Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: sirf ashaar

    میں تمھارے بغیر بھی جی لوں..
    یہ دُعا، بددُعا سی لگتی ہے.

    Comment


    • Re: sirf ashaar


      کوئی نہ ساتھ چلا، راستہ ہی ایسا تھا
      میرے ہی نقشِ قدم میرے ہمسفر ٹھہرے

      Comment


      • Re: sirf ashaar

        مجھ سے ملنا! پھر آپ کا ملنا
        آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں

        Comment


        • Re: sirf ashaar

          ہر طرف دلبری اسی کی ہے
          جیسے یہ زندگی اسی کی ہے

          وہ جو کلیوں کے لب پہ رقصاں ہے
          ہو بہو یہ ہنسی اسی کی ہے

          Comment


          • Re: sirf ashaar

            یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو
            کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا ؟

            Comment


            • Re: sirf ashaar

              چند لمحوں کی مختصر قربت
              اور یادیں ______شمار سے باہر _____ !!!!

              Comment


              • Re: sirf ashaar

                میں نے کل اک بات سنی تھی
                ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں
                شام کے وقت کی بارش میں
                بھیگ بھیگ کے چلنے سے

                دکھ سارے دھل جاتے ہیں
                تنہائی مر جاتی ہے
                میں نے بھیگ کے دیکھا ہے
                بارش میں اور پانی میں
                دکھ تو میرے دھل گئے لیکن
                اور نکھر کر سامنے آے
                اور
                تنہائی نے بین کیا
                جھوٹ سنا تھا میں نے کل

                Comment


                • Re: sirf ashaar

                  میں اُس کی خوشبو پہن کے نکلا تھا موسموں سے خراج لینے
                  نجانے کب کوئی زرد پَتّا مری ہتھیلی پہ دھر گیا تھا

                  Comment


                  • Re: sirf ashaar

                    تم اگر میرے ہم سفر ہوتے
                    فاصلے کتنے مختصر ہوتے

                    Comment


                    • Re: sirf ashaar

                      مردہ ہو جائیں جو دل اذھــــان
                      شاعری ان سے پھر نہیں ہوتی

                      Comment


                      • Re: sirf ashaar

                        بھیڑ اتنی تو نہ تھی شہر کے بازاروں میں
                        کھونے والے تو نے کچھ دیر تو ڈھونڈا ہوتا

                        Comment


                        • Re: sirf ashaar

                          محبت خود ہی سکھا دیتی ہے راضی با رضا ہونا
                          جب عشق کامل ہو جائے تو پھر گلے نہیں رہتے!

                          Comment


                          • Re: sirf ashaar

                            تیری تقدیر نہ ہوجائیں ، لکیریں میری
                            ہاتھ دھولینا مِرے ساتھ مصافحہ کرکے..

                            Comment


                            • Re: sirf ashaar

                              اں! محبّت تمام اس پہ ہوئی
                              ابّ جو ہو گی وہ دل لگی ہو گی

                              Comment


                              • Re: sirf ashaar

                                اس شخص کے وجدان کی تکمیل ہے مجھ سے
                                ______اک روز پلٹ آے گا وہ شخص ادھورا

                                Comment

                                Working...
                                X