Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

    Originally posted by Gambler View Post
    جب منصور نے امام مالک سے پوچھا کہ قبر پیغمبر ۖ پر دعا کرتے وقت آنحضرت ۖکی قبر کی طرف رخ کروں یا قبلہ کی طرف ؟

    تو امام مالک نے جواب میں فرمایا: کس لئے قبر پیغمبر ۖ سے روگردانی کرناچاہتے ہو جبکہ وہ تو تمہارے اور تمہارے باپ آدم کے بھی قیامت تک وسیلہ ہیں ؟ پس قبر رسول وۖ کی طرف منہ کر ان سے شفاعت طلب کر ،خداانکی شفاعت قبول کرتا ہے


    بحوالہ

    وفاء الوفاء بأخبار المصطفیٰ
    المواہب اللدنیة

    مالک بن انس بن مالک بن عمر (93ھ - 197ھ) مسلمانوں میں "امام مالک" اور "شیخ الاسلام" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اہل سنت کی نظر میں وہ فقہ کے مستند ترین علماء میں سے ایک ہیں۔

    اور نبی ص سے روگردانی کرنے والوں کے لئے یہ آئیت کافی ہے۔ اگر توفیق ہوئی تو سمجھ آئے گی:۔
    وَ مَنْ یُشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدیٰ وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَاتَوَلّٰی وَ نُصْلِہٖ جَہَنَّمَ وَسَآئَ تْ مَصِیْراً
    (سورۃ النساء آیت ۱۱۴)
    او رجو کوئی ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے گا اور مؤمنوں کے راستے کے علاوہ کسی اور راستہ کی پیروی کرے گا تو ہم اس کی مرضی کے موافق پھیر دیں گے اور ہم اسے جہنم میں داخل کریں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے ۔ (مترجم




    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

    Comment


    • #47
      Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

      Originally posted by lovelyalltime View Post
      *




      بہت خوب برادر۔۔۔۔
      جزاک اللہ خیرا و کثیرا

      اللہ ان قبر پرستوں کو ہدائیت عطا فرمائے۔۔۔

      آمین، ثم امین





      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

      Comment


      • #48
        Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

        372-shed
        :star1:

        Comment


        • #49
          Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

          پہلی بات تو یہ جتنی بھی احادیث لگائی گئی ایام اسلام میں سے ہیں جب شراب اور نماز کی کوئی پابندی نہیں تھی
          پھر تو شراب نوشی ھی جائز ہوئی اور نماز پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں
          نمبر دو کوئی بھی کسی بھی طرح کا مزار پر سجدہ نہیں کرتا
          قبروں کی زیارت نیز ان سے فیوض و برکات کا مفصل بیان پہلے دیا چکا ہے جس میں خاتون جنت کا قبر پر جاکر گریہ زاری بھی تھی وھ تو ہم سے زیادہ جانتی تھیں
          )

          Last edited by Jamil Akhter; 20 February 2012, 09:49.
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #50
            Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

            سورئہ یوسف میں آیت کریمہ فلماان جاء البشیر القاہ علی وجہہ فارتد بصیرا ۔ترجمہ: جب خوشخبری سنانے والا آپہنچا اس نے وہ قمیص حضرت یعقوب علیہ السلام کے چہرے پر ڈال دی تو اسی وقت ان کی بینائی لوٹ آئی۔ ﴿سورة یوسف:96 ﴾ کے تحت بزرگان دین کے لباس اور دیگر آثار سے برکت حاصل ہونے پر استدلال کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں ۔



            حضرت محدث دکن علیہ الرحمہ نے اولیاء اللہ کی بارگاہوں میں جانے والے راستے کی بھی بے ادبی کرنے پر سخت تنبیہ فرمائی اور برے خاتمہ سے ڈرایا چنانچہ فرماتے ہیں: میرے دوستو! ایک اور وجہ بتلاتا ہوں کہ جس سے خاتمہ خراب ہو تا ہے۔ سنو! اولیاء اللہ کے ساتھ بے ادبی کرنے سے بھی خاتمہ خراب ہوتا ہے۔یاد رکھو! آج کل یہ بھی شروع ہو گیا ہے کہ اولیاء اللہ کے ساتھ بڑی بے ادبی ہورہی ہے معلوم نہیں ان کا خاتمہ کیسا ہوتا ہے۔ایک صاحب نے مجھ سے کہا حضرت یوسف صاحب اور شریف صاحب کی درگاہ کے سامنے جو سڑک ہے اس پر سے بھی گزرنا نہیں چاہئے ،اندر درگاہ میں جانا تو بُرا ہے ہی اس سڑک پر چلنا بھی برا ہے۔

            افسوس افسوس اولیاء اللہ کی یہ قدر ہے آپ کے پاس!خدا کے دوستوں کے ساتھ یہ معاملہ ہے ، یہ حال ہے تو تب کیا حال ہوگا آپ کا ، خیال کرلو اس کو یاد رکھو ہر گز ایسا راستہ اختیار نہ کرنا۔(فضائل رمضان،ص 189)
            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

            Comment


            • #51
              Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

              ایک مرتبہ پھرررررررر372-shed۔
              :star1:

              Comment


              • #52
                Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                اے ستم گر آ اپنے ہنر آزمائیں تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں :)۔
                :star1:

                Comment


                • #53
                  Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                  پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر


                  آزما کر دیکھتے ہیں ۔

                  :phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool:phool::rose :phool::rose
                  :star1:

                  Comment


                  • #54
                    Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا



                    مجھے ویسے فتنہ انکار حدیث کا کافی عرصے سے علم ہے اور اس فتنہ کی نشاندہی متعدد بار احادیث میں بھی ہوئی اور بہت سےموجودہ دور کے علماء نے بھی اس کی نشاندہی فرمائی ہوئی ہے۔
                    اور یہ ہمیشہ احادیث سے روگردانی اسی لئے کرتے ہیں کہ اسکی جگہ اپنی مرضی کا دین بنا سکیں اور لوگوں کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے دور لے جا کر اپنے نام نہاد مولویوں اور ملاؤں کی بے بنیاد تعلیمات میں الجھا کر غلام بنائے رکھیں

                    حضور، اتنی بے بنیاد اور جاہلیت سے بھرپور جواب کی میں آپ اسے اُمید نہیں کررہا تھا۔ جب یہ بحث شروع ہوئی تھی، تو مجھے کچھ کچھ اُمید تھی کہ شائید کچھ ایسی احادیث بھی سامنے آئیں گی، جن سے میرے علم میں اضافہ ہوگا،

                    مگر آپ کا یہ جواب


                    Originally posted by Gambler View Post

                    پہلی بات تو یہ جتنی بھی احادیث لگائی گئی ایام اسلام میں سے ہیں جب شراب اور نماز کی کوئی پابندی نہیں تھی
                    پھر تو شراب نوشی ھی جائز ہوئی اور نماز پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں
                    نمبر دو کوئی بھی کسی بھی طرح کا مزار پر سجدہ نہیں کرتا
                    قبروں کی زیارت نیز ان سے فیوض و برکات کا مفصل بیان پہلے دیا چکا ہے جس میں خاتون جنت کا قبر پر جاکر گریہ زاری بھی تھی وھ تو ہم سے زیادہ جانتی تھیں



                    اس چیز کا بہت بڑا ثبوت ہے کہ آپ شائید اسی فتنہ انکار حدیث کے پیروکار ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو امام کائینات اور امام الانبیاء علیہم السلام، اور امام الصوفیاء اور امام الامام رحمہ اللہ علیہ ہیں کی تعلیمات سے اتنی روگردانی کرتے ہیں کہ ان کے اوپر بعد کے لوگوں کی خود ساختہ بنائی ہوئی تعلیمات کو ترجیح دیتے ہیں۔
                    انا للہ وانا الیہ راجعون۔

                    اور بار بار زیارت قبور کی بات کرکے لوگوں کو دھوکا دینے کی ناکام کوششیں اب بند کردیں، کیونکہ اصل مسئلہ قبروں کو پختہ کرنا، ان پر مزارات تعمیر کرنا اور چادریں چڑھنا ہے نہ کہ زیارت قبور کرنا۔

                    قبرستان کی زیارت قبروں پر مزار، عمارات اور انہیں پختہ کئےبغیر اور صاحب قبر سےمرادیں مانگنے جیسے شرکیہ فعل کے بغیر بھی کی جاسکتی ہے اور سنت نبوی اور سنت اہل بیت اور سنت صحابہ میں اسکے بہترین طریقے نظر بھی آتے ہیں۔


                    اوپر جتنی احادیث لگائی گئی ہیں یقینا ایام اسلام میں سے ہی ہیں۔مگر آپ نے یہ بات کرکے اپنی جاہلیت کا ثبوت پیش کردیا کہ جب دین کو نافذ ہونے میں وقت لگے گا تبھی تو احکامات اور تعلیمات نازل کی جائیں گی۔
                    اگر یہ نہ ہوتا تو دین نافذ کیسے ہوتا؟

                    اور اس دین کی تکمیل خطبہ حجۃ الوداع کے دن کردی گئی تھی جس دن سورہ المائدہ کی یہ آئت نازل ہوئی تھی
                    کہ
                    ٱلۡيَوۡمَ أَكۡمَلۡتُ لَكُمۡ دِينَكُمۡ وَأَتۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلۡإِسۡلَـٰمَ دِينً۬ا*ۚ فَمَنِ ٱضۡطُرَّ فِى مَخۡمَصَةٍ غَيۡرَ مُتَجَانِفٍ۬ لِّإِثۡمٍ۬*ۙ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬ (٣)
                    آج میں تمہارے لیے تمہارا دین پورا کر چکا اور میں نے تم پر اپنا احسان پورا کر دیا اور میں نے تمہارے واسطے اسلام ہی کو دین پسند کیا ہے پھر جو کوئی بھوک سے بیتاب ہو جائے لیکن گناہ پر مائل نہ ہو تو الله معاف کرنے والا مہربان ہے (۳)
                    المائدہ


                    شراب کی حرمت کے احکام قرآن و حدیث میں بہت واضح ہیں۔ اور ایام اسلام کے دور کے ہی ہیں مگر یہ کوئی جاہل منافق ہی کہے گا کہ یہ چونکہ ایام اسلام کے ہیں اب انکا نفاذ ممکن نہیں۔
                    ورنہ شائید جسطرح آپ قبروں پر عمارات تعمیر کرکے وہاں عرس، بھنگڑے، اور دیگر مشراکانہ کام کرتے نظر آتے ہیں، تو شراب بھی پی لیا کریں اور نماز بھی نہ پڑھا کریں۔۔۔ کیونکہ آپ کے نزدیک تو ایام اسلام کے احکام کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتےنا۔

                    آپ کے خیال میں صحابہ رضوان اللہم اجمین تمام کے تمام اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان احکامات (جنہیں آپ ایام اسلام کے دور کا کہ کر رد کرہے ہیں)۔پر عمل پیرا رہے اور انکے بعد تابیعن اور تبع تابعین رہے، وہ سب کے سب غلط کرتے تھے،؟؟؟؟؟


                    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                    Comment


                    • #55
                      Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                      Originally posted by Gambler View Post
                      حضرت محدث دکن علیہ الرحمہ نے اولیاء اللہ کی بارگاہوں میں جانے والے راستے کی بھی بے ادبی کرنے پر سخت تنبیہ فرمائی اور برے خاتمہ سے ڈرایا چنانچہ فرماتے ہیں: میرے دوستو! ایک اور وجہ بتلاتا ہوں کہ جس سے خاتمہ خراب ہو تا ہے۔ سنو! اولیاء اللہ کے ساتھ بے ادبی کرنے سے بھی خاتمہ خراب ہوتا ہے۔یاد رکھو! آج کل یہ بھی شروع ہو گیا ہے کہ اولیاء اللہ کے ساتھ بڑی بے ادبی ہورہی ہے معلوم نہیں ان کا خاتمہ کیسا ہوتا ہے۔ایک صاحب نے مجھ سے کہا حضرت یوسف صاحب اور شریف صاحب کی درگاہ کے سامنے جو سڑک ہے اس پر سے بھی گزرنا نہیں چاہئے ،اندر درگاہ میں جانا تو بُرا ہے ہی اس سڑک پر چلنا بھی برا ہے۔

                      افسوس افسوس اولیاء اللہ کی یہ قدر ہے آپ کے پاس!خدا کے دوستوں کے ساتھ یہ معاملہ ہے ، یہ حال ہے تو تب کیا حال ہوگا آپ کا ، خیال کرلو اس کو یاد رکھو ہر گز ایسا راستہ اختیار نہ کرنا۔(فضائل رمضان،ص 189)
                      اولیاء اکرام کی بے ادبی پر اتنی تکلیف اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روگردانی کرنے ، انہیں محض نصیحتیں قرار دینے اور ایام اسلام کی باتیں کہ کر رد کردینے پر ذرا سی شرم بھی نہ آئی۔۔


                      اللہ کی قسم، اللہ کی قسم اللہ سبحان و تعالٰی، جل جلالہ کی قسم
                      اس کائینات کا کوئی ولی اللہ، کوئی عالم، کوئی خلیفہ، کوئی سالک، جب تک اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کے تابع نہ ہو میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں۔
                      جو روحانی فیوض اور برکات کے چشمے جاری ہیں، میرے نبی، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں سے جاری ہیں۔

                      اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں جن کے لئے یہ کائینات بنائی گئی اور انہیں دونوں جہاں کے لئے رحمت قرار دیا گیا۔۔۔۔

                      اور جو انکی تعلیمات سے روگردانی کریگا، اور انکے دین کو تبدیل کریگا اور انکے احکام کو پس پشت ڈال کربعد کے لوگوں کی مرضی کی تعلیمات رائج کریگا، اللہ کی قسم وہ بھٹکا ہوا ہے، گمراہ ہے، اور کفر کے راستے پر چل پڑا ہے۔

                      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                      Comment


                      • #56
                        دین اسلا میں بدعت کرنے والے اور نئی نئی ایج&#1



                        یہاں تو احادیث صحیحہ کو پس پشت ڈال کر ان پر ایسے لوگوں کے اقوال کو ترجیح دی جارہی ہے جو خود دین اسلام کے مکمل ہونے کے بہت بعد کی پیداوار ہیں اور باتیں وہ کہہ رہے ہیں جو ایک مکمل دین کے خلاف جا رہی ہیں۔

                        دین میں نئی نئی چیزیں ایجاد کرنے والوں کا کیا حشر ہوگا اور انکے متعلق کیا احکام ہیں، احادیث صحبیحہ اور مستند روایت کے حوالے سے ملاحظہ کیجئے

                        اور مجھے پتا ہے کہ یہ اپنے خود ساختہ دین کی خاطر ان احادیث کو بھی کسی نہ کسی بے بنیاد بہانے سےرد کردیں گے۔
                        انا للہ وانا الیہ راجعون


                        عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں حوض کوثر پر تمہارا انتظار اور بندوبست کروں گا اور ضرور بالضرور تم میں سے کچھ لوگ دکھانے کے لیے ظاہر کیے جائيں گے- پھر ضرور انہیں مجھ سے دور کھینچ لیا جائے گا- میں کہوں گا، میرے پروردگار! میرے ساتھی ہیں- کہا جائے گا، بےشک آپ نہیں جانتے جو انہوں نے آپ کے بعد نئے کام ایجاد کرلیے تھے (یعنی دین میں بدعات کو رواج دیا تھا)-
                        تخریج: بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض (6576)-

                        انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حوض پر میرے ساتھیوں (مسلمانوں) میں سے کچھ لوگ صرف میرے پاس پانی پینے کے لیے آئيں گے حتی کہ جب میں انہیں پہچان لوں گا تو مجھہ سے دور کھینچ لیے جائيں گے- میں کہوں گا، میرے ساتھی (مسلمان )ہیں- اللہ فرمائے گا آپ نہیں جانتے جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (وفات کے) بعد دین میں نئے کام ایجاد کرلیے تھے-
                        تخریج: بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض (6582)

                        سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں حوض پر تمہارے لیے انتظار و استقبال کا سامان تیار کروں گا- جو میرے پاس سے گزرے گا پانی پیے گا اور جو پانی پی لے گا پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا- ضرور بضرور میرے پاس کچھ قومیں (مسلمانوں کی) آئيں گی میں انہیں جانتا ہوں گا (کہ وہ مسلمان ہونگے) وہ مجھے پہنچان لیں گی (کہ میں ان کا رسول ہوں) پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ حائل کردی جائے گا- (یعنی حوض کوثر سے دور کردیے جائيں گے)-

                        ابو حازم رضی اللہ عنہ نے کہا پس نعمان بن ابی عیاش نے مجھ سے سماع کیا تو کہنے لگا کیا اسی طرح تونے سہل بن سعد سے سنا تھا؟ میں نے کہا، ہاں- کہا، میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ پر شہادت دیتا ہوں- یقینا میں نے اس سے سنا اور اس میں مزید یوں کہتے تھے، پس میں کہوں گا بےشک یہ مجھہ سے ہیں (میرے امتی ہیں)- کہا جائے گا، بے شک آپ نہیں جانتے جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد (وفات کے بعد)دین میں نئے کام ایجاد کرلیے؟ پس میں (رسول اللہ) کہوں گا، شدید بغض اور دوری ہو، دوری ہو، اس کے لیے جس نے میرے بعد (میرے دین کو) بدل ڈالا-
                        تخریج: بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض (6583)، (6584)


                        عتبہ بن عبد اللہ، ابن مبارک، سفیان، جعفربن محمد، وہ اپنے والد سے، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیتے تو اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے جیسے کہ اس کا حق ہے۔ پھر فرماتے جیسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں۔ یقین رکھو سب سے سچی کتاب اللہ کی کتاب اور سب سے بہتر طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ ہے۔ سب سے بری چیز (دین میں) نئی چیز پیدا کرنا ہے اور ہر نئی چیز بدعت ہے ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہیی جہنم میں لے جائے گی۔ الخ..
                        سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1583 ,حدیث متواتر
                        _________
                        یحیی بن ایوب، سریج بن یونس، قتیبہ بن سعید، علی بن حجر، اسماعیل بن جعفر، ابن ایوب، علاء، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبرستان تشریف لائے اور فرمایا سلامتی ہو تم پر مومنوں کے گھر، ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں میں پسند کرتا ہوں کہ ہم اپنے دینی بھائیوں کو دیکھیں، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھائی نہیں ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم تو میرے صحابہ ہو اور ہمارے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک پیدا نہں ہوئے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کے ان لوگوں کو اے اللہ کے رسول! کیسے پہچانیں گے جو ابھی تک نہیں آئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بھلا تم دیکھو اگر کسی شخص کی سفید پیشانی والے سفید پاؤں والے گھوڑے سیاہ گھوڑوں میں مل جائیں تو کیا وہ اپنے گھوڑوں کو ان میں سے پہچان نہ لے گا صحابہ کرام نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ جب آئیں گے تو وضو کے اثر کی وجہ سے ان کے چہرے ہاتھ اور پاؤں چمکدار اور روشن ہوں گے اور میں ان سے پہلے حوض پر موجود ہوں گا اور سنو بعض لوگ میرے حوض سے اس طرح دور کئے جائیں گے جس طرح بھٹکا ہوا اونٹ دور کر دیا جاتا ہے میں ان کو پکاروں گا ادھر آؤ تو حکم ہوگا کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد دین کو بدل دیا تھا تب میں کہوں گا دور ہو جاؤ دور ہو جاؤ۔
                        صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 584

                        _________
                        سنن نسائي کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوراں خطبہ یہ کلمات کہا کرتے تھے:

                        { وشر الامور محدثاتھا و کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار}
                        "معاملات میں سے بدترین وہ ہیں جو (دین میں) نئے ایجاد کیے گئے ہوں اور ہر نئی ایجاد کی جانے والی چيز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے"-
                        (سنن نسائی، کتاب صلاۃالعیدین، باب کیف الخطبۃ)
                        _________

                        { من احدث فی امرنا ھذا ما لیس فیہ فھو رد}
                        " جس نے ہمارے اس معاملے (دین) میں کوئی ایسا کام ایجاد کیا جو اس میں نہیں تھا تو وہ مردود ہے-"
                        (صحیح بخاری، کتاب الصلح، باب اذا اصطلحوا علی صلح جور-)

                        ایک اور روایت میں ہے کہ:

                        { عن عائشۃ رضی اللہ عنہھا قالت :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من عمل عملا لیس علیہ امرنا فھو رد}
                        " عائشہ رضی اللہ عنہھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماری مہر نہیں تو وہ رد کیا ہوا ہے-" (یعنی وہ کام جو ہم نے نہیں کیا)
                        (صحیح مسلم، کتاب الاقضیۃ، باب نقص الاحکام الباطلۃ ورد محدثات الامور)

                        جامع ترمذی میں ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

                        { من ابتدع بدعۃ ضلالۃ لا ترضی اللہ ورسولہ کان علیہ مثل آثام من عمل بھا لا ینقص ذلک من اوزارالناس شیئا}
                        " جس نے کوئی گمراہی کی بدعت ایجاد کی، جو اللہ اور اس کے رسول کو راضی نہیں کرتی، اس پر ان تمام لوگوں کے گناہوں کے برابر گناہ ہوگا جنہوں نے اس بدعت پر عمل کیا لیکن اس سے لوگوں کےگناہوں سے کچھ کم نہیں ہوگا (انہیں اپنے گناہ مکمل ملیں گے لیکن اتنا گناہ بدعت ایجاد کرنے والے کو بھی ملتا رہے گا)-"
                        ( ترمذی، کتاب العلم، باب ماجاء فی الاخذ بالسنۃ واجتناب البدع)

                        ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں بدعات سے بچنے کی نصیحت فرمائی ہے:

                        { ایاکم ومحدثات الامور}
                        " (دین میں) نئے نئے کام (یعنی بدعات) ایجاد کرنے سے بچتے رہنا-"
                        ( مسند احمد:4/126، دارمی:1/57، ابو داؤد، کتاب السنۃ، باب فی لزوم السنۃ:5607، ترمذی، کتاب العلم، باب فی الاخذ بالسنۃ واجتناب لبدع:2676، ابن ماجہ، مقدمہ، باب اتباع السنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین:42، مستدرک حاکم:1/96)

                        بدعتی کو پناہ دینے سے بھی منع کیا گیا ہے- علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

                        { لعن اللہ من آوی محدثا}
                        " اللہ تعالی کی لعنت ہو ایسے شخص پر جو بدعتی کو پناہ دے-"
                        (صحیح مسلم، کتاب لاضاحی، باب تحریم الذبح لغیر اللہ تعالی ملعن فاعلہ)


                        -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                        Comment


                        • #57
                          Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                          بیوقوفوں کی بہت کمی ہے غالب

                          ہزار ڈھونڈے سے ایک ہی ملا :)۔
                          :star1:

                          Comment


                          • #58
                            Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                            ًً *شیعہ اورسنی کے درمیان فتنہ ً کے عنوان سے قاہرہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

                            اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات کی تحقیق اور روک تھام کے لئے منعقد کی گئی تھی نیز وحدت بین المسلمین جہان کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
                            علماء جامعہ ازھر کہ جن میں نمایاں طور پر شیخ محمد عاشور رئیس دارالتقریب بین مذاهب اسلامی تھے نے اس بات پر تاکید کی کہ دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی اہم وجوہات وہابی افکار کا پھیلاو ، امریکہ اور اسرائیل ہیں۔
                            انھوں نے مزید کہا کہ فقط امریکہ اور اسرائیل ہیں کہ جو مسلمانوں میں اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔علماء جامعة الازھر نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلام ایک دین ہے اور فرقہ واریت ایسی بدعت ہے جس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔
                            Last edited by Jamil Akhter; 20 February 2012, 20:58.
                            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                            Comment


                            • #59
                              Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                              Originally posted by Gambler View Post
                              ًً ًشیعہ اور سنی کے درمیان فتنہ ً کے عنوان سے قاہرہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

                              اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات کی تحقیق اور روک تھام کے لئے منعقد کی گئی تھی نیز وحدت بین المسلمین جہان کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
                              علماء جامعہ ازھر کہ جن میں نمایاں طور پر شیخ محمد عاشور رئیس دارالتقریب بین مذاهب اسلامی تھے نے اس بات پر تاکید کی کہ دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی اہم وجوہات وہابی افکار کا پھیلاو ، امریکہ اور اسرائیل ہیں۔
                              انھوں نے مزید کہا کہ فقط امریکہ اور اسرائیل ہیں کہ جو مسلمانوں میں اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔علماء جامعة الازھر نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلام ایک دین ہے اور فرقہ واریت ایسی بدعت ہے جس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔

                              یہ بات ہر ذی شعور انسان خوب سمجھتا کہ ہے "کھسیانی بلی کھمبا کب نوچنا شروع کرتی ہے۔"۔
                              :hairdrayer:

                              اگر اپنی عقل شریف کا استعمال فرما لیں تو خود ہی بتا دیجے گا کہ یہ جو کچھ آپ نے لکھا ہے، اس تھریڈ کے موضوع سے کہیں سے بھی مطابقت رکھتا ہے؟؟؟؟؟

                              بہرحال جناب
                              یہ جملہ اللہ اور نبی ص کی ہدائیت کے مطابق میں لکھ رہا ہوں جو انہوں نے کچھ مخصوص لوگوں کے لئے دی کہ انہیں ایسا کہہ کر گزر جایا کرو

                              السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ
                              :salam:




                              -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                              Comment


                              • #60
                                Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                                وعلیکم سلام

                                *یہ ٹھیک ہے بلاوجہ کی بحث جب بیل منڈھےچڑھنی ہی نہیں تو بلاوجہ مفت کی مشقت و سردرد
                                نہ آپ نے عقائد کا تسلیم کرنا ہے اور میں تو اپنے آپ کو حق و سچ پر سمجھتا ہوں لہذا میرا تو ناممکن تھا

                                اوکے بھائی کوئی دل آزاری ہوئی ہو کوئی گستاخی ہوئی تو بہت معافی

                                اللہ نگہبان
                                :rose

                                پھر ملیں گے کسی نئے موضوع کے ساتھ
                                Last edited by Jamil Akhter; 20 February 2012, 21:07.
                                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                                Comment

                                Working...
                                X