبائی گروہ کا چھوڑا ہوا ہے کہ "اہل بیت" صرف حضرت علی رضی الله عنہ اور ان کی آل اولاد ہیں- جو قرآن کی رو سے سراسر گمراہی پر مبنی ہے -


                        Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                        Comment


                        • #13
                          Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                          اہل بیت سے مراد گھر والے ہوں اور ان میں ان کی بیٹی اور داماد نہ شامل ہو اچنبھے کی بات ہے
                          خیر اس بے فائدہ موضوع کو مزید ہوا دینے کا میرا کوئی ارادہ نہیں
                          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                          Comment


                          • #14
                            Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                            Originally posted by Sub-Zero View Post
                            اہل بیت سے مراد گھر والے ہوں اور ان میں ان کی بیٹی اور داماد نہ شامل ہو اچنبھے کی بات ہے
                            خیر اس بے فائدہ موضوع کو مزید ہوا دینے کا میرا کوئی ارادہ نہیں
                            اگرچہ حدیث نبوی کی رو سے تو حضرت علی رضی الله عنہ اور ان کی زوجہ اور ان کی آل اولاد اہل بیت میں شامل ہیں - لیکن قرآن اور صحیح حدیث کی رو سے حقیقی اہل بیت آپ صل الله علیہ وسلم کی ازواج ہیں - جب کہ ہمارے معاشرے میں رافضیوں سمیت لوگوں کی اکثریت صرف اور صرف حضرت علی رضی الله عنہ کی آل اولاد کو ہی اہل بیت سمجھتی اور کہتی ہے- جو کہ سراسر گمراہی ہے-


                            Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                            Comment


                            • #15
                              Re: رافضہ کے توسیعی عزائم

                              Originally posted by Muhammad Ali Jawad View Post
                              اگرچہ حدیث نبوی کی رو سے تو حضرت علی رضی الله عنہ اور ان کی زوجہ اور ان کی آل اولاد اہل بیت میں شامل ہیں - لیکن قرآن اور صحیح حدیث کی رو سے حقیقی اہل بیت آپ صل الله علیہ وسلم کی ازواج ہیں - جب کہ ہمارے معاشرے میں رافضیوں سمیت لوگوں کی اکثریت صرف اور صرف حضرت علی رضی الله عنہ کی آل اولاد کو ہی اہل بیت سمجھتی اور کہتی ہے- جو کہ سراسر گمراہی ہے-

                              اہل بیت کو پنج تن پاک بھی کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کفار سے مقابلہ کرنے کے لیے نکلے تو یہی حضرات آپ کے ساتھ تھے۔ ایک دفعہ آپ نے ان حضرات کو اپنی چادر میں لے کر فرمایا (اے اللہ ، یہ میرے اہل بیت ہیں۔


                              رسول کے اہلبیت

                              ام المومنین ام سلمہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم نے علی ، فاطمہ ، حسن اور حسین کو جمع فرما کر ان کو اپنی چادر میں لے لیا اور فرمایا: پروردگار! یہ میرے اہلبیت ہیں۔ (طبرانی؛ العجم الکبیر ج 3 - طبری جامع البیان فی تفسیر القراآن ج 22)
                              جنت کے سردار

                              ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا : حسن اور حسین جننتی جوانوںکے سردار ہیں ۔ ( حاکم ؛ امستدرک ج 3 - سیوطی ؛ الدرالمنثور )
                              رسول کی محبت

                              انس بن مالک فرماتے ہیں نبی اکرم سے عرض کیا گیا: آپ کو اہلبیت میں سے سب سے زیادہ کس سے محبت ہے ؟ آپ نے فرمایا حسن اور حسین سے۔ (ترمذی - ابولمناقب - درالسحابة فی مناقب القرابة و الصحابة)
                              نبی اکرم کی خاص نصیحت

                              عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے :نبی اکرم نے فرمایا جس نے حسن و حسین سے دشمنی رکھی اُس نے مجھ سے دشمنی رکھی ۔ (ابن عدی ، الکامل
                              )
                              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                              Comment

                              Working...
                              X