Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: sirf ashaar

    مُجھ سے بچھڑ کے، یوسفِ بے کارواں ہے تو
    مُجھ کو تو، خیر، درد مِلا، تُجھ کو کیا مِلا

    Comment


    • Re: sirf ashaar

      دن بھر جلائیں مَیں نے اُمیدوں کی مشعلیں
      جب رات آئی، گھر کا دِیا تک بُجھا مِلا

      Comment


      • Re: sirf ashaar

        یارب، یہ کس نے ٹکڑے کیے روز حشر کے
        مُجھ کو تو گام گام پہ محشر بپا مِلا

        Comment


        • Re: sirf ashaar

          محکوم ہو کچھ ایسا کہ آزاد سا لگے
          انساں کو دَورِ نَو میں یہ منصب نیا مِلا

          Comment


          • Re: sirf ashaar

            ماضی سے مُجھ کو یوُں تو عقیدت رہی، مگر
            اس راستے میں جو بھی نگر تھا، لُٹا مِلا

            Comment


            • Re: sirf ashaar

              دشتِ فراق میں وہ بصیرت مِلی، ندیمؔ
              جو مُجھ سے چھن گیا تھا، وہی جا بجا مِلا

              Comment


              • Re: sirf ashaar

                اسے کیا کام تھا وہ بے خبر کیوں پوچھتا پھرتا
                دلِ گم گشتہ کی اپنے خبر لیتے تو ہم لیتے

                Comment


                • Re: sirf ashaar

                  کتنی زرخیز ہے نفرت کے لیے دل کی زمیں
                  وقت لگتا ہی نہیں فصل کی تیاری میں

                  Comment


                  • Re: sirf ashaar

                    نہ ہوتا کوئی منت کش تیری شمشیر کا ہرگز
                    یہ احساں سر پہ اے بیداد گر لیتے تو ہم لیتے

                    Comment


                    • Re: sirf ashaar

                      لگایا جام مے ہونٹوں سے اُس نے ہم کو رشک آیا
                      کہ بوسہ اُس کے لب کا اے ظفرؔ لیتے تو ہم لیتے

                      Comment


                      • Re: sirf ashaar

                        وہ کسی اور دوا سے مرا کرتا ہے علاج
                        مبتلا ہوں میں کسی اور ہی بیماری میں

                        Comment


                        • Re: sirf ashaar

                          اے زمانے میں ترے اشک بھی رو لوں گا ، مگر
                          ابھی مصروف ہوں خود اپنی عزاداری میں

                          Comment


                          • Re: sirf ashaar

                            اس کے کمرے سے اٹھا لایا ہوں یادیں اپنی
                            خود پڑا رہ گیا لیکن کسی الماری میں

                            Comment


                            • Re: sirf ashaar

                              اپنی تعمیر اٹھاتے تو کوئی بات بھی تھی
                              تم نے اک عمر گنوادی مری مسماری میں

                              Comment


                              • Re: sirf ashaar

                                ہم اگر اور نہ کچھ دیر ہوا دیں ، تو یہ آگ
                                سانس گھٹنے سے ہی مر جائے گی چنگاری میں

                                Comment

                                Working...
                                X