Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Islam or Jihad

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: Islam or Jihad

    Originally posted by bhataktii rooh View Post
    وقال: الجهاد ماض إلى يوم القيامة
    Originally posted by bhataktii rooh View Post
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    میری بہن:
    مندرجہ بالا حدیث جو آپ نے اپنے مضمون میں جاری کی ہے اسے ہم اپنے مضامین اور بیانات میں بہت ذیادہ استعمال کرتے آئے ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا اور عیسی بن مریم علیہ السلام کا نزول ہوگا ،دجا
    ل کا قتل ہوگا اور لیطھرہ علی الدین کلہ کے مصداق پورے عالم میں اللہ کا دین غالب ہوجائے گا،
    لیکن ہمارے ایک عالم دین نے اس حدیث کی صحت کے متعلق بتایا کہ ذخیرہ احادیث میں یہ حدیث ان الفاظ میں ہمیں نطر نہیں آئی بلکہ مختلف الفاظ میں سنن ابی داود ، کتاب الجہاد میں میں ایک حدیث موجود ہے
    وعن انس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( الجہاد ماض منذ بعثنی اللہ الی ان یقاتل آخر ھذہ الامۃ الدجال)

    میری آپ سے درخواست ہے اگر آپ نے یہ حدیث کسی احادیث کی کتاب سے نقل کی ہے تو میری رہنمائی فرمادیں تاکہ ہمارا دل مطمئن ہو جائے
    اور اس حدیث کو بیان کرنے میں ہماری احتیاط ختم ہوجائے
    شکریہ

    Comment


    • #17
      Re: Islam or Jihad

      [QUOTE=Abudujana;1284024]
      Originally posted by SAZ View Post
      وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

      میں واضح کرچکا ہوں کہ میرا تعلق جہاد سے وابستہ ہے جہاد یا مجاھدین کے متعلق کوئی سوال ہوگا میں جواب دینے کا پابند ہونگا۔ انشائ اللہ
      Last edited by S.Athar; 27 February 2010, 09:23.
      :star1:

      Comment


      • #18
        Re: Islam or Jihad

        و عليكم السلام و رحمة الله

        aj kul kuch buzy hoon insha'Allah kuch dinoo mai ap donoon k sawalaat ka jawaab dey doon gii...
        .......................!!!!!

        Comment


        • #19
          Re: Islam or Jihad

          Originally posted by bhataktii rooh View Post
          و عليكم السلام و رحمة الله

          aj kul kuch buzy hoon insha'Allah kuch dinoo mai ap donoon k sawalaat ka jawaab dey doon gii...
          :salam:Donon Kon :donno: Main nay to Abu,Dajana G say swal kia hay or main Chahon ga ko wohi is ka Jawab bhi Dain.
          :star1:

          Comment


          • #20
            Re: Islam or Jihad

            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
            محترم ساز بھائی
            میں اپنے دل کی بات آپ کے دل میں اتارنے میں ناکام رہوں اس لئے کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہم میڈیا کو خرید سکیں ، ہمارا اتنا اثرورسوخ نہیں ہیں کہ شیروانی پہن کر کیمروں کے سامنے میرے عزیز ہم وطنوں کا خطاب کرسکیں اور نہ ہی ہمارے پاس امریکی ڈالرز ہیں کے پروپیگندہ کا رخ موڑ سکیںصرف ایک سوال آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں
            آپ کے گھر میں چند امریکی غلام ایجنسیوں کے لوگ چھاپہ مارے اس وجہ سے آپ کا گھرانہ جہاد کی حمایت کرتا ہے امریکہ سے نفرت کرتا ہے پھر آپ کے والد محترم اور بھائیوں کو اٹھالیا جائے ، کچھ کو مار دیا جائے ، گھر کی عزت مآب خواتین کو بالوں سے گھسیٹ کر مارا جائے انہیں بے آبرو کیا جائے اور یہ منظر آپ کے سامنے ہو تو
            آپ کے جذبات کیا ہونگے ؟ آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟
            کیا آپ امریکی ڈالرز کے حریص غلاموں کو دعائیں دینگے ؟
            کیا آپ ان کو انکی ہمت اورجرات پر سلامی دینگے ؟
            کیا آپ کے نزدیک وہ محب وطن پاکستانی تصور ہونگے؟
            میرے بھائی ہم نے اپنی آنکھوں سے ایسے دلخراش مناظر دیکھیں ہیں ، مسلمان اور محب وطن پاکستانی تو بہت دور کی بات ہے میں انہیں انسان بھی نہیں مانتا۔
            یہ رد عمل کی جنگ ہے
            معصوم لوگوں کو ڈھماکوں میں کون اڑاتا ہے، یہ دھماکے کون کرتا ہے، دہشت گردی کون کرتا ہے یہ الگ بحث ہے ، ہم تو صرف یہ جانتے ہیں کہ یہ سراسر جھوٹ اور الزام ہے حقائق کو چھپایا جاتا ہے
            انگریزوں کی کامیاب حکومت کی ایک حکمت عملی تھی لڑاؤ اور حکومت کرو ، آپ اس سے واقف ہونگے
            ہمارے نااہل ، کرپت اور چور حکمران بھی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے یہی کھیل کھیل رہی ہے
            میں اپنے نقطہ نظر سے افغانستان میں ہونے والے جہاد کو جہاد فی سبیل اللہ مانتا ہوں اور پاکستان میں ہونے والی لڑائی کو رد عمل
            میرے بھائی یہ خودکش اور دھماکے مشرف سے پہلے کیوں نہیں تھے اور اب کیوں ہیں؟
            روشن خیال میڈیا کی دیدہ دلیری دیکھئے۔ جنگ بھی انہی پر مسلط کی جا تی ہے، قتل بھی انہیں کیا جاتا ہے ، انہی کے قیدیوں کو پانچ پانچ سو ڈالرز کے عیوض امریکہ کو فروخت کیا جاتا ہے اور پھر یہ الزام بھی اہی پر کہ یہ ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں۔ واہ بھائی واہ
            ہاں کوئی امریکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اپنے ہم وطن مسلمانوں پر جنگ مسلط کرے تو وہ محب وطن، اور جو مسلمان اپنے دفاع میں اسلحہ اٹھائے تو دہشت گرد
            ہاں کوئی کراچی کی سڑکوں پر قومیت کے نام پر انسانیت کو قتل کرے وہ محب وطن اور جو امریکہ کے خلاف اعلان جہاد کرے تو دہشت گرد
            ہان یہ ملک دولخت ہوا تھا تو انہی مجاہدین کی وجہ سے ہوا تھا اور آج پھر ٹکرے ٹکرے ہو گا تو انہی مجاہدین کی وجہ سے ہوگا
            کوئی سندھو دیس کا نعرہ لگائے، کوئے کراچی پر اپنے اجارہ داری قائم کرکے دوسری قومیت پر آنکھیں نکالے۔ اس ملک پر کوئی اثر نہیں پڑتا
            کوئی الگ صوبے کا نعرہ لگائے ، کوئی صوبہ اپنے حقوق کا نعرہ لگائے ، کوئی صوبہ دورے صوبے کو چور کہے ،پاکستان کے وجود کو کوئی خطرہ نہیں
            کوئی اس ملک کی دولت سمیٹ کر بیرون میں منتقل کردے ،پاکستان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا
            اسمبلی کا مچھلی بازار اور پارٹیوں اور تنظیموں کی خون ریز لڑائی جمہوریت کا سب سے بڑا حسن ہے ، اس سے پاکستان کو کیا خطرہ
            کوئی بزدل امریکہ کی ایک فون کال پر ہمارا ایٹمی پروگرام رول بیک کردے، اپنی پالیسی تبدیل کردے،
            محسن پاکستان عبدالقدیر صاحب (اللہ ان کی حفاظت فرمائے) کو قید کردے کیا فرق پڑتا ہے پاکستان کے وجود پر
            کراچی میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہو اور مشرف اپنا مکا لہرا کر طاقت کا مظاہرہ کررہا ہو اور کہہ رہا ہو کہ میرا مکا آخری مکا ہوگا کیا فرق پڑتا پاکستان کے وجود پر
            سب سے پہلے پاکستان بزدلانہ، اور نفرت و تعصب کے زہر سے بھرا نعرہ لگا کر پاکستان کو اسلامی دنیا میں تنہا کردیا گیا کیا کوئی فرق نہیں پڑا پاکستان پر
            تنظیموں اور پارٹیوں کو طاقتور بنانے کے لئے نوجوانوں کے ہاتھ میں اسلحہ دے دیا گیا ،گلی محلوں میں بدماشیاں، لوٹ مار، قتل وغارت گیری شروع ہوگئی کوئی فر ق نہیں پڑتا پاکستان کی صحت پر
            ہاں پاکستان ٹوٹ جائے گا ، اسلام بکھر جائے گا اگر جامعہ حفصہ کی پاکباز روحوں نے دلبرداشتہ ہو کر اعلان کردیا کہ شراب خانوں کو بند کردیا جائے ، بے حیائی کے اڈوں کو ختم کردیا جائے
            ہاں پاکستان دولخت ہوجائے جا اگر اسلام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے گا
            ہا ں پاکستان ٹوٹ جائے گا اگر امریکی غلامی کا طوق گلے میں پہننے سے انکار کردیا جائے گا
            ہاں پاکستان ٹوٹ جائے گا اگر ہم نے اپنی عزت وناموس اور غیرت کا سودا امریکی لوگر بل پر نہ کیا
            ہان پاکستان ٹوٹ جائے گا اگر ہم نے ہماری بہن عافیہ صدیقی اور سرفروشوں کو امریکہ کو فروخت کرنا بند کردیا
            ہاں پاکستان صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اگر ہم نے اپنی توپوں کا رخ انڈیا کے بجائے مجاہدین کی طرف نہ کیا تو


            [quote=saz;1286894]
            Originally posted by abudujana View Post

            Comment


            • #21
              Re: Islam or Jihad

              @

              ABU DUJANA..

              completely speechless...

              جزيت خيرا من العزيز المنان :rose
              .......................!!!!!

              Comment


              • #22
                Re: Islam or Jihad

                [QUOTE=Abudujana;1284024]
                Originally posted by SAZ View Post
                اسلام علیکم! میں بھی جناب ابودجانہ صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں :rose
                وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
                میری بہں کا جہاد فی سبیل اللہ کے متعلق مختصر لیکن جامع تصور پڑھ کر بہت خوشی ہوئی
                میں آپ
                کے تصور جہاد کو تسلیم کرتا ہوں اور آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں
                میں اول یہ سمجھا کہ شاید میری بہن کا تعلق روشن خیال طبقہ سے ہے اور جس طرح روشن خیال اسکالر جہاد کے واضح ،صاف شفاف حکم میں مختلف تاویلات کے ذریعے تحریف کرکےمرزا قادیانی کے تصور جہاد میں تبدیل کرکے اپنے دنیاوی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں
                لیکن یہ خیال میرا غلط نکلا
                اختلاف اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی مضمون موجود ہو ، یہاں جہاد کے موضوع پر کوئی مضمون نہیں تھا اور نہ آپ نے ایسا مضمون جاری کیا تھا صرف جہاد پر بحث کے چند نقات پیش کئے تھے اس لئے روشن خیالی کی طرف خیال گیا
                جہاد کے موضوع پر مزید آپ م
                ضامین جاری کرسکتی ہیں ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور بات آگے بڑھاؤں گا
                میں واضح کرچکا ہوں کہ میرا تعلق جہاد سے وابستہ ہے جہاد یا مجاھدین کے متعلق کوئی سوال ہوگا میں جواب دینے کا پابند ہونگا۔ انشائ اللہ

                mera kbi in k jahad k bary men khayalat parhny ka itfaq nai hoya agr ap is baray men guide kr saken to mehrbani ho g...
                :jazak:
                میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                Comment


                • #23
                  Re: Islam or Jihad

                  جہاں تک میرا علم ہے اﹸس کے مطابق قرآن اور احادیث سے جہاد کی چار اقسام ثابت ہوئی ہیں۔
                  ۱: نفس اور شیطان کے خلاف جہاد
                  ۲:جہاد بالقران یعنی دعوت اور تبلیخ
                  ۳:جہاد بالمال
                  ۴: جہاد بالسیف ﴿یعنی دفاعی جنگیں

                  نفس اور شیطان کے خلاف جہاد

                  اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔
                  وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت:70)
                  ترجمہ:۔ اور وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے رستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشتے ہیں۔
                  آنحضرت ﷺ نے ایک غزوہ سے واپسی کے موقع پر فرمایا۔
                  جہاد بالقرآن

                  اس جہاد سے مراد یہ ہے کہ اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی فکر کی جائے نیز توحید کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کی جائے اور قرآنی تعلیم کی نشر و اشاعت کی جائے۔
                  قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

                  فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِيْرًا‏ (الفرقان:۵۳)
                  ترجمہ:۔ پس تو کافروں کی بات نہ مان اور اس (یعنی قرآن کریم) کے ذریعہ سے ان سے جہاد کر۔

                  میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                  Comment


                  • #24
                    Re: Islam or Jihad

                    جہاد بالمال

                    اللہ تعالیٰ کی راہ میں دین کی اشاعت کے لئے مال خرچ کرنے کو بھی جہاد سے تعبیر کیا گیا ہے۔ قرآن کریم میں اس جہاد کا حکم ان الفاظ میں آیا ہے
                    وَّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ فِىْ سَبِيْلِ اللّٰهِ*ؕ (التوبہ:۴۱)
                    ترجمہ:۔ اور اپنے اموال اور جانوں کے ذریعہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرو۔

                    جہاد بالسیف یا دفاعی جنگ

                    جہاد کی چوتھی قسم دفاعی جنگ یا جہاد بالسیف ہے یعنی جب دشمن دینی اقدار کو ختم کرنے اور دین کو تباہ و برباد کرنے کے لئے دین پر حملہ آور ہو تو اس وقت دفاعی جنگ کرنے کو جہاد بالسیف کہتے ہیں۔ جیسا کہ ذکر ہوچکا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے جہاد اصغر قرار دیا ہے۔
                    اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔

                    اُذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْا*ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَـصْرِهِمْ لَـقَدِيْرُۙ‏ ۔ ۨالَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنْ يَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ*ؕ (الحج:۴۰۔۴۱)
                    یعنی وہ لوگ جن سے (بلاوجہ) جنگ کی جارہی ہے ان کو بھی (جنگ کرنے کی) اجازت دی جاتی ہے۔ کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور اللہ ان کی مدد پر قادر ہے (یہ وہ لوگ ہیں) جن کو ان کے گھروں سے صرف ان کے اتنا کہنے پر کہ اللہ ہمارا رب ہے بغیر کسی جائز وجہ کے نکالا گیا۔
                    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                    Comment


                    • #25
                      Re: Islam or Jihad

                      میرے پاس ابھی اور ریفرنس نہیں ہیں میں اور مطالعہ کر کے بتائوں گی جو علما کا نہیں بلکہ قرآن اور احادیث سے ہو گا۔۔
                      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                      Comment


                      • #26
                        Re: Islam or Jihad

                        Originally posted by crystal_thinking View Post
                        میرے پاس ابھی اور ریفرنس نہیں ہیں میں اور مطالعہ کر کے بتائوں گی جو علما کا نہیں بلکہ قرآن اور احادیث سے ہو گا۔۔

                        میری بہن (کرسٹل)
                        السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
                        میری بہن روح نے میرے سوال پر مختصر جہاد پر اپنا نظریہ پیش کیا تھا اور میں مطمئن ہوگیا اس حد تک،
                        اگر آپ مزید اس کی تفصیل چاہتی ہیں تو اس پر مزید گفتگو ہوسکتی ہیں لیکن ٹھڑیڈ میں اس کی مکمل تفصیل تو بیان نہیں ہوسکتی لیکن جہاد کے چند بنیادی جزیات پر کچھ بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے
                        میں انشای اللہ اپنے مطالعہ کی بنیاد پر مختصر جہاد فی سبیل اللہ کے نکات بیان کروں گا

                        Comment


                        • #27
                          Re: Islam or Jihad

                          جناب ابو دجانہ صاحب اسلام علیکم
                          کیا تاثیر ہے آپ کے جوشِ خطابت میں ،کس عمدگی سے آپ نے میرے اصل سوال"بم دھماکوں کو"یہ ایک علیحدہ مسلہ کہہ کر ایک سائڈ پر کر دیا جبکہ میرے پوچھے گئے سوال کا اصل محور ہی یہ ہے کہ کہاں جہاد کی تعلیم میں یہ کہ کسی کھھتی،اور درخت کو نقصان نہ پہنچے اور کہاں ہزراوں مسلمانوں کو مار کر ایک لفظ "الگ مسلہ" ہے کہ کر لپیٹ دیا جائےآپ جنرل کی یا حکومت کی کاسہ لیسی کو ہزار مرتبہ ڈھال بنا کر بھی معصوم انسانوں کے قتل کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔
                          اگر ہم یہ کہیں جو کہ"سننے میں آتا ہے کہ" یہ عام لوگ حکومتی کاروائی کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتے اسلئے انہیں سبق دینے کے لئیے ایس کاروائیاں کرتے یہں تو نہائت ہی بوگس بات ہے کیا یہ معصوم افرا حکومت سے اپنی بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں ارے یہ تو اتنے معضوم ہیں کہ روزے رکھ کے دس کلو کے آٹے کے لئے دھوپ،سوٹیاں گالیاں کھا کر بھی حکومت کے خلاف کچھ نہیں کرتے تو یہ بیچارے اپنی گردشوں کے مارے آپ کی حمایت میں کیا نکلیں گے۔
                          ایک اور بات کیا آپ مجھیں بتائں گے کہ جہاں تک مجھ لا علم کو پتہ ہے کہ جہاد کے لئے تمام امت مسلمہ کا ایک خلیفہ ہونا چاہئے جس کی اجازت اور جس کے جھنڈے تلے تمام عاقل و بالغ مسلمان جہاد کے لئے نکلے تو آپ بتائیں گے کہ کس خلیفتہ مسلیمن کی آواز پر لفظ جہاد استعمال کر رہے ہیں۔
                          شائد یہ بھی ایک علیحدہ مسلہ ہو
                          مزید یہ کہ آپ نے اپنی گفتگو میں جو مشرف کے کارنامے گنائے ہیں (بے شک میں ایک فیصد بھی مشرف کی غلطیوں کی حمائت نہیں کرتا)۔سیاسی پارٹیوں کی چپقلش سے امن و امان کے مسلے کا ذکر کیا ہے یا مزید کئی افراد کی غلطیاں گنوائی ہیں تو کیا یہ فامولا بنا لینا چاہیے کہ بھئی چونکہ دوسرا جھوٹ بولتا ہے سو مجھ پر بے ایمانی جائز ہو گئی،یا دوسرا زنا کرتا ہے تو مجھ پر شراب نوشی جائز ہو گئی۔؟؟؟؟
                          اُمید ہے آپ آئندہ بھی وسیع القلبی سے ہماری رہنمائی فرمانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔وسلام ساز
                          Last edited by S.Athar; 1 March 2010, 18:44.
                          :star1:

                          Comment


                          • #28
                            Re: Islam or Jihad

                            Originally posted by saz View Post
                            جناب ابو دجانہ صاحب اسلام علیکم
                            کیا تاثیر ہے آپ کے جوشِ خطابت میں ،کس عمدگی سے آپ نے میرے اصل سوال"بم دھماکوں کو"یہ ایک علیحدہ مسلہ کہہ کر ایک سائڈ پر کر دیا
                            وعلیکم السلام
                            ساز بھائی
                            میرے مضمون پر شاید آپ کی توجہ بہت کم رہی میں نے اس مضمون کو آپ کے سوال کی بنیاد پر ہی ترتیب دیا تھا لیکن میں یہ بات بھی آغاز میں کرچکا تھا کہ شاید میری بات آپ کے دل تک نہ پہنچ پائے
                            میرے بھائی ہم یہاں بحث و مباحثہ نہیں کررہے بلکہ میری بہن نے لفظ جہاد پر یہ ٹھریڈ بنایا تھا اور کوشش تھی اسی پر ہماری توجہ مرکوز رہے
                            میں نے اپنے اس مضمون میں بڑے الفاظ میں یہ لکھا ہے کہ
                            یہ رد عمل کی جنگ ہے
                            رد عمل اور جہاد میں فرق ہے
                            انڈیا اور اسرائیل جو پاکستان کے سخت ترین دشمن ہیں کیا وہ پاکستان کو بھول چکے ہیں کیا انہوں نے پاکستان کی سلامتی کو نظرانداز کردیا ہے
                            انڈیا میں اگر کوئی عسکری کاروائی ہوتی ہے انڈیا سب سے پہلے پاکستان پر دال دیتا ہے بعد میں پتہ چلے کہ کون اس میں ملوث ہے
                            لیکن ہمارے حکمرانوں کی سادگی دیکھئے پاکستان میں جو دھماکا ہوتا ہے جو کاروائی ہوتی ہے بغیر تحقیق کئے اسے خودکش کا رنگ دے کر مقامی عسکریت پسندوں پر دال دیتی ہیں
                            دس محرم عاشورہ کے دن دھماکا ہوا ہمارے وزیر داخلہ صاحب نے اسے خود کش کہہ کر اپنے کندھوں سے بوجھ اتار دیا کیوں کہ جب اسرائیل مضبوط ٹیکنولوجی کے باوجود خودکش کو نہ روک پائی تو پاکستان کیا کرے گا
                            آگے چل کر جب حقائق سامنے آئے تو وزیر داخلہ صاحب نے معذرت کرکے بم دھماکا قبول کیا اور پھر کسی دوسری تنظیم کے لوگوں کو پکڑنا شروع کردیا
                            میرے بھائی جو مقامی عسکریت پسد جن پر جنگ مسلط کی گئی ہے انہوں نے بالکل صاف اور واضح پیغام دیا ہے کہ ہماری جنگ امریکہ اور پاکستان کی عسکری طاقت کے خلاف ہے اور وہ صرف انہیں ہی نشانہ بنائے گی اور انہی کے خلاف جوکاروائی وہ کرتے ہیں قبول کرتے ہیں ہاں ایسی کاروائی میں بے گناہ بھی شہید ہوتے ہیں لیکن مجبور ہیں اس لئے کہ یہ جنگ کا حصہ ہے ، لیکن وہ پبلک مقامات پر کاروائی نہیں کرتے جس میں خال
                            صتا معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں
                            یہ کاروائیاں اور دھماکے کہیں اور سے ہوتے ہیں اور فہم و بصیرت رکھنے والے سب جانتے ہیں
                            مشرف صاحب لال مسجد پر بار بار الزام لگاتے تھے کہ ان میں غیر ملکی ہیں اور ان کے پاس جدید اسلحہ کا ذخیرہ ہے اور انہوں نے سرنگیں بنائیں ہوئی ہیں اس پر ہونے والے سوال کے اتنے حساس ایریا میں ایسا ضدید اسلحہ ان کے پاس کیسے آیا تو مشرف صاحب ایسے گونگے ہوگئے جیسے سانپ سونگھ گیا ہو
                            بہرحال آپ جانتے ہونگے جب آپریشن مکمل ہوا تو تین دن تک کسی کو جانے نہیں دیا کیوں؟
                            کوئی غیر ملکی ثابت نہ ہوسکا
                            کوئی سرنگ نہ ملی
                            اگر ان کے پاس جدید اسلحہ تھا تو استعمال کیوں نہ ہوا؟
                            فاسفوس بم سے لوہے کی الماریاں اور پنکھے پگھل گئے لیکن بم اور اسلحہ بالکل نیا اور چمک رہا تھا

                            میرے بھائی میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں کے ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم میڈیا خرید سکیں
                            علمائ کرام سے بار بار درخواست کی جاتی ہیں کہ خود کش پر فتوی دیں لیکن علمائ کرام جانتے ہیں کہ دشمنوں کی یہ ایک چال ہے موجودہ جنگ رد عمل کی جنگ ہے اور دشمن اس فتوی کو جہاد کے خلاف استعمال کرینگے لہذا علمائ کرام فتوی میں احتیاط کرتے ہیں
                            آپ نے ایک امیر کی بات کی ہے اس کا تعلق جہاد کے شعبہ سے ہے ، موجودہ جوصورتحال ہے اس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، اور اگر جہاد بھی ہو تو دفاعی جہاد میں مسلے کی ترتیب الگ ہوجاتی ہے
                            ہم صرف لفظ جہاد سنتے آئے ہیں لیکن جہاد صرف ایک لفظ کا نام نہیں قرآن و حدیث میں جہاد کی جتنی تفصیل بیان ہوئی ہے کسی دوسرے حکم یا مضمون کی بیان نہیں ہوئی
                            جہاد کی مختلف صورتیں ہیں ، مختلف حالات میں احکام مختلف ہیں اس کے اصول ہیں ، جہاد کی مختلف منازل ہیں یہ ایک مکمل دفاعی نظام ہے صرف لفظ جہاد نہیں ہے

                            Comment


                            • #29
                              Re: Islam or Jihad

                              ۔:salam:۔ جناب ابو دجانہ صاحب اُمید ہے آپ بخیر و عافیت ہونگے۔میں تو ایک اُلجھے ہوئے پاکستانی کے سوالات لے کر حاضر ہوا تھا جسے اپنے دین پر فخر اور اپنے ملک سے پیار ہے ۔جو بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں پر بھی رنجیدہ ہوتا ہے اور ڈرون حملوں کے شہیدوں پر بھی دکھی ہوتا ہے ۔
                              یہ جو آپ نے فرمایا کہ میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ آپ میری بات کو سمجھ نہیں سکیں گے! سر جی یہ تو ایک حکمتِ عملی والے الفاظ ہے جس میں دوسرے فرد کو لاشعوری طور پر تیار کر دیا جائے کہ یا تو تم میری بات من وعن مان لو یا پھر سمجھ لو کہ تم میں فہم وفراست نہں ہے جس کا "میں نے" پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا
                              چلیں شکر ہے کہ آپ نے یہ مان لیا کہ یہ ایک جنگ ہے "جہاد" نہیں لیکن پاکستان کے علاقوں سے دیہاتوں سے آپ کے لڑاکے بھائی جہاد جہاد جہاد کہہ کر معصوموں کو بھرتی کرتے پھر تے ہیں پلیز اُنہیں کہیں کہ اپنے قول و فعل کے تضاد کی سولی پر معصوم افراد کو نہ چڑھائیں۔
                              قصہ مختصر یہ کہ اگر اس طرح جنگ مغلوبہ جاری رہی تو رہے کا نام صرف میرے خدا کا جس کے آگے وہ بھی حاضر ہونگے جنہیں نہیں معلوم ہوگا کہ ہم کیوں مارے گئے اور وہ بھی جنہیں یہ معلوم نہ ہوگا کہ ہم نے انہیں کیوں مارا؟؟؟؟؟
                              اور یہ جو آپ نے فرمایا کہ علمہ کرام فتوٰی دینے سے اسلیے ڈرتے ہیں کہ اسے جہاد کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو برائےمہربانی اپنے پہلے الفاظ پر غور فرمائے آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑائی ہے۔لہذا یہ بیچارے علما کرام فتویٰ اس کے غلط استعمال سے بچنے کی بنا پر نہں بلکہ مار دیئے جانے کے خوف سے نہیں دیتے کہ اُن کے سامنے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور کے سربراہ مولانہ سرفراز نعیمی صاحب کو نشان عبرت بنا کر رکھ دیا گیا ہے"بےچارے ہیں تو انسان ہی"۔
                              Last edited by S.Athar; 14 March 2010, 09:02.
                              :star1:

                              Comment


                              • #30
                                Re: Islam or Jihad

                                mein aap sab key batyin ba ghour parah raha hun per abey mein khud kuch nahi likhooo ga...aap logo pahley apna topic complete keroo then mein shuru hun ga
                                I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                                Comment

                                Working...
                                X