Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تیرے ذکر سے دل آباد رہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تیرے ذکر سے دل آباد رہے

    Click image for larger version

Name:	1.jpg
Views:	1
Size:	731.6 KB
ID:	2487868

    Click image for larger version

Name:	2.jpg
Views:	1
Size:	747.2 KB
ID:	2487867

    Click image for larger version

Name:	3.jpg
Views:	1
Size:	734.6 KB
ID:	2487866

    Click image for larger version

Name:	4.jpg
Views:	1
Size:	745.6 KB
ID:	2487865

    Click image for larger version

Name:	5.jpg
Views:	1
Size:	728.5 KB
ID:	2487864

    جو لوگ اللہ کا نام تو لیتے ہیں مگر اس کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہیں ان کا کیا انجام ہوگا؟ یہ سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے ۔ ہمیں نام نہیں احکام پر دھیان دینا ہوگا۔
    اس کے بعد ایک جگہ خدا نے یہ بھی ارشاد فرمایاہے جس کا عموماََ ترجمہ یہ ملتا ہے کہ تو میرا ذکر کر میں تیرا ذکر کروں گا ۔ میں ابھی اس آیت کی زیادہ تفصیل میں نہیں جاسکتا صرف اتنا ہی کہوں گا کہ یہاں یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اگر بندہ اللہ اللہ کررہا ہے تو جواب میں اللہ بندہ بندہ کررہا ہے ۔ بلکہ جب بندہ خدا کے احکامات کو یاد رکھے گا تو خدا بھی اپنی نعمتوں کی عنایت میں اپنے بندے کو یاد رکھتا ہے ۔
    تسبیح کے حوالے سے جاتے جاتے یہ بات بھی کہہ لینے دیجیے کہ خدا نے تقریباََ کائنات کی ہر چیز کے تسبیح کرنے کا فرمایا ہے ۔ چرند پرند ، ہوا ، سورج ، چاند ، ستارے ، پودے وغیرہ تو ان سب کی تسبیح کامطلب بھی یہ ہر گز نہیں ہے کہ ان کے گلوں میں منکے لٹک رہے ہیں اور وہ
    اللہ ہو یا حق ہو کی گردان میں لگے ہوئے ہیں بلکہ جو ذمہ داری خدا کی طرف سے ان پر لاگو ہے یا جو فرائض اور طریقہ ارتقا ان کے لیے مخصوص کیا ہے وہ اسی کی جانب رواں دواں ہیں۔

    نوٹ!دوستو ہر بار کی طرح میں یہی کہوں گا کہ میں نے آپ کے سامنے قرآن کی وہی تعلیم پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اس سے میں سمجھ سکا ہوں ۔ میں ایک انسان ہوں اور ایک انسانی کوشش کے حوالے میں کوئی بھی کاوش غلطی سے پاک نہیں ہوسکتی ۔ میری اس پوسٹ کی ہر درست بات خدا واحد کی مدد اور قرآن کی تعلیم ہے اور اس کی ہر غلطی میں اپنی کم علمی ۔آپ سے یہی گذارش ہے کہ اس پر غور فکر کے بعد ہی اس کا انکار یا اقرار کریں۔

    آپ کی دعائوں کا طلب گا

    بانیاز خان

  • #2
    Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

    السلام علیکم

    سب سے پہلے تو اتنے عرصہ تک آپکے نہ لکھنے کا گلہ ہے۔۔۔ یوں تو اس سیکشن میں تھریڈز کی بھرمار ہے۔۔۔ لیکن جو بات سادہ اور عام فہم ہو کر لکھی جاتی ہے وہ دوا کا کام کرتی ہے۔۔۔ اسلیے آپ سے اتنا ہی کہوں گی کہ اتنا گیپ مت دیا کریں۔۔
    اب آتے ہیں مضمون کی طرف۔۔۔

    عنوان "تیرے ذکر سے دل آباد رہے"۔

    عام طور اور وقتآ فوقتآ ہم یہ بات سُنتے ہیں کہ اپنے دل کو اللہ کے ذکر سے خالی مت رکھو اور زبان کو اُس کے ذکر سے تر رکھو۔۔ ہر وقت اُٹھتے بیٹھتےا سکا ذکر کرو۔۔۔ تو ہوتا تو وہی ہے جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ زبان سے لفظ تو ادا ہو رے ہیں لیکن اُنکا ادارک کرنے
    اور اُن پر غور کرنے کی زحمت کوئی نہیں کرتا۔۔۔ ہم زحمت کیوں نہیں کرتے؟؟؟؟ غور کرنے کی زحمت تو تب پیدا ہوئے گئی جب احساس پیدا ہوئے گا۔۔۔ لیکن احساس کیوں پیدا نہیں ہوتا؟؟؟؟
    آپ نے ایک بڑی اچھی اور کھڑی مثال دی ہے دکاندار کی۔۔ کہ اور اللہ کا نام لے کے شروع کرتا ہے۔۔۔ لیکن کیا شروع کرتا ہے۔۔۔ یہ سوچنے کی تکلیف وہ نہیں کرتا۔۔۔۔ وہ نفع پائے گا تو کہے گا تو دوسروں کو یہ گُڑ کی بات کہے گا کہ دکان کھولتے ہی
    ہل ہل کہ کسی سورۃ کا ورد کرتا ہوں جب جب موقع ملتا ہے خدا کی ثنا کرتا ہوں۔۔۔ لیکن یہاں اُسکو نقصان ہویا نہیں کہ سب ٹوٹکے بیکار۔۔۔۔ ایک شکوہ شکایت شروع ہو جاتی ہے کہ اے اللہ میں تو ہر روز تیرا ہی ذکر کرتا ہوں پھر بھی تو نے مجھکو ایسا
    نقصان کیوں دیا یا یہ نقصان میرے لیے کیوں۔۔۔۔ اُسکو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ میں جو عمل کر را ہوں وہ ٹھیک ہے یا غلط۔۔ وہ تو بس اللہ جی کے سامنے حساب مانگنے کھڑا ہو جاتا ہے کہ بھئی میں نے تو یہ یہ کرا معذرت کے ساتھ کہوں گئی کہ اللہ پر
    احسان کرا کہ اسکا نام لیا اور حساب یہ کہ میں نے جب تیرا ذکر کرا تو تو نے یہ بلا یہ مصیت یا ابتلا میں کیوں ڈالا۔۔۔۔ مطلب یہ کہ ہم کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ ہم کر کیا رے ہیں ۔۔۔ ہمکو صرف بدلہ چاہیے اور وہ بھی اچھا بدلہ چاہیے۔۔ چاہے ہم
    کیچڑ میں لتھڑے وے ہی کیوں نہ ہوں ۔۔۔

    آپکا یہ مضمون تو ایسا ہے کہ اسکو پڑھ کر اس پے ریپلائی کرنا بہت کٹھن ہے کیونکہ ہم سب کا حال تو یہی ہے۔۔۔ عقل سے فارغ غور نہ کرنے کے پختہ عادت اور دوسروں کی اصلاح کا بیڑہ خالصتآ اپنے سر پڑ اُٹھائے وے ہم کو فرصت ہی نہیں
    کہ ان چیزوں پر ایک نظر ڈالیں۔۔۔ بلکہ اپنے ساتھ ساتھ ہم نے دوسروں کا بھئی بیڑہ غرق کرنے کی ٹھانی وی ہے بلکہ اپنے پر واجب سمجھا ہویا ہے۔۔۔۔ آپکی اس تحریر کو پڑھنا اور اس پر ستائشی جملہ کہنے کا کوئی مقصد نہیں ہوئے گا اگر ہم
    آپکی باتوں کو ساچیں نہیں اُنکو پرکھیں نہیں۔۔۔ اور پرکھ کر عمل نہ کریں۔۔۔۔

    اس مضمون کا ایک جامع جملہ۔۔۔

    جو لوگ اللہ کا نام تو لیتے ہیں مگر اس کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہیں ان کا کیا انجام ہوگا؟ یہ سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے ۔ ہمیں نام نہیں احکام پر دھیان دینا ہوگا۔

    اور کچھ نہیں تو اسی کو ہی ذہن میں رکھ لیں سب۔۔۔۔

    آپکا اس پُر فکر تحریر کے لکھنے کا بے حد شکریہ۔۔۔

    میں چاہوں گی کہ میں نے جو لکھا اگر میں غلط سمجھی یا بیان نہہیں کر پائی ٹھیک سے تو میری اصلاح آپ ضرور کریے گا۔۔۔۔

    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment

    • #3
      Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

      Originally posted by crystal_thinking View Post

      وعلیکم اسلام
      آپ کا ریپلائی پڑھ کر سب سے پہلے تو یہی کہوں گا کہ بہت خوشی ہوئی
      کہ کوئی تو ہمت کرتا ہے سچ بولنے کی یا کم از کم غلطی اور اوپر سے ڈھٹائی تو نہیں ہے۔
      جہاں تک بات ہے آپ کے گلے کی تو اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں صرف یہی کہ جب تک یہ ایک کیفیت طاری نہیں ہوتی اس پر لکھا ہی نہیں جاتا
      بحرحال کوشش یہی ہوگی کہ آپ کا یہ گلہ دور ہوجائے

      اس کے بعد جو بھی آپ نے ہمارا یا ہمارے معاشرے کا اور خود اپنے ساتھ کرنے والی منافقت کا ذکر کیا ہے میں آپ کی بات آپ کی سوچ سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں
      لیکن جو آپ نے اپنی باتوں میں سوالات پیش کیے ہیں کہ
      اُن پر غور کرنے کی زحمت کوئی نہیں کرتا۔۔۔ ہم زحمت کیوں نہیں کرتے؟؟؟؟ غور کرنے کی زحمت تو تب پیدا ہوئے گئی جب احساس پیدا ہوئے گا۔۔۔ لیکن احساس کیوں پیدا نہیں ہوتا؟؟؟؟
      جی ہاں ساری بات ہی احساس کی ہے جب تک آپ کو یہ احساس ہی نہیں ہوگا کہ آپ کر کیا رہے ہو اس کا رزلٹ کیا ہوگا ، آپ کی سوچ کبھی بھی آپ کے عمل کو ایک اچھا عمل نہیں بناسکے گی۔
      اب یہ احساس ہم لوگوں میں کیوں موجود نہیں ہے تو اس کی وجہ میں صرف قرآن کی تعلیم سے دوری ہی سمجھتا ہوں وہ دوری کیسے بھی ہوئی جس کسی نے بھی کروائی یہ ایک الگ بات ہے لیکن وجہ مجھے یہی نظر آتی ہے ۔

      آخر میں میں خود آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ اپنے اندر اتنی ہمت پیدا کرتے ہوئے
      آپ نے اس پر بات کی اور اس کو سمجھنے کی کوشش کی

      ہمیشہ خوش رہیں

      Comment

      • #4
        Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

        میری جان اتنی لمبی تحریر کے لئے وقت کے ساتھ حاضر دماغی بھی چاہئے جبکہ یہ دونوں فی الحال ناپید ہیں ابھی عامر کی پوسٹ کفن بھی دیکھنی ہے تو میں جلد اس پر تبصرہ نگاری کرتا ہوں چند لائن میں جتنی سمجھ آئی شائد یہ ایک اصلاحی تحریر ہے
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment

        • #5
          Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

          Originally posted by Gambler View Post
          میری جان اتنی لمبی تحریر کے لئے وقت کے ساتھ حاضر دماغی بھی چاہئے جبکہ یہ دونوں فی الحال ناپید ہیں ابھی عامر کی پوسٹ کفن بھی دیکھنی ہے تو میں جلد اس پر تبصرہ نگاری کرتا ہوں چند لائن میں جتنی سمجھ آئی شائد یہ ایک اصلاحی تحریر ہے
          ٹھیک ہے دوست جیسے آپ مناسب سمجھیں

          Comment

          • #6
            Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

            بہت خوب دوست اچھے اسلوب ہیں عام فہم مثالوں سے بڑے مسائل کو جاگر
            کیا گیا ہے

            خوش رہیں اور لکھتے رہا کریں

            فاسٹس
            :(

            Comment

            • #7
              Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

              Originally posted by Dr Faustus View Post
              بہت خوب دوست اچھے اسلوب ہیں عام فہم مثالوں سے بڑے مسائل کو جاگر
              کیا گیا ہے

              خوش رہیں اور لکھتے رہا کریں

              فاسٹس

              حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب

              جی ضرور کوشش جاری رکھوں گا

              Comment

              • #8
                Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                عمدہ تحریر ہے لکھتے رہیں
                کوشش جاری رکھیں اگر کوئی ایک فرد بھی سدھر گیا تو اللہ جی آپ کو جزا عطا فرمائیں آمین

                ایک سوال آیا زہن میں

                قیامت آنی ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                :star1:

                Comment

                • #9
                  Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                  عمدہ تحریر ہے لکھتے رہیں
                  کوشش جاری رکھیں اگر کوئی ایک فرد بھی سدھر گیا تو اللہ جی آپ کو جزا عطا فرمائیں آمین

                  ایک سوال آیا زہن میں

                  قیامت آنی ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                  [/quote]

                  زمین بری طرح ہچکولے کھانے لگے گی۔
                  إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّۭا
                  ترجمعہ: جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے (سورہ الواقعہ،آیت4)

                  زمین اللہ تعالیٰ کے ڈر سے کانپنے لگے گی۔
                  يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًۭا مَّهِيلًا
                  ترجمعہ: جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں (سورۃ المزمل،آیت 14)

                  زمین اپنے خزانے باہر نکال پھینکے گی۔
                  إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ﴿١﴾وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾
                  ترجمعہ: جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی (سورہ الزلزال،آیت1-2)

                  زمین کو ایک ہی چوٹ مین ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا۔
                  فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ﴿13﴾وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ ﴿14﴾
                  ترجمعہ: تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے (سورہ الحاقۃ،آیت13-14)

                  پہاڑ بادلوں کی طرح اڑنے لگے گیں۔
                  وَتَرَى ٱلْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةًۭ وَهِىَ تَمُرُّ مَرَّ ٱلسَّحَابِ ۚ صُنْعَ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ أَتْقَنَ كُلَّ شَىْءٍ ۚ إِنَّهُۥ خَبِيرٌۢ بِمَا تَفْعَلُونَ
                  ترجمعہ: اور تو جو پہاڑوں کو جمے ہوئے دیکھ رہا ہے یہ تو بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے اس الله کی کاریگری سے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنا رکھا ہے اسے خبر ہے جو تم کرتے ہو(سورۃ النمل،آیت88)

                  پہاڑ ریت کے ذروں کی طرح بکھر جائیں گے۔
                  وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
                  ترجمعہ: اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے (سوۃ النباء،آیت20)

                  پہاڑ مٹی کی دھول کی طرح اڑتے نظر آئیں گے۔
                  وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّى نَسْفًۭا
                  ترجمعہ: اور تجھ سے پہاڑوں کا حال پوچھتے ہیں سوکہہ دے میرا رب انہیں بالکل اڑا دے گا (سورۃ طہ،آیت105)

                  پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گے۔
                  وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّۭا ﴿٥﴾فَكَانَتْ هَبَآءًۭ مُّنۢبَثًّۭا ﴿٦﴾
                  ترجمعہ: اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں (سورہ الواقعہ،آیت5-6)

                  پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح اڑتے پھر رہے ہوں گے۔
                  وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ
                  ترجمعہ: اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے (سورۃ القارعہ،آیت5)

                  میں سمجھتا ہوں یہ سب باتیں اور اس کے علاوہ روز جزا کا فرمان جو قرآن میں*موجود ہے ایمان لانے کے لیے بہت ہے کہ قیامت ضرور واقع ہوگی اور ہر عمل کا حساب ہوگا

                  Comment

                  • #10
                    Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                    مجھے بھی معلوم ہے میرے دوست کہ قیامت اللہ جی کا سچ ہے جو پوراہوکر رہے گا
                    تو قیامت نیک اور پارسا لوگوں پر تو آنے سے رہی
                    اس لئے قیامت کے لئے ماحول بن رہا ہے
                    اب یہ یماری تمھاری بدقسمتی کہ
                    ہم اس ماحول کا اندھن ہیں

                    بات سمجھ میں آئی کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
                    اللہ جی اُس روز بد سے پہلے مجھے اور ہر مومن فرد کو اس دنیا سے رخصت عنائت فرمائیں آمین
                    :star1:

                    Comment

                    • #11
                      Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                      Originally posted by Pagal1 View Post

                      مجھے تو یہ سمجھ نہیں* آیا جب یہ معلوم تھا تو سوال کا ذہن میں*آنا کیسا

                      Comment

                      • #12
                        Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                        Originally posted by baniazkhan View Post

                        مجھے تو یہ سمجھ نہیں* آیا جب یہ معلوم تھا تو سوال کا ذہن میں*آنا کیسا
                        مجھے زرا اچھا نہیں لگ رہا کہ آپ جیسے زہین فرد کو بات پوری کھول کر سمجھانی پڑ رہی ہے

                        دوست میرے سوال میں "قیامت آنی ہے کہ نہیں"دراصل جواب تھا آپ کی تحریر کا کہ
                        معاشرہ اسی طرح بے راہ روی کا شکار ہوگا اور برائیوں کی بھرمار ہوگی برے ترین لوگ معاشرے کے معززین ہونگے تب اُن لوگوں پر قیامت برپا ہوگی
                        تو

                        یہ سب ہوتا رہے گا ہوتا چلا جائے گا بڑھتا چلا جائے گا اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                        :star1:

                        Comment

                        • #13
                          Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                          Originally posted by Pagal1 View Post

                          مجھے زرا اچھا نہیں لگ رہا کہ آپ جیسے زہین فرد کو بات پوری کھول کر سمجھانی پڑ رہی ہے

                          دوست میرے سوال میں "قیامت آنی ہے کہ نہیں"دراصل جواب تھا آپ کی تحریر کا کہ
                          معاشرہ اسی طرح بے راہ روی کا شکار ہوگا اور برائیوں کی بھرمار ہوگی برے ترین لوگ معاشرے کے معززین ہونگے تب اُن لوگوں پر قیامت برپا ہوگی
                          تو

                          یہ سب ہوتا رہے گا ہوتا چلا جائے گا بڑھتا چلا جائے گا اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                          معذرت چاہتا ہوں جناب
                          تب تو آپ کی بات سے یہی سمجھ آتی ہے کہ
                          مجھے یہ سب کچھ تحریر نہیں کرنا چاہیے
                          یا
                          شاید معاشرے میں اسلامی اقدار کے حوالے سے کوئی کام نہیں کرنا چاہیے

                          Comment

                          • #14
                            Re: تیرے ذکر سے دل آباد رہے

                            ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی اتنے مایوس نہ ہو

                            دجال کو آنا ہے تو اس سے جنگ کرنے والوں نے بھی پہلے سے موجودہوناہے

                            دعا کرو کہ اُن جنگ کرنے والوں میں ہم تم بھی شامل ہوں البتہ اُس فتح کے بعد جب معاشرہ ابتری کی جانب جائے گاتو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد صرف اسرافئل علیہ السلام ہی کام کریں گے اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ ہوجائے گا جس کا میرے رب نے وعدہ کیا ہے۔
                            :star1:

                            Comment

                            • #15

                              بس جی آپ کہتے جائیں اور ہم نے دعائیں کرتی جانی ہیں

                              Comment

                              Working...
                              X