Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Islam or Jihad

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: Islam or Jihad

    Originally posted by tanha hassan View Post
    mein aap sab key batyin ba ghour parah raha hun per abey mein khud kuch nahi likhooo ga...aap logo pahley apna topic complete keroo then mein shuru hun ga

    حسن بھائی
    السلام علیکم
    ہم موضوع جہاد پر مثبت مذاکرہ کرکے دل میں ایمان کی تازگی اور اذہان کی پاکیزگی حاصل کرنا چاہتے ہیں
    کوئی بحث و مباحثہ نہیں اس لئے میری آپ سے درخواست ہے آپ بھی ہماری رہنمائی فرمائیں ، یہاں کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں ہم سب طالب علم ہیں اور جہاد کے متعلق جو خدشات ہیں دلوں کو اس سے پاک کرنے کی جستجو کررہے ہیں
    اللہ رب العزت ہمیں صراط مستقیم پر چلائے

    Comment

    • #32
      Re: Islam or Jihad

      Originally posted by saz View Post
      ۔:salam:۔ جناب ابو دجانہ صاحب اُمید ہے آپ بخیر و عافیت ہونگے۔میں تو ایک اُلجھے ہوئے پاکستانی کے سوالات لے کر حاضر ہوا تھا جسے اپنے دین پر فخر اور اپنے ملک سے پیار ہے ۔جو بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں پر بھی رنجیدہ ہوتا ہے اور ڈرون حملوں کے شہیدوں پر بھی دکھی ہوتا ہے ۔
      ہاں میرے بھائی ہر مسلمان کی شہادت پر ہمارے دل کو رنجیدہ اور دکھی ہونا چاہئے یہ مومن کی پہچان ہے
      اللہ آپ کو جزائے خیر عطافرمائے اور امید ہے آپ کا ضمیر ڈرون حملوں پر احتجاج بھی کرتا ہوگا۔
      آج کا میڈیا اتنا طاقتور ہے کہ وہ چاہے تو جھوٹ کو سچ سے بھی زیادہ سچ کر دکھلائے اور سچ کو جھوٹ
      میں نے یہ بات اسی نقطہ نظر سے بیان کی تھی کہ ہم بہت کمزور ہیں ہم اپن
      ی بات کسی کے دل میں نہیں اتار سکتے صرف اپنی معلومات کی حد تک حقائق بیان کرنے کی جستجو کرسکتے ہیں۔ کوئی اسے کیا سمجھے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں، میں اپنے رب سے معافی چاہتا ہوں
      آپ نے بالکل صحیح فرمایا اللہ نے بعض انسانوں کو وہ خوبیاں عطا فرمائیں ہیں کہ وہ اپنے فہم و فراست سے دور کی باتوں کا اندازہ لگا لیتے ہیں، اللہ تعالی آپ کے علم اور فہم وفراست میں مزید اضافہ فرمائے
      میں خود اپنی پہلی پوسٹ سے ہی اپنے نطقہ نگاہ سے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ رد عمل کی جنگ ہے اور آپ اسے جہاد کہہ کر سوال کے طرز میں اعتراض کررہے تھے چلو اچھا ہے ہم دونوں ایک بات پر متفق ہوگئے کہ یہ رد عمل کی جنگ ہے
      فی الحال میرے علم میں نہیں کہ کہاں بھرتی ہورہی ہے۔ تمام جہادی تنظیموں پر پابندی ہے اور عسکری مراکز بھی بند ہیں ہاں ایسا ممکن ہے کہ اکا دکا ٹریننگ جاری ہو لیکن جہاد کے لئے افرادی قوت کی فی الوقت کہیں ضرورت نہیں ، افغانستان میں بھی گوریلا اور چھاپہ مار جنگ ہورہی ہے اور آپ واقف ہونگے کے اس میں بھیر بھار کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ، جب طالبان نے گوریلا جنگ کی حکمت عملی طے کی تو صرف کمانڈو ٹریننگ والے مجاھدین کی ترتیب بنائی گئ
      ی اور باقی کو اجازت دے دی گئی کہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں واپس چلے جاؤ ، عراق مین بھی گوریلا جنگ ہے
      ہاں ایک وقت تھا جب امریکہ نے افغانستان پر حملے لا پلان بنایا اس وقت یہ جوش و جذبہ موجود تھا اس دوران میں ایک ٹریننگ سینٹر میں موجود تھا اس میں صرف تین سو کی گنجائش تھی لیکن پانچ ہزار سے زائد کا مجمع اکھٹا ہوچکا تھا کھانے پینے اور سونے کے مسائل پیدا ہوگئے تھے منع تو
      نھ کیا گیا لیکن مہینے چالس دن کی ٹریننگ ایک ہفتے میں کرا کر فارغ کرنا شروع کردیا
      اس دوران دیگر مذہبی جماعتیں جو سیاست کرتی ہیں انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر اسے اپنا سیاسی ایجندہ بنایا ، لیکن الزام مجاھدین کے سر لگادیا جو تاحال موجود ہے
      بالکل آپ نے صحیح فرمایا کہ لڑائی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، لیکن میرا سوال ہے یہ بات کون سوچے گا ، وہ قبائلی جسے ہم جاہل گنوار سمجھتے ہیں ، جو پیدا ہوتے ہی سب سے پہلے اسلحہ کو دیکھتا ہے , بارود کی بو سونگھتا ہے , گولیوں اور دھماکوں کی گونج سنتا ہے ، جن کی تاریخ کھلی کتاب کی طرح ہمارے سامنے موجود ہے ،
      میرے بھائی یہ بات تو ہمارے حکمرانوں کو سوچنی چاہئے جو فہم و فراست اور بصیرت کا دعوی کرتے ہیں
      ہماری سوچ و فکر اور ایک قبائلی کی سوچ میں بڑا فرق ہے ہمیں یہ بات سمجھنی چاہئے اور اس کا حل امریکہ کے اشاروں پر جنگ سے نہیں مذاکرات سے نکالنا چاہئے
      آپ بتائیں یہ جنگ کیا ہماری اپنی جنگ ہے یا امپورٹ کی ہے،
      امریکہ افغانستان مین اپنی ذلت کے زخم چاٹ رہا ہے بھاگنے کے بہانے ڈھوند رہا ہے وہ بھاگ جائے گا یہ اس کا گھر تو نہیں لیکن وہ ہمارے گھر میں آگ لگا گیا ہے اسے کون بجھائے گا کیا قبائلی جنگو اسے بجھائیں گے؟
      میرے بھائی بجائے ہم ان معاملات میں تنقید پر تنقید کرتے رہیں تو مسلے کا حل نہیں ہے یہ ایک حساس معاملا ہے ، ایک طرف قبائلی جنگو ہے ، دوسری طرف ہماری منافقانہ سیاست مسلہ کیسے حل ہو ،
      دعاؤں کی درخواست ہے

      Comment

      • #33
        Re: Islam or Jihad

        Originally posted by Abudujana View Post

        میری بہن (کرسٹل)
        السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
        میری بہن روح نے میرے سوال پر مختصر جہاد پر اپنا نظریہ پیش کیا تھا اور میں مطمئن ہوگیا اس حد تک،
        اگر آپ مزید اس کی تفصیل چاہتی ہیں تو اس پر مزید گفتگو ہوسکتی ہیں لیکن ٹھڑیڈ میں اس کی مکمل تفصیل تو بیان نہیں ہوسکتی لیکن جہاد کے چند بنیادی جزیات پر کچھ بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے
        میں انشای اللہ اپنے مطالعہ کی بنیاد پر مختصر جہاد فی سبیل اللہ کے نکات بیان کروں گا

        دین اسلام ایک مکمل نظام زندگی حیات کا نام ہے یہ مذہب نہیں ہے ، ہاں مذہب اس نظام اسلام کا حصہ ضرور ہے
        کسی بھی نظام کی
        اصل بنیاد اس کا نظریہ ہے، اور اسلام کا نظریہ توحید ہے
        نظام کی سب سے پہلی اور بنیادی ضرورت اس کے وجود کو بحثیت نظام زمین پر اس کا نفاذ ہے
        دنیا میں جتنے انقلابات رونما ہوئے ہیں ان کے پیچھے ایک نظریہ کار فرمارہا ہے
        دین اسلام بھی بحثیت نظام زمین پر
        قائم ہونے باالفاظ دیگر باطل نظامون پر غالب ہونے آیا ہے
        وہی ہے جس نے بھیجا اپنے رسول کو الہدی اور دین حق کے ساتھ تاکہ اسے پوری جنس دین پر غالب کردے (التوبہ 33، الفتح 28 ، الصف 9)
        باطل پرستوں کا اسلام پر اعتراض یا جنگ مذہب کی بنیاد پر نہیں ، نظام اور سسٹم کی بنیاد پر ہے
        وہ اسلام کو بحثیت مذہب تسلیم کرتے ہیں اور صاف لفظوں میں کہتے ہیں کہ مسلمانوں کا عقیدہ کیا ہے اور ان کی عبادات اور رسومات کیا ہیں ہمیں ان سے نہ اختلاف ہے نہ غرض
        یہ بات سابق امریکی صدر بش نے بھی کہی تھی کہ
        We are ready to embrace islam
        اسلام بطور مذہب انہیں کوئی اعتراض نہیں ، وہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں نے امریکہ میں آکر سینیگاگ اور چرچ خریدے اور انہیں مساجد میں تبدیل کردیا ، ہم نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا، انہوں نے یہاں بڑی تعداد میں ایفرو امریکنز کو اور کچھ گوروں کو مسلمان بنالیا ہم نے ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور آج بھی ہماری اسلامی اور تبلیغی جماعتیں ان ممالک میں کام کررہی ہیں انہیں اس پر بھی کو ئی اعتراض نہیں
        لیکن ان غیر اسلامی ممالک سے ہزاروں میل دورپاکستان یا افغانستان میں نظام کی بنیاد پر کوئی تحریک وجود میں آتی ہے وہ انہیں ناقابل برداشت ہے
        لہذا اسلام بحثیت مذہب انہیں نہ اعتراض ہے نہ جنگ، لیکن اسلام ان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے بحثیت نظام اور سسٹم کے
        آج دنیا میں کفر و اسلام کے درمیاں جو جنگ جاری ہے وہ مذہب کی بنیاد پر نہیں نظام کی بنیاد پر ہے
        انسانوں کے اس بنیادی حق کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے اور انہیں آزادی دی ہے کہ نہ کسی سے اس کا مذہب پوچھا جائے گا نہ انہیں مذہبی عبادات و رسومات سے روکا جائے گا کہ وہ ایک خدا کا قائل ہے یا سینکروں خداؤں کو مانتا ہے، وہ مسجد جاتا ہے یا چرچ یا مندر، وہ مولوی صاحب سے نکاح پڑھواتا ہے یا سات پھیرے لیتا ہے،وہ اپنے مردے کو زمین میں دفناتا ہے یا آگ کی نظر کرتا ہے
        لیکن کو ئی اپنے مذہب کو نظام یا سسٹم کی بنیاد پر قائم کرنے کے لئے کھڑا ہوگا ، قوت کا مظاہرہ کرے گا، ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائے گا یا عسکری تربیت کا نظام قائم کرے گا ، با
        طل قوتوں کی طرف سے شدید مزاحمت ہوگی، لاؤ لشکر کے ساتھ چوکیدار کھڑے کردئے جائیں گے، میر جعفر اور میرصادق کے کرداروں کو خریدا جائے گا،اس کا راستہ روکا جائے گا ، پابندیاں لگائی جائیں گی۔
        ہر انقلابی نظریہ کے پیچھے ایک ڈیفنس کا عسکری نظام موجود ہوتا ہے جو اس نظام کو غالب کرتا ہے
        ہرمسلمان کی دلی آرزو اور جدوجہد ہے کے اللہ کانظام دنیا کے تمام باطل نظاموں پر غالب آئے
        اللہ تعالی نے دین اسلام کے غلبہ کا جو عسکری نظام متعین کیا ہے وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے
        اس تمہید کے بعد انشای اللہ جہاد کے بنیادی نظام پر بات ہوگی
        میری خواہش ہے کہ دوسرے فیملی ممبرز بھی اس مذاکرہ میں حصہ لیں
        اور امید کرتا ہوں میری بہن کی مصروفیات ختم ہوگئی ہونگیں
        اس مذاکرے کو آگے بڑ
        ھانے کے لئے ساز بھائی، حسن بھائی اور کرسٹل بہن کے مضامین کا بھی انتظار ہے

        Comment

        • #34
          Re: Islam or Jihad

          اسلام علیکم جناب اُمید ہے آپ خیریت سے ہونگے آپ چونکہ اسے بار بار ردعمل کی جنگ مان چکے ہیں تو اس سے دل میں وسوسے پیدا ہو رہے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ذاتی حادثہ ہو گزرا ہےکیا آپ ہمیں بتانا پسند کریں گے کہ آپ اس راستے پر کیسے چل پڑے کیا حالات وواقعات تھے جنہوں نے آپ کو گولہ بارود سے کھیلنے پر مجبور کر دیا ۔آپ اپنے بارے میں کچھ آگاہ کریں تو پھر اس کے تناظر میںہی کچھ آگے بات بڑھاوں۔
          دوسرے آپ کسی دوسری جگہ نظر نہیں آتے اس طرح آپ کا حلقہ احباب نہیں بڑھے گا تو یہاں پر بھی گنتی کے ہم چار لوگ ہی نظر آرہے ہیں وہ بھی رانیہ جی کی وجہہ سے کہ اُن کا تھریڈ دیکھ کر میں اور حسن بھائی اس طرف آگئے لہذا اگر آپ مزید کچھ افراد کو یہاں دیکھناچاہتے ہیں تو اپنی پی آر او بڑھائیں۔
          اور ہاں سچ یاد آیا یہ الفاظ کو اتنا بڑا بڑا کرکے لکھنے کا کیا فائدہ اس سے صرف یا تو صفحات بڑھ رہے ہیں یا پھر یہ تاثر ملتا ہے کہ کوئی مائیک پکڑ کے زور زورسے چینخ رہا ہے؟؟؟؟۔
          Last edited by S.Athar; 8 March 2010, 20:08.
          :star1:

          Comment

          • #35
            Re: Islam or Jihad

            sub sey mazrat chahtii hoon k itney dinoo se is thread par tawajah nai de payii..pehley kuch kaam ki masroofiyat thii phir tabiyat theek nai thii..but now Insha'Allah i'll try 2 be regular...

            Originally posted by Abudujana View Post
            [center]
            السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
            میری بہن:
            مندرجہ بالا حدیث جو آپ نے اپنے مضمون میں جاری کی ہے اسے ہم اپنے مضامین اور بیانات میں بہت ذیادہ استعمال کرتے آئے ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا اور عیسی بن مریم علیہ السلام کا نزول ہوگا ،دجا
            ل کا قتل ہوگا اور لیطھرہ علی الدین کلہ کے مصداق پورے عالم میں اللہ کا دین غالب ہوجائے گا،
            لیکن ہمارے ایک عالم دین نے اس حدیث کی صحت کے متعلق بتایا کہ ذخیرہ احادیث میں یہ حدیث ان الفاظ میں ہمیں نطر نہیں آئی بلکہ مختلف الفاظ میں سنن ابی داود ، کتاب الجہاد میں میں ایک حدیث موجود ہے
            وعن انس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( الجہاد ماض منذ بعثنی اللہ الی ان یقاتل آخر ھذہ الامۃ الدجال)

            میری آپ سے درخواست ہے اگر آپ نے یہ حدیث کسی احادیث کی کتاب سے نقل کی ہے تو میری رہنمائی فرمادیں تاکہ ہمارا دل مطمئن ہو جائے
            اور اس حدیث کو بیان کرنے میں ہماری احتیاط ختم ہوجائے
            شکریہ
            و عليكم السلام و رحمة الله

            G bhai ap ne bilkul sahee farmaya...is hadees ko buhut zyada istemaal kartey hain...laikin kabhi is ka masdar check nai kiya tha..ap ne point out kiya tu check kiya magar inhii wordings main nai milli ye hadees...balkey jaisey ap ne bayaan farmayii..( الجہاد ماض منذ بعثنی اللہ الی ان یقاتل آخر ھذہ الامۃ الدجال)
            yeh mukhtalif alfaaz mai mili...

            tawajah dilaney k liye shukriya...JazakAllah...
            .......................!!!!!

            Comment

            • #36
              Re: Islam or Jihad

              Asalam o alikum to all muslims.

              jihad k bary mien aik mazmun pesh kler rhaa hun es se aap ko islam main jihad ki ahmiyat ka pata chlay ga.
              please ghour se pehiye ga.
              Attached Files

              Comment

              • #37
                Re: Islam or Jihad

                salam to all muslims
                Attached Files

                Comment

                • #38
                  Re: Islam or Jihad

                  Assalaam-O-Alaikum

                  Bohat hi khoobsurat THREAD aur bohat hi mufeed aur meaningful DISCUSSION, really JIHAD say related itni jamaa guftagoo paRh kar bohat khushi mehsoos hoyee, aap sab ki posts paRh kar apni baat karna sooraj ko diya dikhaanay kay mutraadif hoga.

                  bas itna kahoon ga kay Deen-E-Islam srif aik MAZHAB nahin aik poora SYSTEM hay NIZAM hay jiss ko apnana, samajhna aur samajh kar amal karna har MUSLAMAAN ki awaleen TARJEEH hona chayeh! Baaqi European Mumalik jitna bhi Propaganda karain, ISLAM Europe say hi baRi taizi say ubhar raha hay aur INSHA-ALLAH jald hi saaray Europe per cha jayay ga.

                  JAZAKUM ALLAH KHAIR for adding this wonderful information to our treasure of knoweldge.

                  Fi amaan ALLAH
                  sigpic

                  Comment

                  • #39
                    Re: Islam or Jihad

                    Originally posted by saz View Post
                    اسلام علیکم جناب اُمید ہے آپ خیریت سے ہونگے آپ چونکہ اسے بار بار ردعمل کی جنگ مان چکے ہیں تو اس سے دل میں وسوسے پیدا ہو رہے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ذاتی حادثہ ہو گزرا ہےکیا آپ ہمیں بتانا پسند کریں گے کہ آپ اس راستے پر کیسے چل پڑے کیا حالات وواقعات تھے جنہوں نے آپ کو گولہ بارود سے کھیلنے پر مجبور کر دیا ۔آپ اپنے بارے میں کچھ آگاہ کریں تو پھر اس کے تناظر میںہی کچھ آگے بات بڑھاوں۔
                    دوسرے آپ کسی دوسری جگہ نظر نہیں آتے اس طرح آپ کا حلقہ احباب نہیں بڑھے گا تو یہاں پر بھی گنتی کے ہم چار لوگ ہی نظر آرہے ہیں وہ بھی رانیہ جی کی وجہہ سے کہ اُن کا تھریڈ دیکھ کر میں اور حسن بھائی اس طرف آگئے لہذا اگر آپ مزید کچھ افراد کو یہاں دیکھناچاہتے ہیں تو اپنی پی آر او بڑھائیں۔
                    اور ہاں سچ یاد آیا یہ الفاظ کو اتنا بڑا بڑا کرکے لکھنے کا کیا فائدہ اس سے صرف یا تو صفحات بڑھ رہے ہیں یا پھر یہ تاثر ملتا ہے کہ کوئی مائیک پکڑ کے زور زورسے چینخ رہا ہے؟؟؟؟۔
                    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
                    میرے بھائی ساز میرے دل میں اپ کے مطالق کوئی غبار نہیں اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی بحث چل رہی ہے
                    کون انسان ہے جن کی زندگی حادثات سے محفوظ ہو بہت کم انسان ایسے ہونگے، میرے یا میری فیملی کے ساتھ فی الوقت ایسا حادثہ پیش نہیں آیا لیکن کتنے مسلمان ہیں جن کی زندگی ان حادثات کی شکار ہوئی ہیں
                    میں نے آپ کے سوال پر جتنی باتیں کی ہیں شاید یہ تصویر کا دوسرا رخ ہے ،
                    میں اس فورم پر بالکل نیا ہوں اور جیسا میری بہن روح نے کہا تھا کہ میں یہ جہاد کا ٹھریڈ دیکھ کر آیا ہوں
                    میں کئی فورمز پر موجود ہوں اور مختلف مباحث میں حصہ لیتا رہا ہوں لیکن پہلا اتفاق ہوا اس فورم پر میں نے جہاد کے موضوع پر ٹھریڈ دیکھا اور خوشی بھی ہوئی اور پسند بھی آیا، اس وجہ سے نہیں کہ جہاد پر بحث کا موقع ملے گا بلکہ اس وجہ سے کہ جہاد وقت کی ضرورت ہے اور امت کو جہاد پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے کچھ دعوت دینے کا موقع ملے گا
                    یہ ٹھریڈ خالصتا جہاد کے بنیادی موضوع پر شروع ہوا تھا لیکن آپ کے سوال سے رخ دوسری طرف چلا گیا
                    اگر ہم جہاد کی بنیاد پر بات شروع کریں تو یقینا معلومات کا تبادلہ ہو گا ،
                    میں نے دیگر فیملی ممبرز کو اس مذاکرے میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، اپنا حلقہ احباب بڑھانے کی نہیں،
                    یہ ٹھریڈ اختلاف اور بحث ومباحثہ سے پاک ہونا چاہئے، ہمارے درمیان اچھی معلومات کا تبادلہ ہو اور بنیاد صرف دعوت جہاد ہو

                    Comment

                    • #40
                      Re: Islam or Jihad

                      Originally posted by i love sahabah View Post
                      Asalam o alikum to all muslims.

                      jihad k bary mien aik mazmun pesh kler rhaa hun es se aap ko islam main jihad ki ahmiyat ka pata chlay ga.
                      please ghour se pehiye ga.
                      و عليكم السلام و رحمة الله

                      bhaijaan bhut shukriya..mazmoon sarsarii tour par parrha...detail sey baad main parrhon gii..bhut acha laga...:rose

                      waisey agar ap apna naam bata dein tu mukhatib karney main asaanii hogii...
                      .......................!!!!!

                      Comment

                      • #41
                        Re: Islam or Jihad

                        Originally posted by SAZ View Post
                        ایک اور بات کیا آپ مجھیں بتائں گے کہ جہاں تک مجھ لا علم کو پتہ ہے کہ جہاد کے لئے تمام امت مسلمہ کا ایک خلیفہ ہونا چاہئے جس کی اجازت اور جس کے جھنڈے تلے تمام عاقل و بالغ مسلمان جہاد کے لئے نکلے تو آپ بتائیں گے کہ کس خلیفتہ مسلیمن کی آواز پر لفظ جہاد استعمال کر رہے ہیں۔
                        bhaijaan...G ap ki baat bilkul sahee hai k aik khalifa k tehat sub musalmaan jihad karein...magar ...yeh faqat is dour ka نازلة من النوازل or naadir amar hai k Jihad jo keh hamarii hakomatoon or Muslamaanoo ki khilafat ka farz hai...hamarii wahii hakoomatein usey rok rahii hain...is liye aj kul tanzeemoon ki shakal main jihad k farayez sar'anjaam diye jaa rahey hain..phir wo alag baat hai k kon si tanzeem ka manhaj sahee or kis ka ghalat hai....

                        dosra agar kisi ko jihad ki farziyat par shak hai tu wo Fuqaha' k un sharayit ko baghour parrhey jin main Jihad ki farziyaat k halaat bayaan hain...

                        chand misaalein detii chaloon..
                        1. Musalmaanoo ki agar chapa'bhar zameen kuffar k qabzey main chalii jaye tu..
                        2. Aik bhi muslamaan mard ya aurat un ki qaid mai ho tu..
                        3. Hukaam'e'muslimeen murtad hojayein...fareeza'e'jihad ko tark kar dein tu..

                        Aj k halaat dekhein tu andaaza hota hai k saarey halaat akaThey ho chukey hain...

                        aik zamana tha jub musalmaan 3 bar'e'azmoon par qabiz they or aj aik chappa zameen aisi nahii jahan Allah ka nizaam rayij ho..Aj aik musalmaan nahiin hazar'ha mard aurtein..mujahideen..da'eyaan'e'deen ulama' A'ima kufaar ki qaid main hain..
                        to aik aitbaar sey nahiin har aitbaar se jihad farz'ayn ho chuka hai...poorii ummat par..
                        Jo halaat is waqt hain wo tareekh'e'Islam main pehley kabhi na aye they...Isi tasalsul ko dekhein tu aisey aisey jarayim ka irtekaab hochuka hai jo na tu pehley kabhi daikhey or na hii musalmaanoo ne aj tuk itnii khamoshi se bardasht kiye..MASLAN..Quraan Pak ki behurmatii...Allah k Nabii (Alihi'is'salaam ) ki shaan main gustakhii..wo jo humein Allah k baad sub se azeez hain...

                        in sub halaat k baad bhi agar farz jihad se moun morra jaye tu Allah k ghazab ka shikaar hojana hai...
                        .......................!!!!!

                        Comment

                        • #42
                          Re: Islam or Jihad

                          Originally posted by abudujana View Post
                          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                          میرے بھائی ساز میرے دل میں اپ کے مطالق کوئی غبار نہیں اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی بحث چل رہی ہے

                          اسلام علیکم جناب ابو دجانہ صاحب یہ تو میں نے سوچا بھی نہیں کہ آپ کے دل میں میرے لئے کوئی عناد ہوگا۔مجھے آپ سے بات کرتے ہوئے خیال آیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ میں ایسے فرد سے بات کر رہا ہوں جو اپنی دشمنی نکالنے کیلئے لفظ جہاد کا استعمال کر رہا ہے۔اس بدگمانی کے لئے معافی چاہوں گا۔کیونکہ آپ کے بار بار ردعمل کی جنگ کہنے سے ایسا تاثر ملا تھا۔
                          البتہ یہ تاثر پختہ ہو چکا ہے کہ آپ جیسے افراد پرجب پابندیاں زیادہ ہوگئی ہیں تو آپ لوگوں نے ایسے فورمز کو اپنا ہدف بنا لیا ہے کہ اس طرح کے فورمز پر چونکہ ہوتے بھی جوان افراد ہیں سو ان لوگوں کو اپنی طرف بلائیں۔
                          اور آپ نے جو یہ کہا کہ میری باتوں سے موضوع تبدیل ہوگیا ہے تو یہ آپکی سراسر غلط فہمی ہے۔یہاں تو جہاد کے مطلق صفحات اس طرح پوسٹ کئے جا رہے ہیں جیسے کہ یہاں جہاد سے انکار ہو رہا ہے؟
                          نہیں یہاں جہاد سے اختلاف نہیں بلکہ آپ لوگوں کے طریقہ کار پر اختلاف ہے جسے کہ آپ بھی مان چکے ہیں کہ یہ جہاد نہیں ردِعمل کی جنگ ہے ۔بس اب آپ سے اتنی درخواست ہے کہ آپ اپنے گھر والوں ۔دوست احباب کو صاف صاف کہہ دیں کہ جب آپ مریں"شہید نہیں" تو آپ کے مرنے پر سینے چوڑے کر کے زبردستی آپ کا اندراج شہیدوں میں نہ کروائیں
                          یہاں جہاد کی افادیت،جہاد کی فرضیت پر گفتگو وہ کریں جن کو جہاد کے بارے میں شبہ ہو۔
                          آج کل کے حالات میں، میں خود کو اس جگہ دیکھتا ہوں جس کے بارے میں " ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ " جب حالات ایسے ہوں کہ کچھ سمجھ نہ آرہا ہو کہ کون حق پر ہے کون نہیں کس کا عمل صالح ہے کس کا نہیں تو جو گھوڑے پر سوار ہے اُس سے کھڑا ہوا بہتر ہے،جو کھڑا ہوا ہے اُس سے بیٹھا ہوا بہتر ہے اور جو بیٹھا ہوا ہے اُس سے لیٹا ہوا بہتر ہے" سو اس غدر زدہ حالات میں ،میں نہیں سمجھتا کہ تمام افراد نیک نیتی سے جہاد کا نام لے رہے ہیں ان میں ایسے بھی ہیں جو ایٹمی پاکستان کے در پر ہیں اور ایسی ہی جہادی تنظیموں میںگھسے ہوئے ہیں۔سو میں کسی بھی طرح ایسے جہادی لوگوں یا جہادی تنظیموں کو درست نہیں کہہ سکتا جن پر لا تعداد سوالیہ نشان لگے ہوں
                          جہاد کی افادیت سے نہ پہلے انکار تھا نہ اب ہےاور اللہ جی کریں کہ دم آخر بھی نہ ہو۔
                          Last edited by S.Athar; 9 March 2010, 08:40.
                          :star1:

                          Comment

                          • #43
                            Re: Islam or Jihad

                            Originally posted by bhataktii rooh View Post
                            و عليكم السلام و رحمة الله

                            bhaijaan bhut shukriya..mazmoon sarsarii tour par parrha...detail sey baad main parrhon gii..bhut acha laga...:rose

                            waisey agar ap apna naam bata dein tu mukhatib karney main asaanii hogii...
                            bahi mera naam MOHSIN IQBAL hay.

                            Originally posted by bhataktii rooh View Post
                            bhaijaan...G ap ki baat bilkul sahee hai k aik khalifa k tehat sub musalmaan jihad karein...magar ...yeh faqat is dour ka نازلة من النوازل or naadir amar hai k Jihad jo keh hamarii hakomatoon or Muslamaanoo ki khilafat ka farz hai...hamarii wahii hakoomatein usey rok rahii hain...is liye aj kul tanzeemoon ki shakal main jihad k farayez sar'anjaam diye jaa rahey hain..phir wo alag baat hai k kon si tanzeem ka manhaj sahee or kis ka ghalat hai....

                            dosra agar kisi ko jihad ki farziyat par shak hai tu wo Fuqaha' k un sharayit ko baghour parrhey jin main Jihad ki farziyaat k halaat bayaan hain...

                            chand misaalein detii chaloon..
                            1. Musalmaanoo ki agar chapa'bhar zameen kuffar k qabzey main chalii jaye tu..
                            2. Aik bhi muslamaan mard ya aurat un ki qaid mai ho tu..
                            3. Hukaam'e'muslimeen murtad hojayein...fareeza'e'jihad ko tark kar dein tu..

                            Aj k halaat dekhein tu andaaza hota hai k saarey halaat akaThey ho chukey hain...

                            aik zamana tha jub musalmaan 3 bar'e'azmoon par qabiz they or aj aik chappa zameen aisi nahii jahan Allah ka nizaam rayij ho..Aj aik musalmaan nahiin hazar'ha mard aurtein..mujahideen..da'eyaan'e'deen ulama' A'ima kufaar ki qaid main hain..
                            to aik aitbaar sey nahiin har aitbaar se jihad farz'ayn ho chuka hai...poorii ummat par..
                            Jo halaat is waqt hain wo tareekh'e'Islam main pehley kabhi na aye they...Isi tasalsul ko dekhein tu aisey aisey jarayim ka irtekaab hochuka hai jo na tu pehley kabhi daikhey or na hii musalmaanoo ne aj tuk itnii khamoshi se bardasht kiye..MASLAN..Quraan Pak ki behurmatii...Allah k Nabii (Alihi'is'salaam ) ki shaan main gustakhii..wo jo humein Allah k baad sub se azeez hain...

                            in sub halaat k baad bhi agar farz jihad se moun morra jaye tu Allah k ghazab ka shikaar hojana hai...

                            Attached Files

                            Comment

                            • #44
                              Re: Islam or Jihad

                              Originally posted by bhataktii rooh View Post
                              bhaijaan...g ap ki baat bilkul sahee hai k aik khalifa k tehat sub musalmaan jihad karein...magar ...yeh
                              اسلام علکیم بہنا۔تمھاری بات کا بھی جواب تقریباً وہی ہے جو میں ابودجانہ صاحب کو دے چکا ہوں۔سب سے پہلے جہاد بالسیف کا حکم نہیں بلکہ پہلے سفارت، گفتگو اورصبر کی ضرورت ہے۔ورنہ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مکی زندگی میں ہی لڑنے کی اجازت دی جا چکی ہوتی اور مدینہ میں بھی دوسرے ملکوں کو سفارتیں بھیج کر اسلام کی دعوت دی گئی تھی یا کہ عسکری حملہ کر کے۔
                              موجودہ دور میں یہ "جہادی"؟ یا فسادی ہیں اس کا تو انہیں خود اندازہ نہیں۔
                              Last edited by S.Athar; 9 March 2010, 08:27.
                              :star1:

                              Comment

                              • #45
                                Re: Islam or Jihad

                                Originally posted by saz View Post
                                اسلام علیکم جناب ابو دجانہ صاحب یہ تو میں نے سوچا بھی نہیں کہ آپ کے دل میں میرے لئے کوئی عناد ہوگا۔مجھے آپ سے بات کرتے ہوئے خیال آیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ میں ایسے فرد سے بات کر رہا ہوں جو اپنی دشمنی نکالنے کیلئے لفظ جہاد کا استعمال کر رہا ہے۔اس بدگمانی کے لئے معافی چاہوں گا۔کیونکہ آپ کے بار بار ردعمل کی جنگ کہنے سے ایسا تاثر ملا تھا۔
                                البتہ یہ تاثر پختہ ہو چکا ہے کہ آپ جیسے افراد پرجب پابندیاں زیادہ ہوگئی ہیں تو آپ لوگوں نے ایسے فورمز کو اپنا ہدف بنا لیا ہے کہ اس طرح کے فورمز پر چونکہ ہوتے بھی جوان افراد ہیں سو ان لوگوں کو اپنی طرف بلائیں۔
                                اور آپ نے جو یہ کہا کہ میری باتوں سے موضوع تبدیل ہوگیا ہے تو یہ آپکی سراسر غلط فہمی ہے۔یہاں تو جہاد کے مطلق صفحات اس طرح پوسٹ کئے جا رہے ہیں جیسے کہ یہاں جہاد سے انکار ہو رہا ہے؟
                                نہیں یہاں جہاد سے اختلاف نہیں بلکہ آپ لوگوں کے طریقہ کار پر اختلاف ہے جسے کہ آپ بھی مان چکے ہیں کہ یہ جہاد نہیں ردِعمل کی جنگ ہے ۔بس اب آپ سے اتنی درخواست ہے کہ آپ اپنے گھر والوں ۔دوست احباب کو صاف صاف کہہ دیں کہ جب آپ مریں"شہید نہیں" تو آپ کے مرنے پر سینے چوڑے کر کے زبردستی آپ کا اندراج شہیدوں میں نہ کروائیں
                                یہاں جہاد کی افادیت،جہاد کی فرضیت پر گفتگو وہ کریں جن کو جہاد کے بارے میں شبہ ہو۔
                                آج کل کے حالات میں، میں خود کو اس جگہ دیکھتا ہوں جس کے بارے میں " ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ " جب حالات ایسے ہوں کہ کچھ سمجھ نہ آرہا ہو کہ کون حق پر ہے کون نہیں کس کا عمل صالح ہے کس کا نہیں تو جو گھوڑے پر سوار ہے اُس سے کھڑا ہوا بہتر ہے،جو کھڑا ہوا ہے اُس سے بیٹھا ہوا بہتر ہے اور جو بیٹھا ہوا ہے اُس سے لیٹا ہوا بہتر ہے" سو اس غدر زدہ حالات میں ،میں نہیں سمجھتا کہ تمام افراد نیک نیتی سے جہاد کا نام لے رہے ہیں ان میں ایسے بھی ہیں جو ایٹمی پاکستان کے در پر ہیں اور ایسی ہی جہادی تنظیموں میںگھسے ہوئے ہیں۔سو میں کسی بھی طرح ایسے جہادی لوگوں یا جہادی تنظیموں کو درست نہیں کہہ سکتا جن پر لا تعداد سوالیہ نشان لگے ہوں
                                جہاد کی افادیت سے نہ پہلے انکار تھا نہ اب ہےاور اللہ جی کریں کہ دم آخر بھی نہ ہو۔
                                میرے بھائی ساز
                                میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ اگر میری باتوں سے آپ کو تکلیف ہوئی ہو یا دکھ پہنچا ہو میں خلوص دل سے آپ سے معافی چاہتا ہوں چاہے جیسا بھی ہوں ایک مسلمان بھائی سمجھ کر آپ معاف فرمادیں
                                میں اپنے رب العالمیں سے بھی معافی مانگتا ہوں ، اے ارحم الراحمیں میرے حال پر رحم فرما۔
                                میرے بھائی اگر کسی کے اعتراض کرنے سے یا تنقید کرنے سے مجاھدین نے جہاد چھوڑدینا ہوتا تو شاید نبی الملاحم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے ہی میں جہاد دفن ہوگیا ہوتا کیونکہ تنقید اور اعتراضات اس وقت بھی تھے اور چلے آرہے ہیں۔ میرے بھائی کام کرنے والے کسی کی تنقید یا اعترا
                                ض کی پرواہ نہیں کرتے صرف کام کرتے ہیں۔
                                پابندیاں لگنے سے کام کرنے والوں کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا، میڈیا اور اخباری کالم میں جہاد اور جہاد کا فریضہ انجام دینے والوں کے کام میں فرق ضرور پڑا ہے لیکن حقیقی جہاد اور زیادہ ابھر کر آرہا ہے
                                جہاد کل بھی زندہ تھا ، جہاد آج بھی زندہ ہے اور قیامت کی صبح تک جہاد جاری رہے گا
                                اچھی بات ہے اگر آپ کو اس وقت سمجھ نہیں آرہا تو درمیان کا راستہ اختیار کرلیں ، اللہ آپ کو استقامت نصیب فرمائے، امید ہے مجاھدین کے طرز عمل کو نظرانداز کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں جہاد کی دعوت اپنے دوستوں میں ضرور پھیلائیں گے۔
                                بھای آپ نے صحیح فرمایا کہ میرجعفر اور میر صادق جیسے خبیث کردار ہر جماعت میں ہوتے ہیں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سےتیار کی ہوئی جماعت میں بھی منافقین تھے جب دنیا کی یہ مقدس جماعت اس سے پاک نہیں تو ہماری جماعتوں کی کیا حیثیت یہ مرض تو ہر جماعت میں موجود ہے۔
                                اس بنیاد پر مجموعی جماعت پر تنقید کرنا مناسب نہیں
                                میں یہ بات پہلے ہی واضح کرچکا ہوں کہ یہ پہلا اتفاق ہے کہ اس فورم پر جہاد کا مضموں دیکھ کر آیا اس سے پہلے جتنے فورمز پر میں موجود ہوں میں نے صرف بدعت پرستی اور شرک پرستی پر بحث ومباحثہ یا مناظرہ کیا ہے اور یہی میرا خصوصی موضوع ہے ۔
                                جہاد فی سبیل اللہ پر میں بحث و مباحثہ کرنے کو میں سخت ناپسند کرتا ہوں اور اللہ تعالی میری حفاظت فرمائے کہ میں اس موضوع پر کسی دوست سے بحث کروں
                                اس فورم پر میری بہن کا خوبصورت ٹھریڈ دیکھ کر آیا تھا کہ شاید جہاد کی مہکتی خوشبوں سے ایمان کی تازگی مل جائے لیکن آپ کے سوال نے رخ ہی موڑ دیا
                                میرے خیال میں جہاد کی بنیادی دعوت پر بات شروع ہوچکی ہے ہمیں اسی دعوت سے اپنی روح کو سرشار کرنا چاہئے

                                Comment

                                Working...
                                X