Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

    Originally posted by Farrukh View Post

    عجیب مسلمان ہیں بھئی۔۔۔۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کو رد کر کے چاہتے ہیں کہ اسلام میں وہ کیا جائے جو دل کرے۔۔۔۔۔

    ڈاکٹر صاحب
    دین اسلام کسی کے دل چاہنے یا نہ چاہنے کا نام نہیں، بلکہ قرآن وسنت کا نام ہے۔ اور جو چیز قرآن وسنت کے خلاف ہو رہی ہو، وہ اسلام کے خلاف ہوتی ہے اور اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سخت ناپسند ہوتی ہے۔
    یہ کوئی یہودی یا عیسائی مذھب نہیں کہ صدی تبدیل ہوئی اور مذھب میں بھی اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنی شروع کر دیں

    اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام کسی کے دل چاہنے یا ماننے نہ ماننے کے مطابق نہیں ہوتے۔

    حیرت اس بات پر ہے کہ اللہ کے نبی ص کی باتیں تو ہضم ہو نہیں رہیں جو امام کائنات ہیں اور روحانیت کے چشمے جن کے قدموں تلے بہتے ہیں، اور چلے ہیں ستاروں پہ کمند ڈالنے۔۔۔۔
    واہ صاحب، اچھی کھچڑی پکائی ہے

    اللہ اور اس کے رسول کے صرف یہی احکمات نظر آتے؟؟ قران کا محبوب لفظ ہی فکر
    ہے جس کی کھال اپ ادھیڑ رہے ہیں۔۔اسلام امن کا دین ہے جئیو اور جینے دو کی پالیسی
    دیتا ہے۔۔۔صفائی کی تعلیمات دیتا۔۔حقوق العباد پہ زور دیتا تفرقے بازی سے
    روکتا۔وقت کی پابندی سکھاتا ہے

    عقل پہ پردہ شاید اسی کو کہتے اتنا بھی نہیں سوچتے
    مغرب میں مذہب کا زوال ترقی کا باعث بنا اور پھر ہم لوگوں کی مذہب سے
    دوری ذلت کا باعث کیوں ہے؟

    اپنے رویوں پہ غور کرو اپنے مسائل کو سمجھو جیسے اپ خود کو سچا
    ثابت کرنے کے لیے قران و حیث کا علم جھاڑ رہے اسطرح تمام فرقے
    بھی اپنی اپنے عقائد کے ماخذ قران و حیث سے ہی دیتے کس کو غلط کہے گے
    کس کو ٹھیک کہیں گے۔۔

    :(

    Comment

    • #17
      Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

      Originally posted by dr faustus View Post

      [size="5"]

      Originally posted by dr faustus View Post
      [size=5]
      اللہ اور اس کے رسول کے صرف یہی احکمات نظر آتے؟؟

      حضور، آپ نے شائید اس تھریڈ کے موضوع پر ۔ یہ بحث شروع کرنے والے عنوان میں بھی بحث کی دعوت دی اور انہی کے موضوع کی مناسبت سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پیش کئے ہیں
      آپ کو غلط لگ رہے ہیں تو قرآن وسنت سے ہی دلیل دیجئے
      مگر یہ جاہلانہ بات قبول نہیں کہ جس کا دل کرے وہ دین کے نام پر وہ کام کرتا پھرے جو واضح طور پر منع ہو
      اور موضوع کی مناسبت سے احکامات پیش کئے ہیں۔ اس میں آپ کو کیا مسئلہ لگ رہا ہے؟؟؟

      Originally posted by dr faustus View Post

      عقل پہ پردہ شاید اسی کو کہتے اتنا بھی نہیں سوچتے
      مغرب میں مذہب کا زوال ترقی کا باعث بنا اور پھر ہم لوگوں کی مذہب سے
      دوری ذلت کا باعث کیوں ہے؟

      عقل پر پردے کا ثبوت تو سب سےبڑا یہ ہے کہ موضوع کسی اور بات پہ ہے، اور جب اسکا جواب اللہ کے نبی کے احکامات کی صورت میں دیا گیا تو نظر آنا ہی بند ہوگیا کہ مسئلہ کیا تھا اور نبی کے احکامات، مذھب سے دوری لگنے لگ گئی۔۔۔۔
      کیا مسلمان ہیں جناب جنہیں اپنے نبی ص کی باتیں پڑھ کر مذھب سے دوری کا احساس ہوتا ہےمگر جب اپنے دل کی مرضی نبی کے احکامات کے خلاف کرتے ہیں تو اکیسویں صدی کا جدید مذھب بنا کر ستاروں پر کمند ڈالنا کہتے ہیں۔۔۔۔

      حضور، مغرب میں جن چیزوں نے ترقی کی ہے، ان میں بےراہ روی، زنا کاری، دھوکہ دہی، جرائم کی بڑی تعداد شامل ہے۔
      آج بھی اعدادو شمار اُٹھا کر دیکھ لیجئے، مغرب میں زنا اور دیگر جرائم کی شرح اور مسلمانوں میں ایسے جرائم کی شرح کتنی، کیوں اور کیسے ہے۔

      مگر شائید مغرب کی چکا چوند نے آپ کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا ہے اور آپ کے نزدیک نبی کے احکامات سے زیادہ مغرب پرستی اور دل کی مرضی زیادہ اہم ہے۔

      دیار مغرب، ہوس میں غلطاں،
      شراب ارزاں، شباب عُریاں
      جسے بھی دیکھو
      غریق عصیاں۔۔۔

      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

      Comment

      • #18
        Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

        اگر آپ کے پاس اس تھریڈ کے موضوع سے متعلق دینی علوم پر مبنی کوئی مواد ہے، تو ضرور پیش کیجئے، مگر ادھر اُدھر کی ہانک کر بحث کا رُخ موڑنے کی کوشش مت کریں۔۔۔
        بہت شکریہ
        -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

        Comment

        • #19
          Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

          Originally posted by Muhammad Ali Jawad View Post
          Muhtram Jamil Sahab...!!

          Aap say darkhuast hai...k barahe mehrbani Qurani ayat ki ghalat taweel ker k iss terhan ka istadlaal na karain....
          Surah-e-Haj ki ayat jo aapn nay sha'ar Allah k ziman main paish ki hai..iss say murad Allah ka ghar 'Khan-e-Kaba aur Muqam-e-Ibrahim' hai...na k ooliya Allah ki qabrain hain..(Nauzubillah) !!

          Iss say ooliya ki qaboorr muraad lena na kisee Qurani Aayat say sabit hai..aur na Nabi Karim (s.a.w) ki kisee hadees say sabit hai..!! Yahee cheezain (yani Quran ki ghalat tawelain) loogoon main gumrahi aur qabar parsati ka sabab bantio hain...!!

          نبی پاک صلى اللہ عليہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے

          { اللہم لا تجعل قبری و ثنا لعن اللہ قوما اتخذو قبور انبیاءھم مساجد}
          " اے اللہ! میری قبر کو بت نہ بنانا (کہ اس کی عبادت کی جائے) اللہ تعالی کی لعنت برسے ایسی قوم پر جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں پر مسجدیں بنائيں"
          مسند حمیدی:1025- مسند احمد: 2/246- عبدالرزاق:8/464

          Allah hum sab ku hidayat day aur amal ki tafeeq ata faramaye.. (Aameen)
          اول : یہ کہ اس حدیث کی سند میں اشکال ہے اس لئے کہ اس سند میں ایسے راوی موجود ہیں جنہیں اہلسنت کے علمائے رجال نے ضعیف قرار دیا ہے .(٢)

          ان راویوں میں سے ایک عبدالوارث ہے جسے علمائے رجال تائید نہیں کرتے اور نہ اس کے پیچھے نماز

          امام شافعی کہتے ہیں : میں ابو حنیفہ کی قبر سے تبرّک حاصل کرتا ہوں ،جب مجھ پر کوئی مشکل آتی ہے تو دو رکعت نماز پڑھ کر ان کی قبر پر جا کر خداوند متعال سے حاجت طلب کرتا ہوں

          ایک مرتبہ جب حضرت عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حج بجالانے کے لئے نکلے تو راستے میں ایک بوڑھے شخص نے ان سے مدد طلب کی . جب حج سے واپس پلٹنے لگے تو ابواء کے مقام پر اس شخص کے بارے میں سوال کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو فو ت ہو چکا ہے . جیسے ہی یہ خبر سنی بڑے بڑے قدم رکھتے ہوئے اس کی قبر پہ پہنچے .اس کے لئے نماز ادا کی اور قبرکو گلے لگا کر گریہ کی

          حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت وہابیوں کے نظریہ کے بالکل مخالف ہے اس لئے وہ ہر جمعہ کو اپنے چچا حمزہ کی قبر کی زیارت کے لئے جاتیں اور وہاں پہ نماز ادا کرتیں اور گریہ کیا کرتیں.

          وہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا جن کے غضبناک ہونے سے خدا غضبناک ہوتا ہے اور ان کی خوشنودی سے خدا خوشنود ہوتا ہے-کیا سنّت پیغمبر ۖ ان پر مخفی تھی ؟

          کیا قبور کی زیارت کرکے انہوں نے سنت رسول ۖ کی مخالفت کی؟
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          • #20
            Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

            مسلمانوں کے طرم خانو تم کو تمھاری طرم خانی مبارک

            میں جاہل پاگل انپڑھ نکما صرف اور صرف اتنا جانتا ہوں کہ

            اللہ جی فرماتے ہیں کہ جس کے سینے میں رائی کے ذرے کے برابر بھی دین ہے میں اُسے بخش دوں گا

            ہر فرقے والے کے پاس کچھ نہ کچھ احادیث قرآنی آیات، روایات موجود ہیں جس کا ظاہر سا مطلب کہ کسی فرقے کی مخالفت مطلب اُن کی احادیث و آیات کی مخالفت تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

            اللہ جی مجھے اس چودھویں صدی کے بعد کے علما صو کی ریشہ دوانیوں اور عزاب سے محفوظ رکھیں جو جمع کرنے کی بات پر تقسیم اور مسلمانوں کی تقسیم پر جمع ہیں۔،
            :star1:

            Comment

            • #21
              Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

              Originally posted by Gambler View Post

              اول : یہ کہ اس حدیث کی سند میں اشکال ہے اس لئے کہ اس سند میں ایسے راوی موجود ہیں جنہیں اہلسنت کے علمائے رجال نے ضعیف قرار دیا ہے .(٢)

              ان راویوں میں سے ایک عبدالوارث ہے جسے علمائے رجال تائید نہیں کرتے اور نہ اس کے پیچھے نماز

              امام شافعی کہتے ہیں : میں ابو حنیفہ کی قبر سے تبرّک حاصل کرتا ہوں ،جب مجھ پر کوئی مشکل آتی ہے تو دو رکعت نماز پڑھ کر ان کی قبر پر جا کر خداوند متعال سے حاجت طلب کرتا ہوں

              ایک مرتبہ جب حضرت عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حج بجالانے کے لئے نکلے تو راستے میں ایک بوڑھے شخص نے ان سے مدد طلب کی . جب حج سے واپس پلٹنے لگے تو ابواء کے مقام پر اس شخص کے بارے میں سوال کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو فو ت ہو چکا ہے . جیسے ہی یہ خبر سنی بڑے بڑے قدم رکھتے ہوئے اس کی قبر پہ پہنچے .اس کے لئے نماز ادا کی اور قبرکو گلے لگا کر گریہ کی

              حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت وہابیوں کے نظریہ کے بالکل مخالف ہے اس لئے وہ ہر جمعہ کو اپنے چچا حمزہ کی قبر کی زیارت کے لئے جاتیں اور وہاں پہ نماز ادا کرتیں اور گریہ کیا کرتیں.

              وہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا جن کے غضبناک ہونے سے خدا غضبناک ہوتا ہے اور ان کی خوشنودی سے خدا خوشنود ہوتا ہے-کیا سنّت پیغمبر ۖ ان پر مخفی تھی ؟

              کیا قبور کی زیارت کرکے انہوں نے سنت رسول ۖ کی مخالفت کی؟

              بھائی صاحب
              یہاں بات زیارت قبور کی نہیں ہورہی ، مزارات پر چادریں چڑھانے اور دیگر رسوم کی ہو رہی ہے۔

              اور آپ خود بغیر کسی حوالے اور تصدیق کے کہانیاں سنا رہے ہیں۔۔۔ اور دوسروں کی باتوں کو ضعیف قرار دے رہے ہیں

              جب قبروں کو پکا کرنا اور ان پر عمارت بنانا ہی جائیز نہیں ہے، تو مزارات بنانے کی کیا تُک ہے؟

              -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

              Comment

              • #22
                Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                Originally posted by Pagal1 View Post
                مسلمانوں کے طرم خانو تم کو تمھاری طرم خانی مبارک
                میں جاہل پاگل انپڑھ نکما صرف اور صرف اتنا جانتا ہوں کہ
                اللہ جی فرماتے ہیں کہ جس کے سینے میں رائی کے ذرے کے برابر بھی دین ہے میں اُسے بخش دوں گا

                آپ کے انداز تخاطب سے پتا چل رہا ہے کہ آپ کتنے تہذیب یافتہ ہیں اور کتنے اخلاق کے مالک ہیں۔:salam:۔

                اور صحیح کہا آپ نے ۔یہ واقعی جاہلوں کی نشانی ہے کہ بات کو کبھی پوری طرح نہ سمجھتے ہیں نہ کوشش کرتے ہیں۔ جب اپنے مطلب کی بات پتا چل گئی تو سب خیر، اور جب اپنے خلاف بات پتا چلی تو لگے واویلا کرنے۔

                جہاں اللہ جی نے یہ بات کہی تھی، وہیں ایک اور بات بھی کہی تھی جو آپ کو ہضم نہیں ہوگی اور وہ یہ تھی کہ
                "کبھی شرک نہ کرنا"

                کیونکہ اللہ نے شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے اور اللہ شرک کرنے والے کو نہیں بخشے گا۔

                -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                Comment

                • #23
                  Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                  فرخ میاں آپ اپنے آپ کو زیادہ عالم فاضل اور دوسروں کو جاہل گردانا بند کریں ، جہالت کی نشانیوں میں سے ایک یہ نشانی ہے دو سنجیدہ مکاتب فکر کے بیچ ٹانگ پھسانا اور اپنا راگ الاپنا
                  جہاں تک قبریں پکی کرنے کا تعلق ہے تو قبر بیچ
                  سے پکی نہیں کرنی چاہئے باقی عمارات تو مسجد نبوی پر بھی ہیں اور امام حسین کے روضے پر بھی

                  شرک کی تعریف پہلے دیکھو ایمان کوئی کانچ نہیں جو آسانی سے ٹوٹ جائے ،شرک کا مطلب یہ ہوتا آپ کسی دوسرے ک اللہ کی عبادت میں شامل نہ کریں

                  اور جہاں تک ضعیف ہونے کا تعلق ہے تو آپ اپنے علماء سے کنفرم کرسکتے ہیں اور امید ہے تمہیں یہ کہانی بھی پسند آئی گی
                  :jazak:
                  ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                  سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                  Comment

                  • #24
                    Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                    Originally posted by Farrukh View Post
                    آپ کے انداز تخاطب سے پتا چل رہا ہے کہ آپ کتنے تہذیب یافتہ ہیں اور کتنے اخلاق کے مالک ہیں۔:salam:۔

                    اور صحیح کہا آپ نے ۔یہ واقعی جاہلوں کی نشانی ہے کہ بات کو کبھی پوری طرح نہ سمجھتے ہیں نہ کوشش کرتے ہیں۔ جب اپنے مطلب کی بات پتا چل گئی تو سب خیر، اور جب اپنے خلاف بات پتا چلی تو لگے واویلا کرنے۔

                    جہاں اللہ جی نے یہ بات کہی تھی، وہیں ایک اور بات بھی کہی تھی جو آپ کو ہضم نہیں ہوگی اور وہ یہ تھی کہ
                    "کبھی شرک نہ کرنا"

                    کیونکہ اللہ نے شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے اور اللہ شرک کرنے والے کو نہیں بخشے گا۔

                    بھائی میرے تفرقے بازوں کا سب سے بڑا مسلہ ہی یہ ہےکہ وہ یکدم ایک اینٹ کی دویوار کھڑی کر بیٹھتے ہیں

                    آپ کے طرز تحریر سے اندازہ ہورہا ہےکہ آپ مجھے ایک خاص فرقے میں شامل کر بیٹھے ہو جبکہ

                    میں نے نہ کسی فرقے کی ہمائت کی نہ مخالفت

                    میں تو ایک عام سا مسلمان ہوں جو مسلمانوں کی تقسیم درتقسیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔در تقسیم سے آزردہ ہوں اور بسس

                    اور میں ایک مرتبہ پھر وہی بات کہوں گا کہ "تم کو تمھاری طرم خانی مبارک،میں جاہل ہی اچھا"۔
                    :star1:

                    Comment

                    • #25
                      Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                      فرخ صاحب
                      میں کتنا تہزیب یافتہ ہوں اور کتنا نہیں اس کے لئے آپ کے فیصلے کی مجھے زرہ بھر ضرورت نہیں

                      یہاں پر مجھے جاننے والے جانتے ہیں کہ میں کیا ہوں اور کیا نہیں

                      اگر پھر بھی دل میں شبہ ہوتو پورا فورم موجود ہے میری پوسٹس تلاش کیئے جائیں اور میری بد تہزیبیاں جمع کئے جائیں

                      آٹے میں نمک کے برابر بھی مل جائیں تو بڑی بات ہوگی

                      ریکارڈ خود بولتے ہیں :shyy:۔
                      :star1:

                      Comment

                      • #26
                        Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                        Originally posted by Gambler View Post
                        فرخ میاں آپ اپنے آپ کو زیادہ عالم فاضل اور دوسروں کو جاہل گردانا بند کریں ، جہالت کی نشانیوں میں سے ایک یہ نشانی ہے دو سنجیدہ مکاتب فکر کے بیچ ٹانگ پھسانا اور اپنا راگ الاپنا
                        جہاں تک قبریں پکی کرنے کا تعلق ہے تو قبر بیچ
                        سے پکی نہیں کرنی چاہئے باقی عمارات تو مسجد نبوی پر بھی ہیں اور امام حسین کے روضے پر بھی

                        شرک کی تعریف پہلے دیکھو ایمان کوئی کانچ نہیں جو آسانی سے ٹوٹ جائے ،شرک کا مطلب یہ ہوتا آپ کسی دوسرے ک اللہ کی عبادت میں شامل نہ کریں

                        اور جہاں تک ضعیف ہونے کا تعلق ہے تو آپ اپنے علماء سے کنفرم کرسکتے ہیں اور امید ہے تمہیں یہ کہانی بھی پسند آئی گی
                        :jazak:

                        ارے بھائی
                        میں نے تو اپنے آپ کو کہیں بھی عالم فاضل نہیں کہا
                        مگر لوگ تو خود جاہلیت کا اقرار کر ہے ہیں یہاں، میں تو نہیں کہا تھا نہیں:
                        یہ دیکھئے

                        Originally posted by Pagal1 View Post
                        مسلمانوں کے طرم خانو تم کو تمھاری طرم خانی مبارک
                        میں جاہل پاگل انپڑھ نکما صرف اور صرف اتنا جانتا ہوں کہ
                        اللہ جی فرماتے ہیں کہ جس کے سینے میں رائی کے ذرے کے برابر بھی دین ہے میں اُسے بخش دوں گا

                        Originally posted by Gambler View Post
                        ، جہالت کی نشانیوں میں سے ایک یہ نشانی ہے دو سنجیدہ مکاتب فکر کے بیچ ٹانگ پھسانا اور اپنا راگ الاپنا
                        جہاں تک قبریں پکی کرنے کا تعلق ہے تو قبر بیچ
                        سے پکی نہیں کرنی چاہئے باقی عمارات تو مسجد نبوی پر بھی ہیں اور امام حسین کے روضے پر بھی

                        شرک کی تعریف پہلے دیکھو ایمان کوئی کانچ نہیں جو آسانی سے ٹوٹ جائے ،شرک کا مطلب یہ ہوتا آپ کسی دوسرے ک اللہ کی عبادت میں شامل نہ کریں

                        اور جہاں تک ضعیف ہونے کا تعلق ہے تو آپ اپنے علماء سے کنفرم کرسکتے ہیں اور امید ہے تمہیں یہ کہانی بھی پسند آئی گی
                        :jazak:
                        جہالت کی نشانی تو یہ ہے کہ بغیر تصدیق اور حوالوں کے کہانیاں سنا رہے ہیں اور کہتے ہیں خود تصدیق کر لو۔

                        اگر آپ کے پاس تصدیق کرنے کے لئے حوالہ جات موجود نہیں تو بات کیوں کرتے ہو؟ کیا جانتے نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے لوگوں کو کیا کہا ہے جو بغیر تصدیق کے بات کو آگے پہنچا دیں؟؟؟

                        قبریں پکی کرنے کی اس طرح کی کوئی دلیل قرآن وسنت سے تو دیں جیسے میں نے اوپر احادیث صحیحہ سے ثابت کیا ہے کہ قبریں پکی کرنا تو درکنار ان پر کتبے لگانا بھی منع ہے
                        اور اونچی قبر کو فورا برابر کر دینے کے احکام نبی کریم صلی اللہ علییہ وآلہ وسلم کے احکام ہیں کسی ایرے غیرے مولویوں کی تاویلیں اور ادھر اُدھر کی ہانکیں نہیں ہیں

                        اور جن عمارات کا تذکرہ آپ کر رہے ہیں یہ بعد کے مسلمانوں کے بنائی ہوئی ہیں۔ صحابہ کی نہیں، اور یہ اسی لئے ہوا ہے کہ بعد کے مسلمانوں نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلمات چھوڑ کر اپنے اپنے مکاتب فکر بنا لئے اورمولویوں کے اپنی بنائی ہوئی یا کفار کی ایجاد کردہ رسموں سے اثر لے کر ایجاد کردہ طریقوں کو اپنانا شروع کر دیا۔

                        اور اللہ کی قسم ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واضح حکم کو رد کر کے اس پر اپنی مرضی کے مکاتب فکر بنانے والے اور ادھر ادھر کے طریقے ایجاد کرنے والے نبی ص سے مخلص نہیں ہوسکتے اور نہ اللہ سے ۔

                        اللہ کا دین اسی دن مکمل ہو گیا تھا جس دن یہ آئیت نازل ہوئی تھی
                        ٱلۡيَوۡمَ أَكۡمَلۡتُ لَكُمۡ دِينَكُمۡ وَأَتۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلۡإِسۡلَـٰمَ دِينً۬ا*ۚ فَمَنِ ٱضۡطُرَّ فِى مَخۡمَصَةٍ غَيۡرَ مُتَجَانِفٍ۬ لِّإِثۡمٍ۬*ۙ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬ (٣)
                        آج میں تمہارے لیے تمہارا دین پورا کر چکا اور میں نے تم پر اپنا احسان پورا کر دیا اور میں نے تمہارے واسطے اسلام ہی کو دین پسند کیا ہے پھر جو کوئی بھوک سے بیتاب ہو جائے لیکن گناہ پر مائل نہ ہو تو الله معاف کرنے والا مہربان ہے (۳)
                        المائدہ

                        دین کے مکمل ہوجانے کے بعد اس میں نئی نئی ایسی ایجادات جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واضح احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہوں، کبھی دین کا حصہ نہیں ہوسکتیں، البتہ کسی مخصوص فرقے کا طریقہ ضرور ہو سکتی ہیں جس سے انکی مخصوص پہچان ہوتی ہے۔ اور دیگر مکاتب فکر ایسی ایجادات سے بہت دور ہیں، مگر جن کے ذاتی مفاد ان سے وابستہ ہیں انہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کے سوا باقی سب کچح صحیح لگتا ہے

                        Originally posted by Gambler View Post

                        امید ہے تمہیں یہ کہانی بھی پسند آئی گی
                        :jazak:
                        لیجئے جناب، آپ نے بھی اپنی اخلاقی جراءت کا ثبوت دے ہی دیا۔۔ یہی انداز تخاطب سکھایا ہے آپ کے مکتبہ فکر نے ؟؟؟؟
                        یعنی آپ سے پھر "تم" ہوئے، اور کہیں "تو" کا عنواں نہ ہوجائے۔۔۔

                        -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                        Comment

                        • #27
                          Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                          Originally posted by Pagal1 View Post
                          فرخ صاحب
                          میں کتنا تہزیب یافتہ ہوں اور کتنا نہیں اس کے لئے آپ کے فیصلے کی مجھے زرہ بھر ضرورت نہیں

                          ریکارڈ خود بولتے ہیں :shyy:۔

                          بالکل ٹھیک فرمایا جناب، آپ کے ریکارڈ خود بول رہے ہیں، ایک مرتبہ پھر ملاحظہ کیجئے اپنا انداز تخاطب:

                          Originally posted by Pagal1 View Post
                          مسلمانوں کے طرم خانو تم کو تمھاری طرم خانی مبارک
                          میں جاہل پاگل انپڑھ نکما صرف اور صرف اتنا جانتا ہوں کہ
                          Originally posted by Pagal1 View Post

                          اور میں ایک مرتبہ پھر وہی بات کہوں گا کہ "تم کو تمھاری طرم خانی مبارک،میں جاہل ہی اچھا"۔

                          اور اسی تہذیبی انداز میں ایک مرتبہ پھر جاہلیت کا اقرار۔۔
                          جناب، شاباش ہے آپ پر، بہت خوب۔

                          -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                          Comment

                          • #28
                            Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                            Originally posted by Gambler View Post

                            اول : یہ کہ اس حدیث کی سند میں اشکال ہے اس لئے کہ اس سند میں ایسے راوی موجود ہیں جنہیں اہلسنت کے علمائے رجال نے ضعیف قرار دیا ہے .(٢)

                            ان راویوں میں سے ایک عبدالوارث ہے جسے علمائے رجال تائید نہیں کرتے اور نہ اس کے پیچھے نماز

                            امام شافعی کہتے ہیں : میں ابو حنیفہ کی قبر سے تبرّک حاصل کرتا ہوں ،جب مجھ پر کوئی مشکل آتی ہے تو دو رکعت نماز پڑھ کر ان کی قبر پر جا کر خداوند متعال سے حاجت طلب کرتا ہوں

                            ایک مرتبہ جب حضرت عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حج بجالانے کے لئے نکلے تو راستے میں ایک بوڑھے شخص نے ان سے مدد طلب کی . جب حج سے واپس پلٹنے لگے تو ابواء کے مقام پر اس شخص کے بارے میں سوال کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو فو ت ہو چکا ہے . جیسے ہی یہ خبر سنی بڑے بڑے قدم رکھتے ہوئے اس کی قبر پہ پہنچے .اس کے لئے نماز ادا کی اور قبرکو گلے لگا کر گریہ کی

                            حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت وہابیوں کے نظریہ کے بالکل مخالف ہے اس لئے وہ ہر جمعہ کو اپنے چچا حمزہ کی قبر کی زیارت کے لئے جاتیں اور وہاں پہ نماز ادا کرتیں اور گریہ کیا کرتیں.

                            وہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا جن کے غضبناک ہونے سے خدا غضبناک ہوتا ہے اور ان کی خوشنودی سے خدا خوشنود ہوتا ہے-کیا سنّت پیغمبر ۖ ان پر مخفی تھی ؟

                            کیا قبور کی زیارت کرکے انہوں نے سنت رسول ۖ کی مخالفت کی؟

                            Meray bahi.....aap ku Farrukh sahab ka jawab mil gaya k...aik taraf aap apnay aqaid ku sabit kernay ki liye dossroon ki biyaan kerda Ahdees ki zaeef qarar day rahay hain....ja b k doosree taraf apnay biyan kerda waqiyat say mutaliq koi sahi rewayat maujood nahi..na ye waqyat tareekh ki mustand Kitaboon main miltay hain..jo aap nay baghir hawaly k biyan ker diye hain.,. !!

                            Jab k haqeeqat ye hai...k Sahi Bukhrai , Sahi Muslim , Abu dawood jaisee Ahadees ki mustanad kitabain...'Qabar parasti aur ziyarat-e-Qaboor k sunnat tareeqon' say muta'aliq bhari paree hain...!!

                            Note: Ager kisee saheb-e-Qabar say madad lena jaiz hota...tu phir tu Nabi Karim (s.a.w) k daur k loogoon ku kafir aur mushri kehna bhi sahi nahi .....kyuon k sakhat mushkil waqat main wo bhi sirf Allah hi say madad mangtay thay...jab k aam halat main wo ghair Allah say madad mangtay thay...!!

                            Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                            Comment

                            • #29
                              Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                              Originally posted by Gambler View Post

                              امام شافعی کہتے ہیں : میں ابو حنیفہ کی قبر سے تبرّک حاصل کرتا ہوں ،جب مجھ پر کوئی مشکل آتی ہے تو دو رکعت نماز پڑھ کر ان کی قبر پر جا کر خداوند متعال سے حاجت طلب کرتا ہوں

                              ایک مرتبہ جب حضرت عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حج بجالانے کے لئے نکلے تو راستے میں ایک بوڑھے شخص نے ان سے مدد طلب کی . جب حج سے واپس پلٹنے لگے تو ابواء کے مقام پر اس شخص کے بارے میں سوال کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو فو ت ہو چکا ہے . جیسے ہی یہ خبر سنی بڑے بڑے قدم رکھتے ہوئے اس کی قبر پہ پہنچے .اس کے لئے نماز ادا کی اور قبرکو گلے لگا کر گریہ کی

                              حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت وہابیوں کے نظریہ کے بالکل مخالف ہے اس لئے وہ ہر جمعہ کو اپنے چچا حمزہ کی قبر کی زیارت کے لئے جاتیں اور وہاں پہ نماز ادا کرتیں اور گریہ کیا کرتیں.

                              وہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا جن کے غضبناک ہونے سے خدا غضبناک ہوتا ہے اور ان کی خوشنودی سے خدا خوشنود ہوتا ہے-کیا سنّت پیغمبر ۖ ان پر مخفی تھی ؟

                              کیا قبور کی زیارت کرکے انہوں نے سنت رسول ۖ کی مخالفت کی؟

                              { اصل عبادۃ الاصنام اتخاذ قبور الصالحین مساجد}
                              " بتوں کی عبادت کی اصل وجہ نیک لوگوں کی قبروں پر مسجد بنانا ہے "
                              (اکمل البیان:45)

                              اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ قبروں پر مسجدیں بنانا، وہاں عبادت کرنا، قبروں پر سجدہ ریزی وغیرہ کا مفھوم قبروں کو بت بنانا ہے لہذا جس بھی قبر پر عبادت سر انجام دی جاتی ہیں وہ بت ہین، ان کی پرستش کرنا لعنت کا مستحق ٹھرنا ہے

                              ثانیا: ملک پاکستان میں کتنی ہی ایسی قبریں ہیں جن کی عبادت کی جاتی ہے

                              اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اب بھی کیا جاسکتا ہے بلکہ میں نے خود دیکھا ہے کہ صبح سویرے لوگ ویگنون پر جب علی ہجویری کے دربار کے پاس سے گذرتے ہیں تو ویگن میں بیٹھے بیٹھے علی ہجویری کو سلام کرتے ہیں اور معافیاں مانگتے ہیں

                              اگر مزید تسلی مطلوب ہو تو لاھور میں گھوڑے شاھ کے دربار کا مشاہدہ کرلیں، جہاں پر گھوڑوں کے بت رکھے ہوئے ہیں اور خواتین بالخصوص ان گھوڑوں کی پوجا کرتی دکھائی دیں گی

                              معلوم ہوا کہ سرور کائنات، خاتم الرسل، محد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی پیشین گوئی حرف بحرف ہوری ہورہی ہے، کلمہ پڑھنے والے آپ ۖ کے امتی قبر پرستی اور بت پرستی کے قعر مذلت میں بری طرح گرے پڑے ہیں
                              صحابہ کرام رض شرک سے انتہائی نفرت کرتے تھے حتی کہ اگر کہیں شرک کا شبہ تک پیدا ہورہا ہوتا تو اسے دفن کردیتے- سیدنا عمر رض کو جب معلوم ہوا کہ بعیت رضوان والے درخت کی لوگ پوجا پاٹ کرنے لگے ہیں اور اسے متبرک سمجھ کر اس کی عبادت کرنے لگے ہیں تو انہوں نے اسے اکھڑوادیا تھا

                              { عن نافع ان عمر رضی اللہ عنہ بلغہ ان قوما یاتون الشجرۃ فیصلون عندھا فتوعدھم ثم امر بقطعھا فقطعت}
                              " نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر رض کو یہ بات پہنچی کہ کچھ لوگ (بیت رضوان والے) درخت کے پاس آکر نمازيں ادا کرتے ہیں تو انہوں نے ان کو ڈرایا دھمکایا پھر اسے کاٹنے کا حکم دیا، پس اسے کاٹ دیا گیا"
                              فتح بلباری: 7/448- طبقات ابن سعد: 2/100- البدع والنھی عنھا لمحمد بن وضاع- 42،43- ابن ابی شیبہ: 2/375، مطبوعہ حیدرآباد دکن- حافظ ابن حجر رح نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے

                              معلوم ہوا کہ آپ ۖ کی پیشین گوئی سچی ثابت ہوئی، آپ صلى اللہ عليہ وسلم کا کلمہ پڑھنے والوں نے اس درخت کو متبرک جان لیا- جہاں آپۖ نے 1400 صحابہ کرام رض سے بعیت لی تھی وہاں آکر لوگوں نے نمازيں ادا کرنا شروع کردیں- خلیفتہ المسلمین عمر بن الخطاب رض نے ان لوگوں کو ڈانٹا بھی اور اسے کٹوا بھی دیا

                              علامہ احمد الرومی الحنفی رح اپنی کتاب مجالس الابرار میں فرماتے ہیں

                              " قبروں کے لیے شمع، تیل وغیرہ نذر ماننا جائز نہیں، اس لیے کہ یہ معصیت و نافرمانی کی نذر ہے جو پوری کرنا جائز نہیں بلکہ اس پر قسم کے کفارے جیسا کفارہ لازم آئے گا اور ان قبروں پر اس جیسی اشیاء کا وقف کرنا بھی جائز نہیں، ایسا وقف یقینا نا درست ہے، اس کا اثبات اور نفوذ حلال نہیں- امام ابوبکر طرطوشی رح نے فرمایا: " دیکھو (اللہ تمہارے اوپر رحم کرے) جہاں کہیں بھی تم ایسا درخت پاؤ ج ولوگوں (کی حاجت) کا مقصود ہو اور وہ اس کی تعظیم کرتے ہوں اور اس سے تندرستی و شفاء کی امید رکھتے ہوں، ان میں کیل ٹھونکتے اور کپڑے لٹکاتے ہوں تو وہ ذات انواط ہے اسے کاٹ دو"
                              (مجلس الابرار ص 20 مطبوعہ الریاض)

                              لہذا ایسے مقامات جہاں پر دوختوں کی پوجا پاٹ ہوتی ہے انہیں ختم کردینا چاہیے تاکہ شرک کا خاتمہ ہو ایسے قبے اور پختہ مزارات کو گرانا واجب ہے-

                              ابو ہریرہ رض سے روایت ہے کہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا

                              { لا تقوم السّاعۃ حتّی تضطرب الیات نساء دوس علی ذی الخلصہ و ذوالخلصہ: طاعیۃ دوس الّتی کانو یعبدونھا فی الجاھلیّۃ}
                              " اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی، یہاں تک کہ دوس قبیلہ کی عورتوں کے سرین ذی الخلصہ پر حرکت کریں گے، ذوالخلصہ دوس قبیلہ کا بت تھا جس کی وہ جاہلیت میں عبادت کرتے تھے"
                              ( بخاری، کتاب الفتن، باب تغیر الزماں حتی تعبد الاوثان: 7226- کتاب السنۃ لابن ابی عاصم: (77،78) 1/38- مسند احمد: 2/271- صحیح مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعۃ حتی تعبد دوس الخصلۃ: 2906)

                              سرین ہلنے کا مطلب یہ ہے کہ اس بت کا طواف اور اس کی بندگی کریں گی، معلوم ہوا کہ بت پرستی امت مسلمہ میں قیامت سے پہلے داخل ہوجائے گی اور بت پرستی کو تو ادنی سا مسلمان بھی شرکسمجھتا ہے، لہذا امت مسلمہ میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے اور ہیں جو اس شرک میں مبتلا ہونے کی وجہ سے مشرک ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اس بیماری میں عورتیں زیادہ حصہ لیتی ہیں اور قبروں پر سجدہ ریز ہونے کے ساتھ نذریں، نیازین، اور چڑھاوے چڑھاتی ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ دور حاضر میں کتنے ہی ایسے آستانے اور استھان ہیں کہ لوگ ان کے گرد چکر کاٹتے اور طواف کرتے ہیں اور اسے عبادت سمجھتے ہیں

                              Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                              Comment

                              • #30
                                Re: مزارات پر پھول ڈالنا چادریں ڈالنا

                                رشاد باری تعالیٰ ہے۔(قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّـهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّـهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣١﴾ قُلْ أَطِيعُوا اللَّـهَ وَالرَّسُولَ )اٰ ل عمران31-32 پارہ 3
                                (ترجمہ :کہدے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو ،خود اللہ تم سے محبت کرے گا،اور تمہارے گناہ معاف فرمادے گا ،اللہ بڑا بخشنے ولامہربان ہے ،کہدے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو)
                                ابن کثیر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ اس آیت مبارکہ نے فیصلہ کردیا جو شخص اللہ کی محبت کا دعویٰ کرے ،اس کے اعمال ،افعال،عقائد فرمان نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے مطابق نہ ہوں ،طریقہ محمدصلیٰ اللہ علیہ وسلم پر کار بند نہ ہوتو وہ اپنے اس دعوے میں جھوٹا ہ

                                Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                                Comment

                                Working...
                                X